মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৮৮৪০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٤١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں۔
(۱۸۸۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ عِمْرَانَ الْہَمْدَانِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَأْخُذَ مِنْہَا أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٤٢) حضرت رجاء بن حیوہ (رض) سے سوال کیا گیا کہ حضرت حسن (رض) خلع یافتہ کے بارے میں کیا فرمایا کرتے تھے، انھوں نے فرمایا کہ وہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ مہر سے زیادہ معاوضہ خلع لے۔ حضرت رجائ (رض) نے فرمایا کہ کہ قبیصہ بن ذؤیب (رض) فرماتے ہیں کہ اس کے بعد والی آیت پڑھو جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) اگر تمہیں خوف ہو کہ وہ دونوں اللہ کی حدود پر قائم نہیں رہ سکیں گے تو دونوں پر اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ عورت کچھ فدیہ دے دے۔
(۱۸۸۴۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ رَجَائِ بْنِ حَیْوَۃَ ؛ أَنَّہُ سَأَلَہُ : کَیْفَ کَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ فِی الْمُخْتَلِعَۃِ ؟ فَقَالَ : إنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَأْخُذَ مِنْہَا فَوْقَ مَا أَعْطَاہَا ، فَقَالَ رَجَائٌ : قَالَ قَبِیصَۃُ بْنُ ذُؤَیْبٍ : اقْرَاِ الآیَۃَ الَّتِی بَعْدَہَا : {فَإِنْ خِفْتُمْ أَنْ لاَّ یُقِیمَا حُدُودَ اللہِ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْہِمَا فِیمَا افْتَدَتْ بِہِ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر سے زیادہ بدل خلع دینا درست ہے
(١٨٨٤٣) حضرت کثیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کے پاس خاوند کی نافرمان ایک عورت لائی گئی، آپ نے اسے تین دن کے لیے بند کروا دیا، پھر اسے بلایا اور اس سے پوچھا کہ تم نے کیسا محسوس کیا ؟ اس نے کہا جب سے میری اس شخص سے شادی ہوئی ہے اس کے بعد سے لے کر اب تک مجھے صرف انہی دنوں میں راحت ملی ہے جن دنوں میں میں یہاں قید رہی ہوں، آپ نے اس کے خاوند سے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو خواہ اس کے کان کی ایک بالی کے بدلے ہی کیوں نہ ہو۔
(۱۸۸۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ کَثِیرٍ ، مَوْلَی ابْنِ سَمُرَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ أُتِیَ بِامْرَأَۃٍ نَاشِزٍ ، فَأَمَرَ بِہَا إلَی بَیْتٍ کَثِیرِ الزِّبْلِ ثَلاَثَاً ، ثُمَّ دَعَاہَا ، فَقَالَ : کَیْفَ وَجَدْتِ ؟ فَقَالَتْ : مَا وَجَدْتُ رَاحَۃً مُذْ کُنْتُ عِنْدَہُ ، إلاَّ ہَذِہِ اللَّیَالِیَ الَّتِی حُبِسْتُہَا ، قَالَ : اخْلَعْہَا وَلَوْ مِنْ قُرْطِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر سے زیادہ بدل خلع دینا درست ہے
(١٨٨٤٤) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرلو خواہ اس کے بال باندھنے والے کپڑے سے کم چیز کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔
(۱۸۸۴۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہَمَّامٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَطَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَبَاحٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ قَالَ : اخْلَعْہَا بِمَا دُونَ عِقَاصِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر سے زیادہ بدل خلع دینا درست ہے
(١٨٨٤٥) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت صفیہ بنت ابی عبید (رض) کی ایک مولاہ خاتون نے اپنے خاوند سے اپنی تمام چیزوں حتیٰ کہ اپنے بعض کپڑوں کے بدلے خلع لی، اور جب یہ بات حضرت ابن عمر (رض) کو معلوم ہوئی تو آپ نے اس سے منع نہ فرمایا۔
(۱۸۸۴۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ مَوْلاَۃً لِصَفِیَّۃَ بِنْتِ أَبِی عُبَیْدٍ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِہَا بِکُلِّ شَیْئٍ لَہَا ، حَتَّی اخْتَلَعَتْ بِبَعْضِ ثِیَابِہَا ، فَبَلَغَ ذَلِکَ ابْنَ عُمَرَ فَلَمْ یُنْکِرْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر سے زیادہ بدل خلع دینا درست ہے
(١٨٨٤٦) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ عورت مرد سے خلع لے سکتی ہے خواہ بال باندھنے کا کپڑا تک دینا پڑے۔
(۱۸۸۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : تَخْتَلِعُ حَتَّی بِعِقَاصِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر سے زیادہ بدل خلع دینا درست ہے
(١٨٨٤٧) حضرت مجاہد (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۸۸۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر سے زیادہ بدل خلع دینا درست ہے
(١٨٨٤٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ خاوند خلع کے عوض عورت سے ہر چیز حتی کہ اس کے بال باندھنے کا کپڑا بھی لے سکتا ہے۔
(۱۸۸۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَأْخُذُ مِنْہَا حَتَّی عِقَاصِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مہر سے زیادہ بدل خلع دینا درست ہے
(١٨٨٤٩) حضرت ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی مہر سے زیادہ عوض لے کر بھی خلع کرے تو درست ہے۔
(۱۸۸۴۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ تَخْتَلِعَ الْمَرْأَۃُ مِنْ زَوْجِہَا ، وَإِنْ کَانَ أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت نے اپنے خاوند سے خلع لی، پھر وہ اسی سے شادی کرتا ہے اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے تو عورت کو کتنا مہر ملے گا ؟
(١٨٨٥٠) حضرت ابراہیم (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک عورت اپنے خاوند سے خلع یا ایلاء کے ذریعے جدا ہوئی، پھر آدمی نے اسی عورت سے شادی کی اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ عورت کو پورا مہر ملے گا۔
(۱۸۸۵۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ بَانَتْ مِنْہُ امْرَأَتُہُ بِخُلْعٍ ، أَوْ إیلاَئٍ ، فَتَزَوَّجَہَا ، ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت نے اپنے خاوند سے خلع لی، پھر وہ اسی سے شادی کرتا ہے اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے تو عورت کو کتنا مہر ملے گا ؟
(١٨٨٥١) حضرت شعبی (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دیتا ہے، پھر آدمی نے اسی عورت سے اس کی عدت میں شادی کی اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ عورت کو پورا مہر ملے گا اور عورت پر پوری عدت لازم ہوگی۔
(۱۸۸۵۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، وَأَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَۃً بَائِنَۃً ، ثُمَّ یَتَزَوَّجُہَا فِی عِدَّتِہَا ، ثُمَّ یُطَلِّقُہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ ، وَعَلَیْہَا عِدَّۃٌ مُسْتَقْبَلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت نے اپنے خاوند سے خلع لی، پھر وہ اسی سے شادی کرتا ہے اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے تو عورت کو کتنا مہر ملے گا ؟
(١٨٨٥٢) حضرت ابراہیم (رض) سے یونہی منقول ہے اور وہ فرماتے ہیں کہ وہ اس سے رجوع کرنے کا زیادہ حق دار ہے۔
(۱۸۸۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ مِثْلَہُ ، وَقَالَ : وَہُوَ أَمْلَکُ بِرَجْعَتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت نے اپنے خاوند سے خلع لی، پھر وہ اسی سے شادی کرتا ہے اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دیتا ہے تو عورت کو کتنا مہر ملے گا ؟
(١٨٨٥٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اسے پورا مہر ملے گا اور عورت پر پوری عدت لازم ہوگی۔
(۱۸۸۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً ، وَعَلَیْہَا الْعِدَّۃُ کَامِلَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا
(١٨٨٥٤) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت اپنے خاوند سے ایک یا دو طلاقوں کے ذریعہ بائنہ ہوئی اور پھر آدمی نے اسی عورت سے شادی کرلی اور پھر اسے طلاق دے دی اور دخول نہ کیا تو عورت کو آدھا مہر ملے گا۔
(۱۸۸۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تَبِینُ مِنْ زَوْجِہَا بِتَطْلِیقَۃٍ ، أَوْ تَطْلِیقَتَیْنِ ، ثُمَّ یَتَزَوَّجُہَا ، ثُمَّ یُطَلِّقُہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، قَالَ : لَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا
(١٨٨٥٥) حضرت حسن (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ایلاء کیا ، وہ اس سے جدا ہوئی اور اس نے اس کی عدت میں اس نے نکاح کیا اور دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ عورت کو آدھا مہر ملے گا اور اس پر عدت نہیں ہوگی۔
(۱۸۸۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ آلَی مِنِ امْرَأَتِہِ فَبَانَتْ مِنْہُ ، ثُمَّ تَزَوَّجَہَا فِی عِدَّتِہَا ، ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ؟ قَالَ : لَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ ، وَلَیْسَ عَلَیْہَا عِدَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا
(١٨٨٥٦) حضرت عکرمہ (رض) اور حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے خلع کیا اور پھر عدت میں اس سے شادی کرلی اور پھر دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو عورت کو پورا مہر ملے گا اور عورت باقی عدت کو مکمل کرے گی۔
(۱۸۸۵۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، وَالْحَسَنِ، قَالاَ : إذَا خَلَعَہَا ثُمَّ تَزَوَّجَہَا فِی عِدَّتِہَا ، ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، فَلَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ ، وَتُکْمِلُ مَا بَقِیَ عَلَیْہَا مِنَ الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا
(١٨٨٥٧) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا۔
(۱۸۸۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا
(١٨٨٥٨) حضرت میمون (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے بیوی سے خلع کا فدیہ لے لیا پھر اسے نکاح کا پیغام بھجوایا اور اس سے شادی کی اور مہر مقرر کیا پھر دخول سے پہلے اسے طلاق دے دی تو عورت کو آدھا مہر ملے گا۔ حضرت جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت میمون (رض) کے علاوہ دوسرے حضرات فرماتے ہیں کہ اسے آدھا مہر ملے گا۔
(۱۸۸۵۸) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَیْمُونٍ ؛ فِی الْمُخْتَلِعَۃِ إذَا قَبِلَ مِنْہَا زَوْجُہَا الْفِدْیَۃَ ، ثُمَّ خَطَبَہَا بَعْدَ ذَلِکَ ، قَالَ : یَتَزَوَّجُہَا وَیُسَمِّی لَہَا صَدَاقًا ، فَإِنْ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، فَلَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ ، قَالَ جَعْفَرٌ : وَکَانَ غَیْرُ مَیْمُونٍ یَقُولُ : لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک عورت نے خاوند کے مرض الموت میں اس سے خلع لی اور پھر وہ عدت میں مرگیا تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٨٥٩) حضرت حارث عکلی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت نے خاوند کے مرض الموت میں اس سے خلع لی اور پھر وہ عدت میں مرگیا تو عورت کو میراث نہیں ملے گی۔
(۱۸۸۵۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُکْلِیِّ ؛ أَنَّہُ قَالَ : إذَا اخْتَلَعَتِ الْمَرْأَۃُ مِنْ زَوْجِہَا وَہُوَ مَرِیضٌ ، ثُمَّ مَاتَ فِی الْعِدَّۃِ ، فَلاَ مِیرَاثَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک عورت نے خاوند کے مرض الموت میں اس سے خلع لی اور پھر وہ عدت میں مرگیا تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٨٦٠) حضرت شعبی (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۸۸۶۰) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ مِثْلُ ذَلِک۔
তাহকীক: