মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৮৮৮০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٨١) حضرت مروان (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) چار مہینے گذرنے کے بعد ایلاء کے حکم کو مُولِی پر موقوف رکھتے تھے کہ وہ خود بیان کرے کہ رجوع ہے یا طلاق ہے۔
(۱۸۸۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ؛ عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ مَرْوَانَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : یُوقَفُ عِنْدَ الأَرْبَعَۃِ حَتَّی یُبَیِّنَ طَلاَقًا ، أَوْ رَجْعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٨٢) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ میں حکم کو مُولِی پر موقوف رکھوں گا کہ وہ چاہے تو رجوع کرلے اور چاہے تو طلاق دے دے، مروان کہتے ہیں کہ اگر میرے پاس یہ معاملہ لایا جائے تو میں بھی یہی کروں گا۔
(۱۸۸۸۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ مَرْوَانَ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : أَمَّا أَنَا فَکُنْتُ أُوقِفُہُ بَعْدَ الأَرْبَعَۃِ ، فَإِمَّا أَنْ یَفِیئَ ، وَإِمَّا أَنْ یُطَلِّقَ ، وَقَالَ مَرْوَانُ : لَوْ وُلِّیتُ لَفَعَلْتُ مِثْلَ مَا یَفْعَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٨٣) حضرت عثمان (رض) اہلِ مدینہ سے فرمایا کرتے تھے کہ حکم مُولِی پر موقوف ہوگا۔
(۱۸۸۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ بِقَوْلِ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ : یُوقَفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٨٤) حضرت سلیمان بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ مروان نے ایلاء کے حکم کو چھ مہینے بعد مُوْلِی کے فیصلے پر موقوف رکھا۔
(۱۸۸۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ؛ أَنَّ مَرْوَانَ أَوْقَفَہُ بَعْدَ سِتَّۃَ أَشْہُرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٨٥) حضرت سلیمان بن یسار (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کچھ صحابہ سے نقل کرتے ہیں کہ حکم کو مُوْلِی پر موقوف رکھا جائے گا۔
(۱۸۸۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ بِضْعَۃَ عَشَرَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالُوا : یُوقَفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٨٦) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے ایلاء کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں امراء فیصلہ کریں گے۔
(۱۸۸۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الإِیلاَئِ ؟ فَقَالَ : الأُمَرَائُ یَقْضُونَ فِی ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٨٧) حضرت مجاہد (رض) اور حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء میں فیصلہ مُوْلِی پر موقوف ہوگا۔
(۱۸۸۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ (ح) وَعَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ عَنْ أَبِیہِ، قالُوا: فِی الإِیلاَئِ یُوقَفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٨٨) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء میں فیصلہ مُوْلِی پر موقوف ہوگا۔
(۱۸۸۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ؛ فِی الْمُوْلِی : یُوقَفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٨٩) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اس کے لیے صرف وہی کرنا حلال ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ چاہے تو رجوع کرلے اور چاہے تو طلاق دے دے۔
(۱۸۸۸۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لاَ یَحِلُّ لَہُ أَنْ یَفْعَلَ إلاَّ مَا أَمَرَہُ اللَّہُ ، إمَّا أَنْ یَفِیئَ ، وَإِمَّا أَنْ یَعْزِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٩٠) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ایلاء میں فیصلہ مُوْلِی پر موقوف ہوگا۔
(۱۸۸۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَائِشَۃَ تَقُولُ : یُوقَفُ الْمُوْلِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٩١) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے تو چار مہینے گذرنے سے پہلے اس سے کہا جائے گا کہ اللہ سے ڈرو یا تو رجوع کرلو اور چاہو تو طلاق دے دو ۔
(۱۸۸۹۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا آلَی الرَّجُلُ مِنِ امْرَأَتِہِ وُقِفَ قَبْلَ أَنْ تَمْضِیَ الأَرْبَعَۃُ الأَشْہُرِ فَیُقَالُ لَہُ : اتَّقِ اللَّہَ فَإِمَّا أَنْ یَفِیئَ ، وَإِمَّا أَنْ تُطَلِّقَ طَلاَقًا یُعْرَفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٩٢) حضرت ابراہیم (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۸۸۹۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، بِنَحْوِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٩٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد مُوْلِی سے تفتیش کی جائے گی کہ اگر رجوع کرلے تو یہ اسی کی بیوی رہے گی اور اگر رجو ع نہ کرے تو یہ ایک طلاق بائنہ ہوگی۔
(۱۸۸۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : یُوقَفُ الْمُوْلِی عِنْدَ انْقِضَائِ الأَرْبَعَۃِ ، فَإِنْ فَائَ فَہِیَ امْرَأَتُہُ ، وَإِنْ لَمْ یَفِیئْ فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٩٤) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو چاہے تو رجوع کرلے اور چاہے تو طلاق دے دے۔
(۱۸۸۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : إذَا مَضَتْ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَإِمَّا أَنْ یَفِیئَ ، وَإِمَّا أَنْ یُطَلِّقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٩٥) حضرت محمد بن کعب (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء کوئی چیز نہیں، فیصلہ مُوْلِی پر موقوف ہوگا۔
(۱۸۸۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ قَالَ : الإِیلاَئُ لَیْسَ بِشَیْئٍ ، یُوقَفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ چار مہینے گذرنے کے بعد حکم ایلاء کرنے والے (مُولِی) پر موقوف ہوگا
(١٨٨٩٦) حضرت حنظلہ (رض) کہتے ہیں کہ حضرت قاسم بن محمد (رض) سے ایلاء کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا ایلاء کا فیصلہ مُوْلِی پر موقوف ہوگا کہ اس سے سوال کیا جائے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ نہیں، بلکہ امام بلائے گا اور پھر اس کے سامنے چاہے تو رجوع کرلے اور چاہے تو طلاق دے دے۔
(۱۸۸۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ وَسُئِلَ عَنِ الإِیلاَئِ ؟ قَالَ : یُوقَفُ فَیُقَالُ لِلَّذِی یَسْأَلُہُ : ہَلْ طَلَّقْتَ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنْ یَدْعُو الإِمَامُ فَإِمَّا أَنْ یَفِیئَ ، وَإِمَّا أَنْ یُفَارِقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات ایلاء کو طلاق نہیں سمجھتے تھے
(١٨٨٩٧) حضرت ابو مجلز ایلاء کو طلاق نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۸۸۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلِزٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَجْعَلُ فِی الإِیلاَئِ طَلاَقًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات ایلاء کو طلاق نہیں سمجھتے تھے
(١٨٨٩٨) حضرت عمروکہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب (رض) سے ایلاء کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں۔
(۱۸۸۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنِ الإِیلاَئِ ؟ فَقَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات ایلاء کو طلاق نہیں سمجھتے تھے
(١٨٨٩٩) حضرت ابو دردائ (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء ایک معصیت ہے اور اس سے بیوی حرام نہیں ہوتی۔
(۱۸۸۹۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ أَبَانَ الْعَطَّارِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ قَالَ : الإِیلاَئُ مَعْصِیَۃٌ ، وَلاَ تَحْرُم عَلَیْہِ امْرَأَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات ایلاء کو طلاق نہیں سمجھتے تھے
(١٨٩٠٠) حضرت عروہ بن زبیر (رض) اور حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء معصیت ہے طلاق نہیں ہے۔
(۱۸۹۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ قَالَ : قرَأْتُ فِی کِتَابِ أَبِی قِلاَبَۃَ عِنْدَ أَیُّوبَ : سَأَلْتُ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ ، وَسَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ؟ فَقَالاَ : مَعْصِیَۃٌ ، وَلَیْسَ بِطَلاَقٍ۔
তাহকীক: