মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৯০২০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا
(١٩٠٢١) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو عورت کو متعہ کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔
(۱۹۰۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، وَقَبْلَ أَنْ یَفْرِضَ لَہَا فَلَیْسَ لَہَا إلاَّ الْمَتَاعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو جن حضرات کے نزدیک اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا
(١٩٠٢٢) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، حالانکہ نہ مہر مقرر کیا اور نہ اس سے شرعی ملاقات کی تو اسے متعہ کی ادائیگی پر مجبور کیا جائے گا، حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ اسے متعہ کے ساتھ بھی کچھ ملے گا۔
(۱۹۰۲۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ فِیمَنْ طَلَّقَ وَلَمْ یَفْرِضْ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ قَالَ : لَہَا الْمُتْعَۃُ ، وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : لَہَا مَعَ الْمُتْعَۃِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ ہے
(١٩٠٢٣) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ ہے، سوائے اس عورت کے جسے دخول سے پہلے طلاق دی گئی اسے نصف مہر ملے گا۔
(۱۹۰۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لِکُلِّ مُطَلَّقَۃٍ مُتْعَۃٌ إلاَّ الَّتِی طُلِّقَتْ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، فَإِنَّ لَہَا نِصْفَ الصَّدَاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ ہے
(١٩٠٢٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ ہے، اس سے دخول کیا ہو یا نہ کیا ہو، اس کے لیے مہر مقرر کیا ہو یا نہ کیا ہو۔
(۱۹۰۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لِکُلِّ مُطَلَّقَۃٍ متعۃ دَخَلَ بِہَا ، أَوْ لَمْ یَدْخُلْ ، فَرَضَ لَہَا ، أَوْ لَمْ یَفْرِضْ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ ہے
(١٩٠٢٥) حضرت ابو عالیہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ ہے۔
(۱۹۰۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الرَّازِیّ ، عَنْ الربیع عن أَبِی الْعَالِیَۃِ قَالَ : لِکُلِّ مُطَلَّقَۃٍ مَتَاعٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ ہے
(١٩٠٢٦) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ ہے۔
(۱۹۰۲۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : لِکُلِّ مُطَلَّقَۃٍ مُتْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے متعہ ہے
(١٩٠٢٧) حضرت قتادہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب (رض) سے عرض کیا کہ حضرت حسن (رض) اور حضرت ابوعالیہ (رض) مدخول بہا اور غیرمدخول بہا دونوں کے لیے متعہ کو لازم قرار دیتے تھے، حضرت سعید (رض) نے فرمایا کہ سورة الاحزاب میں یہی تھا، جب سورة البقرۃ نازل ہوئی تو اس عورت کے لیے مہر کا آدھا فرض کردیا گیا جس کے لیے مہر مقرر ہوا تھا اور اسے متعہ نہیں ملے گا۔
(۱۹۰۲۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : إنَّ الْحَسَنَ وَأَبَا الْعَالِیَۃِ یَجْعَلاَنِ لِلْمُطَلَّقَۃِ الَّتِی قَدْ دُخِلَ بِہَا الْمَتَاعَ وَالَّتِی لَمْ یُدْخَلْ بِہَا الْمَتَاعَ ، فَقَالَ سَعِیدٌ : إنَّمَا کَانَ لَہَا فِی سُورَۃِ الأَحْزَابِ فَلَمَّا نَزَلَتْ سُورَۃُ الْبَقَرَۃِ جُعِلَ لِلَّتِی فُرِضَ لَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ وَلاَ مُتْعَۃَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس عورت کے لیے مہر مقرر کیا گیا ہو اسے متعہ نہیں ملے گا
(١٩٠٢٨) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ہر طلاق یافتہ عورت کو متعہ ملے گا سوائے اس عورت کے جس کے لیے مہر مقرر کیا گیا اور اسے طلاق دے دی گئی۔
(۱۹۰۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لِکُلِّ مُطَلَّقَۃٍ مَتَاعٌ إلاَّ الَّتِی طُلِّقَتْ وَقَدْ فُرِضَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس عورت کے لیے مہر مقرر کیا گیا ہو اسے متعہ نہیں ملے گا
(١٩٠٢٩) حضرت عطائ (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے لیے مہر مقرر کرے اور اسے دخول سے پہلے طلاق دے دے تو کیا اسے متعہ ملے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے متعہ نہیں ملے گا۔
(۱۹۰۲۹) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : سُئِلَ : الرَّجُلُ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ وَقَدْ فَرَضَ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، لَہَا مَتَاعٌ ؟ قَالَ : کَانَ عَطَائٌ یَقُولُ : لاَ مَتَاعَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس عورت کے لیے مہر مقرر کیا گیا ہو اسے متعہ نہیں ملے گا
(١٩٠٣٠) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے عورت کو طلاق دے دی اور اس کے لیے مہر مقرر کیا تھا تو اسے نصف مہر ملے گا اور اس کو متعہ بھی نہیں ملے گا۔
(۱۹۰۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ وَقَدْ فَرَضَ لَہَا فَلَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ وَلاَ مَتَاعَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس عورت کے لیے مہر مقرر کیا گیا ہو اسے متعہ نہیں ملے گا
(١٩٠٣١) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ جس عورت سے دخول نہ کیا ہو اس کے لیے متعہ کے طور پر نصف مہر ہوگا۔
(۱۹۰۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : إنَّ لَہَا فِی النِّصْفِ لَمَتَاعًا یَعْنِی الَّتِی لَمْ یُدْخَلْ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کیا ہے ؟
(١٩٠٣٢) حضرت صالح بن ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد متعہ میں ایک سیاہ باندی دی تھی۔
(۱۹۰۳۲) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ صَالِحِ بْنِ إبْرَاہِیمَ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ حَمَّم امْرَأَتَہُ الَّتِی طَلَّقَ جَارِیَۃً سَوْدَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کیا ہے ؟
(١٩٠٣٣) حضرت یونس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک (رض) نے اپنی بیوی کو تین سو کا متعہ دیا۔
(۱۹۰۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ مَتَّعَ امْرَأَتَہُ بِثَلاَثِ مِئَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کیا ہے ؟
(١٩٠٣٤) حضرت سعد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی (رض) نے اپنی بیوی کو دس ہزار کا متعہ دیا۔
(۱۹۰۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ مَتَّعَ امْرَأَتَہُ بِعَشَرَۃِ آلاَفٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کیا ہے ؟
(١٩٠٣٥) حضرت ابو مجلز (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے متعہ کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے گنتے گنتے تیس تک گنا۔
(۱۹۰۳۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ إیَاسٍ ، عَنْ أَبِی مجلَز قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، عَنِ الْمُتْعَۃِ قَالَ : عَدَّ کَذَا عَدَّ کَذَا حَتَّی عَدَّ ثَلاَثِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کیا ہے ؟
(١٩٠٣٦) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت شریح (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور انھیں متعہ میں تین سو دیئے۔
(۱۹۰۳۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فَمَتَّعَہَا بِثَلاَثِ مِئَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کیا ہے ؟
(١٩٠٣٧) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت اسود (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور انھیں متعہ میں تین سو درہم دیئے۔
(۱۹۰۳۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فَمَتَّعَہَا بِثَلاَثِ مِئَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کیا ہے ؟
(١٩٠٣٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت اسود (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور انھیں متعہ میں تین سو درہم دیئے۔
(۱۹۰۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاْہِیْمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ أَنَّہُ مَتَّعَ بِثَلاَثِ مِئَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کیا ہے ؟
(١٩٠٣٩) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور متعہ میں ایک دیا۔
(۱۹۰۳۹) حدَّثَنَا ابْنُ الدَّرَاوَرْدِیِّ ، عَنْ ہِشَامٍ أَنَّ أباہ طَلَّقَ فَمَتَّعَ بواحدۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کیا ہے ؟
(١٩٠٤٠) حضرت عبداللہ بن عبداللہ (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور متعہ میں ایک باندی دی۔
(۱۹۰۴۰) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُ طَلَّقَ فَمَتَّعَ بِوَلِیدَۃٍ۔
তাহকীক: