মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৯০৪০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کیا ہے ؟
(١٩٠٤١) حضرت ابن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور متعہ میں ایک باندی دی۔
(۱۹۰۴۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ مَتَّعَ بِوَلِیدَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم مقدار کا بیان
(١٩٠٤٢) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ سب سے اعلیٰ متعہ خادم ہے، پھر اس سے کم کپڑے پہنانا ہے اور پھر اس سے کم نفقہ ہے۔
(۱۹۰۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمیَۃ ، عَنْ عکرمۃ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَرْفَعُ الْمُتْعَۃِ الْخَادِمُ ، ثُمَّ دُونَ ذَلِکَ : الْکِسْوَۃُ ، ثُمَّ دُونَ ذَلِکَ : النَّفَقَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم مقدار کا بیان
(١٩٠٤٣) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ سب سے کم تر متعہ کپڑا ہے اور سب سے اعلیٰ خادم ہے۔
(۱۹۰۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : أَوْضَعُ الْمُتْعَۃِ الثَّوْبُ وَأَرْفَعُہَا الْخَادِمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم مقدار کا بیان
(١٩٠٤٤) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ درمیانہ متعہ چادر، دوپٹہ اور اوڑھنی ہے۔
(۱۹۰۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : مِنْ أَوْسَطِ الْمُتْعَۃِ الدِّرْعُ وَالْخِمَارُ وَالْمِلْحَفَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم مقدار کا بیان
(١٩٠٤٥) حضرت شعبی (رض) مطلقہ کے متعہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ گھر میں پہننے والے کپڑے ہیں : دوپٹہ، چادر، اوڑھنی اور بڑی چادر۔
(۱۹۰۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ داود ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی مَتَاعِ الْمُطَلَّقَۃِ : ثِیَابُہَا فِی بَیْتِہَا ، الدِّرْعُ وَالْخِمَارُ وَالْمِلْحَفَۃُ وَالْجِلْبَابُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم مقدار کا بیان
(١٩٠٤٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ لوگ بیویوں کو متعہ دیا کرتے تھے، کوئی خادم دیتا تھا، کوئی دو سو دیتا تھا، کوئی چادر، دوپٹہ اور اوڑھنی دیا کرتا تھا اور کوئی نفقہ دیتا تھا۔
(۱۹۰۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: کَانَ النَّاسُ یُمَتِّعُونَ فَمِنْہُمْ مَنْ یُمَتِّعُ بِالْخَادِمِ وَمِنْہُمْ مَنْ کَانَ یُعْطِی الْمِائَتَیْنِ وَمِنْہُمْ مَنْ کَانَ یُعْطِی الدِّرْعَ وَالْخِمَارَ وَالْمِلْحَفَۃَ وَمِنْہُمْ مَنْ کَانَ یُعْطِی النَّفَقَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ متعہ کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم مقدار کا بیان
(١٩٠٤٧) حضرت ابن شہاب زہری (رض) فرماتے ہیں کہ سب سے اعلیٰ متعہ خادم ہے، پھر کپڑا اور پھر نفقہ۔
(۱۹۰۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِیء ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ قَالَ : حدَّثَنِی عَقِیلٌ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ: أَعْلاَہُ الْخَادِمُ ، ثُمَّ الْکِسْوَۃُ ، ثُمَّ النَّفَقَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٤٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ مستحاضہ اقراء (طہر یا حیض) کے اعتبار سے عدت گذارے گی۔
(۱۹۰۴۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : الْمُسْتَحَاضَۃُ تَعْتَدُّ بِالأَقْرَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٤٩) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ مستحاضہ اقراء (طہر یا حیض) کے اعتبار سے عدت گذارے گی۔
(۱۹۰۴۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ، عَنْ جَابِرَ بْنِ زَیْدٍ قَالَ تَعْتَدُّ بِالأَقْرَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٥٠) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ مستحاضہ مہینوں کے اعتبار سے عدت گذارے گی۔
(۱۹۰۵۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ قَالَ طَاوُوسٌ : تَعْتَدُّ بِالشُّہُورِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٥١) حضرت حکم (رض) اور حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ مستحاضہ اقراء (طہر یا حیض) کے اعتبار سے عدت گذارے گی۔
(۱۹۰۵۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَعَطَائٍ أَنَّہُمَا قَالاَ : الْمُسْتَحَاضَۃُ تَعْتَدُّ بِالأَقْرَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٥٢) حضرت عطائ، حضرت حکم اور حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ مستحاضہ اقراء (طہر یا حیض) کے اعتبار سے عدت گذارے گی۔
(۱۹۰۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَالْحَکَمِ ، وَالْحَسَنِ فِی الْمُسْتَحَاضَۃِ قَالُوا : تَعْتَدُّ بِأَیَّامِ أَقْرَائِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٥٣) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ مستحاضہ اقراء (طہر یا حیض) کے اعتبار سے عدت گذارے گی۔
(۱۹۰۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : تَعْتَدُّ بِالأَقْرَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٥٤) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ مستحاضہ اقراء (طہر یا حیض) کے اعتبار سے عدت گذارے گی۔
(۱۹۰۵۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُیَسَّرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْن طَہْمَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : الْمُسْتَحَاضَۃُ تَعْتَدُّ بِالأَقْرَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٥٥) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے دے، اگر اسے تیسرا حیض ، حیض کی معمول کی مدت سے پہلے آجائے تو اس کا خاوند رجوع کا اختیار نہیں رکھتا، وہ غسل نہ کرے اور نہ نماز پڑھے یہاں تک کہ جتنے دن اسے حیض آتا ہے اس سے زیادہ دن گذر جائیں۔
(۱۹۰۵۵) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ الْمُسْتَحَاضَۃَ فَحَاضَتِ الثَّالِثَۃَ أَدْنَی مَا کَانَتْ تَحِیضُ فَلاَ یَمْلِکُ زَوْجُہَا الرَّجْعَۃَ وَلاَ تَغْتَسِلُ وَلاَ تُصَلِّی حَتَّی یَأْتِیَ عَلَیْہَا أَکْثَرُ مِمَّا کَانَتْ تَحِیضُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٥٦) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ مستحاضہ کی عدت ایک سال ہے۔
(۱۹۰۵۶) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَالِکٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : عِدَّۃُ الْمُسْتَحَاضَۃِ سَنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٥٧) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ مستحاضہ اور وہ عورت جس کے حیض کی کوئی ترتیب نہ ہو (کبھی ایک مہینے میں دو مرتبہ آجائے اور کبھی کئی مہینوں میں ایک مرتبہ آئے) اس کی عدت تین ماہ ہے۔ حضرت قتادہ (رض) بھی یہی فرماتے تھے۔
(۱۹۰۵۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ إِنَّ مِنْ رِیبَۃِ الْمُسْتَحَاضَۃُ وَالَّتِی لاَ تَسْتَقِیمُ لَھَا حَیْضَۃٌ تَحِیضُ فِی الشَّہْرِ مَرَّتَیْنِ وَفِی الأَشْہُرِ مَرَّۃً عِدَّتُہَا ثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ قَالَ : فَکَانَ قَتَادَۃُ ذَلِکَ رَأْیُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو استحاضہ کی حالت میں طلاق دے تو وہ عدت کیسے گزارے گی ؟
(١٩٠٥٨) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے مابین اس عورت کے بارے میں گفتگو ہوئی جس کا خاوند گم ہوگیا ہو، دونوں حضرات نے فرمایا کہ وہ چار سال انتظار کرے گی پھر اس کے خاوند کا ولی اسے طلاق دے دے گا، پھر وہ چار مہینے اور دس دن تک عدت گذارے گی، پھر ان دونوں حضرات کے درمیان نفقہ کے بارے میں گفتگو ہوئی تو حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ عورت کو مرد کے مال میں سے نفقہ ملے گا کیونکہ اس کی وجہ سے عورت رکی رہی ہے، حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ ایسا نہیں ہے، اس طرح تو ورثہ کا نقصان ہوگا، البتہ عورت مرد کے مال میں سے لے گی اگر وہ آگیا تو وہ مال عورت کا ہوگا اور اگر وہ نہ آیا تو عورت کو کچھ نہیں ملے گا۔
(۱۹۰۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِی وَحْشِیَّۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : تَذَاکَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، وَابْنُ عُمَرَ امْرَأَۃَ الْمَفْقُودِ فَقَالاَ : جَمِیعًا : تَرَبَّصُ أَرْبَعَ سِنِینَ ، ثُمَّ یُطَلِّقُہَا وَلِیُّ زَوْجِہَا ، ثُمَّ تَرَبَّصُ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا ، ثُمَّ تَذَاکَرَا النَّفَقَۃَ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : لَہَا النَّفَقَۃُ فِی مَالِہِ بِحَبْسِہَا نَفْسَہَا فِی سَبَبِہِ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَیْسَ کَذَلِکَ ، إذَنْ تُجْحِفُ بِالْوَرَثَۃِ وَلَکِنَّہَا تَأْخُذُ عَلَیْہِ فِی مَالِہِ فَإِنْ قَدِمَ فَذَلِکَ لَہَا عَلَیْہِ فِی مَالِہِ وَإِلاَّ فَلاَ شَیْئَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر نفاس والی عورت کو طلاق دی جائے تو جن حضرات کے نزدیک وہ نفاس کو عدت میں شمار کرے گی
(١٩٠٥٩) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ جب نفاس والی عورت کو طلاق دی گئی تو وہ نفاس کو عدت میں شمار نہیں کرے گی۔
(۱۹۰۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : إذَا طُلِّقَتِ النُّفَسَائُ لاَ تَعْتَدُّ بِذَلِکَ الدَّمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر نفاس والی عورت کو طلاق دی جائے تو جن حضرات کے نزدیک وہ نفاس کو عدت میں شمار کرے گی
(١٩٠٦٠) حضرت حسن (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر نفاس والی عورت کو طلاق دی گئی تو کیا وہ نفاس کو عدت میں شمار کرے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ نفاس کو عدت میں شمار نہیں کرے گی۔
(۱۹۰۶۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَۃِ النُّفَسَائِ ہَلْ تَعْتَدُّ بِالنِّفَاسِ ؟ قَالَ : لاَ تَعْتَدُّ بِنِفَاسِہَا۔
তাহকীক: