মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৯০৮০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس کی عدت چار مہینے دس دن ہے
(١٩٠٨١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جب ام ولد باندی کا آقا انتقال کرجائے تو اس کی عدت چار مہینے دس دن ہے۔
(۱۹۰۸۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، عَنْ عَلِیٍّ مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৮১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے
(١٩٠٨٢) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے۔
(۱۹۰۸۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، وَابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : عِدَّتُہَا حَیْضَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৮২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے
(١٩٠٨٣) حضرت ابو قلابہ (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کے آقا کے انتقال کرجانے کی صورت میں اس کی عدت ایک حیض ہے۔
(۱۹۰۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ : عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ إذَا تُوُفِّیَ عنہا سَیِّدُہَا حَیْضَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৮৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے
(١٩٠٨٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کے آقا کے انتقال کرجانے کی صورت میں باندی (ام ولد باندی) کی عدت ایک حیض ہے۔
(۱۹۰۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : عِدَّتُہَا حَیْضَۃٌ إذَا تُوُفِّیَ عَنْہَا سَیِّدُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৮৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے
(١٩٠٨٥) حضرت زید (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کے آقا کے انتقال کرجانے کی صورت میں باندی (ام ولد باندی) کی عدت ایک حیض ہے۔
(۱۹۰۸۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ زَیْدٍ قَالَ : عِدَّتُہَا حَیْضَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৮৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے
(١٩٠٨٦) حضرت ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کے آقا کے انتقال کرجانے کی صورت میں باندی کی عدت ایک حیض ہے۔
(۱۹۰۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ قَالَ : عِدَّتُہَا حَیْضَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৮৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے
(١٩٠٨٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی کے آقا کے انتقال کرجانے کی صورت میں ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے۔ اگر تم اس کی عدت تین حیض قرار دیتے ہو تو اس کو آقا کا وارث کیوں نہیں بناتے ؟ !۔
(۱۹۰۸۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ إسْمَاعِیلَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ: عِدَّتُہَا حَیْضَۃٌ فَلِمَ لاَ تُوَرِّثُونَہَا إذَا جَعَلْتُمُوہَا ثَلاَثَ حِیَضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৮৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے
(١٩٠٨٨) حضرت عطائ (رض) اور حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی اور آقا سے ازدواجی تعلقات رکھنے والی باندی کا جب انتقال ہوجائے تو اس کی عدت دو مہینے پانچ راتیں ہے۔
(۱۹۰۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَطَاوُسٍ قَالاَ : عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ وَالسُّرِّیَّۃِ إذَا تُوُفِّیَ عَنْہَا سَیِّدُہَا شَہْرَانِ وَخَمْسُ لَیَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৮৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ام ولد باندی کی عدت ایک حیض ہے
(١٩٠٨٩) حضرت یحییٰ بن سعید (رض) کہتے ہیں کہ حضرت قاسم (رض) کے سامنے کسی نے تذکرہ کیا کہ عبد الملک بن مروان (رض) نے مردوں اور ان کی ایسی بیویوں کے درمیان جدائی کرادی جو اپنے آقاؤں کی ام ولد تھیں۔ لیکن ایک یا دو حیضوں کے بعد ان کے نکاح کرادیئے گئے تھے۔ عبدالملک بن مروان (رض) کا حکم تھا کہ وہ چار مہینے دس دن کی عدت گزاریں۔ یہ سن کر حضرت قاسم (رض) نے فرمایا سبحان اللہ ! اللہ تعالیٰ تو قرآن مجید میں فرماتے ہیں { وَالَّذِینَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُونَ أَزْوَاجًا } تو کیا یہ آقا ان کے خاوند ہیں ؟
(۱۹۰۸۹) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ وَذُکِرَ لَہُ أَنَّ عَبْدَ الْمَلِکِ بْنَ مَرْوَانَ فَرَّقَ بَیْنَ رِجَالٍ وَنِسَائِہِمْ کُنَّ أُمَّہَاتِ أَوْلاَدٍ نُکِحْنَ بَعْدَ حَیْضَۃٍ ، أَوْ حَیْضَتَیْنِ حَتَّی یَعْتَدِدْنَ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا فَقَالَ : سُبْحَانَ اللہِ ، یَقُولُ اللَّہُ فِی کِتَابِہِ : {وَالَّذِینَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُونَ أَزْوَاجًا} أَتُرَاہُنَّ مِنَ الأزْوَاج۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৮৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ام ولد کو آزاد کردیا جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٠٩٠) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن عاص (رض) نے اس ام ولد کو جسے آزا د کیا گیا تھا حکم دیا کہ وہ تین حیض عدت کے گزارے اور حضرت عمر (رض) کو یہی فیصلہ لکھ کر بھیجا۔ حضرت عمر (رض) نے ان کی رائے کو پسند فرمایا۔
(۱۹۰۹۰) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ أنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ أَمَرَ أُمَّ وَلَدٍ أُعْتِقَتْ أَنْ تَعْتَدَّ ثَلاَثَ حِیَضٍ وَکَتَبَ إلَی عُمَرَ فَکَتَبَ یُحَسِّن رَأْیہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ام ولد کو آزاد کردیا جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٠٩١) حضرت حسن (رض) فرمایا کرتے تھے کہ جب ام ولد کو آزاد کیا گیا تو اس کی عدت تین حیض ہے۔
(۱۹۰۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا أَعْتَقَہَا فَعِدَّتُہَا ثَلاَثُ حِیَضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ام ولد کو آزاد کردیا جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٠٩٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد کو آزاد کرے یا اسے چھوڑ کر مرجائے تو اس کی عدت تین حیض ہے۔
(۱۹۰۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنِ الْحَکَمِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ: إذَا أَعْتَقَہَا، أَوْ مَاتَ عَنْہَا فَعِدَّتُہَا ثَلاَثُ حِیَضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ام ولد کو آزاد کردیا جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٠٩٣) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی اپنی ام ولد کو آزاد کردے تو اس کی عدت دو حیض ہے۔ حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اس کی عدت تین حیض ہے۔
(۱۹۰۹۳) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : إذَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ أُمَّ وَلَدِہِ اعْتَدَّتْ بِحَیْضَتَیْنِ : وَقَالَ الزُّہْرِیُّ : ثَلاَثَۃَ قُرُوئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ام ولد کو آزاد کردیا جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٠٩٤) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ جب ایک آدمی نے اپنی ایسی باندی کو آزاد کیا جس سے اس کے ازدواجی تعلقات تھے تو اگر اسے حیض آتا ہو تو تین حیض عدت گزارے گی اور اگر اسے حیض نہ آتا ہو تو مہینے کی عدت گزارے گی۔
(۱۹۰۹۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ حَبِیبٍ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ الرَّجُلِ إذَا أَعْتَقَ سُرِّیَّتَہُ وَہُوَ صَحِیحٌ اعْتَدَّتْ ثَلاَثَۃَ قُرُوئٍ إذا کَانَتْ تَحِیضُ ، وَإِنْ لَمْ تَکُنْ تَحِیضُ فَعِدَّتُہَا ثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ إِنْ تَزَوَّجَہَا غَیْرُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ام ولد کو آزاد کردیا جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٠٩٥) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ام ولد کی عدت ایک حیض ہے خواہ اسے آزاد کیا جائے یا آقا مرجائے۔
(۱۹۰۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : عِدَّتُہَا حَیْضَۃٌ إذَا أَعْتَقَہَا ، أَوْ مَاتَ عَنْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب باندی کو طلاق دی جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٠٩٦) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کی عدت دو حیض ہے۔ اگر اسے حیض نہ آتے ہوں تو اس کی عدت ڈیڑھ مہینہ ہے۔
(۱۹۰۹۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ حَبِیبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ : عِدَّۃُ الأَمَۃِ حَیْضَتَانِ فَإِنْ لَمْ تَکُنْ تَحِیضُ فَشَہْرٌ وَنِصْفٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب باندی کو طلاق دی جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٠٩٧) حضرت سید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کی عدت دو حیض ہے۔ اگر حیض نہ آتے ہوں تو وہ ڈیڑھ مہینہ کی عدت گزارے گی۔
(۱۹۰۹۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : عِدَّۃُ الأَمَۃِ حَیْضَتَانِ فَإِنْ لَمْ تَکُنْ تَحِیضُ فَشَہْرٌ وَنِصْفٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب باندی کو طلاق دی جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٠٩٨) حضرت ابراہیم (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۹۰۹۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب باندی کو طلاق دی جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٠٩٩) حضرت سالم بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کی عدت دو حیض ہے۔ اگر حیض نہ آتے ہوں تو وہ ڈیڑھ مہینہ کی عدت گزارے گی۔
(۱۹۰۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَیْسٍ قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عِدَّۃِ الأَمَۃِ فَقَالَ : حَیْضَتَانِ فَإِنْ لَمْ تَکُنْ تَحِیضُ فَشَہْرٌ وَنِصْفٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৯৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جب باندی کو طلاق دی جائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩١٠٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کی عدت دو حیض ہے۔
(۱۹۱۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : عِدَّۃُ الأَمَۃِ حَیْضَتَانِ۔
তাহকীক: