মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৯২০০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند فوت ہوجائے جن حضرات کے نزدیک وہ اپنے خاوند کے گھر میں عدت گزارے گی
(١٩٢٠١) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ انصار کی ایک عورت خاوند کے فوت ہونے کے بعد عدت گزار رہی تھی۔ کہ اس کے والد بیمار ہوگئے۔ اس نے حضرت عمر (رض) سے ان کی تیمارداری کی اجازت چاہی تو حضرت عمر (رض) نے صرف دن کے وقت انھیں جانے کی اجازت دی۔
(۱۹۲۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ تُوُفِّیَ عَنْہَا زَوْجُہَا وَأَنَّ أَبَاہَا اشْتَکَی فَاسْتَأْذَنَتْ عُمَرَ فَلَمْ یُرَخِّصْ لَہَا إلاَّ فِی لَیلۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২০১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند فوت ہوجائے جن حضرات کے نزدیک وہ اپنے خاوند کے گھر میں عدت گزارے گی
(١٩٢٠٢) حضرت عوف بن ابی جمیلہ (رض) کہتے ہیں کہ میرے ایک دوست کا انتقال ہوگیا۔ قباء میں ان کا کھیت تھا۔ ان کی بیوی نے مجھ سے کہا کہ حضرت ابن عمر (رض) سے سوال کرو کہ کیا میں اس کھیت میں کام کرسکتی ہوں ؟ میں حضرت ابن عمر (رض) کے پاس آیا اور میں نے ان سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ دن کے وقت نکل سکتی ہے رات کو نہیں نکل سکتی۔
(۱۹۲۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ أَبِی جمیلۃ قَالَ : تُوُفِّیَ صَدِیقٌ لِی وَتَرَکَ زرعا لَہُ بِقُبَائَ فَجَائَتِ امْرَأَتُہُ فَقَالَتْ : سَلِ ابْنَ عُمَرَ أَخْرُجُ فَأَقُومُ عَلَیْہِ ؟ فَأَتَیْت ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ : تَخْرُجُ بِالنَّہَارِ وَلاَ تَبِیتُ بِاللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২০২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ وہ عورت جس کا خاوند فوت ہوجائے جن حضرات کے نزدیک وہ اپنے خاوند کے گھر میں عدت گزارے گی
(١٩٢٠٣) حضرت انس بن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی ایک بیٹی کے خاوند کا انتقال ہوگیا۔ وہ اپنے گھر والوں کے پاس آئی اور اس نے ارادہ کیا کہ وہ ان کے پاس رات گزارے۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے انھیں ایسا کرنے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ اپنے گھر چلی جاؤ اور وہیں رات گزارو۔
(۱۹۲۰۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ أَنَّ ابْنَۃً لِعَبْدِ اللہِ بْنُ عُمَرَ تُوُفِّیَ زَوْجُہَا فَأَتَتْہُمْ فَأَرَادَتْ أَنْ تَبِیتَ عِنْدَہُمْ فَمَنَعَہَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ وَقَالَ : ارْجِعِی إلَی بَیْتِکَ فَبِیتِی فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২০৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت اس کے گھر سے جاسکتی ہے
(١٩٢٠٤) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر (رض) شہید ہوگئے تو حضرت علی (رض) نے اپنی صاحبزادی حضرت ام کلثوم (رض) کا گھر اور حضرت طلحہ (رض) کی شہادت کے بعد حضرت عائشہ (رض) نے اپنی بہن کا گھر تبدیل کرادیا تھا۔
(۱۹۲۰۴) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : نَقَلَ عَلِیُّ أُمَّ کُلْثُومٍ حِیَن قُتِلَ عُمَرُ وَنَقَلَتْ عَائِشَۃُ أُخْتَہَا حِینَ قُتِلَ طَلْحَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২০৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت اس کے گھر سے جاسکتی ہے
(١٩٢٠٥) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت اس کے گھر سے جاسکتی ہے۔
(۱۹۲۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : تَخْرُجُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২০৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت اس کے گھر سے جاسکتی ہے
(١٩٢٠٦) حضرت عطائ (رض) اور حضرت ابو شعثائ (رض) فرماتے ہیں کہ خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت اس کے گھر سے جاسکتی ہے۔
(۱۹۲۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَائٍ وَأَبِی الشَّعْثَائِ فِی الْمُتَوَفَّی عَنْہَا قَالاَ : تَخْرُجُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২০৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت اس کے گھر سے جاسکتی ہے
(١٩٢٠٧) حضرت ابن عباس (رض) اور حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ جہاں چاہے عدت گزار سکتی ہے۔
(۱۹۲۰۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُیَسَّرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَعَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أنہما قَالاَ : تَعْتَدُّ الْمُتَوَفَّی عَنْہَا زَوْجُہَا حَیْثُ شَائَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২০৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت اس کے گھر سے جاسکتی ہے
(١٩٢٠٨) حضرت علی (رض) خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت کو اس کے گھر سے جانے کی اجازت دیتے تھے۔
(۱۹۲۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ یُرَحِّلُ الْمُتَوَفَّی عَنْہَا زَوْجُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২০৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خاوند کے فوت ہوجانے کے بعد عورت اس کے گھر سے جاسکتی ہے
(١٩٢٠٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) (اپنی صاحبزادی) حضرت ام کلثوم (رض) کو ان کے شوہر (حضرت عمر (رض) ) کی شہادت کے سات دن بعد اپنے گھر لے آئے تھے۔
(۱۹۲۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ أَنَّ عَلِیًّا نَقَلَ أُمَّ کُلْثُومٍ بَعْدَ سَبْعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২০৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھر اسے ایک یا دوحیض آجائیں اور وہ عورت شادی کرلے تو کیا پہلے خاوند کے پاس رجوع کا حق ہوگا ؟
(١٩٢١٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دے اور اسے ایک یا دو حیض آجائیں، پھر وہ عورت عدت میں کسی سے شادی کرلے اور اس کی عدت دوسرے خاوند کے پاس پوری ہو تو وہ پہلے خاوند سے ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی۔
(۱۹۲۱۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فَحَاضَتْ حَیْضَۃً ، أَوْ حَیْضَتَیْنِ وَتَزَوَّجَتْ فِی عِدَّتِہَا فَانْقَضَتْ عِدَّتُہَا عِنْدَ زَوْجِہَا فَقَالَ : بَانَتْ مِنْہُ بِتَطْلِیقَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২১০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھر اسے ایک یا دوحیض آجائیں اور وہ عورت شادی کرلے تو کیا پہلے خاوند کے پاس رجوع کا حق ہوگا ؟
(١٩٢١١) حضرت عبدالاعلیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے اس کی عدت میں شادی کرے اور پھر اسے بعد میں معلوم ہو کہ وہ عورت عدت میں ہے تو کیا پہلے خاوند کو رجوع کا حق ہے ؟ انھوں نے سند بیان کرنے کے بعد فرمایا کہ حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی اور مرد کو رجوع کا حق نہیں ہوگا کیونکہ عورت کی عدت اس کے پاس پوری ہوگئی۔
(۱۹۲۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی قَالَ : سُئِلَ سَعِیدٌ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فِی عِدَّتِہَا ، ثُمَّ عَلِمَ إِنَّہُ تَزَوَّجَہَا فِی عِدَّتِہَا وَقَدِ انْقَضَتْ عِدَّتُہَا عِنْدَہُ ، ہَلْ لِزَوْجِہَا الأَوَّلِ عَلَیْہَا رَجْعَۃٌ فَحَدَّثَنَا عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ أَنَّہُ قَالَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَلاَ رَجْعَۃَ لَہُ عَلَیْہَا لأَنَّ عِدَّتَہَا قَدِ انْقَضَتْ عِنْدَ ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২১১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھر اسے ایک یا دوحیض آجائیں اور وہ عورت شادی کرلے تو کیا پہلے خاوند کے پاس رجوع کا حق ہوگا ؟
(١٩٢١٢) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ اس کا شوہر اس کا زیادہ حقدار ہے اور وہ عدت پوری ہونے تک اس کے قریب نہیں جائے گا۔
(۱۹۲۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّہُ قَالَ : زَوْجُہَا أَحَقُّ بِہَا وَلاَ یَقْرَبُہَا حَتَّی تَنْقَضِیَ عِدَّتُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২১২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھر اسے ایک یا دوحیض آجائیں اور وہ عورت شادی کرلے تو کیا پہلے خاوند کے پاس رجوع کا حق ہوگا ؟
(١٩٢١٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں، پھر اس کے پاس اسے دو حیض آئے اور پھر ایک آدمی نے اس سے شادی کی اور اس کے پاس اسے ایک حیض آیا تو وہ پہلے خاوند سے بائنہ ہوگئی اور اس کے بعد والے کو شمار نہیں کرے گی۔
(۱۹۲۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَۃً ، أَوْ تَطْلِیقَتَیْنِ فَحَاضَتْ عِنْدَہُ حَیْضَتَیْنِ ، ثُمَّ تزَوَّجَہَا رَجُلٌ فَحَاضَتْ عِنْدَہُ حَیْضَتَیْنِ قَالَ : بَانَتْ مِنَ الأَوَّلِ وَلاَ تُحْتَسَبُ بِہِ لِمَنْ بَعْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২১৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور پھر اسے ایک یا دوحیض آجائیں اور وہ عورت شادی کرلے تو کیا پہلے خاوند کے پاس رجوع کا حق ہوگا ؟
(١٩٢١٤) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اس کے بعد والے کو شمار کرے گی۔
(۱۹۲۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : تُحْتَسَبُ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২১৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کسی باندی کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٢١٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی باندی کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو وہ دو مہینے پانچ دن عدت گزارے گی۔
(۱۹۲۱۵) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَن قَالَ : إِنْ تُوُفِّیَ عَنْہَا زَوْجُہَا یَعْنِی الأَمَۃَ اعْتَدَّتْ شَہْرَیْنِ وَخَمْسَ لَیَالٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২১৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کسی باندی کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٢١٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کی عدت آزاد عورت کی عدت کا نصف ہے یعنی دومہینے پانچ دن۔
(۱۹۲۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : عِدَّۃُ الأَمَۃِ إذَا مَاتَ عَنْہَا زَوْجُہَا نِصْفُ عِدَّۃِ الْحُرَّۃِ شَہْرَانِ وَخَمْسَۃُ أَیَّامٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২১৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کسی باندی کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٢١٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی باندی کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو وہ دو مہینے پانچ دن عدت گزارے گی۔
(۱۹۲۱۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی مَمْلُوکَۃٍ تُوُفِّیَ عَنْہَا زَوْجُہَا حُرًّا فَعِدَّتُہَا شَہْرَانِ وَخَمْسَۃُ أَیَّامٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২১৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کسی باندی کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٢١٨) حضرت سعید بن مسیب (رض) اور حضرت ابن قسیط (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی باندی کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو وہ دو مہینے پانچ دن عدت گزارے گی۔
(۱۹۲۱۸) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ لَیْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ بُکَیْر ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَابْنِ قُسَیْطٍ فِی الأَمَۃِ : إذَا تُوُفِّیَ عَنْہَا زَوْجُہَا حُرًّا فَعِدَّتُہَا شَہْرَانِ وَخَمْسَۃُ أَیَّامٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২১৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کسی باندی کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو وہ کتنی عدت گزارے گی ؟
(١٩٢١٩) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ اگر باندی کے خاوند کا انتقال ہوجائے تو وہ آزاد عورت والی عدت گزارے گی۔
(۱۹۲۱۹) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ فِی الأَمَۃِ : إذَا مَاتَ عَنْہَا زَوْجُہَا اعْتَدَّتْ عِدَّۃَ الْحُرَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২১৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ایک عورت کو اس کا خاوند طلاق دے اور پھر عدت میں اسے تیسراحیض آجائے تو جن حضرات کے نزدیک اب خاوند رجوع نہیں کرسکتا
(١٩٢٢٠) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ جب عورت کا تیسرا حیض شروع ہوگیا تو وہ خاوند سے آزاد ہوگئی۔
(۱۹۲۲۰) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ مُعَاوِیَۃَ سَأَلَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَقَالَ : إذَا طَعَنَتْ فِی الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক: