মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০০ টি
হাদীস নং: ৩২৭৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٧٩٦) حضرت ابو السوّار العدوی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : ضرور بالضرور مجھ سے کچھ لوگ اتنی محبت کریں گے یہاں تک کہ وہ لوگ میری محبت کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے اور ضرور بالضرور کچھ لوگ مجھ سے بغض رکھیں گے یہاں تک کہ وہ لوگ مجھ سے بغض کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے۔
(۳۲۷۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ ، عَنْ أَبِی السَّوَّارِ الْعَدَوِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ لَیُحِبُّنِی قَوْمٌ حَتَّی یَدْخُلُوا النَّارَ فِی حُبِّی وَلَیُبْغِضُنِی قَوْمٌ حَتَّی یَدْخُلُوا النَّارَ فِی بُغْضِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৭৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٧٩٧) حضرت ابو حبیرہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : دو شخص میرے بارے میں ہلاکت میں پڑیں گے۔ ایک میری محبت میں حد سے بڑھنے والا، اور دوسرا مجھ سے بغض کرنے میں حد سے بڑھنے والا۔
(۳۲۷۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ أبی التیاح عن أَبِی حبرۃ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیًّا یَقُولُ : یَہْلِکُ فِی رَجُلانِ : مُفْرِطٌ فِی حُبِّی وَمُفْرِطٌ فِی بُغْضِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৭৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٧٩٨) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورة توبہ کی آیات دے کر حضرت ابوبکر (رض) کو مکہ بھیجا۔ پھر حضرت علی (رض) کو بلا کر ان کو بھیجا۔ اور فرمایا : یہ آیات صرف میرے گھر کا ہی آدمی پہنچائے گا۔
(۳۲۷۹۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بِبَرَائَۃٍ مَعَ أَبِی بَکْرٍ إِلَی مَکَّۃَ ، فَدَعَاہُ فَبَعَثَ عَلِیًّا ، فَقَالَ : لاَ یُبَلِّغُہَا إلاَّ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ بَیْتِی۔
(ترمذی ۳۰۹۰۔ احمد ۲۱۲)
(ترمذی ۳۰۹۰۔ احمد ۲۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৭৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٧٩٩) حضرت ابو مریم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی (رض) کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میرے بارے میں دو شخص ہلاکت میں پڑیں گے ۔ ایک وہ شخص جو میری محبت میں حد سے بڑھے گا۔ اور دوسرا وہ شخص جو مجھ سے بغض کرنے میں حد سے بڑھے گا۔
(۳۲۷۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نُعَیْمِ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ أَبِی مَرْیَمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیًّا یَقُولُ : یَہْلِکُ فِیَّ رَجُلانِ : مُفْرِطٌ فِی حُبِّی وَمُفْرِطٌ فِی بُغْضِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৭৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٨٠٠) حضرت ابو ذر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ضرور بالضرور بنو ولیعہ قبیلہ روکے گا یا یوں ارشاد فرمایا : کہ میں ضرور بالضرور ان کی طرف ایک ایسا آدمی بھیجوں گا جو ان میں میرا حکم جاری کرے گا۔ اور قتال کرنے والوں سے قتال کرے گا اور ان کی ذریت کو قیدی بنائے گا۔
(۳۲۸۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ یُثَیْعٍ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیَنْتَہِیَنَّ بنو ولیعۃ ، أَوْ لأَبْعَثَنَّ إلَیْہِمْ رَجُلاً کَنَفْسِی فَیُمْضِی فِیہِمْ أَمْرِی ، فَیَقْتُلُ الْمُقَاتِلَۃَ وَیَسْبِی الذُّرِّیَّۃَ۔ (نسائی ۸۴۵۷۔ احمد ۹۶۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٨٠١) حضرت سدی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) منبر پر چڑھے اور ارشاد فرمایا : اے اللہ ! تو لعنت کر ہر اس شخص پر جو ہم سے بغض رکھنے والا ہے۔ اور ہر اس شخص پر جو ہم سے محبت کرنے میں غلوّ کرنے والا ہے۔
(۳۲۸۰۱) حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ زِیَادٍ ، عَنِ السُّدِّیِّ ، قَالَ : صَعِدَ عَلِیٌّ الْمِنْبَرَ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ الْعَنْ کُلَّ مُبْغِضٍ لَنَا ، قَالَ : وَکُلَّ مُحِبٍّ لَنَا غَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٨٠٢) حضرت لیث (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو جعفر (رض) کے پاس آیا پس انھوں نے گناہوں کا ذکر کیا اور خوف سے رونے لگے ۔ پھر ارشاد فرمایا : کہ مجھے حضرت جابر (رض) نے بیان کیا : بلاشبہ حضرت علی (رض) نے خیبر کے دن دروازے کو اٹھا لیا یہاں تک کہ مسلمان قلعہ پر چڑھ گئے اور انھوں نے قلعہ کو فتح کرلیا، اور بیشک آزمایا گیا پس نہیں اٹھا سکے اس دروازے کو مگر چالیس آدمی۔
(۳۲۸۰۲) حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ زِیَادٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی أَبِی جَعْفَرٍ فَذَکَرَ ذُنُوبَہُ ، وَمَا یَخَافُ ، قَالَ : فَبَکَی ، ثُمَّ قَالَ : حَدَّثَنِی جَابِرٌ أَنَّ عَلِیًّا حَمَلَ الْبَابَ یَوْمَ خَیْبَرَ حَتَّی صَعِدَ الْمُسْلِمُونَ فَفَتَحُوہَا وَإِنَّہُ جُرِّبَ فَلَمْ یَحْمِلْہُ إلاَّ أَرْبَعُونَ رَجُلاً۔ (بیہقی ۲۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٨٠٣) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھر والوں کی حفاظت کرو۔
(۳۲۸۰۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، ارْقُبُوا مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی أَہْلِ بَیْتِہِ۔ (بخاری ۳۷۵۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٨٠٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) سے ارشاد فرمایا : بیشک تو میرا بھائی اور میرا ساتھی ہے۔
(۳۲۸۰۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِیٍّ : أَنْتَ أَخِی وَصَاحِبِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٨٠٥) حضرت ابو مکین (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے ماموں حضرت ابو امیہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت علی (رض) مقامِ مراد میں ایک گھر کے پاس سے گزرے جس کی تعمیر جاری تھی کہ آپ (رض) پر ایک اینٹ کا ٹکڑا گرپڑا ، آپ (رض) نے اللہ سے دعا کی کہ اس کی تعمیر مکمل نہ ہو، راوی فرماتے ہیں ، پھر اس گھر میں ایک اینٹ پر دوسری اینٹ نہیں رکھی گئی۔
(۳۲۸۰۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ: سمعت أبا مکین، عَنْ خَالِہِ أبی أُمَیَّۃَ أَنَّ عَلِیًّا مَرَّ عَلَی دَارٍ فِی مرادِ تُبْنی، فَسَقَطَتْ عَلَیْہِ کَسْرَۃُ لَبِنَۃٍ، أَوْ قِطْعَۃُ لَبِنَۃٍ ، فَدَعَا اللَّہَ أَنْ لاَ یُتِمَّ بِنَائَہَا، قَالَ : فَمَا وُضِعَ فِیہَا لَبِنَۃٌ عَلَی لَبِنَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی بن ابی طالب (رض) کے فضائل کا بیان
(٣٢٨٠٦) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابو جعفر (رض) کے ساتھ مسجد میں تھے اس حال میں کہ ایک لڑکا حضرت ابو جعفر (رض) کو دیکھے جا رہا تھا اور رو رہا تھا۔ پس ابو جعفر (رض) نے اس سے فرمایا : تجھے کس چیز نے رلا دیا۔ اس نے عرض کیا۔ آپ (رض) لوگوں کی محبت نے۔ آپ (رض) نے فرمایا : تو نے دیکھا جہاں اللہ نے دیکھا۔ اور تو نے چنا اس شخص کو جس کو اللہ نے چنا۔
(۳۲۸۰۶) حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ زِیَادٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: کُنَّا مَعَ أَبِی جَعْفَرٍ فِی الْمَسْجِدِ وَغُلامٌ یَنْظُرُ إِلَی أَبِی جَعْفَرٍ وَیَبْکِی، فَقَالَ لَہُ أَبُو جَعْفَرٍ : مَا یُبْکِیک ؟ قَالَ : مِنْ حُبِّکُمْ ، قَالَ : نَظَرْت حَیْثُ نَظَرَ اللَّہُ وَاخْتَرْت مَنْ خَیَّرَہُ اللَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٠٧) حضرت ایوب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ بنت سعد (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ میرے والد، اللہ کی قسم ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے احد کے دن ان کے لیے اپنے والدین کو جمع فرمایا۔
(۳۲۸۰۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إبْرَاہِیمَ ابْنِ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ سَعْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہَا تَقُولُ : أَبِی وَاللہِ الَّذِی جَمَعَ لَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبَوَیْہِ یَوْمَ أُحُدٍ۔ (احمد ۱۳۰۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٠٨) حضرت علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی ایک کے لیے اپنے والدین کو فدا کیا ہو سوائے حضرت سعد (رض) کے۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : غزوہ احد کے دن ۔ اے سعد ! تم پر میرے ماں ، باپ قربان ہوں۔ تم تیر چلاؤ۔
(۳۲۸۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ، قَالَ : مَا سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَفْدِی بِأَبَوَیْہِ أَحَدًا إلاَّ سَعْدًا فَإِنِّی سَمِعْتہ یَقُولُ یَوْمَ أُحُدٍ: ارْمِ سَعْدُ ، فِدَاک أَبِی وَأُمِّی۔ (بخاری ۲۹۰۵۔ مسلم ۱۸۷۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٠٩) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ احد کے دن ان کے لیے اپنے والدین کو جمع فرمایا۔
(۳۲۸۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ یُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَمَعَ لَہُ أَبَوَیْہِ یَوْمَ أُحُدٍ۔
(بخاری ۳۷۲۵۔ ترمذی ۲۸۳۰)
(بخاری ۳۷۲۵۔ ترمذی ۲۸۳۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨١٠) حضرت قیس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد (رض) کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ اہل عرب میں سے میں پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کے راستہ میں قتال کے وقت پہلا تیر چلایا۔
(۳۲۸۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعْدًا یَقُولُ : إنِّی لأَوَّلُ رَجُلٍ مِنَ الْعَرَبِ رَمَی بِسَہْمٍ فِی سَبِیلِ اللہِ فِی الْغَزْوِ عِنْدَ الْقِتَالِ۔ (بخاری ۳۷۲۸۔ مسلم ۲۲۷۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨١١) حضرت ابو بلج (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مصعب بن سعد (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت سعد (رض) نے اپنے ایک غلام سے مکاتبت کا معاملہ کیا ، تو انھوں نے اس غلام سے کچھ رقم کا مطالبہ کیا تو وہ کہنے لگا میرے پاس کچھ نہیں ہے جو میں آپ کو دوں۔ اور آپ (رض) نے کچھ دیناروں کا مطالبہ کیا تھا جو اس نے اپنی جوتیوں میں چھپا لیے تھے۔ پس حضرت سعد (رض) نے اس کے لیے بد دعا کی تو اس کے دونوں جوتے چوری ہوگئے۔
(۳۲۸۱۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بَلْجٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ یُحَدِّثُ أَنَّ سَعْدًا کَاتَبَ غُلامًا لَہُ فَأَرَادَ مِنْہُ شَیْئًا ، فَقَالَ : مَا عِنْدِی مَا أُعْطِیک ، وَعَمَدَ إِلَی دَنَانِیرَ فَخَصَفَہَا فِی نَعْلَیْہِ ، فَدَعَا سَعْدٌ عَلَیْہِ فَسُرِقَتْ نَعْلاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨١٢) حضرت مصعب بن سعد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعد (رض) نے ایک آدمی کو سنا جو حضرت علی (رض) کے بارے میں غلط بات کررہا تھا پس آپ (رض) نے اس کے لیے بد دعا کی ۔ تو ایک خراسانی اونٹنی نے اس کو روندا اور مار دیا۔
(۳۲۸۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْحُصَیْنِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ سَمِعَ رَجُلاً یَتَنَاوَلُ عَلِیًّا فَدَعَا عَلَیْہِ فَتَخَبَّطَتْہُ بُخْتِیَّۃٌ فَقَتَلَتْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨١٣) حضرت قیس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حضرت سعد (رض) کی بددعاؤں سے بچو۔
(۳۲۸۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْمَاعِیلَ، عَنْ قَیْسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اتَّقُوا دَعَوَاتِ سَعْدٍ۔
(ابن سعد ۱۴۲)
(ابن سعد ۱۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨١٤) حضرت سعید بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سعد (رض) جنت میں ہیں۔
(۳۲۸۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّیَّاحِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : سَعْدٌ فِی الْجَنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨١٥) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) بیان فرمایا کرتی تھیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رات جاگے رہے اس حال میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پہلو میں تھے۔ میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول 5! آپ کو کیا ہوا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کاش میری امت کا کوئی نیک آدمی رات کو میری چوکیداری کرے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں۔ کہ ہم ابھی اسی درمیان ہی تھے کہ میں نے ہتھیار کی آواز سنی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کون شخص ہے ؟ آواز آئی ۔ میں سعد بن مالک ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تم کیوں آئے ہو ؟ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول 5! میں آپ کی حفاظت کرنے کے لیے آیا ہوں۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں۔ پھر میں نے نیند میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خراٹوں کی آواز سنی۔
(۳۲۸۱۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّ عَبْدَ اللہِ أَخْبَرَہُ أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تَتَحَدَّثُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَہِرَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ وَہُوَ إِلَی جَنْبِی ، قَالَتْ : فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا شَأْنُک ، فَقَالَ : لَیْتَ رَجُلاً صَالِحًا مِنْ أُمَّتِی یَحْرُسُنِی اللَّیْلَۃَ ، قَالَ : فَبَیْنَا نَحْنُ کَذَلِکَ إذْ سَمِعْت صَوْتَ السِّلاحِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ ہَذَا ، فَقَالَ : أَنَا سَعْدُ بْنُ مَالِکٍ ، قَالَ : مَا جَائَ بِکَ قُلْتُ : جِئْت أَحْرُسُک یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ : فَسَمِعْت غَطِیطَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی نَوْمِہِ۔
(بخاری ۲۸۸۵۔ مسلم ۴۰)
(بخاری ۲۸۸۵۔ مسلم ۴۰)
তাহকীক: