মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০০ টি

হাদীস নং: ৩২৮১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨١٦) حضرت سعد (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے غزوہ احد کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دائیں اور بائیں جانب دو آدمی دیکھے جو سفید کپڑوں میں تھے۔ میں نے ان کو نہ اس سے پہلے کبھی دیکھا نہ بعد میں کبھی دیکھا۔ یعنی حضرت جبرائیل (علیہ السلام) اور حضرت میکائیل (علیہ السلام) ۔
(۳۲۸۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَنْ یَمِینِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَعَنْ شِمَالِہِ ، یَوْمَ أُحُدٍ ، رَجُلَیْنِ عَلَیْہِمَا ثِیَابٌ بِیضٌ ، مَا رَأَیْتہمَا قَبْلُ ، وَلا بَعْدُ ، یَعْنِی جِبْرِیلَ وَمِیکَائِیلَ۔ (مسلم ۱۸۰۲۔ ابن حبان ۶۹۸۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨١٧) حضرت ہاشم بن ہاشم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) غزوہ احد کے دن مسلمانوں میں سب سے زیادہ سخت حملہ کرنے والے شخص تھے۔
(۳۲۸۱۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہَاشِمِ بْنِ ہاشم ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : کَانَ سَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ أَشَدَّ الْمُسْلِمِینَ یَوْمَ أُحُدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨١٨) حضرت عبد الرحمن بن عتبہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبد الرحمن نے ارشاد فرمایا : اللہ کے راستہ میں سب سے پہلے تیر چلانے والے شخص حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) ہیں۔
(۳۲۸۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ رَمَی بِسَہْمٍ فِی سَبِیلِ اللہِ سَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ رضی اللَّہُ عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت طلحہ بن عبید اللہ (رض) کی فضیلت میں یاد ہیں
(٣٢٨١٩) حضرت قیس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ بن عبید اللہ (رض) کا ہاتھ دیکھا جو مفلوج تھا۔ اس کے ذریعہ انھوں نے غزوہ احد کے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بچاؤ کیا تھا۔
(۳۲۸۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ یَدَ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ شَلائَ ، وَقَی بِہَا النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ أُحُدٍ۔ (بخاری ۴۰۶۳۔ ابن ماجہ ۱۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت طلحہ بن عبید اللہ (رض) کی فضیلت میں یاد ہیں
(٣٢٨٢٠) حضرت موسیٰ بن طلحہ (رض) فرماتے ہیں کہ تحقیق میں نے حضرت طلحہ (رض) کے ہاتھ پر چوبیس زخم دیکھے جو ان کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ لگے تھے۔
(۳۲۸۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْت بِطَلْحَۃِ أَرْبَعَۃً وَعِشْرِینَ جُرْحًا جُرِحَہَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت طلحہ بن عبید اللہ (رض) کی فضیلت میں یاد ہیں
(٣٢٨٢١) حضرت سعید بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ طلحہ (رض) جنت میں ہیں۔
(۳۲۸۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ صَیَّاحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : طَلْحَۃُ فِی الْجَنَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت طلحہ بن عبید اللہ (رض) کی فضیلت میں یاد ہیں
(٣٢٨٢٢) حضرت عیسیٰ بن طلحہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے ان لوگوں کے متعلق دریافت کیا جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ؟ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے اعراض فرمایا : اس نے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر اس سے اعراض فرمایا : راوی کہتے ہیں۔ اتنے میں حضرت طلحہ بن عبید اللہ مسجد کے دروازے سے داخل ہوئے اس حال میں کہ ان پر دو سبز چادریں تھیں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔
(۳۲۸۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی ، عَنْ عَمِّہِ عِیسَی بْنِ طَلْحَۃَ أَنَّ أَعْرَابِیًّا أَتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَہُ عَنِ الَّذِینَ قَضَوْا نَحْبَہُمْ فَأَعْرَضَ عَنْہُ ، ثُمَّ سَأَلَہُ فَأَعْرَضَ عَنْہُ ، قَالَ : وَدَخَلَ طَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللہِ مِنْ بَابِ الْمَسْجِدِ عَلَیْہِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ ، فَقَالَ : ہَذَا مِنَ الَّذِینَ قَضَوْا نَحْبَہُمْ۔

(ترمذی ۳۲۰۳۔ ابن سعد ۲۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت طلحہ بن عبید اللہ (رض) کی فضیلت میں یاد ہیں
(٣٢٨٢٣) حضرت زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس دن یعنی غزوہ احد کے دن یوں فرماتے ہوئے سنا کہ : طلحہ (رض) نے واجب کرلی۔ (جنت)
(۳۲۸۲۳) حَدَّثَنَا یعمر بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابن إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ یَوْمَئِذٍ ، یَعْنِی یَوْمَ أُحُدٍ : أَوْجَبَ طَلْحَۃُ ، یَعْنِی یَوْمَ أُحُدٍ۔ (ترمذی ۱۶۹۲۔ حاکم ۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت طلحہ بن عبید اللہ (رض) کی فضیلت میں یاد ہیں
(٣٢٨٢٤) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ (رض) نے اپنے ہاتھ کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بچاؤ کیا تو ان کو اتنے زخم آئے کہ ان کی انگلی مفلوج ہوگئی۔
(۳۲۸۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ أَنَّ طَلْحَۃَ وَقَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِیَدِہِ فَضُرِبَتْ فَشَلَّتْ إصْبَعُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٢٥) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت زبیر (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے لیے غزوہ بنو قریظہ کے دن اپنے والدین کو جمع کیا اور ارشاد فرمایا : میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔
(۳۲۸۲۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : جَمَعَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبَوَیْہِ یَوْمَ قُرَیْظَۃَ ، فَقَالَ : بِأَبِی وَأُمِّی۔ (نسائی ۱۰۰۳۰۔ ابن حبان ۶۹۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٢٦) حضرت جابربن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : زبیر میری پھوپھی کے بیٹے ہیں۔ اور میری امت میں سے میرے حواری ہیں۔
(۳۲۸۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الزُّبَیْرُ ابْنُ عَمَّتِی وَحَوَارِیٌّ مِنْ أُمَّتِی۔ (نسائی ۸۲۱۲۔ احمد ۴۱۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٢٧) حضرت سعید بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ زبیر (رض) جنت میں ہیں۔
(۳۲۸۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ صَیَّاحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : الزُّبَیْرُ فِی الْجَنَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٢٨) حضرت علی بن زید بن جدعان (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے حضرت زبیر بن عوام (رض) کی زیارت کی کہ ان کا سینہ گویا کہ وہ تیروں اور نیزوں کا چشمہ ہو !۔
(۳۲۸۲۸) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ یُونُسَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَنْ رَأَی الزُّبَیْرَ بْنَ الْعَوَّامِ وَصَدْرُہُ کَأَنَّہُ الْعُیُونُ مِنَ الطَّعْنِ وَالرَّمْیِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٢٩) حضرت ہشام بن عروہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ (رض) نے ارشاد فرمایا : بیشک سب سے پہلا آدمی جس نے اللہ کے راستہ میں تلوار سونتی وہ حضرت زبیر (رض) ہیں۔ یہ خبر اڑا دی گئی ، کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پکڑ لیا گیا ہے۔ ! پس حضرت زبیر (رض) نکلے کہ وہ لوگوں کو اپنی تلوار سے چیرتے ہوئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پہنچے جبکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ کے اونچے مقام پر تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : اے زبیر (رض) ! تجھے کیا ہوا ؟ آپ (رض) نے فرمایا : مجھے خبر ملی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پکڑ لیا گیا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے حق میں دعائے خیر کی اور ان کی تلوار کے لیے بھی دعا فرمائی۔
(۳۲۸۲۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، قَالَ : إن أَوَّل رَجُلٍ سَلَّ سَیْفًا فِی اللہِ الزُّبَیْرُ ، نُفِخَتْ نَفْخَۃٌ : أُخِذَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ الزُّبَیْرُ یَشُقُّ النَّاسَ بِسَیْفِہِ وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَی مَکَّۃَ ، فَقَالَ : مَا لَکَ یَا زُبَیْرُ ، قَالَ : أُخْبِرْت أَنَّک أُخِذْت ، قَالَ : فَصَلَّی عَلَیْہِ وَدَعَا لَہُ وَلِسَیْفِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٣٠) حضرت عروہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ خندق کے دن ارشاد فرمایا : کون شخص جائے گا اور میرے پاس بنو قریظہ والوں کی خبر لائے گا ؟ پس حضرت زبیر (رض) سوار ہوئے اور ان کی خبر لائے۔ پھر لوٹے پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ فرمایا : کون شخص میرے پاس ان کی خبر لے کر آئے گا۔ ہر مرتبہ حضرت زبیر (رض) نے کہا : جی ہاں ! میں لاؤں گا۔

حضرت عروہ (رض) فرماتے ہیں ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زبیر (رض) کے لیے اپنے والدین کو جمع کیا اور ارشاد فرمایا : تجھ پر میرے ماں ، باپ قربان ہوں۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زبیر (رض) سے فرمایا : ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میرے حواری زبیر (رض) ہیں اور وہ میری پھوپھی کے بیٹے ہیں۔
(۳۲۸۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ عُرْوَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ یَوْمَ الْخَنْدَقِ : مَنْ رَجُلٌ یَذْہَبُ فَیَأْتِینِی بِخَبَرِ بَنِی قُرَیْظَۃَ ، فَرَکِبَ الزُّبَیْرُ فَجَائَہُ بِخَبَرِہِمْ ، ثُمَّ عَادَ ، فَقَالَ : ثَلاثَ مَرَّاتٍ : مَنْ یَأْتِینِی بِخَبَرِہِمْ ، فَقَالَ : الزُّبَیْرُ : نَعَمْ ، قَالَ : وَجَمَعَ لِلزُّبَیْرِ أَبَوَیْہِ ، فَقَالَ : فِدَاک أَبِی وَأُمِّی، وَقَالَ لِلزُّبَیْرِ : لِکُلِّ نَبِیٍّ حَوَارِیٌّ ، وَحَوَارِیَّ الزُّبَیْرُ ، وَابْنُ عَمَّتِی۔ (ترمذی ۳۷۴۵۔ احمد ۳۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٣١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے۔ میرے حواری زبیر ہیں۔
(۳۲۸۳۱) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لِکُلِّ نَبِیٍّ حَوَارِیٌّ ، وَحَوَارِیَّ الزُّبَیْرُ۔ (ترمذی ۳۷۴۴۔ احمد ۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٣٢) حضرت عروہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے مجھ سے ارشاد فرمایا : تمہارے والد ان لوگوں میں سے ہیں۔ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پکار پر لبیک کہا باوجودیکہ وہ زخم کھاچکے تھے۔
(۳۲۸۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْبَہِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَ : قالَتْ لِی : کَانَ أبواک مِنَ الَّذِینَ اسْتَجَابُوا لِلَّہِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَہُمَ الْقَرْحُ۔ (مسلم ۱۸۸۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٣٣) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حواری کا بیٹا ہوں اس پر حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا : اگر تو آل زبیر (رض) میں سے ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ایسا نہیں ہے۔
(۳۲۸۳۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ رَجُلاً یَقُولُ : أَنَا ابْنُ حَوَارِیِّ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنْ کُنْتَ مِنْ آلِ الزُّبَیْرِ وَإِلاَّ فَلاَ۔ (طبرانی ۲۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٣٤) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صرف دو گھوڑے تھے جن میں سے ایک پر حضرت زبیر (رض) سوار تھے۔
(۳۲۸۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ بَدْرٍ غَیْرُ فَرَسَیْنِ أَحَدُہُمَا عَلَیْہِ الزُّبَیْرُ۔ (ابن سعد ۱۰۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو مجھے حضرت زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
(٣٢٨٣٥) حضرت سعید بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عبد الرحمن (رض) بن عوف (رض) جنت میں ہیں۔
(۳۲۸۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ صیاح ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : عَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ عَوْفٍ فِی الْجَنَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: