মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০০ টি

হাদীস নং: ৩২৮৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا حضرت عباس (رض) کے بارے میں منقول ہیں
(٣٢٨٧٦) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم لوگ میری حفاظت کیا کرو حضرت عباس (رض) کے بارے میں۔ پس بیشک میرے آباؤ اجداد میں سے بس وہی باقی ہیں۔ اور بیشک آدمی کا چچا باپ کی مانند ہوتا ہے۔
(۳۲۸۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : احْفَظَونِی فِی الْعَبَّاسِ فَإِنَّہُ بَقِیَّۃُ آبَائِی ، وَإِنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا حضرت عباس (رض) کے بارے میں منقول ہیں
(٣٢٨٧٧) حضرت ابو الضحی مسلم بن صبیح (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عباس (رض) نے فرمایا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم لوگوں کے چہروں میں ناگواریاں دیکھتے ہیں ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ لوگ ہرگز بھلائی نہیں پاسکتے یہاں تک کہ یہ تم سے محبت کریں میری قرابت کی وجہ سے، اے بنو سلہب والو کیا تم میری شفاعت کی امید کرتے ہو اور بنو عبد المطلب والے نہیں کرتے۔
(۳۲۸۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی مُسْلِمِ بْنِ صُبَیْحٍ ، قَالَ : قَالَ الْعَبَّاسُ : یَا رَسُولَ اللہِ إنَّا لَنَرَی وُجُوہَ قَوْمٍ وَقَائِعَ أَوْقَعْتُہَا فِیہِمْ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَنْ یُصِیبُوا خَیْرًا حَتَّی یُحِبُّوکُمْ لِلَّہِ وَلِقَرَابَتِی ، أتَرْجُو سَلْہَبٌ شَفَاعَتِی ، وَلا یَرْجُوہَا بَنُو عَبْدِ الْمُطَّلِبِ۔ (طبرانی ۱۲۲۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا حضرت عباس (رض) کے بارے میں منقول ہیں
(٣٢٨٧٨) حضرت ابو عثمان النھدی (رض) فرماتے ہیں بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عباس (رض) سے ارشاد فرمایا : یہاں آؤ، بیشک آپ (رض) تو میرے والد کی طرح ہو۔
(۳۲۸۷۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْعَبَّاسِ : ہَلُمَّ ہَاہُنَا فَإِنَّک صِنْوی ۔ (ابن سعد ۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا حضرت عباس (رض) کے بارے میں منقول ہیں
(٣٢٨٧٩) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے جا رہے تھے اور حضرت عباس (رض) بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ حضرت عباس (رض) نے کوئی بات دیکھی۔ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے چچا جان ! جب آپ (رض) مجھ میں کوئی غلطی دیکھیں تو مجھے اس بارے میں بتلادیں۔
(۳۲۸۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : انْطَلَقَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَعَہُ الْعَبَّاسُ وَکَانَ الْعَبَّاسُ ذَا رَأْیٍ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَیْ عَمِّ إذَا رَأَیْت لِی خَطَأ فَمُرْنِی بِہِ۔

(ابن ابی عاصم ۳۴۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابن عباس (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٨٠) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابن عباس (رض) کے لیے برکت کی دعا فرمائی۔ پس ان کو اپنی گود میں بٹھایا اور ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور علم کی دعا فرمائی۔
(۳۲۸۸۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ شُعَیْبِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : دَعَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَأَجْلَسَہُ فِی حِجْرِہِ ، وَمَسَحَ عَلَی رَأْسِہِ وَدَعَا لَہُ بِالْعِلْمِ۔ (ابن ابی عاصم ۲۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابن عباس (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٨١) حضرت اسماعیل (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت شعیب بن یسار (رض) نے ارشاد فرمایا : جب حضرت ابن عباس (رض) کو کفن میں رکھا گیا تو ایک سفید پرندہ آیا اور ان کے کفن میں داخل ہوگیا پھر اس کے بعد کبھی اس پرندے کو نہیں دیکھا گیا۔
(۳۲۸۸۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ شُعَیْبِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : جَائَ طَیْرٌ أَبْیَضُ فَدَخَلَ فِی کَفَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ حِینَ أُدْرِجَ ، ثُمَّ مَا رُئِیَ بَعْدُ۔ (طبرانی ۱۰۵۸۱۔ حاکم ۵۴۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابن عباس (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٨٢) حضرت ابو کلثوم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن حنفیہ (رض) کو حضرت ابن عباس (رض) کے جنازہ میں یوں فرماتے سنا : آج کامل علم والا فوت ہوگیا۔
(۳۲۸۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ أَبُو کُلْثُومٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ الْحَنَفِیَّۃِ یَقُولُ فِی جِنَازَۃِ ابْنِ عَبَّاسٍ : الْیَوْمَ مَاتَ رَبَّانِیُّ الْعِلْمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابن عباس (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٨٣) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ (رض) نے ارشاد فرمایا : اگر ابن عباس (رض) ہمارا زمانہ پاتے تو ہم میں سے کوئی آدمی ان کے علم کے دسویں حصہ تک نہ پہنچتا ۔
(۳۲۸۸۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لَوْ أَدْرَکَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَسْنَانَنَا مَا عَاشَرَہُ مِنَّا رَجُلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابن عباس (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٨٤) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ارشاد فرمایا : ابن عباس (رض) بہترین ترجمان القرآن ہیں۔
(۳۲۸۸۴) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : نِعْمَ تُرْجُمَانُ الْقُرْآنِ ابْنُ عَبَّاسٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابن عباس (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٨٥) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے لیے دعا فرمائی کہ اللہ میرے علم اور سمجھ میں مزید ترقی فرمائے۔
(۳۲۸۸۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ بَکْرٍ ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِی صَغِیرَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ أَنَّ کُرَیْبًا أَخْبَرَہُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : دَعَا لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَزِیدَنِی اللہ عِلْمًا وَفَہْمًا۔ (احمد ۳۳۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابن عباس (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٨٦) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عباس (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کسی بھی شخص کو نہیں دیکھا حالانکہ ان کے بیٹے نے ان سے کہا تھا کہ تحقیق میں نے آپ (رض) کے پاس ایک آدمی کو دیکھا۔ اس پر حضرت عباس (رض) نے فرمایا : اے اللہ کے رسول 5! آپ کا چچا زاد بھائی کہتا ہے کہ اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کسی آدمی کو دیکھا ہے۔ تو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرمانے لگے۔ جی ہاں ! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کتاب اتاری۔ وہ جبرائیل تھے۔
(۳۲۸۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عن زکریا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : دَخَلَ الْعَبَّاسُ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یَرَ عِنْدَہُ أَحَدًا ، فَقَالَ لَہُ ابْنُہُ : لَقَدْ رَأَیْت عِنْدَہُ رَجُلاً ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : یَا رَسُولَ اللہِ زَعَمَ ابْنُ عَمِّکَ أَنَّہُ رَأَی عِنْدَکَ رَجُلاً ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : نَعَمْ وَالَّذِی أَنْزَلَ عَلَیْک الْکِتَابَ ، قَالَ : ذَاکَ جِبْرِیلُ۔

(طیالسی ۲۷۰۸۔ احمد ۲۹۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابن عباس (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٨٧) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) نے ارشاد فرمایا : میں ام المؤمنین حضرت میمونہ بنت الحارث کے گھر میں تھا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : یہ پانی کس نے رکھا ہے ؟ حضرت میمونہ (رض) نے عرض کیا عبداللہ نے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی۔ اے اللہ ! اس کو دین کی سمجھ عطا فرما اور اس کو تفسیر سکھا۔
(۳۲۸۸۷) حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: کُنْتُ فِی بَیْتِ مَیْمُونَۃَ ابْنَۃِ الْحَارِثِ فَوَضَعْت لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ طَہُورَہُ ، فَقَالَ : مَنْ وَضَعَ ہَذَا ، فَقَالَتْ مَیْمُونَۃُ : عَبْدُ اللہِ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ فَقِّہْہُ فِی الدِّینِ وَعَلِّمْہُ التَّأْوِیلَ۔ (احمد ۲۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت ابن عباس (رض) کی فضیلت میں منقول ہیں
(٣٢٨٨٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب سے کسی شے کے بارے میں سوال کیا۔ پھر انھوں نے وہ بات مجھ سے پوچھی تو میں نے ان کو بتلا دی پھر وہ کہنے لگے۔ تم لوگ مجھ پر عیب پر عیب لگاتے ہو کہ تم لاتے ہو اس جیسے بچہ کو جس کی ابھی تک سر کی ہڈیاں بھی مجتمع نہیں ہوئیں۔
(۳۲۸۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عُمَرَ سَأَلَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ شَیْئٍ ، قَالَ : فَسَأَلَنِی فَأَخْبَرْتہ ، فَقَالَ : أَعْیَیتمُونِی أَنْ تَأْتُوا بِمِثْلِ مَا أَتَی بِہِ ہَذَا الْغُلامُ الَّذِی لَمْ تَجْتَمِعْ شؤن رَأْسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٨٩) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ارشاد فرمایا : تمہاری اجازت گھر میں آنے کے لیے اتنی ہے کہ پردہ اٹھایا جائے، اور میری آواز سنو اور چلے آؤ جب تک کہ میں تمہیں منع نہ کروں۔
(۳۲۸۸۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ سُوَیْد ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذْنُک عَلَی أَنْ تَرْفَعَ الْحِجَابَ ، وَأَنْ تَسْمَعَ سِوَادِی حَتَّی أَنْہَاک۔ (مسلم ۱۷۰۸۔ ابن ماجہ ۱۳۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٩٠) حضرت ابو الملیح الھذلی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) پردہ کیا کرتے تھے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل فرماتے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیدار کرتے تھے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سو جاتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ زمین میں اکیلے چلتے تھے۔
(۳۲۸۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ الْہُذَلِیِّ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یَسْتُرُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا اغْتَسَلَ ، وَیُوقِظُہُ إذَا نَامَ ، وَیَمْشِی مَعَہُ فِی الأَرْضِ وَحْشًا۔ (ابن سعد ۱۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٩١) حضرت عبداللہ بن شداد کنانی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تکیہ اٹھانے والے راز دار تھے۔
(۳۲۸۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ عَیَّاشٍ الْعَامِرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ الْکِنَانِیِّ ، قَالَ : کَانَ ابْنَ مَسْعُودٍ صَاحِبُ الْوِسَادِ وَالسِّوَاکِ۔ (ابن سعد ۱۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٩٢) حضرت قاسم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جوتے پہناتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے چلتے تھے۔
(۳۲۸۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنِ القاسم ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یُلْبِسُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَعْلَیْہِ وَیَمْشِی أَمَامَہُ۔ (ابن سعد ۱۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٩٣) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر میں کسی کو بغیر مشورے کے خلیفہ بناتا تو ابن ام عبد (رض) کو بناتا۔
(۳۲۸۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَوْ کُنْتُ مُسْتَخْلِفًا عَنْ غَیْرِ مَشُورَۃٍ لاسْتَخْلَفْت ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ۔ (ترمذی ۳۸۰۹۔ احمد ۷۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٩٤) حضرت عاصم بن ابی النجود (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت زر بن حبیش (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ لوگ ہنسا کرتے تھے اس بات سے کہ جب ہوا تیز چلتی تو حضرت عبداللہ کو الٹ پلٹ کرتی۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک یہ قیامت کے دن اللہ کے نزدیک ترازو میں احد پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری ہوں گے۔
(۳۲۸۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی زَائِدَۃُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِی النَّجُودِ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ : جَعَلَ الْقَوْمُ یَضْحَکُونَ مِمَّا تَصْنَعُ الرِّیحُ بِعَبْدِ اللہِ تکفتہ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَہُوَ أَثْقَلُ عِنْدَ اللہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِیزَانًا مِنْ أُحُدٍ۔ (ابوداؤد ۳۵۵۔ احمد ۳۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৮৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی فضیلت میں نقل کی گئی ہیں
(٣٢٨٩٥) حضرت تمیم بن حذلم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے بہت سے اصحاب محمد (رض) کی مجلسیں اختیار کی ہیں۔ حضرت ابوبکر (رض) کی، حضرت عمر (رض) کی، پس میں نے کسی ایک کو بھی ابن مسعود (رض) سے زیادہ دنیا سے اعراض کرنے والا اور آخرت میں رغبت رکھنے والا نہیں دیکھا۔ اے عبداللہ بن مسعود (رض) نہ ہی مجھے پسند ہے کہ میں قیامت کے دن آپ (رض) کو چھوڑ کر ان کے ساتھ ہوں۔
(۳۲۸۹۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبِی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْعَلائِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ تَمِیمِ بْنِ حَذْلَمَ ، قَالَ : قَدْ جَالَسْت أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ فَمَا رَأَیْت أحدا أَزْہَدَ فِی الدُّنْیَا، وَلا أَرْغَبَ فِی الآخِرَۃِ، وَلا أَحَبَّ إلَیَّ أَنْ أَکُونَ فِی مِسْلاَخِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنْک یَا عَبْدَاللہِ بْنَ مَسْعُودٍ۔
tahqiq

তাহকীক: