মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৯৯ টি

হাদীস নং: ২৫৩৯২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی اون کے بارے میں
(٢٥٣٩٣) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگ مردار کی اون اور اونٹ کے بالوں میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۵۳۹۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ: کَانُوا لاَ یَرَوْنَ بَأْسًا بِصُوفِ الْمَیْتَۃِ ، وَشَعْرِ الْوَبَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৯৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی اون کے بارے میں
(٢٥٣٩٤) حضرت عبد الخالق ، حضرت حماد سے مردار کی اون کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ اس کو جب دھویا جائے تو یہی اس کی پاکی ہے۔
(۲۵۳۹۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْخَالِقِ ، عَنْ حَمَّادٍ فِی صُوفِ الْمَیْتَۃِ : إِذَا غُسِلَ فَہُوَ ذَکَاتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৯৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی اون کے بارے میں
(٢٥٣٩٥) حضرت ہشام ، حضرت حسن اور حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات مردار کی اون سے نفع حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ اور حضرت حسن فرماتے ہیں۔ اس کو دھویا جائے گا۔
(۲۵۳۹۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا بِصُوفِ الْمَیْتَۃِ أَنْ یُنْتَفَعَ بِہِ ، وَقَالَ الْحَسَنُ : یُغْسَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৯৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی اون کے بارے میں
(٢٥٣٩٦) حضرت محمد سے روایت ہے کہ پہلے حضرات اون ، بال ، بھیڑ کے بالوں کے نیچے والے رواں اور اونٹ کے بالوں میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ وہ صرف چمڑے میں نماز کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۵۳۹۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانُوا لاَ یَرَوْنَ بِالصُّوفِ ،وَالشَّعْرِ ، وَالْمِرْعِزَّی ، وَالْوَبَرِ بَأْسًا ، إِنَّمَا کَانُوا یَکْرَہُونَ الصَّلاَۃَ فِی الْجِلْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৯৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی اون کے بارے میں
(٢٥٣٩٧) حضرت حماد، حضرت ابراہیم سے مردار کے بال، پٹھے، اون اور ہڈیوں کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جب ان کو دھویا جائے تو یہی ان کی طہارت ہے۔
(۲۵۳۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرِّیشِ ، وَالْعَقِبِ ، وَالصُّوفِ ، وَالْعِظَامِ مِنَ الْمَیْتَۃِ ، قَالَ : إِذَا غُسِلَ فَہُوَ طَہُورُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৯৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی اون کے بارے میں
(٢٥٣٩٨) حضرت شعبی سے روایت ہے کہ حضرت حسین بن علی کی بیٹیاں (خالی) قمیص پہنا کرتی تھیں۔ پھر جب وہ بالغ اور شادی شدہ ہوگئیں تو پھر وہ عورتوں کی کُرتی (بھی) پہنا کرتی تھیں۔
(۲۵۳۹۸) حَدَّثَنَا ہُشَیمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّ بَنَاتِ حُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ کُنَّ یَلْبَسْنَ الْقُمُصَ ، فَإِذَا بَلَغْنَ وَتَزَوَّجْنَ ، یَلْبِسْنَ الدُّرُوعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৯৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی اون کے بارے میں
(٢٥٣٩٩) حضرت حماد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مردار کے بالوں (کے استعمال میں) کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۵۳۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِرِیشِ الْمَیْتَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৩৯৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
(٢٥٤٠٠) حضرت رافع بن ابی رافع سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کو دیکھا کہ آپ کے پاس ایک مقام فدک کی چادر تھی۔ جب آپ سوار ہوتے تو آپ اس کو سمیٹ کر پن لگا لیتے اور جب ہم اترتے تو میں اور آپ اس کو پہن لیتے۔ یہی وہ چادر ہے جس کا طعنہ آپ کو ہوازن نے دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد ہم ذا الخلال کی بیعت کریں ؟
(۲۵۴۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا بَکْرٍ وَکَانَ لَہُ کِسَائٌ فَدَکِیٌّ یَخُلُّہُ عَلَیْہِ إِذَا رَکِبَ ، وَنَلْبَسُہُ أَنَا وَہُوَ إِذَا نَزَلْنَا ، وَہُوَ الْکِسَائُ الَّذِی عَیَّرَتْہُ بِہِ ہَوَازِنُ ، قَالُوا : ذَا الْخَلاَلُ نُبَایع بَعْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪০০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
(٢٥٤٠١) حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے سُرخ رنگ کے اونٹ پر حج کیا جس کے سر (کے بالوں) کو چپکایا ہوا تھا۔ آپ پر آپ کی گون تھی۔
(۲۵۴۰۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : حَجَّ أَبُو مُوسَی عَلَی جَمَلٍ أَحْمَرَ مُلَبَّدًا رَأْسُہُ ، عَلَیْہِ عَبَائَۃٌ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪০১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
(٢٥٤٠٢) حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواجِ مطہرات کے پاس چادریں تھیں جن کو مروط کہا جاتا تھا۔ وہ نہ تو بہت زیادہ چوڑی تھیں۔ بخدا۔۔۔ اور نہ ہی نرم تھیں۔
(۲۵۴۰۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَتْ لأَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَکْسِیَۃٌ تُسَمَّی الْمُرُوطَ غَیْرُ وَاسِعَۃٍ وَاللَّہِ ، وَلاَ لَیِّنَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪০২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
(٢٥٤٠٣) حضرت ابو بردہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے مجھے ایک موٹا ازار ۔۔۔جو یمن میں بنائے جاتے ہیں۔ اور ان چادروں میں سے ایک چادر ۔۔۔جن کو تم ملبدہ کہتے ہیں ۔۔۔ نکال کر دکھائی اور آپ نے قسم کھا کر کہا۔ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روح مبارک ان دو کپڑوں میں قبض ہوئی ہے۔
(۲۵۴۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ فَأَخْرَجَتْ إِلَیَّ إِزَارًا غَلِیظًا مِنَ الَّتِی تُصْنَعُ بِالْیَمَنِ ، وَکِسَائً مِنْ ہَذِہِ الأَکْسِیَۃِ الَّتِی تَدْعُونَہَا الْمُلَبَّدَۃَ ، فَأَقْسَمَتْ : لَقُبِضَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیہِمَا۔ (بخاری ۳۱۰۸۔ مسلم ۳۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪০৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
(٢٥٤٠٤) حضرت ابو بردہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے مجھے کہا۔ اے میرے بیٹے ! اگر تم ہمارے ساتھ اس وقت ہوتے جبکہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہوتے تھے اور ہمیں سورج کی حرارت پہنچتی تو تم یہ گمان کرتے کہ ہمارے (پسینہ کی) بو، بھیڑ کی بُو کی طرح ہے۔
(۲۵۴۰۴) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : فَقَالَ لِی : یَا بُنَیَّ ، لَوْ شَہِدْتنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصَابَتْنَا السَّمَائُ ، لَحَسِبْتَ أَنَّ رِیِحَنَا رِیحُ الضَّأْنِ۔ (ابوداؤد ۴۰۳۰۔ ترمذی ۲۴۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪০৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
(٢٥٤٠٥) حضرت عبداللہ بن خراش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ذر کو دیکھا وہ بالوں کے کمبل اور بوری پر بیٹھے ہوئے تھے۔
(۲۵۴۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ خِرَاشٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا ذَرٍّ وَکَانَ یَجْلِسُ عَلَی قِطْعَۃِ الْمِسْحِ وَالْجُوَالِقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪০৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
(٢٥٤٠٦) حضرت ابو مجلز سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کے ساتھ سخت سردی میں مبتلا ہو گئے۔۔۔ راوی کہتے ہیں ۔۔۔لیکن (ان میں سے بعض) آدمی اس بات میں حیا کرتے تھے کہ وہ پرانے کپڑے میں یا پرانی چادر میں آئے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس حضرت ابو عبد الرحمن ایک صبح ایک شال میں آئے پھر دوبارہ اسی شال میں آئے پھر تیسرے دن بھی اسی شال میں آئے اس پر لوگوں میں بھی عاجزی آنے لگی۔
(۲۵۴۰۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ عَبَّادٍ بْنِ عَبَّادٍ الْمَازِنِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : قرَسَ أَصْحَابَ ابْنِ مَسْعُودٍ الْبَرْدُ ، قَالَ: فَجَعَلَ الرَّجُلُ یَسْتَحْیِی أَنْ یَجِیئَ فِی الْکِسَائِ الدَّونِ، أَوِ الثَّوْبِ الدَّونِ، قَالَ فَأَصْبَحَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِی عَبَائَۃ ، ثُمَّ أَصْبَحَ فِیہَا ، ثُمَّ أَصْبَحَ فِیہَا فِی الْیَوْمِ الثَّالِثِ ، فَجَعَلَ النَّاسُ یَتَرَاجَعُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪০৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
(٢٥٤٠٧) حضرت عبادہ بن نسی سے حضرت سلمان کے بارے میں روایت ہے کہ ان کے پاس سرین کے بل بیٹھ کر رانوں کو باندھنے کے لیے گون کے ٹکڑے تھے۔ جبکہ وہ لوگوں کے امیر تھے۔
(۲۵۴۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ نُسَیٍّ ، عَنْ سَلْمَانَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لَہُ حُبًا مِنْ عَبَائٍ، وَہُوَ أَمِیرُ النَّاسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪০৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اُون اور چادروں وغیرہ کے پہننے میں
(٢٥٤٠٨) حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ بن مریم بال (کا لباس) پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۴۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : کَانَ عِیسَی بْنُ مَرْیَمَ یَلْبَسُ الشَّعْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪০৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مہنگے کپڑے خریدتے تھے
(٢٥٤٠٩) حضرت مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اس بات میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے کہ آدمی پچاس درہم کا کپڑا پہنے ۔۔۔یعنی شال ۔
(۲۵۴۰۹) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ سَعِید ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : کَانَ إِبْرَاہِیمُ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَلْبَسَ الرَّجُلُ الثَّوْبَ بِخَمْسِینَ دِرْہَمًا ، یَعْنِی الطَّیْلَسَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪০৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مہنگے کپڑے خریدتے تھے
(٢٥٤١٠) حضرت ابراہیم بن محمد، اپنے والد سے حضرت مسروق کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ شال کے علاوہ کسی کپڑے کو مہنگا نہیں خریدتے تھے۔
(۲۵۴۱۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : کَانَ لاَ یُغَالِی بِثَوْبٍ، إِلاَّ بِطَیْلَسَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪১০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مہنگے کپڑے خریدتے تھے
(٢٥٤١١) حضرت محمد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت تمیم کے پاس ایک چادر تھی جو انھوں نے ایک ہزار میں خریدی تھی اور وہ اس میں نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۲۵۴۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ لِتَمِیمٍ رِدَائٌ اشْتَرَاہُ بِأَلْفٍ ، یُصَلِّی فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৪১১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مہنگے کپڑے خریدتے تھے
(٢٥٤١٢) حضرت ابن عمر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ایک آدمی کو نو سو کا ایک جوڑا پہناتے تھے۔
(۲۵۴۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ یَکْسُو الرَّجُلَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّد صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الحلۃ بِتِسْعِ مِئَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক: