মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৪৮৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٨٤٠) حضرت خصیف سے مروی ہے کہ خراسان کا ایک شخص اشھر حج کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھ کر آیا، حضرت عطائ نے اس سے فرمایا اس کو عمرہ میں تبدیل کر دے تیرا حج نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِیْھِنَّ الْحَجَّ }۔
(۱۴۸۴۰) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، قَالَ : قدِمَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ خُرَاسَانَ ، قَدْ أَحْرَمَ بِالْحَجِّ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ ، فَقَالَ لَہُ عَطَائٌ : اجْعَلْہَا عُمْرَۃً ، فَإِنَّہُ لَیْسَ لَکَ حَجٌّ ، فَإِنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَقُولُ : {الْحَجُّ أَشْہُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِیہِنَّ الْحَجَّ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٨٤١) ایک شخص اشھر حج کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھ کر آیا تو حضرت عطاء نے اس کو فرمایا کہ اس کو عمرہ بنا دے۔
(۱۴۸۴۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قدِمَ رَجُلٌ مُہِلاَّ بِالْحَجِّ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ ، فَأَمَرَہُ عَطَائٌ أَنْ یَجْعَلَہَا عُمْرَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٨٤٢) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ ایک شخص اشھر حج کے علاوہ احرام باندھ کر آیا تو حضرت شریک نے فرمایا کہ وہ جاری رکھے گا اور حضرت ھشیم نے فرمایا یہ اس پر لازم ہوگیا۔
(۱۴۸۴۲) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، وَہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ أَہَلَّ بِالْحَجِّ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ ، قَالَ شَرِیکٌ : یَمْضِی ، وَقَالَ ہُشَیْمٌ : یَلْزَمُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٨٤٣) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ حلال ہوگا عمرہ کے ساتھ یا وہ احرام باندھے گا عمرہ کے ساتھ۔
(۱۴۸۴۳) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ یَزِیدَ الدَّالاَنِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یَحِلُّ ، أَوْ یُہِلَّ بِعُمْرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٨٤٤) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابو نعیم نے اشھر حج کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھا، حضرت عمرو بن میمون نے فرمایا کہ اگر صحابہ کرام اس کو پالیتے تو اس کو رجم کردیتے۔
(۱۴۸۴۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ أَبِی نُعْمٍ یُہِلُّ بِالْحَجِّ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ مَیْمُونٍ : لَوْ أَدْرَکَ ہَذَا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَرَجَمُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٨٤٥) حضرت ایوب فرماتے کہ ابو الحکم البجلی نے اشھر حج کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھا، ان سے حضرت عکرمہ کی ملاقات ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ تو برا آدمی ہے۔
(۱۴۸۴۵) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ؛ أَنَّ أَبَا الْحَکَمِ الْبَجَلِیَّ کَانَ یُہِلُّ بِالْحَجِّ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ ، قَالَ : فَلَقِیَہُ عِکْرِمَۃُ ، فَقَالَ : أَنْتَ رَجُلُ سُوئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے دوران کوئی چیز پینا
(١٤٨٤٦) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد دوران طواف کوئی چیز پینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۴۸۴۶) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا لاَ یَرَوْنَ بَأْسًا أَنْ یَشْرَبَ الرَّجُلُ وَہُوَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے دوران کوئی چیز پینا
(١٤٨٤٧) حضرت عکرمہ بن خالد آل وداع کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طواف کے دوران پانی طلب کیا، ایک شخص نے عرض کیا : کیا میں آپ کو اپنا بنایا ہوا مشروب نہ پلاؤں ؟ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک برتن لایا گیا جس میں کشمش کا نبیذ تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ کیا تو نے اس پر کوئی برتن الٹایا تھا یا اس پر کوئی لکڑی رکھی ہوئی تھی ؟ (یہ اس لیے کہا ہوگا کہ شاید اس برتن میں نشانات بنے ہوئے تھے جو بعد میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرہ پر بھی ظاہر ہوئے پینے کے بعد) پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں سے نوش فرمایا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ماتھے پر شکن پڑگئے، پھر پانی منگوایا گیا اور وہ اس میں ڈالا گیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود بھی نوش فرمایا اور اپنے صحابہ کو بھی پلایا۔
(۱۴۸۴۷) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ آلِ الْوَدَاعِ ، قَالَ : اسْتَسْقَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : أَلاَ نَسْقِیکَ مِنْ شَرَابٍ نَصْنَعُہُ ؟ فَأَتَاہُ بِإِنَائٍ فِیہِ نَبِیذُ زَبِیبٍ ، فَقَالَ : أَلاَ أَکْفَأْتَ عَلَیْہِ إنَائً ، أَوْ عَرَضْتَ عَلَیْہِ عُودًا ؟ ثُمَّ شَرِبَ مِنْہُ فَقَطَّبَ ، ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَصَبَّہُ فِیہِ فَشَرِبَ ؟ وَسَقَی أَصْحَابَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے دوران کوئی چیز پینا
(١٤٨٤٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ دوران طواف کوئی چیز پینے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۸۴۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ، عَنْ عَطَائٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِالشُّرْبِ فِی الطَّوَافِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے دوران کوئی چیز پینا
(١٤٨٤٩) حضرت ابو مسعود سے مروی ہے کہ دوران طواف حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی طلب کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبیذ سقایہ کا ایک ڈول پیش کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں سے نوش فرمایا۔
(۱۴۸۴۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سعْدٍ ، عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقَی وَہُوَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ ، فَأُتِیَ بِذَنُوبٍ مِنْ نَبِیذِ السِّقَایَۃِ فَشَرِبَہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اگر بغیر احرام والے شخص کو شکار کی طرف اشارہ کرے
(١٤٨٥٠) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ احرام والا شخص اگر بغیر احرام والے کو شکار کی طرف اشارہ کرے، پھر وہ اس کو نہ پکڑ سکے تو اس کو چاہیے کہ یہ استغفار کرے۔
(۱۴۸۵۰) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ دَلَّ حَرَامٌ حَلاَلاً عَلَی صَیْدٍ فَلَمْ یَأْخُذْہُ ، فَلْیَسْتَغْفِرِ اللَّہَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اگر بغیر احرام والے شخص کو شکار کی طرف اشارہ کرے
(١٤٨٥١) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اس طرح کرنے سے اس پر کچھ بھی لازم نہیں ہوگا۔
(۱۴۸۵۱) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ آخری عمل حج کے دوران بیت اللہ کا طواف ہو
(١٤٨٥٢) حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ تمہاری آخری ذمہ داری (آخری عمل) بیت اللہ کا طواف ہو، اور طواف میں آخری عمل حجر اسود کا استلام یا بوسہ ہو۔
(۱۴۸۵۲) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لِیَکُنْ آخِرُ عَہْدِکُمْ بِالْبَیْتِ ، وَلِیَکُنْ آخِرُ عَہْدِکُمْ مِنَ الْبَیْتِ بِالْحَجَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ آخری عمل حج کے دوران بیت اللہ کا طواف ہو
(١٤٨٥٣) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے عرض کیا کہ طواف کا آخری عمل کیا ہو ؟ آپ نے فرمایا حجر اسود۔
(۱۴۸۵۳) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : بِأَیِّ شَیْئٍ یَکُونُ آخِرُ عَہْدِی مِنَ الْبَیْتِ ؟ قَالَ : فَقَالَ : بِالْحَجَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ آخری عمل حج کے دوران بیت اللہ کا طواف ہو
(١٤٨٥٤) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب وہ واپس جانے لگیں تو ان کا آخری عمل حجر اسود ہو، (استلام یا بوسہ) ۔
(۱۴۸۵۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ إِذَا وَدَّعُوا ، أَنْ یَکُونَ آخِرُ عَہْدِہِمْ بِالْحَجَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر موزے پہننے پر مجبور کر دیا جائے
(١٤٨٥٥) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ محرم اگر موزے پہننے کی طرف مجبور کردیا جائے تو ہ موزے کے اوپر والے حصہ کو پھاڑ دے اور اس میں اتنی جگہ چھوڑ دے جس میں اس کے پاؤں ٹھہر جائیں۔
(۱۴۸۵۵) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إِذَا اضْطُرَّ الْمُحْرِمُ إِلَی لُبْسِ الْخُفَّیْنِ ، خَرَقَ ظُہُورَہُمَا وَتَرَکَ فِیہِمَا قَدْرَ مَا تَسْتَمْسِکُ رِجْلاَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر موزے پہننے پر مجبور کر دیا جائے
(١٤٨٥٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب محرم موزے پہننے پر مجبور ہوجائے تو وہ ان کو پھاڑ لے اور تسمہ کی بقدر جگہ چھوڑ دے اور ان کو ٹخنے کی طرف سے کاٹ لے۔
(۱۴۸۵۶) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا اضْطُرَّ الْمُحْرِمُ إِلَی الْخُفَّیْنِ ،خَرَقَہُمَا وَتَرَکَ فِیہِمَا قَدْرَ الشِّرَاکِ ، وَیَقْطَعُہُمَا مِنْ قِبَلِ کَعْبَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر موزے پہننے پر مجبور کر دیا جائے
(١٤٨٥٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ موزوں کو ٹخنے کے نیچے سے کاٹ لے۔
(۱۴۸۵۷) حدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْن بُرْقَانَ ، قَالَ : قَالَ نَافِعٌ : یَقْطَعُ الْخُفَّیْنِ أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر موزے پہننے پر مجبور کر دیا جائے
(١٤٨٥٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب جوتے نہ ملیں تو موزے پہن لے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کیا ان کو پھاڑ دے ؟ آپ نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں فرماتا۔
(۱۴۸۵۸) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِیَاثٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : یَتَخَفَّفُ إِذَا لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ ، قَالَ : قُلْتُ : أَیَشُقُّہُمَا ؟ قَالَ : إِنَّ اللَّہَ لاَ یُحِبُّ الْفَسَادَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৮৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر موزے پہننے پر مجبور کر دیا جائے
(١٤٨٥٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ محرم کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ایسے موزے پہن لے جو کٹے ہوئے نہ ہوں۔
(۱۴۸۵۹) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کان یُرَخِّصُ لِلْمُحْرِمِ أَنْ یَلْبَسَ خُفَّیْنِ ،لَیْسَا بِمَقْطُوعَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক: