মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৮৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر موزے پہننے پر مجبور کر دیا جائے
(١٤٨٦٠) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب جوتے نہ ملیں تو وہ ایسے موزے پہن لے جو ٹخنے سے نیچے ہوں۔
(۱۴۸۶۰) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنْ لَمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ لَبِسَ الْخُفَّیْنِ أَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ۔ (بخاری ۵۷۹۴۔ ابوداؤد ۱۸۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا عدت میں حج کرنا
(١٤٨٦١) حضرت ابن عباس اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ تین طلاق یافتہ عورت اور جس عورت کا شوھر فوت ہوگیا ہو وہ اگر اپنی عدت میں حج کرلیں۔
(۱۴۸۶۱) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالْمُطَلَّقَاتِ ثَلاَثًا ، وَالْمُتَوَفَّی عَنْہُنَّ أَزْوَاجُہُنَّ أَن یَحْجُجْنَ فِی عِدَّتِہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا عدت میں حج کرنا
(١٤٨٦٢) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ نے حضرت ام کلثوم کو عدت میں حج کروایا۔
(۱۴۸۶۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ (ح) وَعَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ أَحَجَّتْ أُمَّ کُلْثُومٍ فِی عِدَّتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا عدت میں حج کرنا
(١٤٨٦٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ عورت عدت میں حج کرے۔
(۱۴۸۶۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ تَحُجَّ فِی عِدَّتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا عدت میں حج کرنا
(١٤٨٦٤) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ تین طلاق یافتہ عورت اور وہ عورت جس کا شوہر فوت ہوجائے اپنی عدت میں حج کرسکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا ہاں، حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بھی یہی فرماتے تھے۔
(۱۴۸۶۴) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حَبِیبٍ الْمُعَلِّمِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ الْمُطَلَّقَۃِ ثَلاَثًا ، وَالْمُتَوَفَّی عَنْہَا ، تَحُجَّانِ فِی عِدَّتِہِمَا ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، قَالَ حَبِیبٌ : وَکَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عدت میں حج کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٨٦٥) حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے ان عورتوں کو واپس بھیج دیا تھا جو عدت میں حج یا عمرہ کرنے آئیں تھیں۔
(۱۴۸۶۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّ عُمَرَ رَدَّ نِسْوَۃً حَاجَّاتٍ ، أَوْ مُعْتَمِرَاتٍ ، خَرَجْنَ فِی عِدَّتِہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عدت میں حج کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٨٦٦) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ وہ عورت جس کا شوہر فوت ہوجائے اور وہ عورت جو طلاق یافتہ ہو وہ نہ حج کرے نہ عمرہ اور نہ ہی زعفران میں رنگے ہوئے کپڑے استعمال کرے۔
(۱۴۸۶۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الْمِقْدَامِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : الْمُتَوَفَّی عَنْہَا ، وَالْمُطَلَّقَۃُ ثَلاَثًا ، لاَ تَحُجُّ ، وَلاَ تَعْتَمِرُ ، وَلاَ تَلْبَسُ مُجَسِّدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عدت میں حج کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٤٨٦٧) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان نے ان عورتوں کو واپس بھیج دیا تھا جو حج یا عمرہ کرنے آئیں تھیں یہاں تک کہ وہ اپنی عدت اپنی گھروں میں گزاریں۔
(۱۴۸۶۷) حدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ حُمَیْدٍ الأَعْرَجِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ ،وَعُثْمَانَ رَدَّا نِسْوَۃً حَاجَّاتٍ وَمُعْتَمِرَاتٍ ، حَتَّی اعْتَدَدْنَ فِی بُیُوتِہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی بچہ مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے کھیلتے ہوئے انھیں مار دے
(١٤٨٦٨) حضرت ابن عباس اس بچہ کے متعلق فرماتے ہیں جو حرم کے کبوتروں میں سے کوئی کبوتر مار دے تو فرمایا (اس کے والد سے) اپنے بچے کی طرف سے بکری ذبح کر۔
(۱۴۸۶۸) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ فِی صَبِیٍّ أَصَابَ حَمَامَۃً مِنْ حَمَامِ الْحَرَمِ، فَقَالَ : اذْبَحْ عَنِ ابْنِکَ شَاۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی بچہ مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے کھیلتے ہوئے انھیں مار دے
(١٤٨٦٩) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ ہم جب چھوٹے تھے تو ہم حضرت حفص بن عاصم کے ساتھ آئے اور ہم نے اپنے مکان میں کبوتری کا بچہ پکڑ کر اس سے کھیل کود شروع کردیا یہاں تک کہ وہ مرگیا، حضرت عائشہ بنت مطیع بن الاسود نے ان سے کہا تو انھوں کہا کہ بکری ذبح کی جائے، پس بکری ذبح کر کے صدقہ کی گئی۔
(۱۴۸۶۹) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قدِمْنَا وَنَحْنُ غِلْمَانٌ مَعَ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، فَأَخَذْنَا فَرْخًا بِمَکَّۃَ فِی مَنْزِلِنَا ، فَلَعِبنَا وَعَبَثْنا بِہِ حَتَّی قَتَلْنَاہُ ، فَقَالَتْ لَہُ أمْرَأَتُہُ عَائِشَۃُ ابْنَۃُ مُطِیعُ بْنُ الأَسْوَدِ ، فَأَمَرَ بِکَبْشٍ فَذُبِحَ ، فَتَصَدَّقَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی بچہ مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے کھیلتے ہوئے انھیں مار دے
(١٤٨٧٠) حضرت ہشام بن عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عروہ کے کچھ بچے مکہ مکرمہ کی کبوتری کے بچوں سے کھیل رہے تھے، میرے والد محترم نے بکری ذبح کرنے کا حکم دیا تو وہ ذبح کی گئی اور پھر اس کا گوشت صدقہ کیا گیا۔
(۱۴۸۷۰) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : عَبَثَ بَعْضُ بَنِی عُرْوَۃَ بِفَرْخٍ مِنْ حَمَامِ مَکَّۃَ ، فَأَمَرَ أَبِی بِشَاۃٍ فَذُبِحَتْ ، ثُمَّ تَصَدَّقَ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی بچہ مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے کھیلتے ہوئے انھیں مار دے
(١٤٨٧١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر بچہ کوئی شکار وغیرہ ہلاک کر دے تو اس کا دم اس پر ہے جو اس کے ساتھ حج کررہا ہے۔
(۱۴۸۷۱) حدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِنْ أَصَابَ شَیْئًا مِنَ الصَّیْدِ ، یَعْنِی الصَّبِیَّ ، کَانَ عَلَی الَّذِی یَحُجُّ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ البُدْن صرف اونٹ میں سے ہو
(١٤٨٧٢) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے عرض کیا اللہ پاک کا ارشاد ہے، { وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاہَا لَکُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ } البدنہ سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا : اونٹ اور گائے۔
(۱۴۸۷۲) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : {وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاہَا لَکُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ} مَا الْبَدَنَۃُ ؟ قَالَ : الْبَعِیرُ وَالْبَقَرَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ البُدْن صرف اونٹ میں سے ہو
(١٤٨٧٣) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اونٹ اور گائے ہے۔
(۱۴۸۷۳) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَمَّنْ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : الْبَعِیرُ وَالْبَقَرَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ البُدْن صرف اونٹ میں سے ہو
(١٤٨٧٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں البدن صرف اونٹ میں سے ہی ہو۔
(۱۴۸۷۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ تَکُونُ الْبُدْنُ إِلاَّ مِنَ الإِبِلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ البُدْن صرف اونٹ میں سے ہو
(١٤٨٧٥) حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ بکری کو قربانی میں سے شمار نہیں کیا جائے گا، بیشک گائے بھی البدن میں شامل ہے۔
(۱۴۸۷۵) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ : إِنَّ الشَّاۃَ لَنْ تَعْدُوَ أَنْ تَکُونَ نَسِیکَۃ ، وَإِنَّ الْبَقَرَۃَ مِنَ الْبُدْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ البُدْن صرف اونٹ میں سے ہو
(١٤٨٧٦) حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ اور حضرت حکم کا اس بارے میں اختلاف ہوا، حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ گائے اور اونٹ میں سے ہو اور حضرت حکم فرماتے ہیں صرف اونٹ میں سے ہو۔
(۱۴۸۷۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، قَالَ : اخْتَلَفَ عَطَائٌ ، وَالْحَکَمُ ، فَقَالَ عَطَائٌ : ہِیَ مِنَ الإِبِلِ وَالْبَقَرِ ، وَقَالَ الْحَکَمُ : ہِیَ مِنَ الإِبِلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ البُدْن صرف اونٹ میں سے ہو
(١٤٨٧٧) حضرت یعقوب سے مروی ہے کہ میرے محلہ کا ایک شخص فوت ہوا اور اس نے وصیت کی کہ اس کی طرف سے بدنہ کی قربانی کی جائے، میں نے حضرت ابن عباس سے دریافت کیا کہ گائے ذبح کی جاسکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا کافی ہوجائے گی، آپ نے پوچھا کہ تو کون سی قوم میں سے ہے ؟ میں نے عرض کیا بنو رباح سے، آپ نے فرمایا بنو رباح کے پاس گائے کہاں سے آگئی ؟ گائے تو ازد اور قبیلہ عبد قیس کے پاس ہوتی ہیں۔
(۱۴۸۷۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْحَیِّ وَأَوْصَی أَنْ یُنْحَرَ عَنْہُ بَدَنَۃٌ ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْبَقَرَۃِ ؟ فَقَالَ : تُجْزِء ، قَالَ : قُلْتُ : مِنْ أَیٍّ قَوْمٍ أَنْتَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : مِنْ بَنِی رَبَاحٍ ، قَالَ : وَأَنَّی لِبَنِی رَبَاحٍ الْبَقَرُ ؟ إِنَّمَا الْبَقَرُ لِلأَزْدِ ، وَعَبْدِ الْقَیسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف کے چکروں کو گنتے تھے
(١٤٨٧٨) حضرت عبد الرحمن بن عوف حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ طواف فرما رہے تھے، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ سے فرمایا : کتنے چکر ہوگئے ہیں ؟ پھر (بعد میں) فرمایا کہ میں نے تجھ سے اس لیے پوچھا تھا تاکہ تو اچھی طرح یاد کرلے (چکروں کو) ۔
(۱۴۸۷۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ لَمْ یَکُنْ یُسَمِّیہِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَطُوفُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَہُ : کَمْ تَعُدُّ ؟ ثُمَّ قَالَ : إِنَّمَا سَأَلْتُکَ لِتَحْفَظَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف کے چکروں کو گنتے تھے
(١٤٨٧٩) حضرت عبداللہ بن عمر سے صفا ومروہ کی سعی کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے سوال کرنے والے سے فرمایا : صفا سے چکر (سعی) شروع کر اور مروہ پر ختم کر اور اگر چکروں کے بھول جانے کا اندیشہ ہو تو اپنے ساتھ چھوٹے پتھر یا کنکریاں لے لو اور ایک کنکری صفا پر اور دوسری کنکری مروہ پر ڈال دو (اس طرح گننے میں آسانی ہوگی) ۔
(۱۴۸۷۹) حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ دِرْہَمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ ، وَسُئِلَ عَنِ السَّعْیِ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لِلسَّائِلِ : افْتَتِحْ بِالصَّفَا وَاخْتُمْ بِالْمَرْوَۃِ ، فَإِنْ خَشِیتَ أَنْ لاَ تُحْصِیَ ، فَخُذْ مَعَک أَحْجَارًا ، أَوْ حَصَیَاتٍ ، فَأَلْقَ بِالصَّفَا وَاحِدَۃً وَبِالْمَرْوَۃِ أُخْرَی۔
তাহকীক: