মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৮৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف کے چکروں کو گنتے تھے
(١٤٨٨٠) حضرت سعید بن جبیر نے ایک خاتون کو دیکھا جو طواف کر رہی تھی اور اس کے ہاتھ میں کنکریاں تھیں جن سے وہ (طواف کے چکروں کو شمار کر رہی تھی) آپ نے اس کے ہاتھ پر (زور سے) مارا۔
(۱۴۸۸۰) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ؛ أَنَّ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ رَأَی امْرَأَۃً تَطُوفُ بِیَدِہَا حَصَیَاتٌ تَعُدُّ الطَّوَافَ ، فَضَرَبَ یَدَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف کے چکروں کو گنتے تھے
(١٤٨٨١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب ہم طواف کے چکر لگاتے تو ہمارے پاس انگوٹھیاں ہوتیں جن کو ہم اپنی انگلیوں میں ڈال کر شمار کرتے۔
(۱۴۸۸۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الْہَیْثُمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کُنَّا نَطُوفُ وَعَلَیْنَا خَوَاتِمُنَا ، نَحْفَظُ بِہَا الأَسْبَاعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا تلبیہ میں اپنی آواز کو بلند کرنا
(١٤٨٨٢) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ عورت تلبیہ پڑھتے وقت اپنی آواز کو بلند نہ کرے۔
(۱۴۸۸۲) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ أَبِی حَبِیبَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَیْنِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ تَرْفَعُ الْمَرْأَۃُ صَوْتَہَا بِالتَّلْبِیَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا تلبیہ میں اپنی آواز کو بلند کرنا
(١٤٨٨٣) حضرت ابراہیم سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۴۸۸۳) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ أَبِی الْجُوَیْرِیَۃِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا تلبیہ میں اپنی آواز کو بلند کرنا
(١٤٨٨٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ عورت تلبیہ پڑھتے وقت آواز کو بلند نہ کرے۔
(۱۴۸۸۴) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ تَجْہَرُ الْمَرْأَۃُ بِالتَّلْبِیَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا تلبیہ میں اپنی آواز کو بلند کرنا
(١٤٨٨٥) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ یوم النفر کی رات حضرت معاویہ نکلے تو آپ نے تلبیہ پڑھنے کی آواز سنی، آپ نے پوچھا کہ یہ کون پڑھ رہا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا حضرت عائشہ پڑھ رہی ہیں جو مقام تنعیم سے عمرہ کر رہی ہیں، (بعد میں) حضرت عائشہ کے سامنے اس واقعہ کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا اگر وہ مجھ سے دریافت کرتے تو میں (بلند آواز) سے پڑھنے کی وجہ بتلا دیتی۔
(۱۴۸۸۵) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : خَرَجَ مُعَاوِیَۃُ لَیْلَۃَ النَّفْرِ فَسَمِعَ صَوْتَ تَلْبِیَۃٍ ، فَقَالَ : مَنْ ہَذَا ؟ قَالُوا : عَائِشَۃُ ، اعْتَمَرَتْ مِنَ التَّنْعِیمِ ، فَذُکِرَ ذَلِکَ لِعَائِشَۃَ ، فَقَالَتْ : لَوْ سَأَلَنِی لأَخْبَرْتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا تلبیہ میں اپنی آواز کو بلند کرنا
(١٤٨٨٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ عورتوں پر تلبیہ کو بلند آواز سے پڑھنا نہیں ہے۔
(۱۴۸۸۶) حدَّثَنَا عُمَرُ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عِیسَی ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ أَنْ یَرْفَعْنَ أَصْوَاتَہُنَّ بِالتَّلْبِیَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٨٧) حضرت ابی بن کعب سے دریافت کیا گیا کہ محرم اپنے چوغے کی ڈوریاں بند کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔
(۱۴۸۸۷) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، قَالَ : سُئِلَ أُبَیّ بْنُ کَعْبٍ : ہَلْ یُزَرِّرُ الْمُحْرِمُ عَلَیْہِ طَیْلَسَانًا ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٨٨) حضرت یونس بن جبیر محرم کے چوغہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کی ڈوریاں کھلی رکھی جائیں گی۔
(۱۴۸۸۸) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ قَتَادَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ یُونُسَ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الطَّیْلَسَانِ الْمُزَرَّرِ لِلْمُحْرِمِ ، قَالَ : یَنْزِعُ أَزْرَارَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٨٩) حضرت سعید بن جبیر سے چوغہ کے متعلق دریافت کیا گیا کہ محرم اس کی ڈوریاں بند کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کو بند نہ کرو صرف اس کے پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۴۸۸۹) حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : سُئِلَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنِ الطَّیْلَسَانِ ، یَزرَّہُ الْمُحْرِمُ ؟ فَقَالَ : لاَ تَزْرُرْہُ عَلَیْکَ ، وَلاَ بَأْسَ بِالطَّیْلَسَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٩٠) ابن سوقہ فرماتے ہیں کہ سعید بن جبیر نے میرے اوپر ایسی چادر دیکھی کہ جس کے بٹن میں نے نکال دئیے تھے۔ حضرت علی نے دریافت فرمایا کہ اس کو کیوں نکالا ہے ؟ آپ نے ان سے عرض کیا کہ میرے ساتھیوں نے مجھ سے کہا کہ کیا تم حالت احرام میں یہ پہنو گے ؟ حضرت علی نے ارشاد فرمایا اس کا (حالت احرام میں) پہننا تجھے کوئی نقصان نہیں دیتا۔
(۱۴۸۹۰) حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ، عَنِ ابْنِ سُوقَۃَ، قَالَ: رَأَی عَلَیَّ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ طَیْلَسَانًا، کَأَنَّ فِیہِ أَزْرَارَ دِیبَاجٍ نَزَعْتُہَا ، فَقَالَ : لِمَ نَزَعْتَہَا ؟ فَقُلْتُ لَہُ : قَالَ لِی أَصْحَابِی : أَتَلْبَسُ ہَذَا وَأَنْتَ مُحْرِمٌ ، فَقَالَ : وَمَا یَضُرُّک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٩١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ محرم کے لیے ایسے چوغے کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جب تک کہ اس کی ڈوریوں کو نہ باندھا گیا ہو۔
(۱۴۸۹۱) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالطَّیْلَسَانِ لِلْمُحْرِمِ ، مَا لَمْ یَزُرَّہُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٩٢) حضرت حسن اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۴۸۹۲) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ؛ أَنَّ الْحَسَنَ کَانَ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٩٣) حضرت عروہ نے چوغہ نما کپڑے میں احرام باندھا جس کی ڈوری ریشمی تھی، انھوں نے اس کو باندھا نہیں۔
(۱۴۸۹۳) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُحْرِمُ فِی الطَّیْلَسَانِ ، أَزْرَارُہُ الدِّیبَاجُ ، وَلاَ یَزُرُّہُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٩٤) حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ محرم چوغہ پہن سکتا ہے، آپ نے فرمایا پہن سکتا ہے لیکن اس کی ڈوری کو باندھے نہ۔
(۱۴۸۹۴) حدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْمُحْرِمِ یَلْبَسُ الطَّیْلَسَانَ ، قَالَ : یَلْبَسُہُ ، وَلاَ یَزُرُّہُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٩٥) حضرت سعید بن جبیر منقش چوغہ میں احرام باندھا کرتے تھے اور (فرماتے کہ) میرے والد بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
(۱۴۸۹۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ کَانَ یُحْرِمُ فِی الطَّیْلَسَانِ المُدَبجِ ، وَأَنَّ أَبِی کَانَ یَفْعَلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٩٦) حضرت عامر نے چوغہ میں احرام باندھا لیکن اس کی ڈوری کو نہ باندھا۔
(۱۴۸۹۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : یُحْرِمُ فِی الطَّیْلَسَانِ ، وَلاَ یَزُرُّہُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
(١٤٨٩٧) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اس میں احرام باندھنے میں تو کوئی حرج نہیں لیکن اس کی ڈوری کو نہ باندھے۔
(۱۴۸۹۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُحْرِمَ فِیہِ ، وَلاَ یَزُرَّہُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مکہ مکرمہ کے گھروں کو بطور کرایہ دینے کو ناپسند کرتے ہیں اور اس کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٤٨٩٨) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ مکہ مکرمہ کو اللہ تعالیٰ نے قابل احترام بنایا ہے، اس کے گھروں کو فروخت کرنا اور کرایہ پر دینا جائز اور حلال نہیں ہے۔
(۱۴۸۹۸) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَکَّۃُ حَرَمٌ حَرَّمَہَا اللَّہُ تَعَالَی ، لاَ یَحِلَّ بَیْعُ رِبَاعِہَا ، وَلاَ إِجَارَۃُ بُیُوتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مکہ مکرمہ کے گھروں کو بطور کرایہ دینے کو ناپسند کرتے ہیں اور اس کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٤٨٩٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ کے گھروں کا کرایہ پر دینا جائز نہیں ہے۔
(۱۴۸۹۹) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْمُہَاجِرِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : بُیُوتُ مَکَّۃَ لاَ تَحِلُّ إِجَارَتُہَا۔
তাহকীক: