মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৪৯৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت اگر خاوند کی اجازت کے بغیر حج کا احرام باندھ لے
(١٤٩٤٠) حضرت حسن اس خاتون کے متعلق فرماتے ہیں جس نے حج نہ کیا ہو کہ وہ اپنے شوہر سے اجازت لے اگر شوہر اجازت دے دے تو یہ میرے نزدیک بہت اچھا ہے اور اگر شوہر اجازت نہ دے تو وہ خاتون اپنے کسی محرم کے ساتھ حج پر چلی جائے کیونکہ حج اللہ تعالیٰ کے فرائض میں سے ایک فریضہ ہے اس میں کسی کی اطاعت نہیں ہے (سوائے اللہ تعالیٰ کے)
(۱۴۹۴۰) حدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ الَّتِی لَمْ تَحُجَّ ، قَالَ : تَسْتَأْذِنُ زَوْجَہَا ، فَإِنْ أَذِنَ لَہَا فَذَاکَ أَحَبَّ إِلَیَّ ، وَإِنْ لَمْ یَأْذَنْ لَہَا خَرَجَتْ مَعَ ذِی مَحْرَمٍ ، فَإِنَّ ذَلِکَ فَرِیضَۃٌ مِنْ فَرَائِضِ اللہِ تَعَالَی لَیْسَ لَہُ فِیہَا طَاعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کو گلے لگانا
(١٤٩٤١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب (بڑے) بیت اللہ کو گلے نہیں لگایا کرتے تھے۔
(۱۴۹۴۱) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ: مَا کَانَ أَصْحَابُنَا یَعْتَنِقُونَ الْبَیْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کو گلے لگانا
(١٤٩٤٢) حضرت ابن عمر بیت اللہ کو گلے نہیں لگایا کرتے تھے۔
(۱۴۹۴۲) حدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ سُفْیَانُ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہ کان لاَ یَعْتَنِقُ الْبَیْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کو گلے لگانا
(١٤٩٤٣) حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حجر اسود کو پکڑا اور اس کا بوسہ لیا۔
(۱۴۹۴۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ الْتَزَمَ الْحَجَرَ وَقَبَّلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا خاوند بیت اللہ کے طواف کے بعد بیوی سے صحبت کر سکتا ہے ؟
(١٤٩٤٤) حضرت جابر بن عبداللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص عمرہ کے لیے حاضر ہوا اور اس نے طواف کرلیا تو کیا وہ صفا ومروہ کی سعی سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں جب تک صفا ومروہ کی سعی نہ کرے نہیں کرسکتا۔
(۱۴۹۴۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ عَنْ رَجُلٍ اعْتَمَرَ فَطَافَ بِالْبَیْتِ ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَقَعَ عَلَی أَہْلِہِ ، قَبْلَ أَنْ یَطُوفَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ؟ فَقَالَ : لاَ ، حَتَّی یَطُوفَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج یا عمرہ کرنے والا اگر بیوی سے صحبت کرے
(١٤٩٤٥) ایک شخص نے حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا کہ میں اور میری بیوی حج کر رہے تھے تو میں نے بال منڈوانے سے قبل ہی اس کے ساتھ صحبت کرلی ہے ؟ حضرت سعید نے فرمایا کہ قربانی کر (خون بہا) ۔
(۱۴۹۴۵) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سَعْدٍ ؛ أَنَّ رَجلاً اسْتَفْتَی سَعِیدَ بْنَ جُبَیرٍ قَالَ : حَجَجْتُ وَامْرَأَتِی ، فَوَقَعْتُ بِہَا قَبْلَ أَنْ أَُقَصِّرَ ؟ فَقَالَ سَعِیدٌ : أَہْرِقْ دَمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج یا عمرہ کرنے والا اگر بیوی سے صحبت کرے
(١٤٩٤٦) حضرت ابن عباس اس خاتون کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس سے اس کا شوہر صحبت کرے حالانکہ اس نے تو بال منڈوا لیے ہوں لیکن اس کے شوہر نے بال نہ کٹوائے ہوں تو آپ فرماتے ہیں کہ مرد پر قربانی لازم ہے۔
(۱۴۹۴۶) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، أَو سَعِیدِ بْنِ جُبَیرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : فِی امْرَأَۃٍ وَقَعَ عَلِیہَا زَوجُہَا ، وَقَد قَصَّرَتِ الْمَرْأَۃُ ، وَلَمْ یُقَصِّرِ الرَّجُلُ ، قَالَ : عَلَیہ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فوت شدہ کی طرف سے حج کرنا
(١٤٩٤٧) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا میری بہن کا انتقال ہوگیا اور اس نے حج نہیں کیا ہوا تھا کیا میں اس کی طرف سے حج کرلوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تیرا کیا خیال ہے اگر اس پر قرض ہوتا تو وہ ادا کرتا ؟ بیشک اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اس کے حق کو ادا کیا جائے۔
(۱۴۹۴۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ أُخْتِی مَاتَتْ وَلَمْ تَحُجَّ ، أَفَأَحُجُّ عَنْہَا ؟ قَالَ : أَرَأَیْتَ لَوْ کَانَ عَلَیْہَا دَیْنٌ فَقَضَیْتَہُ ؟ وَاللَّہُ أَحَقُّ بِالْوَفَائِ وَالْقَضَائِ۔ (بخاری ۶۶۹۹۔ احمد ۱/۲۳۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فوت شدہ کی طرف سے حج کرنا
(١٤٩٤٨) حضرت ابن زبیر سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے والد فوت ہوگئے ہیں انھوں نے حج نہیں کیا ہوا تھا، کیا میں ان کی طرف سے حج کرلوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کیا تو ان کا بڑا بیٹا ہے ؟ اس شخص نے عرض کیا کہ جی ہاں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ پھر تو اپنے والد کی طرف حج ادا کر، تیرا کیا خیال ہے اگر تیرے والد پر قرضہ ہوتا تو کیا تو وہ ادا نہ کرتا ؟۔
(۱۴۹۴۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ : یُوسُفُ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ؛ قَالَ : أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ أَبِی مَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ ، أَفَأَحُجُّ عَنْہُ ؟ قَالَ : أَنْتَ أَکْبَرُ وَلَدِہ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَحُجَّ عَنِ أَبِیکَ ، أَرَأَیْتَ لَوْ کَانَ عَلَی أَبِیکَ دَیْنٌ قَضَیْتَہُ ؟

(نسائی ۳۶۲۴۔ احمد ۴/۳ )
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فوت شدہ کی طرف سے حج کرنا
(١٤٩٤٩) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میت کی طرف سے حج کیا جائے گا اگرچہ اس نے اس کی وصیت نہ بھی کی ہو۔
(۱۴۹۴۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَسْلَمَ ، عْن عَطَائٍ ، قَالَ : یُحَجُّ عَنِ الْمَیِّتِ ، وَإِنْ لَمْ یُوصِ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
١٤٩٥٠) حضرت ضباعہ فرماتی ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ میں رو رہی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تو کیا چاہتی ہے ؟ کیا تو اس سال حج کرنا چاہتی ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بیشک میں بیمار ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تو حج کر اور احرام باندھتے وقت یوں کہہ کہ اے اللہ ! میں اس جگہ سے حلال ہو جاؤں گی جہاں سے تو مجھے روکے گا۔
حدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ یُونُسَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بَقِیُّ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ الْعَبْسِیُّ ، قَالَ :

(۱۴۹۵۰) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ ضُبَاعَۃَ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَشْتَکِی ، فَقَالَ : مَا تُرِیدِینَ ، أَتَحُجِّینَ الْعَامَ ؟ قَالَتْ : إِنِّی لَمُعْتَلَّۃٌ یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ : حُجِّی وَقُولِی : مَحِلِّی مِنَ الأَرْضِ حَیْثُ حَبَسْتنِی۔ (مسلم ۱۰۴۔ ابن ماجہ ۲۹۳۷)

(
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٥١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ وہ یوں کہے، اے اللہ میں حج کرتا ہوں اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے اور اگر عمرہ کرنے کا ارادہ ہو تو یوں کہے اے اللہ ! میں عمرہ کرتا ہوں (اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے) اور اگر نہ کہے تو تب بھی اس پر کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۹۵۱) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ حَجَّۃً إِنْ تَیَسَّرَتْ ، أَوْ عُمْرَۃً ، إِنْ أَرَادَ الْعُمْرَۃَ ، وَإِلاَّ فَلاَ حَرَجَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٥٢) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ضباعہ بنت زبیر کے پاس گئے وہ حج کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : احرام باندھتے وقت یوں شرط لگا لینا کہ میں اس جگہ سے احرام کھول دوں گی جہاں سے تو مجھے روک دے گا، پس یہ تیرے لیے کافی ہوجائے گا۔
(۱۴۹۵۲) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ حُسَیْنٍ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَی ضُبَاعَۃَ ابْنَۃِ الزُّبَیْرِ وَہِیَ تُرِیدُ الْحَجَّ ، فَقَالَ لَہَا : اشْتَرِطِی عِنْدَ إِحْرَامِکَ : وَمَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتنِی ، فَإِنَّ ذَلِکَ لَک۔ (مسلم ۱۰۶۔ ابن ماجہ ۲۹۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٥٣) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ اگر تو حج کرنا چاہے تو یوں کہہ اے اللہ میں حج کرنا چاہتا ہوں اور یہی میرا مقصود ہے، پھر اگر حج اس کے لیے میسر آجائے (آسان ہوجائے) تو حج کرے اور اگر میں بیماری (یا کسی اور وجہ سے) روک دیا جاؤں تو عمرہ میرا مقصود ہے۔
(۱۴۹۵۳) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا قَالَتْ : إذَا حَجَجْتَ فَاشْتَرِطْ قُلْ : اللَّہُمَّ الْحَجَّ عَمَدْتُ ، وَإِیَّاہُ أَرَدْتُ ، فَإِنْ تَیَسَّرَ الْحَجُّ فَہُوَ الْحَجُّ ، فَإِنْ حُبِسْتُ فَعُمْرَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٥٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ کو دیکھا کہ انھوں نے اپنا پاؤں سواری کی رکاب (پاؤں رکھنے کی جگہ) میں رکھا اور یوں دعا کی کہ اے اللہ ! میں حج کا ارادہ کرتا ہوں اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے، وگرنہ عمرہ کی نیت کرتا ہوں اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے۔
(۱۴۹۵۴) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتَہُ وَضَعَ رِجْلَہُ فِی الْغَرْزِ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ إنِّی أُرِیدُ حَجَّۃً إِنْ تَیَسَّرَتْ ، وَإِلاَّ فَعُمْرَۃٌ إِنْ تَیَسَّرَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٥٥) حضرت اسود ان کی سواری کو لے جایا جا رہا تھا (چونکہ وہ بیمار تھے اس لیے خود نہیں لے جاسکتے تھے) جب وہ مقام جبانہ عرزم (کوفہ) پر پہنچے اور سواری پر سوار ہونے کا ارادہ کیا تو یوں دعا مانگی، اے اللہ ! میں حج کا ارادہ کرتا ہوں اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے وگرنہ عمرہ کا اگر تو اس کو میرے لیے آسان کر دے، پھر آپ نے حج کے لیے تلبیہ پڑھا۔
(۱۴۹۵۵) حدَّثَنَا سَلاَّمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ الأَسْوَدُ تُقَادُ لَہُ رَاحِلَتُہُ ، فَإِذَا أَتَی جَبَّانَۃً عرْزَمَ وَأَرَادَ أَنْ یَرْکَبَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ حَجَّۃً إِنْ تَیَسَّرَتْ ، وَإِلاَّ عُمْرَۃً إِنْ تَیَسَّرَتْ ، ثُمَّ یُلَبِّی بِالْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٥٦) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم حج میں شرط لگانے کے قائل نہ تھے۔
(۱۴۹۵۶) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبِی لاَ یَرَی الاشْتِرَاطَ فِی الْحَجِّ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٥٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام حج میں شرط نہیں لگاتے تھے (تلبیہ پڑھتے وقت) اور نہ ہی شرط لگانے کے قائل تھے، حضرت سلام کی حدیث میں اس بات کا اضافہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی مرض وغیرہ میں مبتلا کردیا جائے۔
(۱۴۹۵۷) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ (ح) وَسَلاَّمٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا لاَ یَشْتَرِطُونَ ، وَلاَ یَرَوْنَ الشَّرْطَ فِیہِ شَیْئًا ، قَالَ سَلاَّمٌ فِی حَدِیثِہِ : لَوْ أَنَّ رَجُلاً اُبْتُلِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٥٨) حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ حضرت عثمان نے ایک شخص کو دیکھا جو عرفہ میں موجود ہے، پس انھوں نے اس سے کہا کہ کیا تو نے تلبیہ پڑھتے وقت شرط لگائی تھی ؟ کہا : ہاں۔
(۱۴۹۵۸) حدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : رَأَی عُثْمَانُ رَجُلاً وَاقِفًا بِعَرَفَۃَ ، فَقَالَ لَہُ : اشْتَرَطْتَ ، قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৯৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٥٩) حضرت عثمان سے اسی طرح منقول ہے۔
(۱۴۹۵۹) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنْ عُثْمَانَ ، نَحْوَہُ۔
tahqiq

তাহকীক: