মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৯৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٦٠) حضرت حسن اور حضرت عطائ اس محرم کے متعلق فرماتے ہیں جو تلبیہ پڑھتے وقت شرط لگائے، اس کے لیے اسی کی شرط پر عمل کرنا ہے۔
(۱۴۹۶۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعِ بْنِ صَبِیحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ؛ فِی الْمُحْرِمِ یَشْتَرِطُ ، قَالاَ : لَہُ شَرْطُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٦١) حضرت عمارہ سے مروی ہے کہ حضرت شریح نے حج کے تلبیہ پڑھتے وقت شرط لگائی اور یوں دعا مانگی کہ اے اللہ ! بیشک تو میری نیت جانتا ہے اور اس کو بھی جس کا میں نے ارادہ کیا، پس اگر یہ کام میرے لیے مکمل کردیا جائے تو میرے لیے بہت پسندیدہ ہے، اور اگر اس کے علاوہ کوئی معاملہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ ابوبکر فرماتے ہیں کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ معاویہ نے اس حدیث سے رجوع کرلیا تھا۔
(۱۴۹۶۱) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ ؛ أَنَّ شُرَیْحًا کَانَ یَشْتَرِطُ فِی الْحَجِّ فَیَقُولُ : إنَّکَ قَدْ عَرَفْتَ نِیَّتِی وَمَا أُرِیدُ ، فَإِنْ کَانَ أَمْرًا أُتَمِّمْہُ فَہُوَ أَحَبَّ إلَیَّ ، وَإِنْ کَانَ غَیْرَ ذَلِکَ فَلاَ حَرَجَ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : بَلَغَنِی أَنَّ أَبَا مُعَاوِیَۃَ رَجَعَ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٦٢) حضرت طائؤس فرماتے ہیں کہ حج میں شرط لگانا کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔
(۱۴۹۶۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : الاشْتِرَاطُ فِی الْحَجِّ لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٦٣) حضرت ھلال بن خباب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے عرض کیا : آپ حج میں شرط لگانے کو کیسا سمجھتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا حج میں شرط لگانا لوگوں کے درمیان ہے، (صرف لوگوں کی حد تک ہے) ۔
(۱۴۹۶۳) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ خَبَّابٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : أَرَأَیْتَ الاشْتِرَاطَ فِی الْحَجِّ ؟ قَالَ : إنَّمَا الاشْتِرَاطُ فِی الْحَجِّ فِیمَا بَیْنَ النَّاسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٦٤) حضرت حکم اور حضرت حماد شرط لگانے کے متعلق فرماتے ہیں کہ یہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔
(۱۴۹۶۴) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ؛ فِی الاشْتِرَاطِ ، قَالاَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٦٥) حضرت ابراہیم التیمی فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ حج میں شرط تو لگایا کرتے تھے لیکن اس کو ضروری نہ سمجھتے تھے۔
(۱۴۹۶۵) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : کَانَ عَلْقَمَۃُ یَشْتَرِطُ فِی الْحَجِّ ، وَلاَ یَرَاہُ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٦٦) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حج میں استثناء کرنے والا اور استثناء نہ کرنے والا دونوں ہی برابر ہیں۔
(۱۴۹۶۶) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الْمُسْتَثْنِی وَغَیْرُ الْمُسْتَثْنِی سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٦٧) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ضباعہ بنت زبیر کے پاس تشریف لے گئے، اور ان سے فرمایا کہ کیا تو اس سال حج کرنا چاہتی ہے ؟ انھوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں بیمار ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تو حج کر اور احرام باندھتے وقت شرط لگا لے، انھوں نے عرض کیا کہ میں کیا کہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ یوں کہہ : اے اللہ ! میں حاضر ہوں میرے احرام کھولنے کی جگہ وہ ہے جہاں سے تو مجھے محبوس (روک) کر دے۔
(۱۴۹۶۷) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَی ضُبَاعَۃَ ، فَقَالَ : لَہَا : مَا تُرِیدِینَ الْحَجَّ الْعَامَ ؟ قَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی عُلَیْلَۃٌ ، قَالَ : حُجِّی وَاشْتَرِطِی قَالَتْ : کَیْفَ أَقُولُ ؟ قَالَ : قُولِی : لَبَّیْکَ اللَّہُمَّ لَبَّیْکَ ، مَحِلِّی مِنَ الأَرْضِ حَیْثُ حَبَسْتنِی۔
(ابوداؤد ۱۷۷۳۔ ترمذی ۹۴۱)
(ابوداؤد ۱۷۷۳۔ ترمذی ۹۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٦٨) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب تم حج کرو تو شرط لگا لو۔
(۱۴۹۶۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ عُمَیْرَۃ بْنِ زِیَادٍ، عَنْ عَبْدِاللہِ، قَالَ: إذَا حَجَجْتَ فَاشْتَرِطْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کوئی شرط لگانا
(١٤٩٦٩) حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث عمرہ کرتے وقت شرط لگا لیا کرتے تھے۔
(۱۴۹۶۹) حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْحَارِثِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَشْتَرِطُ فِی الْعُمْرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کی رات کو اگر غلام کو آزاد کر دیا جائے
(١٤٩٧٠) حضرت حسن اور حضرت عطائ اس غلام کے متعلق فرماتے ہیں جس کو اس وقت آزاد کیا جائے جب لوگ عرفات سے چلے جائیں، یا فرمایا کہ بچے کو احتلام ہوجائے (بالغ ہوجائے) یا لڑکی کو حیض آجائے تو یہ سب لوٹیں گے واپس عرفات کی طرف اور صبح تک وہاں ٹھہریں گے، ان کا یہ ٹھہرنا ان کی طرف سے صبح میں کافی ہوجائے گا اور ان کا حج ادا ہوجائے گا جو اسلام کا حج ان کے ذمہ لازم تھا۔
(۱۴۹۷۰) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ قَالاَ : فِی الْعَبْدِ یُعْتَقُ بَعْدَ مَا یَنْفِرُ النَّاسُ مِنْ عَرَفَاتٍ ، أَوْ قَالَ یَحْتَلِمُ الْغُلاَمُ ، أَوْ تَحِیضُ الْجَارِیَۃُ ، أَوْ بِجَمْعٍ ، فَرَجَعُوا إلَی عَرَفَاتٍ ، فَوَقَفُوا قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ ، فَقَدْ أَجْزَأَتْ عَنْہُمْ حَجَّۃُ الإِسْلاَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی دوسرے کی طرف سے حج کرے اور اس کے ساتھ دوسرے لوگ بھی شریک ہو جائیں
(١٤٩٧١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی دوسرے کی طرف سے حج کرے اور اس کے ساتھ دوسرے لوگ بھی شریک ہوجائیں تو انھیں بتادے اگر وہ مان جائیں تو ٹھیک وگرنہ واپس کر دے۔
(۱۴۹۷۱) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَحُجُّ عَنِ الرَّجُلِ فَیَفْضُلُ مَعَہُ ، قَالَ : یُعْلِمُہُمْ ، فَإِنْ سَلَّمُوہُ وَإِلاَّ رَدَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
(١٤٩٧٢) حضرت محمد بن عباد بن جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو دیکھا کہ آپ یوم الترویہ میں تشریف لائے اور حجر اسود کو بوسہ دیا اور اس پر سر رکھ کر سجد ہ کیا، آپ نے یہ عمل تین بار فرمایا۔
(۱۴۹۷۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ جَائَ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ فَقَبَّلَ الْحَجَرَ ، ثُمَّ سَجَدَ عَلَیْہِ ، فَعَلَ ذَلِکَ ثَلاَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
(١٤٩٧٣) حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ حضرت عباس حجر اسود پر سر رکھ کر سجدہ فرمایا۔
(۱۴۹۷۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ سَجَدَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
(١٤٩٧٤) حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے اس پر سجدہ فرمایا۔
(۱۴۹۷۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ سَجَدَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
(١٤٩٧٥) حضرت عباس بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے حجر اسود کا استلام کیا اور اس کا بوسہ لیا پھر فرمایا کہ اگر میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہ دیکھتا ہوتا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا بوسہ لیا تھا تو میں بھی بوسہ نہ لیتا۔
(۱۴۹۷۵) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَابِسِ بْنِ رَبِیعَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ اسْتَلَمَ الْحَجَرَ وَقَبَّلَہُ ، وَقَالَ : لَوْلاَ أَنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُقَبِّلُک مَا قَبَّلْتُکَ۔
(بخاری ۱۶۰۵۔ ابوداؤد ۱۸۶۸)
(بخاری ۱۶۰۵۔ ابوداؤد ۱۸۶۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
(١٤٩٧٦) حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے تین بار حجر اسود کا بوسہ لیا اور ہر بوسہ کے ساتھ اس پر سجدہ بھی فرمایا اور فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اسی طرح فرماتے تھے۔
(۱۴۹۷۶) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ قَبَّلَ الْحَجَرَ ثَلاَثًا وَسَجَدَ عَلَیْہِ لِکُلِّ قُبْلَۃٍ ، وَذُکِرَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَعَلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
(١٤٩٧٧) حضرت عبداللہ بن سرجس فرماتے ہیں کہ میں نے دھوپ کی تپش میں عمر کو دیکھا کہ انھوں نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور فرمایا کہ میں جانتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے جو نہ نفع دے سکتا ہے اور نہ نقصان۔ اگر میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں بھی بوسہ نہ دیتا۔
(۱۴۹۷۷) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عِصَامٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَرْجَسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الأُصَیْلَعَ عُمَرَ قَبَّلَ الْحَجَرَ ، وَقَالَ : إنِّی لأَعْلَمُ أَنَّکَ حَجَرٌ لاَ تَضُرُّ وَلاَ تَنْفَعُ ، وَلَوْلاَ أَنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُقَبِّلُکَ مَا قَبَّلْتُکَ۔ (احمد ۳۵۔ مسلم ۲۵۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
(١٤٩٧٨) حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور کچھ دیر تک اس کو چمٹے رہے اور پھر فرمایا : بیشک رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر بہت شفیق تھے، (اس سے محبت رکھتے تھے) ۔
(۱۴۹۷۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَبَّلَ الْحَجَرَ وَالْتَزَمَہُ ، وَقَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِکَ حَفِیًّا۔
(مسلم ۹۲۶۔ احمد ۵۴)
(مسلم ۹۲۶۔ احمد ۵۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کو بوسہ دے تو اس پر سجدہ بھی کرے
(١٤٩٧٩) حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو حجر اسود پر سجدہ کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۴۹۷۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ طَاوُوسًا فَعَلَہُ ، یَعْنِی سَجَدَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক: