মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৯৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
(١٥٠٠٠) حضرت حسن اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ آدمی ذی الحجہ کے دس دن بال اور ناخن نہ کاٹے، اور وہ بال صفا پورڈر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۵۰۰۰) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُحِبُّ فِی الْعَشْرِ أَنْ یَکُفَّ عَنْ شَعْرِہِ وَأَظْفَارِہِ ، وَکَانَ لاَ یَرَی بِالتَّنَوُّرِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
(١٥٠٠١) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ، حضرت سالم، حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت قاسم سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ سب حضرات نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۰۰۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عِکْرِمَۃَ ، وَسَالِمًا ، وَعَطَائً ،وَطَاوُوسًا ، وَالْقَاسِمَ ؟ فَقَالُوا : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
(١٥٠٠٢) ام المومنین حضرت ام سلمہ ارشاد فرماتی ہیں کہ جو شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو جب ذی الحجہ کا چاند نظر آجائے تو اس کو چاہیے کہ قربانی تک بال نہ کاٹے، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت ابراہیم سے کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے اس کے متعلق نہیں سنا۔
(۱۵۰۰۲) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی أُمِّی عَنْ جَدَّتِہَا ؛ أَنَّہَا سَمِعَتْ أُمَّ سَلَمَۃَ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ تَقُولُ : مَنْ کَانَ یُضَحِّی عَنْہُ ، فَہَلَّ ہِلاَلُ ذِی الْحِجَّۃِ فَلاَ یَأْخُذْ مِنْ شَعْرِہِ شَیْئًا حَتَّی یُضَحِّیَ ، فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لإِبْرَاہِیمَ ؟ فَقَالَ : مَا سَمِعْتُ بِہَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
(١٥٠٠٣) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب آدمی کا احرام باندھنے کا ارادہ ہو تو اس کو چاہیے کہ اپنے بالوں کو نہ کٹوائے۔
(۱۵۰۰۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ تَوْفِیرَ الشَّعْرِ ، إِذَا أَرَادُوا أَنْ یُحْرِمُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
(١٥٠٠٤) حضرت عمر بن خطاب نے محمد بن ربیعہ جو قریش سے تعلق رکھتے تھے ان کے بال ذوالحلیفہ میں احرام باندھنے سے قبل کٹوائے۔
(۱۵۰۰۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ہُرْمُزَ الأَعْرَجِ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَخَذَ مِنْ رَأْسِ رَجُلٍ مِنْ قُرَیْشٍ ، یُقَالُ لَہُ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی رَبِیعَۃَ ، کَانَ ذَا شَعْرٍ ، بِالشَّجَرَۃِ قَبْلَ أَنْ یُحْرِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
(١٥٠٠٥) حضرت ابوبکر بن حارث، حضرت عطاء بن یسار اور ابوبکر بن سلیمان فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ آدمی ذی الحجہ کے دس دنوں میں اپنے بال اور ناخن کاٹے۔
(۱۵۰۰۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قُسَیْطٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ ، وَعَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، وَأَبِی بَکْرِ بْنِ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی حثَمَۃَ ؛ قَالُوا : لاَ بَأْسَ أَنْ یَأْخُذَ الرَّجُلُ مِنْ شَعْرِہِ وَأَظْفَارِہِ فِی الْعَشْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
(١٥٠٠٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ بال صفا پوڈر کو ذی الحجہ کے دس دنوں میں استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں، (بال کاٹ سکتے ہیں) ۔
(۱۵۰۰۶) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالتَّنَوُّرِ فِی الْعَشْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
(١٥٠٠٧) حضرت جابر بن زید ذی الحجہ کے دس دنوں میں بالوں پر (تیل وغیرہ) خوب ملا کرتے تھے، (لمبا کرنے کے لیے) ۔
(۱۵۰۰۷) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ؛ أَنَّ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ اطَّلی فِی الْعَشْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
(١٥٠٠٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال صفا پوڈر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۰۰۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شَرِیکٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالتَّنَوُّرِ فِی الْعَشْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
(١٥٠٠٩) حضرت سعید بن المسیب احرام باندھتے وقت بالوں کے لمبا ہونے کو پسند فرماتے تھے۔
(۱۵۰۰۹) حدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ تَوْفِیرَ الشَّعْرِ عِنْدَالإِحْرَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا کپڑے بدلنا
(١٥٠١٠) حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقام تنعیم میں حالت احرام میں کپڑے تبدیل فرمائے۔
(۱۵۰۱۰) حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یُوسُفَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: غَیَّرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَوبَیْہِ بِالتَّنْعِیمِ وَہُوَ مُحْرِمٌ۔ (ابوداؤد ۱۵۷۔ طبرانی ۱۱۵۱۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا کپڑے بدلنا
(١٥٠١١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ احرام کا لباس پہننے کے بعد محرم جو چاہے لباس تبدیل کرسکتا ہے۔
(۱۵۰۱۱) حدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: یُغَیِّرُ الْمُحْرِمُ مِنْ ثِیَابِہِ مَا شَائَ، بَعْدَ أَنْ یَلْبَسَ ثِیَابَ الْمُحْرِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا کپڑے بدلنا
(١٥٠١٢) حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا کہ کیا محرم شخص اپنے کپڑے فروخت کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
(۱۵۰۱۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الصَّبَّاحِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ : أَیَبِیعُ الْمُحْرِمُ ثِیَابَہُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا کپڑے بدلنا
(١٥٠١٣) حضرت سعید سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۵۰۱۳) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الصَّبَّاحِ ، عَنْ سَعِیدٍ ؛ بِنَحْوِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا کپڑے بدلنا
(١٥٠١٤) حضرت حسن، حضرت حجاج، حضرت عبد الملک اور حضرت عطائ کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ محرم شخص کپڑے یا کوئی چیز تبدیل کرے۔
(۱۵۰۱۴) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَیُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَحَجَّاجٍ ، وَعَبْدِ الْمَلِکِ، وَعَطَائٍ؛ أَنَّہُمْ لَمْ یَرَوْا بَأْسًا أَنْ یُبَدِّلَ الْمُحْرِمُ ثِیَابَہُ ، أَوْ مَا سِوَی ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا کپڑے بدلنا
(١٥٠١٥) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ محرم جو چاہے کپڑے تبدیل کرسکتا ہے۔
(۱۵۰۱۵) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لِلْمُحْرِمِ أَنْ یُبَدِّلَ مِنَ الثِّیَابِ مَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا حمام میں داخل ہونا
(١٥٠١٦) حضرت ابن عباس حالت احرام میں حجفہ کے حمام میں داخل ہوئے اور پھر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے میل کچیل میں کچھ (ثواب) نہیں رکھا۔
(۱۵۰۱۶) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ دَخَلَ حَمَّامَ الْجُحْفَۃِ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، قَالَ: إِنَّ اللَّہَ لاَ یَصْنَعُ بِأَوْسَاخِکُمْ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا حمام میں داخل ہونا
(١٥٠١٧) حضرت حسن محرم کے حمام میں داخل ہونے کو ناپسند فرماتے تھے اور فرماتے کہ حمام میں داخل ہونا (دوسری عبادات سے) مشغول ہونا ہے۔
(۱۵۰۱۷) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَدْخُلَ الْمُحْرِمُ الْحَمَّامَ ، وَیَقُولُ : إِنَّہُ لَفِی شُغُلٍ مِنْ دُخُولِ الْحَمَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا حمام میں داخل ہونا
(١٥٠١٨) حضرت عطائ ناپسند فرماتے تھے کہ محرم شخص حمام میں داخل ہو۔
(۱۵۰۱۸) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ لِلْمُحْرِمِ أَنْ یَدْخُلَ الْحَمَّامَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠١٩) حضرت عائشہ کوئی حرج نہیں سمجھتی تھی کہ طواف کرنے والا تین بار یا پانچ بار طواف کرے پھر وہ نماز پڑھے۔
(۱۵۰۱۹) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا کَانَتْ لاَ تَرَی بَأْسًا أَنْ یَطُوفَ الرَّجُلُ ثَلاَثَۃَ أَسْبَاعٍ ، أَوْ خَمْسَۃً ، ثُمَّ یُصَلِّیَ۔
তাহকীক: