মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৫০১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٢٠) حضرت عائشہ طواف کے کئی چکر ملا کر کرتیں (کئی طواف کرتیں پھر نماز پڑھتیں) ۔
(۱۵۰۲۰) حدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا کَانَتْ تَقْرُنُ بَیْنَ الأَسَابِیعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٢١) حضرت عائشہ ارشاد فرماتی ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ کوئی شخص تین یا پانچ طواف اکٹھے کرے پھر وہ دو رکعتیں ادا کرے۔
(۱۵۰۲۱) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنِْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَطُوفَ الرَّجُلُ ثَلاَثَۃَ أَسْبَاعٍ ، أَوْ خَمْسَۃً ، ثُمَّ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٢٢) حضرت مجاہد نے ایک بار ملا کر (کئی) طواف کیے۔
(۱۵۰۲۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ قَرَنَ مَرَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٢٣) حضرت مجاہد نے اس کا انکار فرمایا اور فرمایا کہ سوائے ایک قریشی کے کسی نے بھی ایسا نہیں کیا جس کا نام مسور بن مخرمہ ہے۔
(۱۵۰۲۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ أَنْکَرَہُ ، وَقَالَ : مَا فَعَلَہُ أَحَدٌ إِلاَّ رَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ ، الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٢٤) حضرت طاؤس نے اکٹھے چھ طواف کیے پھر چھ رکعتیں بعد میں اکٹھی ادا فرمائیں۔
(۱۵۰۲۴) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ طَافَ ثَلاَثَۃَ أَسْبَاعٍ ، ثُمَّ صَلَّی سِتَّ رَکَعَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٢٥) حضرت طاؤس اور حضرت مسور بن مخرمہ کئی طواف ایک ساتھ ملایا کرتے تھے اور حضرت عطائ ایسا کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۵۰۲۵) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ طَاوُوسًا ، وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَۃَ کَانَا یَقْرِنَانِ بَیْنَ الأَسَابِیعِ ، وَکَانَ عَطَائٌ لاَ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٢٦) حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں مکہ مکرمہ میں رہا وہاں حضرت سعید بن جبیر اور حضرت علی بن حسین بھی تھے، حضرت علی بن حسین نے تین طواف اکٹھے کیے اور پھر ہر طواف کے بدلے (سات چکروں کے بدلے) دو رکعتیں ادا فرمائیں اور پھر حجر اسود پر تشریف لائے اور اس کا استلام کیا، حضرت سعید بن جبیر نے دن کے وقت ایسا فرماتے تھے۔
(۱۵۰۲۶) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : جَاوَرْتُ بِمَکَّۃَ وَثَمَّ سعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ، وَعَلِیُّ بْنُ حُسَیْنٍ ، فَطَافَ عَلِیُّ بْنُ حُسَیْنٍ ثَلاَثَۃَ أَسَابِیعَ ، وَصَلَّی لِکُلِّ سُبُوعٍ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ أَتَی الْحَجَرَ فَاسْتَلَمَہُ ، وَکَانَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ یَفْعَلُہُ بِالنَّہَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٢٧) حضرت قاسم کے سامنے لوگوں نے ذکر کیا کہ حضرت عائشہ کئی طواف ملا کر اکٹھے فرمایا کرتی تھیں، آپ نے فرمایا لوگو ! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور ام المومنین کے متعلق ایسی بات نہ کرو جو وہ نہیں کیا کرتی تھیں۔
(۱۵۰۲۷) حدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : ذَکَرُوا عِنْدَ الْقَاسِمِ أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تَقْرِنُ بَیْنَ الأَسَابِیعِ، فَقَالَ : اتَّقُوا اللَّہَ ، وَلاَ تَقُولُوا عَلَی أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ مَا لَمْ تَکُنْ تَفْعَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٢٨) حضرت زھری فرماتے ہیں کہ سنت گزر چکی ہے کہ ہر سات چکروں پر دو رکعات ادا کرنا ضروری ہیں۔
(۱۵۰۲۸) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : مَضَتِ السُّنَّۃُ أَنَّ مَعَ کُلِّ سُبُوعٍ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٢٩) حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد، حضرت سالم اور حضرت عبید اللہ بن عبداللہ کو دیکھا وہ طواف کے ہر سات چکروں پر دو رکعتیں ادا فرماتے، اور کئی طواف ملا کر نہ کرتے۔
(۱۵۰۲۹) حدَّثَنَا مَعْنٌ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، وَسَالِمًا ، وَعُبَیْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ اللہِ یُصَلُّونَ عِنْدَ کُلِّ سُبُوعٍ رَکْعَتَیْنِ ، وَلاَ یَقْرِنُونَ بَیْنَ السَّبُوعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٣٠) حضرت زید بن السائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خارجہ بن زید کو دیکھا کہ آپ نے طواف کے ہر سات چکروں پر دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۵۰۳۰) حدَّثَنَا مَعْنٌ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : رَأَیْتُ خَارِجَۃَ بْنَ زَیْدٍ یُصَلِّی عِنْدَ کُلِّ سُبُوعٍ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٣١) حضرت عروہ کئی طواف اکٹھے ملا کر نہ کرتے تھے اور ہر طواف پر دو رکعتیں ادا فرماتے تھے۔
(۱۵۰۳۱) حدَّثَنَا مَعْنٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَقْرِنُ بَیْنَ السَّبُوعِ ، وَیُصَلِّی لِکُلِّ أُسْبُوعٍ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٣٢) حضرت ثابت بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عراک بن مالک کو دیکھا کہ آپ نے ہر طواف پر (سات چکروں پر) دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۵۰۳۲) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَیْسٍ، قَالَ: رَأَیْتُ عِرَاکَ بْنَ مَالِکٍ یُصَلِّی عِنْدَ کُلِّ سُبُوعٍ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے ؟
(١٥٠٣٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ طواف کے ہر سات چکروں پر دو رکعتیں ہیں، کوئی نفل اور فرض نماز اس کی جگہ کافی نہ ہوں گی۔
(۱۵۰۳۳) حدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: لِکُلِّ سُبُوعٍ رَکْعَتَانِ، لاَ یُجْزِئُ مِنْہُمَا تَطَوُّعٌ، وَلاَ فَرِیضَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حدود حرم کے باہر سے شکار پکڑ کر اس کو حدود حرم میں لے جا کر پھر ذبح کرے تو اس کا بیان
(١٥٠٣٤) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حدود حرم کے باہر سے شکار پکڑ کر اس کو حدود حرم میں ذبح کرے تو کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت حسن بن علی اور حضرت عائشہ اور حضرت ابن عمر اس کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۱۵۰۳۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : سُئِلَ عَطَائٌ عَنِ الصَّیْدِ یُؤْخَذُ فِی الْحِلِّ ، فَیُذْبَحُ فِی الْحَرَمِ ؟ فَقَالَ : کَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ ، وَعَائِشَۃُ ، وَابْنُ عُمَرَ یَکْرَہُونَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حدود حرم کے باہر سے شکار پکڑ کر اس کو حدود حرم میں لے جا کر پھر ذبح کرے تو اس کا بیان
(١٥٠٣٥) حضرت عطائ اور حضرت طاؤس اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص باہر سے شکار پکڑ کر اس کو حدود حرم میں لے جا کر ذبح کرے۔
(۱۵۰۳۵) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَ یَکْرَہَانِ أَنْ یُدْخَلَ الصَّیْدُ الْحَرَمَ ، ثُمَّ یُذْبَحَ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حدود حرم کے باہر سے شکار پکڑ کر اس کو حدود حرم میں لے جا کر پھر ذبح کرے تو اس کا بیان
(١٥٠٣٦) حضرت جابر اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ حلال شخص حدود حرم کے باہر سے شکار پکڑ کر اس کو حدود حرم میں جا کر کھائے، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس اس کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۵۰۳۶) حدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا بِالصَّیْدِ یَصْطَادُہُ الْحَلاَلُ فِی الْحِلِّ ، أَنْ یَأْکُلَہُ الْحَلاَلُ فِی الْحَرَمِ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَکْرَہُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا جانور اگر تھک جائے تو اس کو فروخت کر کے اس کے ثمن سے (دوسرا خریدنے میں) مدد حاصل کرنا
(١٥٠٣٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے کہ جب ھدی کا جانور تھک جائے تو اس کو فروخت کردیا جائے او اس کے ثمن سے دوسرا جانور خریدنے میں مدد حاصل کی جائے۔
(۱۵۰۳۷) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ (ح) وَعَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْہَدْیِ إذَا عَطِبَ أَنْ یَبِیعَہُ وَیَسْتَعِینَ بِثَمَنِہِ فِی ہَدْیٍ آخَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد بیوی سے صحبت کرے
(١٥٠٣٨) حضرت زہری اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو عمرہ کا احرام باندھے پھر عمرہ مکمل کرنے سے پہلے ہی بیوی سے صحبت کرے تو وہ عمرہ کا اعادہ کرے اور اونٹ صدقہ کرے۔
(۱۵۰۳۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی رَجُلٍ لَبَّی بِعُمْرَۃٍ ، ثُمَّ وَقَعَ بِامْرَأَتِہِ قَبْلَ أَنْ یَقْضِیَ عُمْرَتَہُ ، قَالَ : یُعِیدُ عُمْرَۃً ، وَیُہْدِی بَدَنَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫০৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد بیوی سے صحبت کرے
(١٥٠٣٩) حضرت قتادہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو عمرہ کا احرام باندھے پھر کعبہ کا طواف کرنے سے پہلے ہی بیوی سے صحبت کرے تو وہ واپس جائے جہاں سے اس نے احرام باندھا تھا وہیں (اسی جگہ سے) احرام باندھے اور (دوبارہ عمرہ کرے) اور قربانی کرے۔
(۱۵۰۳۹) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ فِی رَجُلٍ أَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ ، ثُمَّ وَقَعَ بِأَہْلِہِ قَبْلَ أَنْ یَطُوفَ بِالْبَیْتِ ، قَالَ : یَرْجِعُ إِلَی حَیْثُ أَحْرَمَ ، فَیُحْرِمُ مِنْ ثَمَّ ، وَیُہْرِیقُ دَمًا۔
tahqiq

তাহকীক: