মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫০৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کون سے جانور مار سکتا ہے ؟
(١٥٠٦٠) حضرت ابو سعید ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم آدمی سانپ، بچھو، درندوں، کتے اور چھوٹے چوہے کو مارے گا، ان سے عرض کیا گیا کہ چوہے کے ساتھ ” الفویسقہ “ کی قید کیوں لگائی ؟ آپ نے فرمایا کیونکہ یہ آگ کی بتی سے گھر کو جلانے ہی والا تھا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھ کھل گئی۔
(۱۵۰۶۰) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نُعْمٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : یَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الْحَیَّۃَ ، وَالْعَقْرَبَ ، وَالسَّبُعَ الْعَادِی ، وَالْکَلْبَ الْعَقُورَ ، وَالْفَأْرَۃَ الْفُوَیْسِقَۃَ ، فَقِیلَ لَہُ : لِمَ قِیلَ الْفُوَیْسِقَۃُ ؟ فَقَالَ : لأَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اسْتَیْقَظَ بِہَا ، وَقَدْ أَخَذَتْ فَتِیلَۃً تُحْرِقُ بِہَا الْبَیْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کون سے جانور مار سکتا ہے ؟
(١٥٠٦١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ محرم شخص چوہے کو اور دو رنگ والے کوے کو (جو سیاہ وسفید ہوتا ہے) مارے گا۔
(۱۵۰۶۱) حدَّثَنَا مَحْبُوبٌ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَقْتُلُ الْمُحْرِمُ الْفَأْرَۃَ ،وَالْغُرَابَ الْعَقْعَقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کون سے جانور مار سکتا ہے ؟
(١٥٠٦٢) حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : محرم کو چاہیے کہ وہ چوہے کو، بچھو کو، چیل کو، کوے کو اور کاٹ کھانے والے کتے کو مار دے۔
(۱۵۰۶۲) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لِیَقْتُلِ الْمُحْرِمُ الْفَأْرَۃَ ، وَالْعَقْرَبَ ، وَالْحِدَأَ ، وَالْغُرَابَ ، وَالْکَلْبَ الْعَقُورَ۔
(مسلم ۸۵۷۔ احمد ۶/۲۳۱)
(مسلم ۸۵۷۔ احمد ۶/۲۳۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کون سے جانور مار سکتا ہے ؟
(١٥٠٦٣) حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح ارشاد فرمایا : صرف اس میں اس بات کا اضافہ ہے کہ سانپ کو بھی مارے گا۔
(۱۵۰۶۳) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ بِنَحْوِہِ ، وَزَادَتْ : وَیَقْتُلُ الْحَیَّۃَ۔ (مسلم ۶۷۔ احمد ۹۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کون سے جانور مار سکتا ہے ؟
(١٥٠٦٤) حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پانچ چیزیں ایسی ہیں جن کو حرم میں قتل کیا جاسکتا ہے، چیل، کوا، کتا، چوہا اور بچھو۔
(۱۵۰۶۴) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : خَمْسٌ فَوَاسِقُ ، فَاقْتُلُوہُنَّ فِی الْحَرَمِ ؛ الْحِدَأَ ، وَالْغُرَابَ ، وَالْکَلْبَ ، وَالْفَأْرَۃَ ، وَالْعَقْرَبَ۔ (مسلم ۶۶۔ احمد ۶/۲۰۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کون سے جانور مار سکتا ہے ؟
(١٥٠٦٥) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ تم حالت احرام میں ان کو مار دو تو اس میں تم پر کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۰۶۵) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : لاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ أَنْ تَقْتُلُوہُنَّ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کون سے جانور مار سکتا ہے ؟
(١٥٠٦٦) حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہمیں سانپ اور بھڑ کو مارنے کا حکم دیا حالانکہ ہم حالت احرام میں تھے۔
(۱۵۰۶۶) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : أَمَرَنَا عُمَرُ بِقَتْلِ الْحَیَّۃِ ، وَالزَّنْبُورِ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
(١٥٠٦٧) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ تم پر حج یا عمرہ کا نام لینا ضروری نہیں ہے، تمہاری نیت ہی تمہیں کافی ہوجائے گی۔
(۱۵۰۶۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لاَ عَلَیْکَ أَنْ لاَ تُسَمِّیَ حَجًّا ، وَلاَ عُمْرَۃً ، تَکْفِیکَ النِّیَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
(١٥٠٦٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب احرام باندھنے کا ارادہ کرو تو کسی چیز کا نام نہ لو، بیشک آپ پر وہی لازم ہوگا جس کی آپ نے نیت کی حج یا عمرہ میں سے۔
(۱۵۰۶۸) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تُحْرِمَ ، فَلاَ تَقُلْ شَیْئًا ، إِنَّمَا عَلَیْکَ مَا عَقَدْتَ عَلَیْہِ نِیَّتَکَ مِنْ حَجٍّ ، أَوْ عُمْرَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
(١٥٠٦٩) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ آپ کے لیے حج یا عمرہ کی نیت کافی ہوجائے گی جب آپ احرام باندنے کا ارادہ کرو۔
(۱۵۰۶۹) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : تَکْفِیکَ النِّیَّۃُ فِی الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ ، إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تُحْرِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
(١٥٠٧٠) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ حج کیا انھوں نے احرام باندھتے وقت کوئی نام وغیرہ نہیں لیا یہاں تک کہ وہ بوڑھے ہوگئے (یعنی بڑھاپے ان کا یہی عمل رہا) ۔
(۱۵۰۷۰) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، قَالَ : حجَجْتُ مَعَ نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ ، فَلَمْ یَکُونُوا یُسَمُّونَ حَتَّی یُشَارِفُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
(١٥٠٧١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس کے لیے نیت کافی ہوجائے گی۔
(۱۵۰۷۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : تُجْزِئُہُ النِّیَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
(١٥٠٧٢) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے حج وعمرہ کو اپنے اوپر لازم کرلیا مگر اس نے ان دونوں کا نام نہیں لیا ؟ آپ نے فرمایا کہ جس کی اس نے نیت کی اور ارادہ کیا وہی ہوگا اور وہ حکم دیتے تھے کہ وہ نام لے۔
(۱۵۰۷۲) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ سُئل عَن رَجُلٍ فَرَضَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ ، غَیر أَنَّہُ لاَ یَتَکَلَّمُ بِہِمَا ؟ أَنَّہُ قَالَ : مَا أَرَادَ وَنَوَی ، وَکَانَ یَأْمُرُہُ أَن یُسَمِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
(١٥٠٧٣) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس کے لیے نیت ہی کافی ہے۔
(۱۵۰۷۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ إِسْحَاقَ، مَوْلَی آلِ عُمَرَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، قَالَ: تَکْفِیہِ النِّیَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ : جب حج کا ارادہ کرو تو (احرام باندھتے وقت) کسی چیز کا نام نہ لو
(١٥٠٧٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس کے لیے نیت ہی کافی ہوجائے گی۔
(۱۵۰۷۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تَکْفِیہِ النِّیَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنے کپڑے دھونا
(١٥٠٧٥) حضرت مجاہد اور حضرت شہر فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ محرم کپڑے دھوئے اور کپڑے دھونے کا حکم دے، جب کہ لیث اور جریر دھونے کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۱۵۰۷۵) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَشَہْرٍ ، قَالاَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَغْسِلَ الْمُحْرِمُ ثِیَابَہُ ، وَیَأْمُرَ بِہَا ، وَیَکْرَہَانِ أَنْ یَغْسِلَہَا ہُوَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنے کپڑے دھونا
(١٥٠٧٦) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے کہ محرم غسل کرے اور اپنے کپڑے دھوئے۔
(۱۵۰۷۶) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَغْتَسِلَ الْمُحْرِمُ ، وَیَغْسِلَ ثِیَابَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنے کپڑے دھونا
(١٥٠٧٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے کہ محرم شخص بغیر جنابت کے غسل کرے اور اپنے کپڑے دھوئے۔
(۱۵۰۷۷) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَغْتَسِلَ الْمُحْرِمُ مِنْ غَیْرِ جَنَابَۃٍ ، وَیَغْسِلَ ثِیَابَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنے کپڑے دھونا
(١٥٠٧٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ محرم اپنے کپڑے دھو لے۔
(۱۵۰۷۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلحَۃَ ، عن عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَغْسِلَ الْمُحْرِمُ ثِیَابَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنے کپڑے دھونا
(١٥٠٧٩) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے میلا ہونے میں کوئی ثواب نہیں رکھا۔
(۱۵۰۷۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ سَالِم ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: إِنَّ اللَّہَ لاَ یَصْنَعُ بِدَرَنِکَ شَیْئًا۔
তাহকীক: