মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫০৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنے کپڑے دھونا
(١٥٠٨٠) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے کہ محرم شخص غسل کرے اور اپنے کپڑے دھوئے۔
(۱۵۰۸۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: لاَ بَأْسَ أَنْ یَغْتَسِلَ الْمُحْرِمُ، وَیَغْسِلَ ثِیَابَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنے کپڑے دھونا
(١٥٠٨١) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ کیا محرم شخص کپڑے دھو سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
(۱۵۰۸۱) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ قَالَ : أَیَغْسِلُ الْمُحْرِمُ ثِیَابَہُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اور محرمہ خاتون کا سرمہ استعمال کرنا
(١٥٠٨٢) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم شخص خوشبو دار کے علاوہ جونسا چاہے سرمہ استعمال کرسکتا ہے۔
(۱۵۰۸۲) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : یَکْتَحِلُ الْمُحْرِمُ بِأَیِّ کُحْلٍ شَائَ ، مَا لَمْ یَکُنْ فِیہِ طِیبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اور محرمہ خاتون کا سرمہ استعمال کرنا
(١٥٠٨٣) ام المومنین حضرت عائشہ محرمہ عورت کے لیے اثمد سرمہ لگانے کو ناپسند فرماتی تھیں۔
(۱۵۰۸۳) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ابْنَۃِ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ ؛ أَنَّہَا کَرِہَتْ لِلْمُحْرِمَۃِ أَنْ تَکْتَحِلَ بِالإِثْمِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اور محرمہ خاتون کا سرمہ استعمال کرنا
(١٥٠٨٤) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم شخص کی اگر آنکھ دکھے تو وہ سرمہ لگا سکتا ہے، لیکن ایسا سرمہ استعمال نہ کرے جس میں خوشبو ہو۔
(۱۵۰۸۴) حدَّثَنَا سَلاَّمٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إِذَا رَمِدَ الْمُحْرِمُ فَلْیَکْتَحِلْ ، وَلاَ یَکْتَحِلُ بِشَیْئٍ فِیہِ طِیبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اور محرمہ خاتون کا سرمہ استعمال کرنا
(١٥٠٨٥) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے عرض کیا کہ محرمہ خاتون اثمد سرمہ لگا سکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں میں نے عرض کیا کہ اس میں خوشبو نہیں ہوتی ؟ آپ نے فرمایا اس میں زیب وزینت ہے۔
(۱۵۰۸۵) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِمُجَاہِدٍ : أَتَکْتَحِلُ الْمُحْرِمَۃُ بِالإِثْمِدِ ؟ قَالَ : لاَ ، قُلْتُ : إِنَّہُ لَیْسَ فِیہِ طِیبٌ ، قَالَ : إِنَّہُ فِیہِ زِینَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اور محرمہ خاتون کا سرمہ استعمال کرنا
(١٥٠٨٦) حضرت جابر بن زید ارشاد فرماتے ہیں کہ محرمہ خاتون جو چاہے لباس پہنے مشرقی ہو یا مغربی، لیکن اثمد سرمہ نہ لگائے۔
(۱۵۰۸۶) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : تَلْبَسُ الْمُحْرِمَۃُ مَا شَائَتْ مِنَ الثِّیَابِ ، مِنْ شَرْقِیہَا وَغَرْبِیہَا ، وَلاَ تَکْتَحِلُ بِالإِثْمِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اور محرمہ خاتون کا سرمہ استعمال کرنا
(١٥٠٨٧) حضرت محمد بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا کہ محرمہ اثمد سرمہ لگا سکتی ہے ؟ آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۱۵۰۸۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ سَأَلَتُ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ عَنِ الْمُحْرِمَۃ تَکْتَحِلُ بِالإِثْمِدِ ؟ فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اور محرمہ خاتون کا سرمہ استعمال کرنا
(١٥٠٨٨) ایک خاتون نے حضرت عبد الرحمن بن ابوبکر اور حضرت ابن عمر سے دریافت کیا کہ محرمہ خاتون اثمد سرمہ لگا لے تو ؟ حضرت عبد الرحمن بن ابوبکر نے اس کو قربانی کرنے کا حکم دیا۔
(۱۵۰۸۸) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن قَتَادَۃَ ، قَالَ سَأَلَتِ امْرَأَۃٌ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ أَبِی بَکْرٍ ، وَابْنَ عُمَرَ ، عَنِ امْرَأَۃٍ مُحْرِمَۃٍ اکْتَحَلَتْ بِالإِثْمِدِ ؟ فَأَمَرَہَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی بَکْرٍ أَنْ تُہْرِیقَ دَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص اور محرمہ خاتون کا سرمہ استعمال کرنا
(١٥٠٨٩) حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ جس محرمہ کی آنکھ میں تکلیف ہو صرف وہ سرمہ لگائے اور ایسا سرمہ استعمال نہ کرے جس میں خوشبو ہو۔
(۱۵۰۸۹) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ یَزِیدَ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: لاَ تَکْتَحِلُ إِلاَّ مِنْ رَمَدٍ ، وَلاَ تَکْتَحِلُ بِکُحْلٍ فِیہِ طِیْبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص میقات تک پہنچ جائے لیکن اس پر بےہوشی طاری ہو تو۔۔۔؟
(١٥٠٩٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کوئی شخص میقات تک پہنچ جائے اور اس پر بیہوشی طاری ہو تو اس کی طرف سے کوئی اور تلبیہ پڑھے۔
(۱۵۰۹۰) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَبْلُغُ الْوَقْتَ وَہُوَ مُغْمَی عَلَیْہِ ، قَالَ : یُلَبَّی عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص میقات تک پہنچ جائے لیکن اس پر بےہوشی طاری ہو تو۔۔۔؟
(١٥٠٩١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جس پر بیہوشی طاری ہوجائے اس کی طرف سے تلبیہ پڑھا جائے گا۔
(۱۵۰۹۱) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُہَلُّ عَنْہُ ، یَعْنِی الْمُغْمَی عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں احرام باندھنے کا ارادہ کرے کہ اس کے پاس شکار ہو
(١٥٠٩٢) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ حضرت علی نے بعض لوگوں کو دیکھا کہ ان کے پاس پالتو شکار ہے حالانکہ وہ حالت احرام میں تھے، پس آپ نے ان کو چھوڑنے کا حکم نہ دیا۔
(۱۵۰۹۲) حدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّ عَلِیًّا رَأَی مَعَ بَعْضِ أَصْحَابِہِ دَاجِنًا مِنَ الصَّیْدِ وَہُمْ مُحْرِمُونَ ، فَلَمْ یَأْمُرْہُمْ بِإِرْسَالِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں احرام باندھنے کا ارادہ کرے کہ اس کے پاس شکار ہو
(١٥٠٩٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب آپ احرام باندھنے کا ارادہ کریں اور آپ کے پاس کوئی شکار وغیرہ ہو تو اس کا راستہ خالی کردو (اس کو چھوڑ دو ) ۔
(۱۵۰۹۳) حدَّثَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: إذَا أَحْرَمْتَ وَمَعَک شَیْئٌ مِنَ الصَّیْدِ، فَخَلِّ سَبِیلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں احرام باندھنے کا ارادہ کرے کہ اس کے پاس شکار ہو
(١٥٠٩٤) حضرت عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کیا کرتے تھے اور ہمارے گھر والوں کے پاس شکار کے جانور موجود ہوتے تھے۔ ہم ان کو آزاد نہیں کرتے تھے۔
(۱۵۰۹۴) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : کُنَّا نَحُجُّ وَنَتْرُکُ عِنْدَ أَہْلِینَا أَشْیَائً مِنَ الصَّیْدِ ، مَا نُرْسِلُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں احرام باندھنے کا ارادہ کرے کہ اس کے پاس شکار ہو
(١٥٠٩٥) حضرت ابن جریج سے دریافت کیا گیا کہ حضرت عطائ کیا فرماتے تھے کہ کوئی شخص نکلے اور اپنے گھر میں کوئی شکار وغیرہ چھوڑے اور اس شکار کو کوئی چیز ہلاک کر دے ؟ فرمایا کہ وہ شخص اس کا ضامن ہوگا۔
(۱۵۰۹۵) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ جُرَیْجٍ : مَا کَانَ عَطَائٌ یَقُولُ فِی الرَّجُلِ یَخْرُجُ ، وَقَدْ خَلَّفَ فِی مَنْزِلِہِ شَیْئًا مِنَ الصَّیْدِ ، فَیُصِیبُہُ شَیْئٌ ؟ قَالَ : یَضْمَنُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں احرام باندھنے کا ارادہ کرے کہ اس کے پاس شکار ہو
(١٥٠٩٦) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص احرام باندھنے لگے اور اس کے قبضہ میں کوئی شکار وغیرہ ہو تو اس کو چاہیے کہ اس کو چھوڑ دے۔
(۱۵۰۹۶) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا أَحْرَمَ وَبِیَدِہِ شَیْئٌ مِنَ الصَّیْدِ ، فَلْیُرْسِلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس حال میں احرام باندھنے کا ارادہ کرے کہ اس کے پاس شکار ہو
(١٥٠٩٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص احرام باندھنے کا ارادہ کرے اور اس کے پاس کوئی پرندہ ہو تو اس کو چاہیے کہ اس کو چھوڑ دے۔
(۱۵۰۹۷) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَحْرَمَ وَفِی یَدِہِ طَیْرٌ فَلْیُرْسِلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥٠٩٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بچہ اگر حج کرے، غلام حج کرے اور اعرابی حج کرے پھر اعرابی ہجرت کرے، بچہ بالغ ہوجائے اور غلام آزاد ہوجائے تو ان پر دوبارہ حج کرنا ضروری ہے۔
(۱۵۰۹۸) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الصَّبِیُّ إِنْ حَجَّ ، وَالْمَمْلُوکُ إِنْ حَجَّ ، وَالأَعْرَابِیُّ إِنْ حَجَّ ، ثُمَّ ہَاجَرَ الأَعْرَابِیُّ ، وَاحْتَلَمَ الصَّبِیُّ ، وَأُعْتِقَ الْعَبْدُ ، فَعَلَیْہِمُ الْحَجُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥٠٩٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر غلام کئی حج کرے پھر وہ آزاد ہوجائے تو اس پر دوبارہ حج لازم ہے۔
(۱۵۰۹۹) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنْ حَجَّ الْمَمْلُوکُ کَذَا وَکَذَا ، ثُمَّ أُعْتِقَ فَعَلَیْہِ الْحَجُّ۔
তাহকীক: