মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৫০৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥١٠٠) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ بچے اور غلام پر دوبارہ حج کرنا ضروری ہے، اور اعرابی پر اس کا حج کافی ہوجائے گا، کیونکہ حج کا ثواب اس کے لیے لکھ دیا گیا ہے وہ جہاں بھی ہو۔
(۱۵۱۰۰) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الصَّبِیُّ وَالْعَبْدُ عَلَیْہِمَا الْحَجُّ ، وَالأَعْرَابِیُّ یُجْزِیہِ حَجَّہُ ، لأَنَّ الْحَجَّ مَکْتُوبٌ عَلَیْہِ حَیْثُ کَانَ ، وَمَنْ حَجَّ مِنَ الأَعْرَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥١٠١) حضرت محمد بن کعب القرظی سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ مؤمنوں کے دلوں میں (اس حکم کو) تازہ اور از سرنو کروں : جس بچے کے اھل و عیال نے اس کے ساتھ حج کیا پھر وہ بچہ فوت ہوگیا تو وہ حج اس کے لیے کافی ہوجائے گا، اور اگر وہ (بڑا ہوجائے) پالے تو اس پر حج کرنا ہے، اور جس غلام نے حج کیا اھل کے ساتھ پھر وہ فوت ہوگیا تو اس کے لیے حج کافی ہوجائے گا اور اگر وہ آزاد کردیا جائے تو اس پر حج کرنا لازم ہے۔
(۱۵۱۰۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ شَیْخًا یُحَدِّثُ أَبَا إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ الْقُرَظِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنِّی أُرِیدُ أَنْ أُجَدِّدَ فِی صُدُورِ الْمُؤْمِنِینَ ، أَیُّمَا صَبِیٍّ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ ، ثُمَّ مَاتَ أَجْزَأَ عَنْہُ ، وَإِنْ أَدْرَکَ فَعَلَیْہِ الْحَجُّ ، وَأَیُّمَا مَمْلُوکٍ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ ، ثُمَّ مَاتَ أَجْزَأَ عَنْہُ ، وَإِنْ أُعْتِقَ فَعَلَیْہِ الْحَجُّ۔ (ابوداؤد ۱۳۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥١٠٢) حضرت کریب سے مروی ہے کہ ایک خاتون اپنا بچہ لے کر حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھڑی ہوئی اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا اس پر بھی حج ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کہ ہاں اور اس کا اجر تیرے لیے ہے۔
(۱۵۱۰۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَمُحَمَّد ، ابْنَی عُقْبَۃ ، عَنْ کُرَیْبٍ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً قَامَتْ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِصَبِیٍّ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَلِہَذَا حَجٌّ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَلَکِ أَجْرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥١٠٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اعرابی کے لیے اس کا حج کافی ہوجائے گا۔
(۱۵۱۰۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الأَعْرَابِیُّ یُجْزِئُ عَنْہُ حَجُّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥١٠٤) حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ان کے ساتھ بچوں کو بھی حج کرواؤ، اگر وہ بچپن میں فوت ہوگئے تو تحقیق وہ حج کرچکے ہیں، اور اگر وہ زندہ رہے تو دوبارہ حج کریں۔
(۱۵۱۰۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : حُجُّوا بِہِمْ صِغَارًا ، فَإِنْ مَاتُوا کَانُوا قَدْ حَجُّوا ، وَإِنْ عَاشُوا حَجُّوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥١٠٥) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ جو غلام اپنے اھل کے ساتھ حج کرے پھر وہ آزاد کردیا جائے تو اس پر دوبارہ حج کرنا لازم ہے، اور جو بچہ اپنے گھر والوں کے ساتھ حج کرے پھر وہ بڑا ہو کر (صاحب استطاعت ہوجائے) تو اس پر حج لازم ہے اور جو اعرابی ہجرت سے پہلے حج کرے پھر وہ ہجرت کرے تو اس پر مہاجر کا حج لازم ہے۔
(۱۵۱۰۵) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ احْفَظُوا عَنِّی ، وَلاَ تَقُولُوا : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَیُّمَا عَبْدٍ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ ، ثُمَّ أُعْتِقَ فَعَلَیْہِ الْحَجُّ ، وَأَیُّمَا صَبِیٍّ حَجَّ بِہِ أَہْلُہُ صَبِیًّا ، ثُمَّ أَدْرَکَ فَعَلَیْہِ حَجَّۃُ الرّجُلِ ، وَأَیُّمَا أَعْرَابِیٍّ حَجَّ أَعْرَابِیًّا ، ثُمَّ ہَاجَرَ فَعَلَیْہِ حَجَّۃُ الْمُہَاجِر۔ (ابن خزیمۃ ۳۰۵۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥١٠٦) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام یہ سمجھتے تھے کہ اگر کوئی خاتون اس طرح حج کرے کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہو تو اس کی طرف سے بھی حج ہوجائے گا۔
(۱۵۱۰۶) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یَرَوْنَ أَنَّ الْمَرْأَۃَ إِذَا حَجَّتْ وَفِی بَطْنِہَا وَلَدٌ ، أَنَّ لَہُ حَجًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥١٠٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کوئی بدو حج کرے تو اس کی طرف سے اسلام کا حج کافی ہوجائے گا۔
(۱۵۱۰۷) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا حَجَّ وَہُوَ أَعْرَابِیٌّ أَجْزَأَتْ عَنْہُ مِنْ حَجَّۃِ الإِسْلاَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥١٠٨) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ مقام روحاء پر کچھ سواروں سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ملاقات ہوئی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت فرمایا کہ کون لوگ ہیں ؟ انھوں نے عرض کیا کہ مسلمان، پھر انھوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ایک خاتون نے اپنا بچہ بلند کیا اور دریافت کیا کہ کیا اس پر بھی حج ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ہاں اور اس کا اجر تیرے لیے ہے۔
(۱۵۱۰۸) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ کُرَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَقِیَ رَکْبًا بِالرَّوْحَائِ ، فَقَالَ : مَنِ الْقَوْمُ ؟ قَالُوا : الْمُسْلِمُونَ ، قَالُوا : مَنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَرَفَعَتِ امْرَأَۃٌ صَبِیًّا ، فَقَالَتْ : أَلِہَذَا حَجٌّ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَلَکِ أَجْرٌ۔

(مسلم ۴۰۹۔ ابوداؤد ۱۷۳۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ، غلام اور اعرابی حج کرے تو۔۔۔؟
(١٥١٠٩) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ بچہ کا حج کافی ہوجائے گا اس کے لیے یہاں تک کہ وہ بڑا ہوجائے۔
(۱۵۱۰۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : یُجْزِئُ عَنِ الصَّغِیرِ حَجُّہُ حَتَّی یَکْبُرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ بھی انہی چیزوں سے اجتناب کرے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے
(١٥١١٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بچے کا احرام بھی اسی طرح بنایا جائے گا جس طرح بڑے کا بنایا جاتا ہے اور اس کو خوشبو سے دور رکھا جائے گا اور اس کے ساتھ طواف کیا جائے گا اور اس کو مناسک میں حاضر کیا جائے گا اور اس کی طرف سے تلبیہ پڑھا جائے گا۔
(۱۵۱۱۰) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُصْنَعُ بِالصَّبِیِّ فِی الإِحْرَامِ مَا یُصْنَعُ بِالرَّجُلِ ، وَیُتَّقَی عَلَیْہِ الطِّیبُ ، وَیُطَافُ بِہِ ، وَیُشْہَدُ بِہِ الْمَنَاسِکَ ، وَیُلَبَّی عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ بھی انہی چیزوں سے اجتناب کرے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے
(١٥١١١) حضرت عطائ سے بھی اسی طرح منقول ہے، لیکن اس میں اس بات کا اضافہ ہے کہ بچہ سے نماز نہ پڑھائی جائے اور اگر وہ چاہیں تو اس کو قمیص پہنا دیں اور اگر چاہیں تو نہ پہنائیں۔
(۱۵۱۱۱) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، مِثْلَہُ ، إِلاَّ اَنَّہُ قَالَ : لاَ یُصَلَّی عَنْہُ ، وَإِنْ شَاؤُوا قَمَّصُوہُ ، وَإِنْ شَاؤُوا لَمْ یُقَمِّصُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ بھی انہی چیزوں سے اجتناب کرے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے
(١٥١١٢) حضرت ابوبکر صدیق نے حضرت عبداللہ بن زبیر کے ساتھ ایک کپڑے میں طواف کیا۔
(۱۵۱۱۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ طَافَ بِابْنِ الزُّبَیْرِ فِی خِرْقَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ بھی انہی چیزوں سے اجتناب کرے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے
(١٥١١٣) حضرت ابن عمر اور حضرت عائشہ دونوں حضرات حج میں بچوں کو الگ کردیتے اور ان کے ساتھ صفا ومروہ میں چکر لگاتے۔
(۱۵۱۱۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ (ح) وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یُجَرِّدَانِ الصِّبْیَانَ فِی الْحَجِّ ، وَیَطُوفَانِ بِہِمْ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ بھی انہی چیزوں سے اجتناب کرے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے
(١٥١١٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ بچے کو احرام میں ان چیزوں سے اجتناب کروایا جائے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے، یعنی زینت اور خوشبو دار چیزیں۔
(۱۵۱۱۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُجَنَّبُ الصَّبِیُّ فِی الإِحْرَامِ مَا یَجْتَنِبُ الْکَبِیرُ مِنَ الزِّینَۃِ وَالطِّیبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ بھی انہی چیزوں سے اجتناب کرے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے
(١٥١١٥) حضرت جابر ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کیا اور ہم بچوں کی طرف سے تلبیہ پڑھتے تھے۔
(۱۵۱۱۵) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : حجَجْنَا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلَبَّیْنَا عَنِ الْوِلْدَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ بھی انہی چیزوں سے اجتناب کرے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے
(١٥١١٦) حضرت قاسم حج پر بچوں کے ساتھ نکلتے اور ان کو بغیر احرام والوں کے ساتھ الگ کردیتے۔
(۱۵۱۱۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُحْرِمُ بِالصِّبْیَانِ ، وَیُجَرِّدُہُمْ عِنْدَ الإِہْلاَلِِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بچہ بھی انہی چیزوں سے اجتناب کرے گا جن چیزوں سے بڑا اجتناب کرتا ہے
(١٥١١٧) حضرت عروہ بچوں کے ساتھ حج کرتے اور احرام کے وقت ان کو علیحدہ کردیتے۔
(۱۵۱۱۷) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ عُرْوَۃُ یَحُجُّ بِصِبْیَانِہِ ، وَیُجَرِّدُہُمْ عِنْدَ الإِحْرَامِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کرتے ہیں
(١٥١١٨) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک تین بار رمل فرمایا، اور باقی چکروں میں چلے۔ حضرت وکیع کی روایت میں باقی چکروں کا اضافہ نہیں ہے۔
(۱۵۱۱۸) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، وَوَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَمَلَ مِنَ الْحَجَرِ إلَی الْحَجَرِ ثَلاَثًا ، وَمَشَی سَائِرَ ذَلِکَ ، إِلاَّ أَنَّ وَکِیعًا لَمْ یَقُلْ : سَائِرَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫১১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کرتے ہیں
(١٥١١٩) حضرت عمر بن خطاب نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک طواف میں رمل فرمایا۔
(۱۵۱۱۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَمَلَ مَا بَیْنَ الْحَجَرِ إلَی الْحَجَرِ۔
tahqiq

তাহকীক: