মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১২৯৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے شیشہ دیکھنے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٠٠٠) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ محرم شیشہ نہیں دیکھے گا اور کسی کے لیے بد دعا نہیں کرے گا اگرچہ اس پر ظلم کیا جائے۔
(۱۳۰۰۰) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لاَ یَنْظُرُ الْمُحْرِمُ فِی الْمِرْآۃِ ، وَلاَ یَدْعُو عَلَی أَحَدٍ وَإِنْ ظَلَمَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے شیشہ دیکھنے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٠٠١) حضرت قاسم محرم کے لیے شیشہ دیکھنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۳۰۰۱) حدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَنْظُرَ الْمُحْرِمُ فِی الْمِرْآۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠٠٢) حضرت حنین کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس اور حضرت مسور بن مخرمہ کا محرم کا سر دھونے کے متعلق اختلاف ہوگیا، انھوں نے مجھے حضرت ابو ایوب کے پاس بھیجا، میں ان کے پاس آیا تو وہ کنویں پر نہا رہے تھے، میں نے ان سے عرض کیا مجھے آپ کے بھتیجے حضرت ابن عباس نے آپ کے پاس بھیجا ہے اور فرمایا ہے کہ آپ نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حالت احرام میں کس طرح سر دھوتے ہوئے دیکھا ہے ؟ آپ نے پانی لیا اور اس کو اپنے سر پر ڈالا پھر وہ آگے اور پیچھے ہوئے اور فرمایا : میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حالت احرام میں اس طرح سر دھوتے ہوئے دیکھا، پھر میں ان حضرات کی طرف واپس آیا اور ان کو خبر دی جو انھوں نے کہا تھا، حضرت مسور نے فرمایا میں اب کبھی بھی آپ سے اختلاف نہیں کروں گا۔
(۱۳۰۰۲) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حُنَیْنٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : اخْتَلَفَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَالْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَۃَ فِی الْمُحْرِمِ یَغْسِلُ رَأْسَہُ ، قَالَ : فَأَرْسَلُونِی إلَی أَبِی أَیُّوبَ ، فَأَتَیْتُہُ وَہُوَ بَیْنَ قَرْنَیِ الْبِئْرِ یَغْتَسِلُ ، فَقُلْتُ : إنَّ ابْنَ أَخِیکَ ابْنَ عَبَّاسٍ أَرْسَلَنِی إلَیْکَ یَقُولُ : کَیْفَ رَأَیْتَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَغْسِلُ رَأْسَہُ وَہُوَ مُحْرِمٌ ؟ فَأَخَذَ مِنَ الْمَائِ فَصَبَّہُ عَلَی رَأْسِہِ ، ثُمَّ أَقْبَلَ وَأَدْبَرَ ، ثُمَّ قَالَ: ہَکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَغْسِلُ رَأْسَہُ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، فَرَجَعْتُ إلَیْہِمَا فَأَخْبَرْتُہُمَا بِقَوْلِہِ، فَقَالَ الْمِسْوَرُ : لاَ أُخَالِفُکَ أَبَدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠٠٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھ سے فرمایا : آؤ سر پانی میں رکھتے ہیں دیکھتے ہیں ہم میں زیادہ صبر کرنے والا کون ہے، حالانکہ اس وقت ہم دونوں حالت احرام میں تھے۔
(۱۳۰۰۳) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ لِی عُمَرُ : تَعَالَ حَتَّی أُبَاقِیَک فِی الْمَائِ أَیُّنَا أَصْبَرُ ؟ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ۔ (بخاری ۱۸۴۰۔ ابوداؤد ۱۸۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠٠٤) حضرت معبد کہتے ہیں کہ میں اپنی خالہ حضرت میمونہ کے ساتھ نکلا میں نے اپنے سر پر شہد یا کوئی گوند لگا دی اور اس وقت میں حالت احرام میں تھا، اس نے مجھے مشقت میں ڈال دیا میں نے حضرت میمونہ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اپنے سر کو کئی بار پانی میں ڈال۔
(۱۳۰۰۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : خَرَجْت مَعَ خَالَتِی مَیْمُونَۃَ فَلَبَّدْتُ بِعَسَلٍ رَأْسِی ، أَوْ بِغَرائٍ وَأَنَا مُحْرِمٌ ، فَشَقَّ عَلَیَّ فَسَأَلْتُہَا ؟ فَقَالَتْ : اغْمِسْ رَأْسَک فِی الْمَائِ مِرَارًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠٠٥) حضرت مسلم القری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے پوچھا کیا میں حالت احرام میں اپنے سر پر پانی ڈال سکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا اس میں تو کوئی حرج نہیں، بیشک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ } اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
(۱۳۰۰۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْقُرِّیِّ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : أَصُبّ عَلَی رَأْسِی الْمَائَ وَأَنَا مُحْرِمٌ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، إنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَقُولُ : (إنَّ اللَّہَ یُحِبُّ التَّوَّابِینَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِینَ)۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠٠٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں محرم کے پانی سے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۳۰۰۶) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَغْتَسِلَ الْمُحْرِمُ فِی الْمَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠٠٧) حضرت ابو امامہ التیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے دریافت کیا کیا محرم غسل کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس سے تو بال اور زیادہ پراگندہ ہوں گے۔
(۱۳۰۰۷) حدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ أَیَغْتَسِلُ الْمُحْرِمُ؟ فَقَالَ : وَہَلْ یَزِیدُہُ ذَلِکَ إِلاَّ شَعَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠٠٨) حضرت طاؤس فرماتے ہیں محرم کے سر دھونے اور پانی میں غوطہ لگانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۰۰۸) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَغْسِلَ الْمُحْرِمُ رَأْسَہُ وَیَتَغَطَّسَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠٠٩) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں محرم چاہے تو پانی سے غسل کرسکتا ہے۔
(۱۳۰۰۹) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِیَاثٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : الْمُحْرِمُ یَغْتَسِلُ بِالْمَائِ إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠١٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جنابت کے علاوہ بھی محرم کے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۰۱۰) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَغْتَسِلَ الْمُحْرِمُ بِالْمَائِ مِنْ غَیْرِ جَنَابَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠١١) حضرت عبید اللہ بن عمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم پر پانی ڈالا اس وقت آپ محرم تھے آپ نے مجھے اپنے سر پر پانی ڈالنے سے منع کردیا۔
(۱۳۰۱۱) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ، عَنْ عُبیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: صَبَبْتُ عَلَی سَالِمٍ مَائً وَہُوَ مُحْرِمٌ، فَنَہَانِی أَنْ أَصُبَّ عَلَی رَأْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠١٢) حضرت حسن فرماتے ہیں جنابت کے علاوہ بھی محرم کے نہانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۰۱۲) حدَّثَنَا أبو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَن ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَغْتَسِلَ الْمُحْرِمُ مِنْ غَیْرِ جَنَابَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نہانا اور اپنا سر دھونا
(١٣٠١٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جحفہ مقام پر سمندر سے نکلی ہوئی چھوٹی نہر میں نہا رہے تھے اور غوطے لگا رہے تھے، حضرت عمر ہمیں دیکھ رہے تھے انھوں نے اس پر کوئی روک ٹوک نہ فرمائی حالانکہ ہم سب محرم تھے۔
(۱۳۰۱۳) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کُنَّا نَکُونُ بِالْخَلِیجِ مِنَ الْبَحْرِ بِالْجُحْفَۃِ ، فَنَتَغَامَسُ فِیہِ ، وَعُمَرُ یَنْظُرُ إلَیْنَا ، فَمَا یَعِیبُ ذَلِکَ عَلَیْنَا وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہننا
(١٣٠١٤) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے محرم کے لیے اس رنگے ہوئے کپڑے کو پہننے کی اجازت دی ہے جس کچھ رنگ اتر چکا ہو اور اس میں خوشبو کا اثر بھی نہ ہو۔
(۱۳۰۱۴) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حُسَیْنٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِی الثَّوْبِ الْمَصْبُوغِ لِلْمُحْرِمِ مَا لَمْ یَکُنْ لَہُ نَفْضٌ ، وَلاَ رَدْعٌ۔ (احمد ۱/۳۶۲۔ ابویعلی ۲۵۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہننا
(١٣٠١٥) حضرت عقیل بن ابی طالب نے دور گلابی رنگ کئے ہوئے کپڑوں کا احرام باندھا، حضرت عمر نے ان کو دیکھ کر فرمایا : یہ کیا ہے ؟ حضرت علی نے ان سے فرمایا : بیشک کوئی شخص ہمیں سنت کی تعلیم نہیں دیتا۔
(۱۳۰۱۵) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : أَحْرَمَ عَقِیلُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ فِی ثَوْبَیْنِ وَرْدِیَّیْنِ ، فَرَآہُ عُمَرُ ، فَقَالَ : مَا ہَذَا ؟ فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ : إنَّ أَحَدًا لاَ یُعْلِمُنَا بِالسُّنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہننا
(١٣٠١٦) حضرت جابر فرماتے ہیں محرم کے لیے لال رنگ میں رنگے ہوئے کپڑا پہننے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۰۱۶) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْمُضَرَّجِ لِلْمُحْرِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہننا
(١٣٠١٧) حضرت قاسم نے حالت احرام میں لال رنگ میں رنگے ہوئے کپڑا پہنے۔
(۱۳۰۱۷) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ کَانَ یَلْبَسُ الثِّیابَ الْمُوَرَّدَۃَ ، وَہُوَ مُحْرِمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہننا
(١٣٠١٨) حضرت عبداللہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ کچھ نوجوانوں نے حالت احرام میں لال رنگ میں رنگے ہوئے کپڑے پہن رکھے اور وہ حضرت ابن عمر کے ساتھ تھے، آپ نے نہ ان کو اس سے منع فرمایا اور نہ ہی یہ کپڑے پہن کر آنے سے ان کو ڈانٹا۔
(۱۳۰۱۸) حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بن عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ الْفِتْیَانُ یُحْرِمُونَ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِی الْمُوَرَّدَۃِ فَلاَ یَنْہَاہُمْ ، وَلاَ یُنْکِرُ عَلَیْہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہننا
(١٣٠١٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں محرم کے لیے رنگا ہوا کپڑا پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۳۰۱۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ یَزِیدَ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِالْمُوَرَّدَۃِ لِلْمُحْرِمِ۔
তাহকীক: