মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩০১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہننا
(١٣٠٢٠) حضرت عمر بن محمد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو حالت احرام میں رنگا ہوا کپڑا پہنے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۰۲۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی سَالِمٍ ثَوْبًا مُوَرَّدًا ، یَعْنِی وَہُوَ مُحْرِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٠٢١) حضرت ابن عمر سے مرفوعاً مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : محرم ورس میں رنگا ہوا یا زعفران میں رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے۔
(۱۳۰۲۱) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، رَفَعَہُ ، قَالَ : لاَ یَلْبَسُ الْمُحْرِمُ ثَوْبٌ مَسَّہُ وَرْسٌ، وَلاَ زَعْفَرَانٌ۔ (بخاری ۵۷۹۴۔ احمد ۲/۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٠٢٢) حضرت عائشہ نے محرم مرد یا عورت کے لیے زعفران میں رنگا ہوا یا زرد رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہننے کو ناپسند کیا ہے ہاں اگر وہ دھو لے ہوں تو کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۰۲۲) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : یُکْرَہُ الثَّوْبُ الْمَصْبُوغُ بِالزَّعْفَرَانِ أَوْ الْمُشْبَعَۃِ بِالْعُصْفُرِ لِلرِّجَالِ وَالنِّسَائِ ، إِلاَّ أَنْ یَکُونَ ثَوْبًا غَسِیلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٠٢٣) حضرت عمر نے محرم کے لیے ورس میں رنگا ہوا کپڑا یا زعفران میں رنگا ہواکپڑا استعمال کرنے سے منع فرمایا۔
(۱۳۰۲۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ نَہَی أَنْ یُحْرِمَ الْمُحْرِمُ فِی الثَّوْبِ الْمَصْبُوغِ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٠٢٤) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد محرم کے لیے عرق میں رنگے ہوئے کپڑے کو ناپسند کرتے تھے (عرق ایک زرد بوٹی ہے جس کی خوشبو اور ذائقہ بہت عمدہ ہوتا ہے اور یہ کھانے میں بھی استعمال ہوتا ہے) ۔
(۱۳۰۲۴) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُمْ کَرِہُوا الْعُرُوقَ لِلْمُحْرِمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٠٢٥) حضرت عطا محرم کے لیے زرد رنگ میں رنگا ہوا کپڑا ناپسند کرتے تھے۔
(۱۳۰۲۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الْمُعَصْفَرَ لِلْمُحْرِمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٠٢٦) حضرت حسن ناپسند کرتے تھے کہ محرم زرد رنگ کے کپڑے میں احرام باندھے۔
(۱۳۰۲۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُحْرِمَ الرَّجُلُ فِی الْمُعَصْفَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٠٢٧) حضرت موسیٰ بن عبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو دیکھا آپ لوگوں کے گھروں اور رہائش گاہوں میں جا کر ان کو زرد رنگ سے منع کر رہے ہیں۔
(۱۳۰۲۷) حدَّثَنَا بَکَّارُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَتْبَعُ النَّاسَ فِی الْمَنَازِلِ ، یَنْہَاہُمْ عَنِ الْمُعَصْفَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٠٢٨) حضرت عطا محرم کو زرد رنگ میں رنگے ہوئے چادروں کے استعمال کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۳۰۲۸) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنّہ کَرِہَ أَنْ یُحْرِمَ الرَّجُلُ فِی الْمُعَصْفَرَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے زرد رنگ کے کپڑے کی رخصت دی ہے
(١٣٠٢٩) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب زرد رنگ کے کپڑے سے خوشبو ختم ہوگئی ہو تو محرم کے لیے اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۰۲۹) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : إذَا لَمْ یَکُنْ فِی الثَّوْبِ الْمُعَصْفَرِ طِیبٌ فَلاَ بَأْسَ بِہِ لِلْمُحْرِمِ أَنْ یَلْبَسَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے زرد رنگ کے کپڑے کی رخصت دی ہے
(١٣٠٣٠) حضرت ابو زبیر کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر کے ساتھ تھا آپ کے پاس ایک شخص آیا جو حالت احرام میں تھا اور اس پر دو زرد رنگ کے کپڑے تھے اس نے پوچھا ان کپڑوں کے پہننے میں کوئی حرج ہے ؟ آپ نے فرمایا : ان میں خوشبو ہے ؟ اس نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا پھر اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۰۳۰) حدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَأَتَاہُ رَجُلٌ عَلَیْہِ ثَوْبَانِ مُعَصْفَرَانِ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، فَقَالَ : فِی ہَذَیْنِ عَلَیَّ بَأْسٌ ؟ قَالَ : فِیہِمَا طِیبٌ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : فَلاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے زرد رنگ کے کپڑے کی رخصت دی ہے
(١٣٠٣١) حضرت عبد الرحمن بن اسحاق کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا کہ انھوں نے حضرت نافع بن جبیر کو عرج مقام میں زرد رنگ کے لباس میں دیکھا اس وقت وہ حالت احرام تھے میرے چچا حضرت اسحاق نے ان سے فرمایا : یہ کیا ہے ؟ انھوں نے کہا : اس کا رنگ نہیں نکلتا، (پکا رنگ ہے دھونے سے نہیں اترتا) ۔
(۱۳۰۳۱) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبِی ، قَالَ : رَأَیْتُ نَافِعَ بْنَ جُبَیْرٍ بِالْعَرَجِ عَلَیْہِ مُعَصْفَرٌ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، فَقَالَ لَہُ عَمِّی إِسْحَاقُ : مَا ہَذَا ؟ قَالَ : إِنَّہُ لاَ یَنْفُضُ ، أَوْ إِنَّہَا لاَ تَنفضُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم کے لیے زرد رنگ کے کپڑے کی رخصت دی ہے
(١٣٠٣٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۰۳۲) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم عورت کے لیے زرد رنگ کی اجازت دی ہے
(١٣٠٣٣) حضرت اسمائ نے حالت احرام میں زرد رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہنا ہوا تھا۔
(۱۳۰۳۳) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ فَاطِمَۃَ ابْنَۃِ الْمُنْذِرِ ؛ أَنَّ أَسْمَائَ کَانَتْ تَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ وَہِیَ مُحْرِمَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم عورت کے لیے زرد رنگ کی اجازت دی ہے
(١٣٠٣٤) حضرت یزید الفقیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ام سلمہ جو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات میں سے ہیں ان کے ساتھ سفر کیا، ان کے ساتھ سفر میں کچھ خواتین تھیں جنہوں نے زرد رنگ میں رنگا ہوا کپڑا پہنا ہوا تھا۔
(۱۳۰۳۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ الْفَقِیرِ ، قَالَ : سَافَرْتُ مَعَ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَکَانَ بَعْضُ مَنْ مَعَہَا تَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم عورت کے لیے زرد رنگ کی اجازت دی ہے
(١٣٠٣٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر کی اہلیہ اور بیٹیاں حالت احرام میں زرد رنگ میں رنگا ہوا کپڑا اور زیورات استعمال کرتی تھیں۔
(۱۳۰۳۵) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ نِسَائَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ وَبَنَاتِہِ کُنَّ یَلْبَسْنَ الْحُلِیَّ وَالْمُعَصْفَرَاتِ ، وَہُنَّ مُحْرِمَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم عورت کے لیے زرد رنگ کی اجازت دی ہے
(١٣٠٣٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں محرمہ عورت جو نسا مرضی کپڑا استعمال کرے سوائے عصفر میں رنگے ہوئے کپڑے کے۔
(۱۳۰۳۶) حدَّثَنَا أبو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَد ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : تَلْبَسُ الْمُحْرِمَۃُ مَا شَائَتْ ، إِلاَّ الْمَہْرُودَ بِالْعُصْفُرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم عورت کے لیے زرد رنگ کی اجازت دی ہے
(١٣٠٣٧) حضرت سعد نے اپنی بیٹیوں سے فرمایا : تمہارے کپڑے جن میں تم احرام باندھتی ہو وہ زرد رنگ میں رنگے ہوئے ہیں، جب تم احرام باندھو تو وہ کپڑے اپنے حجروں (خیموں) میں چھوڑ دینا۔
(۱۳۰۳۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ الْجَعْدِ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی عَائِشَۃُ ابْنَۃُ سعْدٍ ؛ أَنَّ سَعْدًا کَانَ یَقُولُ لِبَنَاتِہِ : ثِیَابُکُنَّ الَّتِی تُحْرِمْنَ فِیہَا ہی الْمُصَبَّغَاتُ ، إذَا أَحْرَمْتُنَّ فَضَعْنَہَا فِی حُجُورِکُنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم عورت کے لیے زرد رنگ کی اجازت دی ہے
(١٣٠٣٨) حضرت عائشہ محرمہ عورت کے لیے زرد رنگ میں رنگا ہوا لباس ناپسند کرتی تھیں۔
(۱۳۰۳۸) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : تُکْرَہ الْمُشْبَعَۃُ بِالْعُصْفُرِ لِلنِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے محرم عورت کے لیے زرد رنگ کی اجازت دی ہے
(١٣٠٣٩) حضرت ابراہیم محرمہ عورت کے لیے زرد رنگ میں رنگے ہوئے کپڑوں کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۳۰۳۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ الْمَہْرُودَ لِلْمُحْرِمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: