মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫২৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو وہ حج کے لیے احرام کب سے باندھے گا ؟
(١٥٢٤٠) حضرت ابن زبیر دو سال مکہ مکرمہ میں رہے اور وہ ذوالحجہ کے چاند کے ساتھ احرام باندھ لیا کرتے تھے۔
(۱۵۲۴۰) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ کَانَ یُقِیمُ بِمَکَّۃَ السِّنِینَ ، یُہِلُّ بِالْحَجِّ لِہِلاَلِ ذِی الْحِجَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو وہ حج کے لیے احرام کب سے باندھے گا ؟
(١٥٢٤١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے عرض کیا کہ چاند نظر آگیا ہے، آپ نے اپنی جگہ سے احرام باندھ لیا، پھر جب آئندہ سال آیا تو میں نے عرض کیا کہ چاند نظر آگیا ہے، اس وقت آپ بیت اللہ میں تھے آپ نے اپنے کپڑے اتارے پھر احرام باندھ لیا، پھر جب تیسرا سال آیا تو میں نے آپ سے عرض کیا کہ چاند دیکھ نظر آگیا ہے، آپ نے فرمایا : بیشک میں صحابہ میں سے ہوں، میں وہی کرتا ہوں جو وہ کرتے تھے، پھر آپ بغیر احرام کے ہی رہے یہاں تک کہ آٹھ ذی الحجہ ہوگئی۔
(۱۵۲۴۱) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : قَدْ رُئِیَ الْہِلاَلُ ، فَأَہَلَّ مَکَانِہِ ہِلاَلُ ذِی الْحِجَّۃِ ، فَلَمَّا کَانَ فِی الْعَامِ الْمُقْبِلِ ، قِیلَ لَہُ : قَدْ رُئِیَ الْہِلاَلُ ، وَہُوَ فِی الْبَیْتِ ، فَنَزَعَ ثَوْبًا کَانَ عَلَیْہِ ، ثُمَّ أَہَلَّ ، فَلَمَّا کَانَ الْعَامُ الثَّالِثُ ، قِیلَ لَہُ : قَدْ رُئِیَ الْہِلاَلُ ، فَقَالَ : مَا أَنَا إِلاَّ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِی ، أَصْنَعُ کَمَا یَصْنَعُونَ ، فَأَقَامَ حَلاَلاً حَتَّی کَانَ یَوْمُ التَّرْوِیَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو وہ حج کے لیے احرام کب سے باندھے گا ؟
(١٥٢٤٢) حضرت عمر نے مکہ والوں سے فرمایا : کیا ہوگیا ہے کہ میں تم لوگوں کو خوش حال دیکھ رہا ہوں حالانکہ حاجی پراگندہ حال ہوتے ہیں ؟ جب تم لوگ ذی الحجہ کا چاند دیکھ لو تو احرام باندھ لیا کرو۔
(۱۵۲۴۲) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ: یَا أَہْلَ مَکَّۃَ ، مَا لِی اَرَاکُمْ مُدَّہِنِینَ ، وَالْحَاجَّ شُعْثًا غُبْرًا ؟ إِذَا رَأَیْتُمْ ہِلاَلَ ذِی الْحِجَّۃِ فَأَہِلُّوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو وہ حج کے لیے احرام کب سے باندھے گا ؟
(١٥٢٤٣) حضرت حسن جب ذی الحجہ کا چاند دیکھتے تو مکہ سے احرام باندھ لیتے۔
(۱۵۲۴۳) حدَّثَنَا أَبُونُعَیْمٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ قُزْعَۃَ الْبَاہِلِیِّ، عَنِ الْحَسَنِ؛ أَنَّہُ أَہَلَّ بِمَکَّۃَ حِینَ رَأَی الْہِلاَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو وہ حج کے لیے احرام کب سے باندھے گا ؟
(١٥٢٤٤) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر تشریف لائے اور طواف کیا اور سعی کی پھر بغیر احرام کے چار، پانچ دن رہے پھر دس سے حج کا احرام باندھا، پھر دوسری بار جب تشریف لائے تو آٹھ ذی الحجہ تک بغیر احرام کے رہے، پھر آٹھ کو حج کا احرام باندھا جب اونٹوں کو منیٰ کی طرف چلاتے ہوئے چھوڑا، حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ یہی میرے نزدیک پسندیدہ ہے۔
(۱۵۲۴۴) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قدِمَ ابْنُ عُمَرَ فَطَافَ ، ثُمَّ سَعَی ، ثُمَّ أَحَلَّ ، فَمَکَثَ أَرْبَعًا ، أَوْ خَمْسًا ، ثُمَّ أَہَلَّ بِالْحَجِّ فِی الْعَشْرِ ، ثُمَّ جَائَ مَرَّۃً أُخْرَی فَأَقَامَ حَلاَلاً ، حَتَّی إِذَا کَانَ یَوْمُ التَّرْوِیَۃِ ، أَہَلَّ بِالْحَجِّ حِینَ انْبَعَثَ بِہِ بَعِیرُہُ مُنْطَلِقًا إِلَی مِنًی ۔ قَالَ عطَائٌ : وَہُوَ أَحَبُّ إلَیْنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو وہ حج کے لیے احرام کب سے باندھے گا ؟
(١٥٢٤٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مکہ والے آٹھ ذی الحجہ کو حج کا احرام باندھیں گے۔
(۱۵۲۴۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَان ، عَنْ أَسْلَمَ ، عْن عَطَائٍ (ح) وَعَنِ عَطَائِ بْنِ السَّائِب ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : یُہِلُّ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص مکہ مکرمہ میں مقیم ہو وہ حج کے لیے احرام کب سے باندھے گا ؟
(١٥٢٤٦) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر آخری اوقات میں آٹھ ذی الحجہ تک بغیر احرام کے رہتے۔
(۱۵۲۴۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّ إِہْلاَلَ ابْنِ عُمَرَ کَانَ آخِرَہُمَا یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص طواف کرے، کن حضرات نے اس کو اجازت دی ہے کہ وہ دو رکعتیں کعبہ میں پڑھ لے
(١٥٢٤٧) حضرت ابن عمر بعض اوقات طواف کرتے اور دو رکعتیں کعبہ کے اندر جا کر پڑھتے۔
(۱۵۲۴۷) حدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ رُبَّمَا طَافَ ، ثُمَّ صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ فِی جَوْفِ الْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص طواف کرے، کن حضرات نے اس کو اجازت دی ہے کہ وہ دو رکعتیں کعبہ میں پڑھ لے
(١٥٢٤٨) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ انھوں نے کعبہ کا طواف کیا پھر کعبہ میں داخل ہوئے اور دو رکعتیں ادا کیں۔
(۱۵۲۴۸) حدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُہُ یَطُوفُ ، ثُمَّ یَدْخُلُ الْبَیْتَ ، فَیُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص طواف کرے، کن حضرات نے اس کو اجازت دی ہے کہ وہ دو رکعتیں کعبہ میں پڑھ لے
(١٥٢٤٩) حضرت جعفر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے والد حضرت حسین بن علی کے ساتھ کعبہ میں نماز پڑھی تھی۔
(۱۵۲۴۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سُئِلَ أَبِی عَنِ الصَّلاَۃِ فِی الْکَعْبَۃِ ؟ فَقَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ أَبِی ، حُسَیْنُ بْنِ عَلِیٍّ فِی الْکَعْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص طواف کرے، کن حضرات نے اس کو اجازت دی ہے کہ وہ دو رکعتیں کعبہ میں پڑھ لے
(١٥٢٥٠) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خانہ کعبہ میں داخل ہوئے، حضرت اسامہ بن زید، حضرت بلال اور حضرت عثمان بن طلحہ آپ کے ساتھ تھے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کچھ دیر کعبہ میں ٹھہرے، پھر حضرت ابن عمر لوگوں میں سب سے پہلے ان کے پیچھے داخل ہوئے میں نے حضرت بلال سے پوچھا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہاں پر نماز ادا فرمائی ؟ حضرت بلال نے فرمایا کہ پہلے دو ستونوں کے درمیان، راوی کہتے ہیں کہ میں ان سے پوچھنا بھول گیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتنی رکعتیں ادا فرمائیں تھیں۔
(۱۵۲۵۰) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْکَعْبَۃَ ، وَأُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ، وَبِلالٌ ، وَعُثْمَانَ بْنُ طَلْحَۃَ ، فَمَکَثَ فِی الْبَیْتِ فَأَطَالَ ، ثُمَّ دَخَلَ ابْنُ عُمَرَ فِی إِثرِہِ أَوَّلَ النَّاسِ ، فَسَأَلْتُ بِلاَلاً : أَیْنَ صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : بَیْنَ الْعَمُودَیْنِ الْمُقَدَّمَیْنِ ، قَالَ : وَنَسِیتُ أَنْ أَسْأَلَہُ کَمْ صَلَّی ؟۔ (مسلم ۳۹۱۔ ابوداؤد ۲۰۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص طواف کرے، کن حضرات نے اس کو اجازت دی ہے کہ وہ دو رکعتیں کعبہ میں پڑھ لے
(١٥٢٥١) حضرت عثمان بن طلحہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کعبہ میں داخل ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سامنے کی طرف دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۵۲۵۱) حدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ طَلْحَۃَ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ وجَاہَک حِینَ تَدْخُلَ۔(احمد ۳/۴۱۰۔ طیالسی ۱۳۶۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے جاتے وقت نماز ظہر کہاں پر ادا کی جائے گی ؟
(١٥٢٥٢) حضرت ابن عمر نے منیٰ سے خروج والے دن ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نمازیں وادی حصبہ میں ادا کیں، پھر آخر رات بیت اللہ آگئے۔
(۱۵۲۵۲) حدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی یَوْمَ الصَّدَرِ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِالْحَصْبۃ ، حَتَّی یَأْتِیَ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ الْبَیْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے جاتے وقت نماز ظہر کہاں پر ادا کی جائے گی ؟
(١٥٢٥٣) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت مجاہد نے منیٰ سے کوچ کے دن ظہر کی نماز عقبہ (گھاٹی) کے پیچھے پڑھی۔
(۱۵۲۵۳) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُجَاہِدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنُ جُبَیْرٍ (ح) وَعَنْ عَطَائٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُمَا صَلَّیَا الظُّہْرَ یَوْمَ النَّفْرِ ، وَرَائَ الْعَقَبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے جاتے وقت نماز ظہر کہاں پر ادا کی جائے گی ؟
(١٥٢٥٤) حضرت عروہ نے منیٰ سے کوچ کے دن ظہر کی نماز مکہ مکرمہ میں پڑھی۔
(۱۵۲۵۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یُصَلِّی الظُّہْرَ یَوْمَ النَّفْرِ بِمَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے جاتے وقت نماز ظہر کہاں پر ادا کی جائے گی ؟
(١٥٢٥٥) حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو منیٰ سے کوچ کے دن مقام ابطح میں دیکھا، حضرت بلال نے ظہر کی اذان دی پھر حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ظہر پڑھائی۔
(۱۵۲۵۵) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ النَّفْرِ بِالأَبْطَحِ ، فَأَذَّنَ بِلاَلٌ الظُّہْرَ ، ثُمَّ صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے جاتے وقت نماز ظہر کہاں پر ادا کی جائے گی ؟
(١٥٢٥٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ سنت نبوی میں سے یہ ہے کہ امام ظہر کی نماز منیٰ سے کوچ کے دن مقام ابطح میں پڑھائے۔
(۱۵۲۵۶) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ: مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ یُصَلِّیَ الإِمَامُ یَوْمَ النَّفْرِ الظُّہْرَ بِالأَبْطَحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ سے جاتے وقت نماز ظہر کہاں پر ادا کی جائے گی ؟
(١٥٢٥٧) حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ کے قریب نماز پڑھتے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اور طواف کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہوتی تھی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد حضرت ابوبکر صدیق ایسا فرماتے رہے، پھر حضرت عمر، پھر اس کے بعد حضرت عمر نے اس کو واپس میقات کی طرف (مقررہ حدود پر) لوٹا دیا۔
(۱۵۲۵۷) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی إِلَی سُقْعِ الْبَیْتِ ، لَیْسَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الطَّوَافِ شَیْئٌ ، ثُمَّ أَبُو بَکْرٍ مِنْ بَعْدِہِ ، ثُمَّ عُمَرُ ، ثُمَّ إِنَّ عُمَرَ رَدَّہُ بَعْدُ إِلَی الْمِیقَاتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب طواف مکمل کر لو تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو
(١٥٢٥٨) حضرت جابر سے مرفوعاً مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ تشریف لائے اور رکن کا استلام فرمایا پھر طواف کے تین چکروں میں رمل فرمایا اور باقی چار چکر اپنی چال پر چلے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقام ابراہیم کی طرف بڑھے اور قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی { وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھٖمَ مُصَلًّی } پھر مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان رکھا۔
(۱۵۲۵۸) حدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ، یَرْفَعُہُ ، قَالَ: إِنَّہُ أَتَی الْبَیْتَ فَاسْتَلَمَ الرُّکْنَ ، فَرَمَلَ ثَلاَثًا، وَمَشَی أَرْبَعًا ، ثُمَّ تَقَدَّمَ إِلَی مَقَامِ إِبْرَاہِیمَ فَقَرَأَ : {وَاِتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاہِیمَ مُصَلًّی} ، فَجَعَلَ الْمَقَامَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب طواف مکمل کر لو تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو
(١٥٢٥٩) حضرت علقمہ نے رات میں قرآن پاک کی تلاوت کی پھر طواف کے سات چکر لگائے پھر مقام ابراہیم پر آ کر نماز ادا کی۔
(۱۵۲۵۹) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قرَأَ عَلْقَمَۃُ الْقُرْآنَ فِی لَیْلَۃٍ ، ثُمَّ طَافَ بِالْبَیْتِ أُسْبُوعًا ، ثُمَّ أَتَی الْمَقَامَ فَصَلَّی عِنْدَہُ۔
তাহকীক: