মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫২৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب طواف مکمل کر لو تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو
(١٥٢٦٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مقام ابراہیم پر نماز نہ ادا کرنے کی کوئی رخصت و اجازت نہیں ہے، اگر رش کی وجہ سے اس کے پاس نماز ادا کرنے پر قدرت نہ ہو تو مزاحمت کرو یہاں تک کہ تمہیں جگہ مل جائے یا پھر اس کے برابر میں جگہ مل جائے اور کوئی حرج نہیں ہے کہ آپ اس کے مقابل ہو اور آپ کے اور اس کے درمیان کئی لوگ موجود ہوں جو نماز پڑھ رہے ہوں۔
(۱۵۲۶۰) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَمْ یُرَخَّصْ فِی تَرْکِ الصَّلاَۃِ عِنْدَ الْمَقَامِ ، فَإِنْ لَمْ تَقْدِرْ عَلَیْہِ زَاحَمْتَ عَلَیْہِ حَتَّی تَقْدِرَ عَلَیْہِ ، أَوْ بِحِذَائہ ، وَلاَ بَأْسَ أَنْ یَکُونَ بَیْنَکَ وَبَیْنَہُ رِجَالٌ یُصَلُّونَ بَعْدَ أَنْ تَکُونَ بِحِیَالِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب طواف مکمل کر لو تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو
(١٥٢٦١) حضرت حسن طواف کے بعد مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرنے کو پسند فرماتے تھے، اور نہ پڑھنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۵۲۶۱) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُعْجِبُہُ أَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیِ الطَّوَافِ خَلْفَ الْمَقَامِ ، وَلاَ یَرَی بَأْسًا إِنْ لَمْ یَفْعَلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب طواف مکمل کر لو تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو
(١٥٢٦٢) حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص حج کے لیے آئے اس کو چاہیے کہ طواف کے سات چکر لگائے پھر مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرے۔
(۱۵۲۶۲) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ وَہْبَ بْنَ الأَجْدَعِ ، أَنَّہُ سَمِعَ عُمَرَ قَالَ : إِذَا قَدِمَ الرَّجُلُ حَاجًّا فَلْیَطُفْ بِالْبَیْتِ سَبْعًا ، ثُمَّ یُصَلِّ عِنْدَ الْمَقَامِ رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب طواف مکمل کر لو تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو
(١٥٢٦٣) حضرت صالح بن حیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک کے ساتھ پہلا طواف کیا جب آپ طواف سے فارغ ہوئے آپ نے مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۵۲۶۳) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَیَّانَ ، قَالَ : طُفْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ الطَّوَافَ الأَوَّلَ ، فَلَمَّا فَرَغَ رَکَعَ رَکْعَتَیْنِ عِنْدَ الْمَقَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب طواف مکمل کر لو تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو
(١٥٢٦٤) حضرت ابن عمر جب طواف سے فارغ ہوتے تو مقام ابراہیم پر تشریف لاتے اور دو رکعتیں ادا فرماتے۔
(۱۵۲۶۴) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَوَافِہِ ، أَتَی الْمَقَامَ فَصَلَّی عِنْدَہُ رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب طواف مکمل کر لو تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو
(١٥٢٦٥) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مقام ابراہیم پر دو رکعتیں یا جتنی اللہ کی مشیت ہو ادا کرے۔
(۱۵۲۶۵) حدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عُقَیْلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : یُصَلِّی عِنْدَ الْمَقَامِ رَکْعَتَیْنِ ، أَوْ مَا شَائَ اللَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب طواف مکمل کر لو تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو
(١٥٢٦٦) حضرت عبداللہ نے طواف کیا پھر مقام ابراہیم پر تشریف لا کردو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۵۲۶۶) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ طَافَ ، ثُمَّ أَتَی الْمَقَامَ، فَصَلَّی عِنْدَہُ رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب طواف مکمل کر لو تو مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرو
(١٥٢٦٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو طواف کی دو رکعتیں بیت اللہ میں ادا کرو۔
(۱۵۲۶۷) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : صَلِّ رَکْعَتَیِ الطَّوَافِ فِی بَیْتک إِنْ شِئْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ طواف کی دو رکعتیں طواف کرنے والوں سے ایک طرف ہو کر اداکی جائیں گی
(١٥٢٦٨) حضرت ابن ابو عمار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو دیکھا آپ نے طواف کیا پھر آپ (مقام ابراہیم پر) آئے نماز ادا کی حالانکہ طواف کرنے والے آپ کے اور کعبہ کے درمیان تھے۔
(۱۵۲۶۸) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَمَّارٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ طَافَ بِالْبَیْتِ ، ثُمَّ جَائَ یُصَلِّی وَالطَّوَافُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ طواف کی دو رکعتیں طواف کرنے والوں سے ایک طرف ہو کر اداکی جائیں گی
(١٥٢٦٩) کثیر بن کثیر ایسے شخص سے روایت کرتے ہیں کہ جو اپنے دادا سے یہ روایت بیان کرتا ہے کہ بنو سھم کے دروازے کے پاس نماز ادا فرما رہے ہیں اور طواف کرنے والوں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان کوئی سترہ نہیں، اس حال میں کہ طواف کرنے والے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے سے گزر رہے ہیں۔
(۱۵۲۶۹) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ کَثِیرٍ ، عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنْ جَدِّہِ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی مِمَّا یَلِی بَابَ بَنِی سَہْمٍ ، لَیْسَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الطَّوَافِ سُتْرَۃٌ ، وَالنَّاسُ یَمُرُّونَ بَیْنَ یَدَیْہِ۔
(احمد ۶/۳۹۹۔ ابویعلی ۷۱۳۷)
(احمد ۶/۳۹۹۔ ابویعلی ۷۱۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ طواف کی دو رکعتیں طواف کرنے والوں سے ایک طرف ہو کر اداکی جائیں گی
(١٥٢٧٠) حضرت مطلب بن ابو وداعہ سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۵۲۷۰) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِی وَدَاعَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ بِمثل حَدِیثِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ۔ (احمد ۳۹۹۔ طبرانی ۶۸۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مسافروں کے لیے طواف کرنا افضل ہے یا نماز پڑھنا ؟
(١٥٢٧١) حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک مسافروں کے لیے نماز سے زیادہ طواف کرنا افضل ہے۔
(۱۵۲۷۱) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عُتَیْقٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَقُولُ : الطَّوَافُ لِلْغُرَبَائِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنَ الصَّلاَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مسافروں کے لیے طواف کرنا افضل ہے یا نماز پڑھنا ؟
(١٥٢٧٢) حضرت ابن عباس سے دریافت کیا گیا کہ طواف کرنا افضل ہے یا نماز پڑھنا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ مکہ والوں کے لیے نماز افضل اور مسافروں کے لیے طواف افضل ہے۔
(۱۵۲۷۲) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ الطَّوَافِ أَفْضَلُ، أَمِ الصَّلاَۃُ ؟ فَقَالَ : أَمَّا أَہْلُ مَکَّۃَ فَالصَّلاَۃُ ، وَأَمَّا أَہْلُ الأَمْصَارِ فَالطَّوَافُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مسافروں کے لیے طواف کرنا افضل ہے یا نماز پڑھنا ؟
(١٥٢٧٣) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ تمہارے لیے طواف افضل ہے، اور مکہ والوں کے لیے نماز۔
(۱۵۲۷۳) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ؟ فَقَالَ : أَمَّا أَنْتُمْ فَالطَّوَافُ ، وَأَمَّا أَہْلُ مَکَّۃَ فَالصَّلاَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مسافروں کے لیے طواف کرنا افضل ہے یا نماز پڑھنا ؟
(١٥٢٧٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ والوں کے لیے نماز پڑھنا افضل ہے۔
(۱۵۲۷۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یَقُولُ : الصَّلاَۃُ لأَہْلِ مَکَّۃَ أَفْضَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مسافروں کے لیے طواف کرنا افضل ہے یا نماز پڑھنا ؟
(١٥٢٧٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ والوں کے لیے نماز پڑھنا افضل ہے اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کے لیے طواف کرنا افضل ہے۔
(۱۵۲۷۵) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یَقُولُ : الصَّلاَۃُ لأَہْلِ مَکَّۃَ أَفْضَلُ ، وَالطَّوَافُ لأَہْلِ الآفَاقِ أَفْضَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٧٦) حضرت زمعہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن طاؤس سے دریافت کیا کہ آپ کے والد تلبیہ پڑھتے ہوئے آواز بلند کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا درمیانی آواز سے کہتے تھے۔
(۱۵۲۷۶) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : ہَلْ کَانَ أَبُوکَ یَرْفَعُ صَوْتَہُ بِالتَّلْبِیَۃِ ؟ قَالَ : بَیْنَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٧٧) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ تلبیہ پڑھنا حج کا شعار (نشانی) ہے، پس ہر بلندی پر چڑھتے ہوئے تلبیہ کی کثرت کرو، اور ہر وقت میں کثرت کرو اور اس کا خوب اظہار کرو (بلند آواز سے کہو) ۔
(۱۵۲۷۷) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : التَّلْبِیَۃُ شِعَارُ الْحَجِّ ، فَأَکْثِرُوا مِنَ التَّلْبِیَۃِ عِنْدَ کُلِّ شَرَفٍ ، وَفِی کُلِّ حِینٍ ، وَأَکْثِرُوا مِنَ التَّلْبِیَۃِ وَأَظْہِرُوہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٧٨) حضرت حسن بن فرات فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی ملکیہ نے ہم سے پوچھا کہ کیا آپ لوگ محرم ہیں ؟ ہم نے عرض کیا کہ جی، آپ نے فرمایا کہ پھر تلبیہ پڑھو۔
(۱۵۲۷۸) حدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ ، قَالَ : قَالَ لَنَا ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ : أَمُحْرِمُونَ أَنْتُمْ ؟ قُلْنَا : نَعَمْ ، قَالَ : فَلَبُّوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٧٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص تلبیہ پڑھے وہ اتنی آواز سے پڑھے کہ اس کے ساتھ والے کو سنائی دے۔
(۱۵۲۷۹) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الَّذِی یُلَبِّی ، قَالَ : یُسْمِعُ مَنْ یَلِیہِ۔
তাহকীক: