মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫২৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٨٠) حضرت ابن عباس سے دریافت کیا گیا کہ حج مبرور کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ تلبیہ بلند آواز سے پڑھنا اور قربانی کرنا۔
(۱۵۲۸۰) حدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا بَرُّ الْحَجِّ؟ قَالَ: الْعَجُّ ، وَالثَّجَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٨١) حضرت بکر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر کے ساتھ تھا آپ نے اتنی بلند آواز سے تلبیہ پڑھا کہ جو شخص بھی دو پہاڑوں کے درمیان تھا اس نے سنا۔
(۱۵۲۸۱) حدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ، عَنْ حُمَیْدٍ، عَنْ بَکْرٍ، قَالَ: کُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَلَبَّی حَتَّی أَسْمَعَ مَا بَیْنَ الْجَبَلَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٨٢) حضرت یعقوب بن زید فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام مقام روحاء تک بھی نہ پہنچ پاتے تھے کہ اونچی آواز سے تلبیہ پڑھنے کی وجہ سے ان کے گلے خراب ہوجاتے تھے۔
(۱۵۲۸۲) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاَ یَبْلُغُونَ الرَّوْحَائَ ، حَتَّی تُبَحَّ أَصْوَاتُہُمْ مِنْ شِدَّۃِ تَلْبِیَتِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٨٣) حضرت عمر صفا ومروہ پر تلبیہ پڑھا کرتے تھے اور آپ بلند آواز سے تلبیہ پڑھتے تھے، آپ کی آواز اتنی بلند تھی کہ رات کے وقت آپ کی آواز پہچانی جاتی تھی حالانکہ آپ کا چہرہ نہیں دیکھا جاتا تھا۔
(۱۵۲۸۳) حدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حِزَامِ بْنِ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ کَانَ یُلَبِّی عَلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، وَیَشْتَدَّ صَوْتَہُ ، وَیُعْرَفُ صَوْتُہُ بِاللَّیْلِ ، وَلاَ یُرَی وَجْہُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٨٤) حضرت السائب سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ حضرت جبرائیل میرے پاس تشریف لائے اور مجھے حکم دیا کہ میں اپنے اصحاب کو حکم دوں کہ وہ تلبیہ اونچی آواز سے پڑھا کریں۔
(۱۵۲۸۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ خَلاَّدِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : جَائَنِی جِبْرِیلُ فَأَمَرَنِی أَنْ آمُرَ أَصْحَابِی یَرْفَعُونَ أَصْوَاتَہُمْ بِالإِہْلاَلِ۔ (ترمذی ۸۲۹۔ احمد ۴/۵۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٨٥) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ تلبیہ پڑھتے وقت آواز بلند کرو، اور حضرت ابن زبیر سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۱۵۲۸۵) حدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : ارْفَعُوا أَصْوَاتَکُمْ بِالتَّلْبِیَۃِ ۔ وَعَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ، مِثْلُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٨٦) حضرت زید بن خالد الجھنی سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ حضرت جبرائیل میرے پاس تشریف لائے اور مجھ سے کہا کہ اپنے صحابہ کو حکم دو کہ وہ تلبیہ اونچی آواز سے پڑھیں کیونکہ یہ حج کا شعار (علامت) ہے۔
(۱۵۲۸۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی لَبِیدٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ خَلاَّدِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : جَائَنِی جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ ، فَقَالَ : مُرْ أَصْحَابَکَ یَرْفَعُوا أَصْوَاتَہُمْ بِالتَّلْبِیَۃِ ، فَإِنَّہَا شِعَارُ الْحَجِّ۔
(احمد ۵/۱۹۲۔ ابن حبان ۳۸۰۳)
(احمد ۵/۱۹۲۔ ابن حبان ۳۸۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٨٧) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بہترین اور افضل حج وہ ہے جس میں اونچی آواز سے تلبیہ پڑھا جائے اور اونٹ کی قربانی کی جائے۔
(۱۵۲۸۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَخْزُومِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَفْضَلُ الْحَجِّ : الْعَجُّ وَالثَّجُّ۔
الْعَجُّ : الْعَجِیجُ بِالتَّلْبِیَۃِ ، وَالثَّجُّ : نَحْرُ الْبُدْنِ۔ (ترمذی ۲۹۹۸)
الْعَجُّ : الْعَجِیجُ بِالتَّلْبِیَۃِ ، وَالثَّجُّ : نَحْرُ الْبُدْنِ۔ (ترمذی ۲۹۹۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تلبیہ میں آواز بلند کرتے ہیں
(١٥٢٨٨) حضرت عبد المطلب بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ تلبیہ بلند آواز سے پڑھا کرتے تھے، یہاں تک کہ ان کے گلے خراب ہوگئے تھے، اور وہ جب احرام باندھتے تھے جب احرام باندھ لیتے تو ان کو دھوپ لگتی تھی۔
(۱۵۲۸۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ زَیدٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَرْفَعُونَ أَصْوَاتَہُمْ بِالتَّلْبِیَۃِ ، حَتَّی تُبَحَّ أَصْوَاتُہُمْ ، وَکَانُوا یَضْحَونَ لِلشَّمْسِ إِذَا أَحْرَمُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ تلبیہ پڑھنا حج کی زینت ہے
(١٥٢٨٩) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ آپ نے مسجد میں یمن کے کچھ لوگوں کو جگایا اور فرمایا : کھڑے ہو جاؤ اور تلبیہ پڑھو کیونکہ تلبیہ پڑھنا حج کی زینت ہے۔
(۱۵۲۸۹) حدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ: رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یُوقِظُ أَنَاسًا مِنْ أَہْلِ الْیَمَنِ فِی الْمَسْجِدِ وَیَقُولُ: قُومُوا لَبُّوا ، فَإِنَّ زِینَۃَ الْحَجِّ التَّلْبِیَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ تلبیہ پڑھنا حج کی زینت ہے
(١٥٢٩٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حج کی زینت تلبیہ پڑھنا ہے۔
(۱۵۲۹۰) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : زِینَۃُ الْحَجِّ التَّلْبِیَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ تلبیہ پڑھنا حج کی زینت ہے
(١٥٢٩١) حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ حج کی زینت تلبیہ ہے۔
(۱۵۲۹۱) حدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ الزُّبَیْرِ یَقُولُ : التَّلْبِیَۃُ زِینَۃُ الْحَجِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ تلبیہ پڑھنا حج کی زینت ہے
(١٥٢٩٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حج کا شعار (علامت) تلبیہ پڑھنا ہے۔
(۱۵۲۹۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : شِعَارُ الْحَجِّ التَّلْبِیَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل نہیں ہے
(١٥٢٩٣) حضرت حسن اور حضرت عطائ ارشاد فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل (اکڑ کر چلنا) نہیں ہے، اور نہ اس شخص پر جو مکہ سے احرام باندھے، سوائے اھل مکہ میں سے اس شخص پر جو باہر سے آئے۔
(۱۵۲۹۳) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ، قَالاَ : لَیْسَ عَلَی أَہْلِ مَکَّۃَ رَمَلٌ ، وَلاَ عَلَی مَنْ أَہَلَّ مِنْہَا ، إِلاَّ أَنْ یَجِیئَ أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ مِنْ خَارِجٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل نہیں ہے
(١٥٢٩٤) حضرت ابن عمر جب مکہ مکرمہ سے احرام باندھتے تو رمل نہ فرماتے۔
(۱۵۲۹۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ لاَ یَرْمُلُ إِذَا أَہَلَّ مِنْ مَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل نہیں ہے
(١٥٢٩٥) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ میں نے اور حضرت ابوبکر صدیق نے مکہ مکرمہ سے احرام باندھا پھر ہم نے بیت اللہ کا طواف کیا اور طواف میں رمل کیا۔
(۱۵۲۹۵) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : أَہْلَلْنَا أَنَا وَبَکْرٌ مِنْ مَکَّۃَ ، فَطُفْنَا بِالْبَیْتِ وَرَمَلْنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل نہیں ہے
(١٥٢٩٦) حضرت عطاء سے بیت اللہ کے پڑوسی کے متعلق سوال کیا گیا کہ جب وہ مکہ سے احرام باندھے تو کیا وہ تین چکروں میں رمل کرے گا ؟ فرمایا کہ وہ رمل کریں گے، بہرحال حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رمل باہر سے احرام باندھ کر آنے والوں کے لیے ہے۔
(۱۵۲۹۶) حدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حَبِیبٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَطَائٌ عَنِ الْمُجَاوِرِ إِذَا أہَلَّ مِنْ مَکَّۃَ ، ہَلْ یَسْعَی الأَشْوَاطَ الثَّلاَثَۃَ ؟ قَالَ : إِنَّہُمْ یَسْعَوْنَ ، فَأَمَّا ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَإِنَّہُ قَالَ : إِنَّمَا ذَلِکَ عَلَی أَہْلِ الآفَاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل نہیں ہے
(١٥٢٩٧) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ والوں پر رمل نہیں ہے۔
(۱۵۲۹۷) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ حَرْبِ بْنِ سُرَیْجٍ، أَوْ شُرَیْحٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ: لَیْسَ عَلَی أَہْلِ مَکَّۃَ رَمَلٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوم النحر میں اگر طواف کریں تو کیا وہ رمل کرے گا ؟
(١٥٢٩٨) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ یوم النحر میں رمل نہیں کیا جائے گا۔
(۱۵۲۹۸) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ رَمَلَ یَوْمَ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوم النحر میں اگر طواف کریں تو کیا وہ رمل کرے گا ؟
(١٥٢٩٩) حضرت ابن خثیم فرماتے ہیں کہ میں نے یوم النحر میں حضرت مجاہد کو رمل کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۵۲۹۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ خُثَیْمٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُہُ یَرْمُلُ یَوْمَ النَّحْرِ۔
তাহকীক: