মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৫২৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوم النحر میں اگر طواف کریں تو کیا وہ رمل کرے گا ؟
(١٥٣٠٠) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ یوم النحر کے طواف میں رمل نہیں ہے۔
(۱۵۳۰۰) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لَیْسَ فِی طَوَافِ النَّحْرِ رَمَلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا ؟
(١٥٣٠١) حضرت ابن عمر کے سامنے عرفہ کے دن تلبیہ پڑھنے کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ تکبیر پڑھنا میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۱۵۳۰۱) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ وَبَرَۃَ بن عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : ذُکِرَ لابْنِ عُمَرَ التَّلْبِیَۃُ یَوْمَ عَرَفَۃَ ، فَقَالَ : التَّکْبِیرُ أَحَبُّ إلَیَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا ؟
(١٥٣٠٢) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ جب عرفہ کی طرف چلو تو تلبیہ پڑھنا چھوڑ دو اور تکبیر وتہلیل پڑھو۔
(۱۵۳۰۲) حدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، أَنَّہُ قَالَ: اِقْطَعِ التَّلْبِیَۃَ إِذَا انْطَلَقْتَ إِلَی عَرَفَۃَ، وَکَبِّرْ وَہَلِّلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا ؟
(١٥٣٠٣) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود کے ساتھ عرفہ میں تھا کہ تلبیہ پڑھا گیا، ایک شخص نے کہا کہ آج کے دن تلبیہ پڑھنے والا کون ہے ؟ حضرت عبداللہ بن مسعود اس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : پڑھو پڑھو کثرت سے پڑھو (اتنی کثرت سے پڑھو جتنی مٹی کے ذرات ہیں) ۔
(۱۵۳۰۳) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ بِعَرَفَۃَ فَلَبَّی ، فَقَالَ رَجُلٌ : مَنْ ہَذَا الْمُلَبِّی ، فِی ہَذَا الْیَوْمِ ؟ فَالْتَفَتَ إِلَیْہِ ابْنُ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ : لَبَّیْکَ عَدَدَ التُّرَابِ لَبَّیْکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا ؟
(١٥٣٠٤) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ منیٰ سے عرفات کی طرف چلے، ہم میں سے کچھ لوگ تکبیر پڑھنے والے تھے اور کچھ لوگ تلبیہ۔
(۱۵۳۰۴) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، وَحَفْصٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : غَدَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ مِنًی إِلَی عَرَفَاتٍ ، فَمِنَّا الْمُکَبِّرُ وَمِنَّا الْمُلَبِّی۔

(ابوداؤد ۱۸۱۲۔ احمد ۲/۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا ؟
(١٥٣٠٥) حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرفہ میں حضرت ابن عباس کو تلبیہ پڑھتے ہوئے دیکھا۔
(۱۵۳۰۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ أَبِی مُسْلِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِعَرَفَۃَ یَقُولُ: لَبَّیْکَ اللَّہُمَّ لَبَّیْکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا ؟
(١٥٣٠٦) حضرت ابن عباس سے ذکر کیا گیا کہ حضرت معاویہ اس دن تلبیہ پڑھنے سے منع کرتے ہیں، آپ تشریف لائے اور خیمہ کے دو ستونوں کو پکڑا پھر تلبیہ پڑھا اور فرمایا : معاویہ جانتے تھے کہ علی اس دن تلبیہ پڑھتے تھے لیکن انھوں نے علی کی مخالف فعل کو پسند کیا ہے۔
(۱۵۳۰۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : ذُکِرَ لَہُ أَنَّ مُعَاوِیَۃَ نَہَی عَنِ التَّلْبِیَۃِ ، فَجَائَ حَتَّی أَخَذَ بِعَمُودَیِ الْفُسْطَاطِ ، ثُمَّ لَبَّی ، ثُمَّ قَالَ : عَلِمَ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یُلَبِّی فِی ہَذَا الْیَوْمِ ، فَأَحَبَّ أَنْ یُخَالِفَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا ؟
(١٥٣٠٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے عرفہ میں تلبیہ پڑھا، لوگوں نے کہا یہ تلبیہ پڑھنے والا کون ہے ؟ کہا گیا کہ حضرت ابن مسعود، پس لوگ خاموش ہوگئے۔
(۱۵۳۰۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، لَبَّی ابْنُ مَسْعُودٍ بِعَرَفَۃَ ، فَقِیلَ : مَنْ ہَذَا الْمُلَبِّی ؟ فَقِیلَ : ابْنُ مَسْعُودٍ ، فَسَکَتُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا ؟
(١٥٣٠٨) حضرت عکرمہ بن خالد سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرفہ میں وقوف کے دوران تلبیہ پڑھا۔
(۱۵۳۰۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ : لَبَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ وَاقِفٌ بِعَرَفَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا ؟
(١٥٣٠٩) حضرت ابن یعفور فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر اور حضرت ابن الحنفیہ کے ساتھ منیٰ سے عرفات کی طرف چلا، حضرت ابن عمر تکبیر پڑھ رہے تھے اور حضرت ابن الحنفیہ تلبیہ۔
(۱۵۳۰۹) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی یَعْفُورٍ ، قَالَ : کُنْتُ أَسِیرُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ مِنْ مِنًی إِلَی عَرَفَاتٍ ، فَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یُکَبِّرُ ، وَکَانَ ابْنُ الْحَنَفِیَّۃِ یُلَبِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن تکبیر پڑھنا افضل ہے یا تلبیہ پڑھنا ؟
(١٥٣١٠) حضرت محمد بن ابوبکر الثقفی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے دریافت کیا کہ آپ لوگ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کس طرح کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا تلبیہ پڑھنے والے تلبیہ پڑھتے تھے ان کو روکا نہیں جاتا تھا اور تکبیر پڑھنے والے تکبیر پڑھتے تھے ان کو روکا نہیں جاتا تھا۔
(۱۵۳۱۰) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبی بَکْرٍ الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسًا : کَیْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : کَانَ یُلَبِّی الْمُلَبِّی فَلاَ یُنْکَرُ عَلَیْہِ ، وَیُکَبِّرُ الْمُکَبِّرُ فَلاَ یُنْکَرُ عَلَیْہِ۔ (بخاری ۹۷۰۔ مسلم ۹۳۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد حرام میں نماز پڑھتے تھے اور حج کے لیے تلبیہ پڑھتے تھے
(١٥٣١١) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عطائ مسجد حرام میں نماز پڑھتے اور حج کے لیے تلبیہ پڑھتے جب مسجد سے نکلتے اور طواف کو مؤخر کردیتے۔
(۱۵۳۱۱) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَعَطَائٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَ یُصَلِّیَانِ فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، وَیُلَبِّیَانِ بِالْحَجِّ إِذَا خَرَجَا مِنَ الْمَسْجِدِ ، وَیُؤَخِّرَانِ الطَّوَافَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد حرام میں نماز پڑھتے تھے اور حج کے لیے تلبیہ پڑھتے تھے
(١٥٣١٢) حضرت عبداللہ بن المؤمل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی ملیکہ کو دیکھا کہ آپ نے منیٰ جانے سے پہلے بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا ومروہ کی سعی کی۔
(۱۵۳۱۲) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ أَبِی مُلَیْکَۃَ طَافَ بِالْبَیْتِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، قَبْلَ أَنْ یَخْرُجَ إِلَی مِنًی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد حرام میں نماز پڑھتے تھے اور حج کے لیے تلبیہ پڑھتے تھے
(١٥٣١٣) حضرت ابو سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے دریافت کیا کہ کوئی شخص حج کا احرام باندھے تو وہ نکلنے سے پہلے طواف کرے یا لوٹ کر آنے کے بعد کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ طواف قرض کی طرح ہے اس میں جتنی جلدی کی جائے اتنا اچھا ہے۔
(۱۵۳۱۳) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا عَنِ الرَّجُلِ یُحْرِمُ بِالْحَجِّ یَطُوفُ قَبْلَ أَنْ یَخْرُجَ، أَوْ بَعْدَ مَا یَرْجِعُ ؟ قَالَ : ہُوَ مِثْلُ الدَّیْنِ ، مَا عَجَّلْتَ فَہُوَ خَیْرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد حرام میں نماز پڑھتے تھے اور حج کے لیے تلبیہ پڑھتے تھے
(١٥٣١٤) حضرت محمد بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ ان میں سے ہر ایک بہتر اور اچھا ہے۔
(۱۵۳۱۴) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْہُ؟ فَقَالَ: کُلَّ ذَلِکَ حَسَنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ کا رہائشی طواف کو منیٰ سے لوٹ کر آنے تک موخر کرے
(١٥٣١٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ مکہ والے منیٰ سے واپس آنے کے بعد صفا ومروہ کی سعی کریں۔
(۱۵۳۱۵) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : الطَّوَافُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ لأَہْلِ مَکَّۃَ ، بَعْدَ أَنْ یَرْجِعُوا مِنْ مِنًی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب جمرات کی رمی کرے تو ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھے
(١٥٣١٦) حضرت فضل بن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمرہ عقبہ کی رمی تک مسلسل تلبیہ پڑھتے رہے، پھر سات کنکریوں سے رمی کی اور ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھتے رہے۔
(۱۵۳۱۶) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یَزَلْ یُلَبِّی حَتَّی رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ ، فَرَمَاہَا بِسَبْعِ حَصَیَاتٍ ، یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب جمرات کی رمی کرے تو ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھے
(١٥٣١٧) حضرت عبداللہ نے جمرہ عقبہ کی رمی بطن وادی سے فرمائی اور ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھی۔
(۱۵۳۱۷) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : رَمَی عَبْدُ اللہِ جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِی ، یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب جمرات کی رمی کرے تو ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھے
(١٥٣١٨) حضرت ابو سعید الخلقانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ کو دیکھا کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی بطن وادی سے فرمائی اور ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھی۔
(۱۵۳۱۸) حدَّثَنَا مَحْبُوبٌ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُلْقَانِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّہُ یَرْمِی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِی ، یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ تَکْبِیرَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৩১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب جمرات کی رمی کرے تو ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھے
(١٥٣١٩) حضرت عطائ نے اس شخص کو فرمایا جس سے دو کنکریاں ایک ساتھ جمرہ کے پاس گرگئیں کہ ان میں سے ہر کنکری پر ایک بار تکبیر پڑھ۔
(۱۵۳۱۹) حدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ وَقَعَتْ مِنْہُ حَصَاتَانِ عِنْدَ الْجَمْرَۃِ ، قَالَ : یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا تَکْبِیرَۃً۔
tahqiq

তাহকীক: