মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৩১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب جمرات کی رمی کرے تو ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھے
(١٥٣٢٠) حضرت ابن عمر ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھتے۔
(۱۵۳۲۰) حدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ تَکْبِیرَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب جمرات کی رمی کرے تو ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھے
(١٥٣٢١) حضرت سلیمان بن عمرو بن الأحوص کی والدہ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بطن وادی میں آئے اور جمرہ کی رمی فرمائی سات کنکریوں کے ساتھ اور ہر کنکری پر تکبیر پڑھی۔
(۱۵۳۲۱) حدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الأَحْوَص ، عَنْ أُمِّہِ ؛ أَنَّہَا رَأَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اسْتَبْطَنَ الْوَادِیَ ، فَرَمَی الْجَمْرَۃَ بِسَبْعِ حَصَیَاتٍ ، یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب جمرات کی رمی کرے تو ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھے
(١٥٣٢٢) حضرت قاسم نے جمرہ کی رمی فرمائی اور ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھی۔
(۱۵۳۲۲) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ؛ أَنَّہُ رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ، وَکَبَّرَ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب جمرات کی رمی کرے تو ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھے
(١٥٣٢٣) حضرت ابو مجلز سے مروی ہے کہ حضرت جبرائیل نے حضرت ابراہیم کو سات کنکریاں دیں پھر دونوں عقبہ کی طرف چلے تو شیطان ان کے سامنے آگیا، حضرت جبرائیل نے آپ سے فرمایا کہ اس کو مارو اور تکبیر پڑھو، حضرت ابراہیم اس کو مارتے رہے اور تکبیر پڑھتے رہے یہاں تک کہ شیطان بھاگ گیا، پھر دوسرے دونوں جمروں کے پاس بھی ایسے ہی کیا۔
(۱۵۳۲۳) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، أَنَّ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ أَعْطَی إبْرَاہِیمَ سَبْعَ حَصَیَاتٍ ، ثُمَّ انْطَلَقَا إلَی الْعَقَبَۃِ ، فَعَرَضَ لَہُمَا الشَّیْطَانُ ، فَقَالَ لَہُ : ارْمِ وَکَبِّرْ ، قَالَ : فَرَمَیَا وَکَبَّرَا مَعَ کُلِّ رَمْیَۃٍ ، حَتَّی أَفَلَ الشَّیْطَانُ ، ثُمَّ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ فِی الْجَمْرَتَیْنِ الأُخْریَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
(١٥٣٢٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یوم النحر اور یوم النفر کے پہلے طواف کی ابتدا اور اختتام حجر اسود سے نہ کرنے میں کوئی رخصت نہیں دی گئی۔
(۱۵۳۲۴) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ یُرَخِّصُ فِی تَرْکِ افْتِتَاحِ الْحَجَرِ الأَسْوَدِ ، وَیَخْتِمُ بِہِ فِی أَوَّلِ طَوَافٍ یَطُوفُہُ یَوْمَ النَّحْرِ وَیَوْمَ النَّفْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
(١٥٣٢٥) حضرت حسن اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ طواف شروع اور ختم کرتے وقت حجر اسود کا استلام کیا جائے۔
(۱۵۳۲۵) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ؛ أَنَّہُ کَانَ یُعْجِبُہُ أَنْ یَسْتَلِمَ الْحَجَرَ حِینَ یَفْتَتِحُ، وَحِینَ یَخْتِمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
(١٥٣٢٦) حضرت سعید بن جبیر حجر اسود پر آ کر طواف کو ختم کرتے پھر اپنے اھل کے پاس تشریف لاتے۔
(۱۵۳۲۶) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْتِی الْحَجَرَ الأَسْوَدَ فَیَخْتِمُ بِہِ ، ثُمَّ یَأْتِی أَہْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
(١٥٣٢٧) حضرت ابن سابط نے ایک شخص سے جو طواف کے ارادے سے کھڑا ہوا اور رکن یمانی کے استلام کا ارادہ کیا کہ اس سے طواف کی ابتدا کرے، آپ نے اس کو فرمایا کہ جب طواف کرنے کا ارادہ کرو تو طواف کا پہلا چکر حجر اسود سے شروع کرو۔
(۱۵۳۲۷) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ سَابِطٍ یَقُولُ لِرَجُلٍ قَامَ یَطُوفُ ، وَأَرَادَ أَنْ یَسْتَلِمَ الرُّکْنَ الْیَمَانِی یَبْدَأُ بِہِ ، فَقَالَ ابْنُ سَابِطٍ : لاَ تَبْدَأَنَّ مِنْ أَوَّل مِنَ الأَسْوَدِ ، إذَا بَدَأْتَ فِی طَوَافِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
(١٥٣٢٨) حضرت ضحاک ہر چکر میں اگر قدرت ہوتی تو حجر اسود کا استلام فرماتے وگرنہ حجر اسود سے طواف شروع فرماتے اور اسی پر ختم فرماتے۔
(۱۵۳۲۸) حدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عُقَیْلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، أَنَّہُ قَالَ : تَسْتَلِمُ فِی کُلِّ مَرَّۃٍ إِنْ قَدَرْت عَلَیْہِ ، وَإِلاَّ افْتَتَحْت بِہِ وَخَتَمْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
(١٥٣٢٩) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر طاقت رکھو تو ہر چکر میں استلام کرو وگرنہ جب بھی اس پر گزرو تو اس کی طرف رخ کر کے تکبیر پڑھو، اور اگر چاہو تو طواف حجر اسود سے شروع کر کے اس پر ختم کرو۔
(۱۵۳۲۹) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْتَلِمَ فِی کُلِّ طَوْفَۃٍ فَاسْتَلِمْہُ ، وَإِلاَّ فَإِذَا مَرَرْت بِہِ فَاسْتَقْبِلْہُ وَکَبِّر ، وَإِنْ شِئْتَ فَاسْتَفْتِحْ بِہِ وَاخْتِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
(١٥٣٣٠) حضرت ہلال بن ابو میمونہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو طواف کرتے ہوئے دیکھا، جب حجر اسود کے پاس پہنچتے تو تکبیر پڑھتے، اور طواف حجر اسود سے شروع کرتے اور حجر اسود پر ختم کرتے۔
(۱۵۳۳۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ أَبِی مَیْمُونَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یَطُوفُ فَإِذَا انْتَہَی إلَی الْحَجَرِ کَبَّرَ ، وَیَفْتَتِحُ بِہِ وَیَخْتِمُ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
(١٥٣٣١) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طواف کی ابتدا حجر اسود سے فرمائی اور حجر اسود سے لے کر دوبارہ حجر اسود تک رمل بھی فرمایا۔
(۱۵۳۳۱) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالْحَجَرِ الأَسْوَدِ ، وَرَمَلَ مِنَ الْحَجَرِ إلَی الْحَجَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف صدر کے بعد مکہ میں رات گزارنے کو ناپسند فرماتے ہیں
(١٥٣٣٢) حضرت عائشہ ارشاد فرماتی ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوچ کرنے کا اعلان فرمایا پس ہم بیت اللہ کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر آپ صبح ہونے سے قبل نکل گئے۔
(۱۵۳۳۲) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : آذَنَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالرَّحِیلِ ، فَمَرَرْنَا بِالْبَیْتِ ، فَطَافَ بِہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثُمَّ خَرَجَ قَبْلَ أَنْ یُصْبِحَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف صدر کے بعد مکہ میں رات گزارنے کو ناپسند فرماتے ہیں
(١٥٣٣٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب آدمی مقام الابطح تک پہنچ جائے تو اس کو چاہیے کہ سواری کو رکھ لے (روک لے) پھر کعبہ کی زیارت کرے، پھر اگر چاہے تو رات کو سواری کرے اور اگر چاہے تو دن کو اس میں اترنے کے بعد کرے اور اپنے جوتے اتار لے۔
(۱۵۳۳۳) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا انْتَہَی الرَّجُلُ إِلَی الأَبْطَحِ فَلْیَضَعْ رَحْلَہُ ، ثُمَّ لْیَزُرِ الْبَیْتَ ، فَلْیَرْتَحِلْ عَنْہَا ، إِنْ شَائَ لَیْلاً ، وَإِنْ شَائَ نَہَارًا ، بَعْدَ أَنْ یَنْزِلَ فِیہِ وَیَضَعَ نَعْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف صدر کے بعد مکہ میں رات گزارنے کو ناپسند فرماتے ہیں
(١٥٣٣٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ ہر چیز کو اس کے لیے فارغ کیا جائے گا، پھر جب اس کے لیے سواری کے سوا کچھ بھی باقی نہ رہے تو سوار ہو کر طواف کرے گا پھر چلا جائے گا۔
(۱۵۳۳۴) حدَّثَنَا أَبُو مُطِیعٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یَفْرُغُ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ لَہُ ، فَإِذَا لَمْ یَبْقَ لَہُ إِلاَّ الرُّکُوبُ رَکِبَ ، ثُمَّ طَافَ بِالْبَیْتِ ، ثُمَّ مَضَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کے اردگرد عمارت (بلند عمارت) بنانے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٥٣٣٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام کعبہ کے ارد گرد ایسی عمارت بنانے کو ناپسند فرماتے تھے جو اس سے بلند ہو۔
(۱۵۳۳۵) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَبْنُوا حَوْلَ الْکَعْبَۃِ بِنَائً ، یُشْرِفُ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کے اردگرد عمارت (بلند عمارت) بنانے کو ناپسند کرتے ہیں
(١٥٣٣٦) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام صفا ومروہ کے پاس بلند عمارتیں بنانے کو ناپسند فرماتے تھے تاکہ خانہ کعبہ ان پر ظاہر ہو (ان کو دور سے نظر آئے) ۔
(۱۵۳۳۶) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَبْنُوا بِنَائً عِنْدَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَیُطِیلُوہُ ، کَیْ یَبْدُوَ لَہُمُ الْبَیْتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٣٧) حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حج اکبر یوم النحر ہے۔
(۱۵۳۳۷) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِی أَوْفَی ، وَسَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَقُولاَنِ : الْحَجُّ الأَکْبَرُ یَوْمُ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٣٨) حضرت عمر نے ارشاد فرمایا کہ حج اکبر سے مراد عرفہ کا دن ہے، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا کہ میں آپ کو حضرت ابن عمر سے خبر دیتا ہوں کہ حضرت عمر فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد عرفہ کا دن ہے۔
(۱۵۳۳۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْوَلِیدِ الشَّنِّیِّ ، عَنْ شِہَابِ بْنِ عَبَّادٍ الْعَصَرِی ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : الْحَجُّ الأَکْبَرُ یَوْمُ عَرَفَۃَ ، فَذَکَرْتُہُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، فَقَالَ : أُخْبِرک عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ قَالَ : الْحَجُّ الأَکْبَرُ یَوْمُ عَرَفَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٣٩) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے حج اکبر کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ وہ دن تھا جس دن رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حج اور دوسرے مذاہب والوں کا حج موافق ہوا۔
(۱۵۳۳۹) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ یَوْمِ الْحَجِّ الأَکْبَرِ ؟ فَقَالَ : کَانَ یَوْمًا وَافَقَ فِیہِ حَجَّ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَحَجَّ أَہْلِ الْمِلَلِ۔
তাহকীক: