মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৩৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٤٠) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن شداد سے حج اکبر کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ حج اکبر سے مراد قربانی کا دن ہے۔
(۱۵۳۴۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ شَدَّادٍ عَنِ الْحَجِّ الأَکْبَرِ ؟ فَقَالَ : الْحَجُّ الأَکْبَرُ یَوْمُ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٤١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد قربانی کا دن ہے۔
(۱۵۳۴۱) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : یَوْمُ الْحَجُّ الأَکْبَرِ یَوْمُ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٤٢) ایک شخص نے یوم النحر میں حضرت علی کی سواری کی لگام پکڑی اور پوچھا کہ حج اکبر سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ آج کا دن ہی مراد ہے۔
(۱۵۳۴۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ لَقِیَہُ رَجُلٌ یَوْمَ النَّحْرِ ، فَأَخَذَ بِلِجَامِہِ فَسَأَلَہُ عَنِ الْحَجِّ الأَکْبَرِ ؟ فَقَالَ : ہُوَ ہَذَا الْیَوْمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٤٣) حضرت مغیرہ بن شعبہ اونٹ پر سوار ہو کر فرما رہے تھے کہ یہ قربانی کا دن ہے، یہ عید الاضحی کا دن ہے اور یہی حج اکبر کا دن ہے۔
(۱۵۳۴۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمُغِیرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ ، عَلَی بَعِیرٍ ، فَقَالَ : ہَذَا یَوْمُ النَّحْرِ ، وَہَذَا یَوْمُ الأَضْحَی ، وَہَذَا یَوْمُ الْحَجِّ الأَکْبَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٤٤) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد وہ دن ہے جس دن قربانی کی جاتی ہے اور احرام کو کھولا جاتا ہے۔
(۱۵۳۴۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : الْحَجُّ الأَکْبَرُ یَوْمٌ یُہْرَاقُ فِیہِ الدَّمُ ، وَیَحِلَّ فِیہِ الْحَرَامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٤٥) حضرت ابن ابی اوفی ارشاد فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد قربانی والا دن ہے۔
(۱۵۳۴۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، وَسُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، وَعَیَّاشٍ الْعَامِرِیِّ ، أَنَّہُمَا سَمِعَا ابْنَ أَبِی أَوْفَی یَقُولُ : الْحَجُّ الأَکْبَرُ یَوْمُ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٤٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد قربانی کا دن ہے۔
(۱۵۳۴۶) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الْحَجُّ الأَکْبَرُ یَوْمُ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اکبر کا دن
(١٥٣٤٧) حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ حج اکبر سے مراد قربانی کا دن ہے۔
(۱۵۳۴۷) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی جُحَیْفَۃَ ، قَالَ : الْحَجُّ الأَکْبَرُ یَوْمُ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص بغیر حج کیے فوت ہو جائے تو کیا اس کی طرف سے حج کیا جائے گا ؟
(١٥٣٤٨) حضرت ابن عباس سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میرے والد بغیر حج کیے فوت ہوگئے ہیں کیا میں ان کی طرف سے حج کرلوں ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں، بیشک اگر تم ان کے لیے خیر میں اضافہ نہ کرسکو تو شر میں بھی اضافہ نہ کرو۔
(۱۵۳۴۸) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إنَّ أَبِی مَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ قَطُّ ، أَفَأَحُجُّ عَنْہُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَإِنَّک إِنْ لَمْ تَزِدْہُ خَیْرًا ، لَمْ تَزِدْہُ شَرًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص بغیر حج کیے فوت ہو جائے تو کیا اس کی طرف سے حج کیا جائے گا ؟
(١٥٣٤٩) حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو ایک شخص آپ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میرے والد جہاد بہت زیادہ کیا کرتے تھے لیکن انھوں نے حج نہیں کیا تھا، کیا میں ان کی طرف سے حج کرلوں ؟ حضرت سعید بن المسیب نے اس سے فرمایا : حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو اجازت دی تھی کہ وہ اپنے والد کی طرف سے حج ادا کرے اور کیا یہ قرض نہیں ہے ؟
(۱۵۳۴۹) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ طَارِقٍ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فَأَتَاہُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إِنَّ أَبِی کَانَ کَثِیرَ الْجِہَادِ وَلَمْ یَحُجَّ ، أَفَأَحُجُّ عَنْہُ ؟ فَقَالَ لَہُ سَعِیدٌ : قَدْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِرَجُلٍ حَجَّ عَنْ أَبِیہِ ، وَہَلْ ہُوَ إِلاَّ دَیْنٌ ؟
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص بغیر حج کیے فوت ہو جائے تو کیا اس کی طرف سے حج کیا جائے گا ؟
(١٥٣٥٠) حضرت قدامہ بن عبداللہ الرواسی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا کہ میرے بھائی بنا حج کیے فوت ہوگئے ہیں کیا میں ان کی طرف سے حج کرسکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا کہ کیا اس کی کوئی اولاد ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ ایک چھوٹے بچے کے سوا اور کوئی نہیں ہے، آپ نے فرمایا پھر اس کی طرف سے حج کرو، بیشک اگر کوئی قاصد پایا جاتا تو تیری طرف بھیجتا کہ اس کو جلدی ادا کر، میں نے عرض کیا کہ اس کے مال سے حج کروں یا اپنے مال سے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ اس کے مال سے کرو۔ پھر میں نے حضرت ابراہیم سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ اس کی طرف سے حج کرو، پھر میں نے حضرت ضحاک سے دریافت کیا ؟ فرمایا اس کی طرف حج کرو بیشک وہ اس کی طرف سے کافی ہوجائے گا اور اس کے مال سے کرو۔
(۱۵۳۵۰) حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ قُدَامَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الرُّؤَاسِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنْ أَخٍ لِی مَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ قَطُّ ، أَفَأَحُجُّ عَنْہُ ؟ قَالَ : ہَلْ کَانَ تَرَکَ مِنْ وَلَدٍ ؟ قَالَ : قُلْتُ : لاَ ، إِلاَّ صَبِیًّا صَغِیرًا ، قَالَ : حُجَّ عَنْہُ ، فَإِنَّہُ لَوْ وَجَدَ رَسُولاً لَاَرْسَلَ إِلَیْک أَنْ عَجِّلْ بِہَا ، قُلْتُ : أَحُجُّ عَنْہُ مِنْ مَالِی ، أَوْ مِنْ مَالِہِ ؟ قَالَ : لاَ، بَلْ مِنْ مَالِہِ ۔ وَسَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ عَنْہُ ؟ فَقَالَ : حُجَّ عَنْہُ ۔ قَالَ : وَسَأَلْتُ الضَّحَّاکَ ؟ فَقَالَ : حُجَّ عَنْہُ ، فَإِنَّ ذَلِکَ مُجْزِئٌ عَنْہُ ، وَحُجَّ مِنْ مَالِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص بغیر حج کیے فوت ہو جائے تو کیا اس کی طرف سے حج کیا جائے گا ؟
(١٥٣٥١) حضرت عبداللہ بن زبیر سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے والد بنا حج کیے فوت ہوگئے ہیں، کیا میں ان کی طرف سے حج کرسکتا ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کیا تو ان کا بڑا لڑکا ہے ؟ اس شخص نے عرض کیا کہ جی ہاں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تو پھر اپنے والد کی طرف سے حج کر، تیرا کیا خیال ہے اگر تیرے والد پر قرضہ ہوتا تو تو اس کو ادا نہ کرتا ؟
(۱۵۳۵۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ : یُوسُفُ ، کَانَ یَکُونُ مَعَ ابْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ أَبِی مَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ ، أَفَأَحُجُّ عَنْہُ ؟ قَالَ : أَنْتَ أَکْبَرُ وَلَدِہِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَحُجَّ عَنْ أَبِیکَ ، أَفَرَأَیْت لَوْ کَانَ عَلَی أَبِیکَ دَیْنٌ ، فَقَضَیْتَہُ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص بغیر حج کیے فوت ہو جائے تو کیا اس کی طرف سے حج کیا جائے گا ؟
(١٥٣٥٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ مرنے والے کی طرف سے حج کیا جائے گا اگرچہ وہ وصیت نہ بھی کرے۔
(۱۵۳۵۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَسْلَمَ الْمُنْقِرِیِّ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُحَجُّ عَنِ الْمَیِّتِ ، وَإِنْ لَمْ یُوصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص بھی دوسرے شخص کی طرف سے حج نہیں کرے گا
(١٥٣٥٣) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی شخص دوسرے شخص کی طرف سے حج نہیں کرے گا اور کوئی شخص دوسرے شخص کی جگہ روزے نہیں رکھے گا۔
(۱۵۳۵۳) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ یَحُجُّ أَحَدٌ عَنْ أَحَدٍ، وَلاَ یَصمُ أَحَدٌ عَنْ أَحَدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص بھی دوسرے شخص کی طرف سے حج نہیں کرے گا
(١٥٣٥٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کوئی شخص دوسرے شخص کی طرف سے حج نہیں کرے گا۔
(۱۵۳۵۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یَحُجُّ أَحَدٌ عَنْ أَحَدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص بھی دوسرے شخص کی طرف سے حج نہیں کرے گا
(١٥٣٥٥) حضرت قاسم بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۵۳۵۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : لاَ یَحُجُّ أَحَدٌ عَنْ أَحَدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص بھی دوسرے شخص کی طرف سے حج نہیں کرے گا
(١٥٣٥٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مرنے والے کی طرف سے حج کی قضا نہیں کی جائے گی۔
(۱۵۳۵۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یُقْضَی عَنِ الْمَیِّتِ حَجٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص بھی دوسرے شخص کی طرف سے حج نہیں کرے گا
(١٥٣٥٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ کاش میں ان کی طرف سے صدقہ کرتا اور ھدیہ دیتا (حضرت عمر کی طرف سے) ۔
(۱۵۳۵۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لَوْ کُنْتُ أَنَا تَصَدَّقْت عَنْہُ ، وَأَہْدَیْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اور عمرہ دونوں کو جمع کرنا (اکھٹا احرام باندھنا)
(١٥٣٥٨) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب حج وعمرہ کا احرام باندھو پھر جب مکہ آؤ تو تم میں سے کوئی بھی یوم النحر تک احرام نہ کھولے، بیشک وہ عنقریب تم سے کہیں گے کہ : جب تم حج وعمرہ کے لیے طواف کرلو تو احرام کھول دو ، پس تم اس معاملہ میں ان کی اطاعت مت کرنا۔
(۱۵۳۵۸) حدَّثَنَا جرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن زِیَادِ بْنِ لَبِیدٍ ، قَالَ : قَالَ شُرَیْحٌ : إِذَا أَہْلَلْتَ بِعُمْرَۃٍ وَحَجَّۃٍ ، ثُمَّ قَدِمْتَ مَکَّۃَ ، فَلاَ یَحِلَّنَّ مِنْکَ حَرَامٌ إِلَی یَوْمِ النَّحْرِ ، فَإِنَّہُمْ سَیَقُولُونَ لَکَ : إِذَا طُفْتَ لِعُمْرَتِکَ وَحَجَّتِکَ فَأَحِلَّ ، فَلاَ تُطِعْہُمْ فِی ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج اور عمرہ دونوں کو جمع کرنا (اکھٹا احرام باندھنا)
(١٥٣٥٩) حضرت حسین بن علی اور حضرت شریح نے حج وعمرہ کے لیے اکٹھے احرام باندھا پھر ان میں سے کوئی بھی یوم النحر سے پہلے حلال نہ ہوا۔
(۱۵۳۵۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّ الْحُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ ، وَشُرَیْحًا قَرَنَا فَلَمْ یَحِلَّ وَاحِدٌ مِنْہُمَا إِحْرَامًا إِلَی یَوْمِ النَّحْرِ۔
তাহকীক: