মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩০৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال مٹی میں رنگا ہوا کپڑا استعمال کرنا
(١٣٠٤٠) حضرت سفیان جو عبداللہ بن ایاس کے غلام ہیں فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کو حالت احرام میں احرام میں سفید کپڑوں میں اور لال رنگ میں رنگے ہوئے کپڑوں میں دیکھا۔
(۱۳۰۴۰) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ مَوْلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ إیَاسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُحْرِمُونَ فِی الثَّوْبَیْنِ الأَبْیَضَیْنِ والْمُمَشَّقَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال مٹی میں رنگا ہوا کپڑا استعمال کرنا
(١٣٠٤١) حضرت کثیر بن جمھان کہتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابن عمر کے پاس آیا اور عرض کیا : اے ابو عبد الرحمن کیا آپ نے لوگوں کو رنگے ہوئے کپڑے پہننے سے منع فرمایا ہے حالانکہ آپ خود وہ پہنتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : تیرا ناس ہو وہ تو لال مٹی ہے۔
(۱۳۰۴۱) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ جُمْہَان ، قَالَ : أَتَی رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ ، فَقَالَ : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَتَنْہَی النَّاسَ عَنِ الْمَصْبُوغِ وَتَلْبَسُہُ ؟ قَالَ : وَیْحَکَ إنَّمَا ھُوَ بالِمَدَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال مٹی میں رنگا ہوا کپڑا استعمال کرنا
(١٣٠٤٢) حضرت یعقوب بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو حالت احرام میں دو کپڑوں میں دیکھا جو مغرہ نامی بوٹی سے رنگے گئے تھے۔
(۱۳۰۴۲) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ، عَنْ یَعْقوبِ بْنِ قَیْسٍ، قَالَ: رَأَیْتُ عَلَی طَاوُوسٍ ثَوْبَیْنِ مُمَشَّقَیْنِ بِمَغْرۃٍ وَہُوَ مُحْرِمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا لال مٹی میں رنگا ہوا کپڑا استعمال کرنا
(١٣٠٤٣) حضرت حرام بن ہشام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو حالت احرام میں دو لال رنگ میں رنگے ہوئے کپڑوں میں دیکھا۔
(۱۳۰۴۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ حَرَامِ بْنِ ہِشَامٍ، قَالَ: رَأَیْتُ عَلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ثَوْبَیْنِ مُمَشَّقَیْنِ ، وَہُوَ مُحْرِمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کرنے والا حج کی ابتداء مکہ سے کرے یا مدینہ سے کرے
(١٣٠٤٤) حضرت عدی بن ثابت فرماتے ہیں کہ نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ حج کی ابتداء مدینہ سے کرتے تھے اور فرماتے تھے ہم وہاں سے احرام باندھتے ہیں جہاں سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) احرام باندھتے تھے۔
(۱۳۰۴۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : کَانَ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَبْدَؤُونَ بِالْمَدِینَۃِ وَیَقُولُونَ : نُہِلُّ مِنْ حَیْثُ أَہَلَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کرنے والا حج کی ابتداء مکہ سے کرے یا مدینہ سے کرے
(١٣٠٤٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جب تم حج کرنے کا ارادہ کرو اور پہلے حج نہ کیا ہو تو اپنے حج کی ابتداء مکہ سے کرو پھر اگر چاہو تو مدینہ چلے جاؤ۔
(۱۳۰۴۵) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَنْتَ حَجَجْتَ ، وَلَمْ تَحُجَّ قَطُّ ، فَابْدَأْ بِمَکَّۃَ ، ثُمَّ تَمُرُّ عَلَی الْمَدِینَۃِ إِنْ شِئْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کرنے والا حج کی ابتداء مکہ سے کرے یا مدینہ سے کرے
(١٣٠٤٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں جب تم حج اور عمرہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہو تو مکہ سے ابتداء کرو اور ہر چیز کو اسی کے تابع رکھو۔
(۱۳۰۴۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبی ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا أَرَدْتَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ فَابْدَأْ بِمَکَّۃَ ، وَاجْعَلْ کُلَّ شَیْئٍ لَہَا تَبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کرنے والا حج کی ابتداء مکہ سے کرے یا مدینہ سے کرے
(١٣٠٤٧) حضرت عبد الرحمن بن اسود پسند کرتے تھے کہ حج کرنے والا مکہ سے ابتداء کرے اور فرماتے تھے میرا نفقہ اور چہرہ مکہ کی طرف ہو یہ مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔
(۱۳۰۴۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَد ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ أَنْ یَبْدَأَ بِمَکَّۃَ، وَیَقُولُ : أُحِبُّ أَنْ تَکُونُ نَفَقَتِی وَوَجْہِی إلَی مَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کرنے والا حج کی ابتداء مکہ سے کرے یا مدینہ سے کرے
(١٣٠٤٨) حضرت زبرقان کہتے ہیں کہ ہم مکہ میں تھے اور ہم نے چاہا کہ ہم مدینہ آجائیں پھر ہم نے اپنے ارادے کا ذکر حضرت سعید بن جبیر سے کیا، آپ نے فرمایا : بیت اللہ کا ایک دفعہ طواف کرنا میرے نزدیک آٹھ بار مدینہ آنے سے بھی بہتر ہے۔
(۱۳۰۴۸) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ ، قَالَ : کُنَّا بِمَکَّۃَ فَأَرَدْنَا أَنْ نَأْتِیَ الْمَدِینَۃَ ، فَذَکَرْنَا ذَلِکَ لِسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، فَقَالَ : لَطَوَافٌ وَاحِدٌ بِہَذَا الْبَیْتِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ إتْیَانِ الْمَدِینَۃِ ثَمَانَ مَرَّاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کرنے والا حج کی ابتداء مکہ سے کرے یا مدینہ سے کرے
(١٣٠٤٩) حضرت ثویر کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت علقمہ، حضرت اسود اور حضرت عمرو بن میمون کے ساتھ حج کے لیے نکلا، انھوں نے مکہ سے پہلے مدینہ سے حج کی ابتداء کی۔
(۱۳۰۴۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ ثُوَیْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ عَلْقَمَۃَ ، وَالأَسْوَد ، وَعَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ فَبَدَؤُوا بِالْمَدِینَۃِ قَبْلَ مَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالنا
(١٣٠٥٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بکری ھدی بھیجی اور اس کو قلادہ ڈالا۔
(۱۳۰۵۰) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَد ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : أَہْدَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّۃً غَنَمًا إلَی الْبَیْتِ ، فَقَلَّدَہَا۔ (بخاری ۱۷۰۱۔ مسلم ۹۵۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالنا
(١٣٠٥١) حضرت عائشہ سے اسی کے مثل منقول ہے۔
(۱۳۰۵۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَالأَعْمَش ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَد ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہُ۔ (بخاری ۱۷۰۳۔ ابوداؤد ۱۷۵۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالنا
(١٣٠٥٢) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بکری کو ھدی بھیجتے وقت نہ اس کا اشعار کریں گے اور نہ ہی قلادہ ڈالیں گے۔
(۱۳۰۵۲) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الْغَنَمُ لاَ تُقَلَّدُ ، وَلاَ تُشْعَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالنا
(١٣٠٥٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے ایک بکری دیکھی جو ھدی بھیجی گئی تھی اور اس پر قلادہ ڈالا ہوا تھا۔
(۱۳۰۵۳) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُ الْغَنَمَ یُؤْتَی بِہَا مُقَلَّدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالنا
(١٣٠٥٤) حضرت ابو جعفر کہتے ہیں کہ میں نے ایک مینڈھا دیکھا جس کو قلادہ ڈالا ہوا تھا۔
(۱۳۰۵۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ بَسَّامٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْکِبَاشَ مُقَلَّدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالنا
(١٣٠٥٥) حضرت عائشہ بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالتی تھیں۔
(۱۳۰۵۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تُقَلِّدُ الْغَنَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالنا
(١٣٠٥٦) حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر اللیثی فرماتے ہیں بکری کو ھدی کے لیے بھیجتے وقت قلادہ ڈالا جائے گا۔
(۱۳۰۵۶) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ اللَّیْثِیِّ ؛ أَنَّ الشَّاۃَ کَانَتْ تُقَلَّدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالنا
(١٣٠٥٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ بکری کو قلادہ نہیں ڈالا جائے گا۔
(۱۳۰۵۷) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ فَرْوَۃَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: الشَّاۃُ لاَ تُقَلَّدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بکری کو ھدی بھیجتے وقت قلادہ ڈالنا
(١٣٠٥٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں میں نے بہت صحابہ کرام کو دیکھا جو بکری ھدی بھیجتے وقت اس کو قلادہ ڈالتے۔
(۱۳۰۵۸) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَسُوقُونَ الْغَنَمَ مُقَلَّدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٥٩) حضرت حضرت مکحول کہتے ہیں کہ جب محرم کو جنابت لاحق ہوجائے وہ اپنے سر پر پانی بہاتے وقت اس کو نہ ہاتھ سے ملے اور نہ ہی رگڑے۔
(۱۳۰۵۹) حدَّثَنَا أبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : إذَا أَصَابَتِ الْمُحْرِمَ جَنَابَۃٌ، فَلْیَصُبَّ الْمَائَ عَلَی رَأْسِہِ صَبًّا ، وَلاَ یَعْرُکْہُ۔
তাহকীক: