মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৫৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرات کی کنکریوں کو دھونا
(١٥٥٤٠) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ مت دھوؤ۔
(۱۵۵۴۰) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ، فَقَالَ : لاَ تَغْسِلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرات کی کنکریوں کو دھونا
(١٥٥٤١) حضرت طاؤس اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ وہ جمرات کی کنکریوں کو دھویا کرتے تھے۔
(۱۵۵۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَغْسِلُ حَصَی الْجِمَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرات کی رمی کرنا بھول جائے تو اس کی قضاء کرے گا یا قربانی (دم) لازم آئے گی ؟
(١٥٥٤٢) حضرت ابان بن عثمان فرماتے ہیں کہ نماز کی قضاء کی جاتی ہے تو پھر جمرات کی رمی کی کیوں نہ کی جائے ؟۔
(۱۵۵۴۲) حَدَّثَنَا معَنْ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ : وَاللَّہِ ، إنَّ الصَّلاَۃَ لَتُقْضَی فَکَیْفَ لاَ یُقْضَی الرَّمْیُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
(١٥٥٤٣) حضرت ابو جعفر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیداء اونٹنی منگوائی، جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھا۔
(۱۵۵۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : دَعَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَاقَتِہ بِالْبَیْدَائِ فَرَکِبَہَا ، فَلَمَّا انْبَعَثَتْ بِہِ رَاحِلَتُہُ لَبَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
(١٥٥٤٤) حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو ذوالحلیفہ کی مسجد سے سواری پر سوار ہو کر جاتے وقت تلبیہ پڑھتے ہوئے دیکھا۔
(۱۵۵۴۴) حَدَّثَنَا معَنْ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ أَہَلَّ حِینَ انْبَعَثَتْ بِہِ رَاحِلَتُہُ مِنْ فِنَائِ مَسْجِدِ ذِی الْحُلَیْفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
(١٥٥٤٥) حضرت خالد نے حضرت سالم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۵۵۴۵) حَدَّثَنَا معَنْ ، عَنْ خَالِدٍ ، أَنَّہُ رَأَی سَالِمًا فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
(١٥٥٤٦) حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد ذوالحلیفہ میں نماز ادا فرمائی، پھر جب مسجد کے ایک طرف آپ کی سواری تیار کی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تلبیہ پڑھا۔
(۱۵۵۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِی مَسْجِدِ ذِی الْحُلَیْفَۃِ ، فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِہِ رَاحِلَتُہُ بِفِنَائِ الْمَسْجِدِ أَہَلَّ۔ (مالک ۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
(١٥٥٤٧) حضرت ابن عمر جب سواری پر سوار ہو کر چل پڑتے تو تلبیہ پڑھتے، حضرت عائشہ جب تک مقام بیداء نہ پہنچتیں تلبیہ نہ پڑھتیں۔
(۱۵۵۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ إذَا انْبَعَثَتْ بِہِ رَاحِلَتُہُ لَبَّی، وَکَانَتْ عَائِشَۃُ لاَ تُلَبِّی حَتَّی تَأْتِیَ الْبَیْدَائَ۔ (بخاری ۱۵۵۳۔ مسلم ۲۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
(١٥٥٤٨) حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام پسند کرتے تھے کہ جب سواری پر سوار ہوں تو تلبیہ پڑھیں۔
(۱۵۵۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ، قَالَ : کَانُوا یُحِبُّونَ التَّلْبِیَۃَ إذَا اسْتَوَی بَعِیرُہُ بِہِ قَائِمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
(١٥٥٤٩) حضرت رجائ سے مروی ہے کہ حضرت علقمہ جب سواری پر سوار ہوئے تو تلبیہ پڑھنا شروع کردیا، پھر وہ سواری پر بیٹھے ہوئے تلبیہ پڑھتے رہے۔
(۱۵۵۴۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ رَجَائٍ ، أنَّ عَلْقَمَۃَ کَانَ إذَا جَلَسَ عَلَی الرَّاحِلَۃِ أَخَذَ فِی التَّلْبِیَۃِ فَتَنْبَعِثُ بِہِ وَہُوَ یُلَبِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
(١٥٥٥٠) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب رکاب میں پاؤں مبارک رکھتے اور سواری آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لے کر چلتی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مقام ذوالحلیفہ سے تلبیہ پڑھتے۔
(۱۵۵۵۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا وَضَعَ رِجْلَہُ فِی الْغَرْزِ وَانْبَعَثَتْ بِہِ رَاحِلَتُہُ قَائِمَۃً أَہَلَّ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات میں جمرات کی رمی کرنے کو ناپسند کرتے ہیں ؟
(١٥٥٥١) حضرت حسن رات میں رمی کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۱۵۵۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ تُرْمَی الْجِمَارُ لَیْلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات میں جمرات کی رمی کرنے کو ناپسند کرتے ہیں ؟
(١٥٥٥٢) حضرت عروہ رات میں رمی کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۵۵۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَرِہَ رَمْیَ الْجِمَارِ بِاللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات میں جمرات کی رمی کرنے کو ناپسند کرتے ہیں ؟
(١٥٥٥٣) حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ام سلمہ بنت المختار حضرت عبداللہ بن عمر کے صاحبزادے کی اہلیہ تھیں، انھوں نے مزدلفہ میں بچہ جنا، حضرت صفیہ ان کے ساتھ وہ رات اور اگلے دن کی رات وہاں پیچھے ہی رکی رہیں، پھر وہ دونوں رات کو منیٰ آئیں اور رمی کی، حضرت عبداللہ بن عمر نے ان کے اس عمل پر کوئی نکیر نہ فرمائی اور نہ ہی ان کو کسی چیز کے قضا کرنے کا حکم فرمایا۔
(۱۵۵۵۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أن أُمِّ سَلَمَۃَ ابْنَۃِ الْمُخْتَارِ کَانَتْ تَحْتَ ابْنٍ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ فَوَلَدَتْ بِالْمُزْدَلِفَۃِ فَتَخَلَّفَتْ مَعَہَا صَفِیَّۃُ ، فَلَمْ تَضَعْ لَیْلَتَہَا تِلْکَ وَمِنَ الْغَدِ ، ثُمَّ جَائَتَا مِنًی مِنَ اللَّیْلِ فَرَمَتَا الْجَمْرَۃَ فَلَمْ یُنْکِرْ ذَلِکَ عَلَیْہِمَا عَبْدُ اللہِ ، وَلَمْ یَأْمُرْہُمْ أَنْ تقضیا شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات میں جمرات کی رمی کرنے کو ناپسند کرتے ہیں ؟
(١٥٥٥٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رات کو رمی جمار نہیں کی جائے گی۔
(۱۵۵۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ تُرْمَی الْجِمَارُ بِاللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات میں رمی کی اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٥٥) حضرت ابن سابط سے مروی ہے کہ صحابہ کرام حج کے لیے تشریف لاتے اور اپنی سواریوں کو چرنے کے لیے چھوڑ دیتے پھر تشریف لاتے اور رات میں رمی کرتے۔
(۱۵۵۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقْدَمُونَ حُجَّاجًا فَیَرعَونَ ظَہْرَہُمْ فَیَجِیئُونَ فَیَرْمُونَ بِاللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات میں رمی کی اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٥٦) حضرت عمرو سے مروی ہے کہ مجھے اس شخص نے خبر دی جس نے ازواج مطہرات میں سے بعض کو مغرب کے وقت رمی کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۵۵۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی بَعْضَ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَرْمِی مَغْربَان الشَّمْسُ غَرَبَتِ الشَّمْسُ ، أَوْ لَمْ تَغْرُبْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات میں رمی کی اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٥٧) حضرت عطائ اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ کرایہ پر جانور دینے والا چرواہا نہ پائے، اور آدمی بھول جائے تو یہ دونوں رات میں رمی کرسکتے ہیں۔
(۱۵۵۵۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، قَالَ : الْکَرِیُّ إذَا لَمْ یَجِدْ رَاعِیًا ، وَالرَّجُلُ إذَا کَانَ نَاسِیًا یَرْمِیَانِ الْجِمَارَ بِاللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رات میں رمی کی اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٥٨) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ چرواہے رات میں رمی کرتے تھے اور رات وہاں نہیں گزارتے تھے۔
(۱۵۵۵۸) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : الرِّعَائُ یَرْمُونَ لَیْلاً ، وَلاَ یَبِیتُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٥٩) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مزدلفہ میں ہی ٹھہرے رہے یہاں تک کافی روشنی ہوگئی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی مزدلفہ سے نکل گئے۔
(۱۵۵۵۹) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یَزَلْ وَاقِفًا بِالْمُزْدَلِفَۃِ حَتَّی أَسْفَرَ جِدًّا ، فَدَفَعَ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔
তাহকীক: