মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৫৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٦٠) حضرت جبیر بن الحویرث سے مروی ہے کہ میں نے حضرت ابوبکر صدیق کو قزح پر کھڑے ہو کر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ : اے لوگو ! صبح کرو، اے لوگو ! صبح کرو، پھر یہاں سے نکلو، گویا کہ میں آپ کی ران کی طرف دیکھ رہا جو ڈنڈے سے اونٹ کو حرکت دینے اور برانگیختہ کرنے سے ظاہر ہو رہی تھی۔
(۱۵۵۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَرْبُوعٍ یُخْبِرُ ، عَنْ جُبَیْرِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ سَمِعَ أَبَا بَکْرٍ وَہُوَ وَاقِفٌ عَلَی قُزَحٍ وَہُوَ یَقُولُ : أَیُّہَا النَّاسُ أَصْبِحُوا ، أَیُّہَا النَّاسُ أَصْبِحُوا ، ثُمَّ دَفَعَ فَکَأَنِّی أَنْظُرُ إلَی فَخِذِہِ قَدَ انْکَشَفَتْ مِمَّا یُحَرِّشُ بَعِیرَہُ بِمِحْجَنِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٦١) حضرت ابو الشعثائ فرماتے ہیں کہ مزدلفہ سے نکلنے کا وقت، جیسا کہ کسی قوم کی صبح کی نماز، یہاں تک کہ اونٹ کی پوشیدہ چیزیں اس کو نظر آنے لگیں۔
(۱۵۵۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ : وَقْتُ الدَّفْعَۃِ مِنَ الْمُزْدَلِفَۃِ کَقَدْرِ صَلاَۃِ الْقَوْمِ مِنَ الْمُصْبِحِینَ بِصَلاَۃِ الصُّبْحِ حِینَ تُبْصِرُ الإِبِلُ مَوَاضِعَ أَخْفَافِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٦٢) حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ جاہلیت والے عرفات سے سورج غروب ہونے سے پہلے ہی نکل جاتے اور مزدلفہ سے سورج نکلنے کے بعد، اللہ تعالیٰ نے اس کو (عرفات) موخر فرما دیا اور اس کو (مزدلفہ) مقدم کردیا، عرفات کو غروب شمس تک موخر فرما دیا اور مزدلفہ سے جانے کو سورج نکلنے تک۔
(۱۵۵۶۲) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ أَہْلُ الْجَاہِلِیَّۃِ یَدْفَعُونَ مِنْ عَرَفَاتٍ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ ومن المزدلفۃ بعد طلوعہا فَأَخَّرَ اللَّہُ ہَذِہِ وَقَدَّمَ ہَذِہِ ، أَخَّرَ الَّتِی مِنْ عَرَفَۃَ إلَی غُرُوبِ الشَّمْسِ ، وَقَدَّمَ الَّتِی مِنْ مُزْدَلِفَۃَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٦٣) حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن زبیر مزدلفہ میں ٹھہرے، پھر وہ چل پڑے، حضرت ابن عمر نے فرمایا : کیا سورج کے نکلنے کا انتظار کرتے ہو ؟ یا جاہلیت والا کام کرنا ہے ؟ پھر حضرت ابن عمر نکلے تو لوگ ان کے جانے کے بعد گئے۔
(۱۵۵۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ وَقَفَ ابْنُ الزُّبَیْرِ بِجَمْعٍ فأسفر ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : طُلُوعُ الشَّمْسِ تنتظر أَفِعْلَ الْجَاہِلِیَّۃِ ؟ فَدَفَعَ ابْنُ عُمَرَ ، وَدَفَعَ النَّاسُ بِدَفْعَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٦٤) حضرت عبداللہ مزدلفہ سے مسافروں کی صبح کی نماز پڑھنے کی مقدار میں نکلے۔
(۱۵۵۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ أَفَاضَ مِنْ جَمْعٍ مِقْدَارَ صَلاَۃِ الْمُسْفِرِینَ بِصَلاَۃِ الْغَدَاۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٦٥) حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ سنت حج میں سے یہ ہے کہ نماز پڑھی جائے، پھر فجر کی نماز کے بعد دن کے چمک دار ہونے تک مزدلفہ میں ٹھہرا جائے جب خوب روشنی ہوجائے تو پھر نکلے۔
(۱۵۵۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ وَیَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنُ الزُّبَیْرِ یَقُولُ : إنَّ مِنْ سُنَّۃِ الْحَجِّ أَنْ یُصَلِّیَ ، ثُمَّ یَقِفَ بِالْمُزْدَلِفَۃِ بَعْدَ أَنْ یُصَلِّیَ الصُّبْحَ إذَا بَرَقَ الْفَجْرُ ، فَإِذَا أَسْفَرَ دَفَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٦٦) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ سورج نکلنے سے پہلے مزدلفہ سے جایا جائے گا۔
(۱۵۵۶۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٦٧) حضرت ابن زبیر سے بھی یہی مروی ہے۔
(۱۵۵۶۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنْ عَمرو، عَنِ ابْنُ الزُّبَیْرِ قَالَ: الدفعۃ مِن جمع طُلُوعِ الشَّمْسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٦٨) حضرت طاؤس سے بھی یہی مروی ہے۔
(۱۵۵۶۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابن طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مزدلفہ سے جانے کا وقت
(١٥٥٦٩) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ صبح کی نماز ادا کرنے کی مقدار میں نکلے، نہ بہت جلدی نہ بہت تاخیر سے۔
(۱۵۵۶۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ کَقَدْرِ صَلاَۃِ الصُّبْحِ لاَ مُعَجَّلَۃً، وَلاَ مُؤَخَّرَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف ذکر کرنا
(١٥٥٧٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ خانہ کعبہ کا طواف اور صفا ومروہ کی سعی اللہ کے ذکر کو قائم کرنے کے لیے ہیں۔
(۱۵۵۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ القَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ إنَّمَا جُعِلَ الطَّوَافُ بِالْبَیْتِ ، وَالسَّعْیُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ لإِقَامَۃِ ذِکْرِ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف ذکر کرنا
(١٥٥٧١) حضرت عائشہ سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۵۵۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِہِ۔ (ابوداؤد ۱۸۸۳۔ احمد ۶/۱۳۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرات کی رمی کے متعلق جو وارد ہوا ہے ؟
(١٥٥٧٢) حضرت ابو سعید الخدری فرماتے ہیں کہ رمی میں جو کنکریاں قبول ہوجاتی ہیں وہ اٹھا لی جاتی ہیں۔
(۱۵۵۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ القیسی ، عَنِ ابْنِ أَبِی نُعْمٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : مَا تُقُبِّلَ مِنْ حَصَی الْجِمَارِ رُفِعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرات کی رمی کے متعلق جو وارد ہوا ہے ؟
(١٥٥٧٣) حضرت ابو الطفیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے عرض کیا کہ لوگ اسلام اور جاہلیت دونوں میں رمی کرتے تھے، آپ نے فرمایا کہ جو کنکریاں قبول ہوجاتی ہیں وہ اٹھا لی جاتی ہیں، اگر ایسا نہ ہوتا تو وہاں تو کنکریوں کا ایک پہاڑ (بڑا ڈھیر) ہوتا۔
(۱۵۵۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ رَمَی فِی الْجَاہِلِیَّۃِ وَالإِسْلاَمِ ، فَقَالَ : مَا تُقُبِّلَ مِنْہُ رُفِعَ ، وَلولاَ ذَلِکَ کَانَ أَعْظَمَ مِنْ ثَبِیرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے ؟
(١٥٥٧٤) حضرت سعید بن جبیر واجب ھدی کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کو مت کھائے اور اس پر اس کی جزاء ہے، اور نفلی ھدی کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کو کھالے۔
(۱۵۵۷۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّہُ قَالَ فِی الْہَدْیِ الْوَاجِبِ : لاَ یَأْکُلُ مِنْہُ وَعَلَیْہِ الجَزَاء ، وَقَالَ فِی التَّطَوُّعِ : یَأْکُلُ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے ؟
(١٥٥٧٥) حضرت عطائ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اونٹ کو ہانکے پھر وہ راستہ میں تھک جائے کہ اس میں سے کھالے اور دوسروں کو کھلا بھی دے اور صدقہ کر دے، کیونکہ اس پر اب اس کا بدل لازم ہے۔
(۱۵۵۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی رَجُلٍ سَاقَ بَدَنَۃً فَعَطِبَتْ ، قَالَ : یَأْکُلُ وَیُطْعِمُ وَیَتَصَدَّقُ لأَنَّ عَلَیْہِ الْبَدَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے ؟
(١٥٥٧٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب ھدی واجب کو وہ ہانکے اور وہ تھک جائے تو اس کو کھالے اور دوسروں کو کھلا دے اور اس پر اس کا بدل لازم ہے۔
(۱۵۵۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إذَا سَاقَ ہَدْیًا وَاجِبًا فَعَطِبَ أَکَلَ وَأَطْعَمَ ، وَعَلَیْہِ الْبَدَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے ؟
(١٥٥٧٧) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر ھدی کا جانور تھک جائے تو اس کو ذبح کر کے کھالے اور اگر وہ ھدی واجب ہے تو اس کا بدل دے دے۔
(۱۵۵۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : کُلْ وَأَبْدِلْ إذَا عَطِبَ الْہَدْیُ ، وَإِنْ کَانَ وَاجِبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے ؟
(١٥٥٧٨) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اٹھارہ (١٨) اونٹ ایک آدمی کو دے کر روانہ کیا اور اس کے متعلق ہدایات دیں، وہ چلا اور پھر لوٹ کر آیا اور کہا اور عرض کیا کہ اگر ان میں سے کوئی اونٹ راستہ میں تھکن سے چور ہوجائے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اس کو ذبح کر کے اس کے نعل کو خون میں ڈبو دو ، اور پاؤں کو چہرہ کی جانب ڈال دو ، آپ اور آپ کے ساتھی اس میں سے نہ کھائیں (باقی لوگ کھائیں) ۔
(۱۵۵۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بِثَمَانِ عَشْرَۃَ بَدَنَۃً مَعَ رَجُلٍ فَأَمَرَہُ فِیہَا بِأَمْرِہِ فَانْطَلَقَ ، ثُمَّ رَجَعَ ، فَقَالَ لَہُ : أَرَأَیْت إِنْ أَزْحَفَ عَلَیْنَا مِنْہَا شیء ؟ قَالَ : انْحَرْہَا ، ثُمَّ اغْمِسْ نَعْلَہَا فِی دَمِہَا وَاجْعَلْہَا عَلَی صَفْحَتِہَا ، وَلاَ تَأْکُلْ مِنْہَا أَنْتَ ، وَلاَ أَحَدٌ مِنْ أَہل رُفْقَتِکَ۔ (مسلم ۹۶۲۔ ابوداؤد ۱۷۶۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے ؟
(١٥٥٧٩) حضرت ناجیہ الخزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر کوئی اونٹ راستہ میں تھک جائے تو کیا کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو ذبح کر کے اس کے نعل کو خون میں ڈبو دے اور اس کو لوگوں کے کھانے کے لیے چھوڑ دو ۔
(۱۵۵۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ نَاجِیَۃَ الْخُزَاعِیِّ ، قَالَ : قُلْتُ یَا رَسُولَ اللہِ ، کَیْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْبُدْنِ ؟ قَالَ : انْحَرْہُ وَاغْمِسْ نَعْلَہُ فِی دَمِہِ وَخَلِّ بَیْنَ النَّاسِ وَبَیْنَہُ فَلْیَأْکُلُوہُ۔
(ابن ماجہ ۳۱۰۶۔ احمد ۴/۳۳۴)
(ابن ماجہ ۳۱۰۶۔ احمد ۴/۳۳۴)
তাহকীক: