মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩০৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٦٠) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ محرم شخص اگر غسل کرے تو سر پر پانی ویسے ہی بہا دے اس کو ہاتھ سے نہ ملے۔
(۱۳۰۶۰) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الْمُحْرِمِ إذَا اغْتَسَلَ ، قَالَ : یُشَرِّبُ الْمَائَ رَأْسَہُ، وَلاَ یَدْلُکُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٦١) حضرت حسن محرم شخص کے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے لیکن نہاتے وقت سر کو ہاتھ سے بہت زیادہ ملنے کو ناپسند کرتے ہیں۔
(۱۳۰۶۱) حدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَغْسِلَ الْمُحْرِمُ رَأْسَہُ ، وَیَکْرَہُ أَنْ یَشُدَّ دَلْکَ رَأْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٦٢) حضرت عروہ جب محرم ہونے کی حالت میں غسل کرتے تو سر پر پانی ڈالتے تو اس کو ہاتھ سے نہ ملتے بلکہ صرف معمولی مسح کرتے (اس پر ہلکا سا ہاتھ پھیرتے) ۔
(۱۳۰۶۲) حدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَصُبُّ الْمَائَ عَلَی رَأْسِہِ وَلاَ یَحُکُّہُ ، یَمْسَحُ یَدَہُ عَلَیْہِ مَسْحًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٦٣) حضرت عبد الاعلی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو حالت احرام میں غسل کرتے ہوئے دیکھا وہ سر پر پانی تو بہا رہے تھے لیکن اس کو ہاتھ سے مل نہیں رہے تھے۔
(۱۳۰۶۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَصُبُّ عَلَی رَأْسِہِ الْمَائَ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، وَلاَ یَحُکُّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٦٤) حضرت مسور بن مخرمہ فرماتے ہیں محرمہ اپنے بالوں کو تین حصوں میں تقسیم کرے پھر تیسرا حصہ کاٹے گی۔
(۱۳۰۶۴) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، وَعَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ ، قَالَ : تَجْمَعُ الْمُحْرِمَۃُ شَعْرَہَا أَثْلاَثًا ، فَتَأْخُذُ ثُلُثَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٦٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ محرمہ عورت انگلی کے پوروں کی بقدر بال کاٹے گی۔
(۱۳۰۶۵) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : تَجْمَعُ الْمُحْرِمَۃُ شَعْرَہَا ، ثُمَّ تَأْخُذُ مِنْہُ قَدْرَ أُنْمُلَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٦٦) حضرت حجاج کہتے ہیں کہ میں حضرت عطائ سے عورت کے بالوں کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا وہ سر کے دونوں جانب سے کچھ کچھ بال کاٹے گی، یہی اس کا حلال ہونا ہے۔
(۱۳۰۶۶) حدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنْ تَقْصِیرِ الْمَرْأَۃِ ؟ فَقَالَ : تَأْخُذُ مِنْ جَوَانِبِہَا شَیْئًا ، إنَّمَا ہُوَ تَحْلِیلٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٦٧) حضرت حفصہ بنت سیرین عورت کے بال کاٹنے کے متعلق فرماتی ہیں کہ مجھے یہ بات بہت پسند ہے کہ جوان عورت زیادہ بال نہ کاٹے، اور جس کی عمر زیادہ ہوگئی ہو اگر وہ چاہے تو زیادہ بال کاٹ سکتی ہے لیکن وہ بھی چوتھائی سے زیادہ بال نہ کاٹے۔
(۱۳۰۶۷) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنْ ہِشَامٍ، عَنْ حَفْصَۃَ ابْنَۃِ سِیرِینَ؛ فِی تَقْصِیرِ الْمَرْأَۃِ مِنْ شَعْرِہَا، قَالَتْ: إِنَّہُ یُعْجِبُنِی أَنْ لاَ تُکْثِرَ الْمَرْأَۃُ الشَّابَّۃُ ، وَأَمَّا الَّتِی قَدْ وَلَّتْ فَإِنْ شَائَتْ أَخَذَتْ أَکْثَرَ ، فَإِنْ فَعَلَتْ فَلاَ تَزِیدُ عَلَی الرُّبْعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٦٨) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ محرمہ عورت اپنے بال کس طرح کاٹے ؟ آپ نے فرمایا سر کے اگلے حصہ سے کچھ بال کاٹے وہ کافی ہیں۔
(۱۳۰۶۸) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْمُحْرِمَۃِ کَیْفَ تُقَصِّرُ ؟ قَالَ : تَأْخُذُ مِنْ نَاصِیَتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٦٩) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا محرمہ عورت اپنے کتنے بال کاٹے گی ؟ فرمایا : جتنے مرضی بال کاٹ لے کوئی خاص حد مقرر نہیں ہے۔
(۱۳۰۶۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَبْدُ الْعَزِیزِ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ کَمْ تَقُصُّ الْمَرْأَۃُ ؟ قَالَ : لَیْسَ فِیہِ شَیْئٌ مُؤقَّتٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٧٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ محرمہ عورت اپنے لمبے اور چھوٹے دونوں بالوں (میں سے کچھ نہ کچھ) کاٹے گی۔
(۱۳۰۷۰) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تُقَصِّرُ مِنْ شَعْرِہَا الْقَصِیرِ وَالطَّوِیلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٧١) حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ میں حضرت الصرورہ سے دریافت کیا عورت کتنے بال کاٹے گی ؟ آپ نے فرمایا اتنے پھر اپنا انگوٹھا انگلی کے دوسرے جوڑ پر رکھا، (دو پوروں کی بقدر) ۔
(۱۳۰۷۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُقْبَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَنِ الصَّرُورَۃِ کَمْ تُقَصِّرُ مِنْ شَعْرِہَا ؟ قَالَ : مثِلَ ہَذَا ، وَوَضَعَ إبْہَامَہُ عَلَی الْمِفْصَلِ الثَّانِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٧٢) حضرت عقبہ بن ابو صالح فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا عورتیں زیادہ جانتی ہیں۔
(۱۳۰۷۲) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ أَبِی صَالِحٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنْہُ؟ فَقَالَ: النِّسَائُ أَعْلَمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٧٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں عورت پوروں کی بقدر اپنے بال کاٹے گی۔
(۱۳۰۷۳) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تُقَصِّرُ الْمَرْأَۃُ مِنْ شَعْرِہَا قَدْرَ أُنْمُلَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٧٤) حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ محرمہ عورت کے لیے سارے بال کاٹنا افضل ہے یا کچھ بال کاٹنا ؟ آپ نے فرمایا کچھ بال کاٹنا، کیونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) بھی اسی طرح کرتی تھیں۔
(۱۳۰۷۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ : الْحَلْقُ لِلنِّسَائِ أَفْضَلُ ، أَوِ التَّقْصِیرُ ؟ قَالَ : لاَ ، بَلِ التَّقْصِیرُ ، قَصَّرَ أَزْوَاجُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم غسل جنابت کرے تو سر پر پانی ڈالتے وقت اس کو ہاتھ سے نہ ملے
(١٣٠٧٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت اپنے لمبے اور چھوٹے دونوں بالوں کی کچھ مقدار کاٹے گی۔
(۱۳۰۷۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: تَأْخُذُ الْمَرْأَۃُ مِنْ شَعْرِہَا؛ مِنْ قَصِیرِہِ وَطَوِیلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا زخم پر دوا لگانا
(١٣٠٧٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں محرم زخم پر جو دوا چاہے لگا سکتا ہے، سوائے اس دوا کے جس میں خوشبو ہو۔
(۱۳۰۷۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : یَتَدَاوَی الْمُحْرِمُ بِأَیِّ دَوَائٍ شَائَ ، إِلاَّ دَوَائً فِیہِ طِیبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا زخم پر دوا لگانا
(١٣٠٧٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ محرم کے ہاتھ، پاؤں اگر پھٹ جائیں تو وہ ان پر زیتون کا تیل یا گھی لگائے، اور ان کی مالش کرے۔
(۱۳۰۷۷) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: إذَا تَشَقَّقَتْ یَدَا الْمُحْرِمِ، أَوْ رِجْلاَہُ فَلْیَدْہِنْہُمَا بِالزَّیْتِ ، أَوْ بِالسَّمْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا زخم پر دوا لگانا
(١٣٠٧٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں محرم کھانے والی دوائیوں سے علاج کرسکتا ہے۔
(۱۳۰۷۸) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : یَتَدَاوَی الْمُحْرِمُ بِمَا یَأْکُلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا زخم پر دوا لگانا
(١٣٠٧٩) حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود کو حالت احرام میں دیکھا وہ اپنے پاؤں پر چربی مل رہے تھے۔
(۱۳۰۷۹) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، وَوَکِیعٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ خَیْثَمَۃَ قَالَ: رَأَیتُ الأَسْوَدَ یَصْہَرُ رِجْلَہُ بِالشَّحْمِ وَہُوَ مُحْرِمٌ۔
তাহকীক: