মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৫৫৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے ؟
(١٥٥٨٠) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت زؤیب الخزاعی نے بیان فرمایا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ کچھ اونٹ بھیجے اور فرمایا : اگر ان میں سے کوئی اونٹ تھکن سے چور ہوجائے اور اس کے مرنے کا اندیشہ ہو تو اس کو ذبح کرلینا پھر اس کے نعل کو خون میں ڈبو دینا اور ان پاؤں کو چہرہ کی جانب کو ڈال دینا، آپ اور آپ کے جماعت کے ساتھی اس میں سے کچھ نہ کھائیں۔
(۱۵۵۸۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سِنَانِ بن سَلَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ ذُؤَیْبَ الْخُزَاعِیَّ حَدَّثَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَبْعَثُ مَعَہُ بِالْبُدْنِ ، فَیَقُولُ : إذَا عَطِبَ مِنْہَا شَیْئٌ فَخَشِیت عَلَیْہِ مَوْتًا فَانْحَرْہَا ، ثُمَّ اغْمِسْ نَعْلَہَا فِی دَمِہَا ، ثُمَّ اضْرِبْ بِہَا عَلَی صَفْحَتِہَا ، وَلاَ تُطْعِمْ مِنْہَا أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ رُفْقَتِکَ۔ (ابن ماجہ ۳۱۰۵۔ احمد ۴/۲۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نفلی ھدی کے گوشت کے کھانے کی اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٨١) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے میرے ساتھ نفلی ھدی کا اونٹ بھیجا، وہ راستہ میں ہی تھکن سے چور ہوگیا تو میں نے اس کو ذبح کردیا اور اس کا گوشت ایک جماعت پر صدقہ کردیا، اور اس کا کچھ گوشت اپنے ساتھ واپس لے کر آیا، آپ نے اس میں سے تناول فرمایا اور اس کا بدل بھی ادا نہ فرمایا۔
(۱۵۵۸۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بن عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : بَعَثَ مَعِی عَبْدُ اللہِ بِبَدَنَۃٍ تَطَوُّعًا ، فَعَطِبَ فِی الطَّرِیقِ ، فَنَحَرْتہَا فَتَصَدَّقْت مِنْہَا بِطَائِفَۃٍ وَرَجَعْت إلَیْہِ بِبَعْضِہَا فَأَکَلَ ، وَلَمْ یُبْدِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نفلی ھدی کے گوشت کے کھانے کی اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٨٢) حضرت عبداللہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر نفلی ھدی کا جانور راستہ میں تھکن سے چور ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا خود کھاؤ اور دوسروں کو کھلاؤ اور آپ پر اس کا بدل لازم نہیں ہے۔
(۱۵۵۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إذَا سَاقَ ہَدْیًا تَطَوُّعًا فَعَطِبَ ؟ قَالَ : کُلْ وَأَطْعِمْ وَلَیْسَ عَلَیْکَ الْبَدَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نفلی ھدی کے گوشت کے کھانے کی اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٨٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ نفلی ھدی، حج تمتع کی ھدی، روکے جانے کی ھدی اور نذر کی ھدی کھا سکتے ہو اگر اس کو متعین نہ کیا ہو۔
(۱۵۵۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کُلْ مِنَ التَّطَوُّعِ وَالتَّمَتُّعِ وَہَدْیِ الإِحْصَارِ وَالنَّذْرِ إذَا لَمْ یُسَمَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نفلی ھدی کے گوشت کے کھانے کی اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٨٤) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ھدی تمتع اور نفلی ھدی کے گوشت کو کھالو۔
(۱۵۵۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ سالم ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : یُؤْکَلُ مِنَ التَّطَوُّعِ وَالتَّمَتُّعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نفلی طواف کرنا شروع کرے
(١٥٥٨٥) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ صدقہ کرنا (نفلی عبادت) نماز، روزہ اور طواف (اگر نفلی ہوں تو) اگر چاہو تو پورا کرلو اور اگر چاہو تو ختم کردو۔
(۱۵۵۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الصَّدَقَۃُ تَطَوُّعًا ، وَالصَّلاَۃُ وَالصَّوْمُ وَالطَّوَافُ إِنْ شَائَ أَتَمَّ ، وَإِنْ شَائَ قَطَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نفلی طواف کرنا شروع کرے
(١٥٥٨٦) حضرت حسن، حضرت قتادہ، حضرت ابن سیرین اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو نفلی طواف شروع کر دے پھر اس کو نامکمل ختم کر دے کہ وہ اس طواف کی قضا کرے۔
(۱۵۵۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ وَقَتَادَۃَ ، وَابْنِ سِیرِینَ فِی الرَّجُلِ یَفْتَتِحُ الطَّوَافَ تَطَوُّعًا ، ثُمَّ یَقْطَعُہُ ، قَالُوا : یَقْضِی طَوَافَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نفلی طواف کرنا شروع کرے
(١٥٥٨٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر طواف کے دوران فرض نماز کا وقت ہوجائے تو طواف کو چھوڑ کر نماز پڑھے، پھر طواف کے جتنے چکر رہ گئے ان کو پورا کرلے۔
(۱۵۵۸۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا حَضَرَتْ صَلاَۃٌ مَکْتُوبَۃٌ وَأَنْتَ تَطُوفُ بِالْبَیْتِ فَاقْطَعْ طَوَافَک ، ثُمَّ صَلِّ ، ثُمَّ اقْضِ مَا بَقِیَ مِنْ طَوَافِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نفلی طواف کرنا شروع کرے
(١٥٥٨٨) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو اسی طواف کو پورا کرلو اور اگر چاہو تو دوبارہ نیا طواف کرلو۔
(۱۵۵۸۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالُوا : إِنْ شِئْتَ فَاقْضِ مَا بَقِیَ ، وَإِنْ شِئْتَ فَاسْتَقْبِلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نفلی طواف کرنا شروع کرے
(١٥٥٨٩) حضرت سالم صفا ومروہ کی سعی کر رہے تھے کہ نماز کا وقت ہوگیا تو انھوں نے نماز ادا فرمائی پھر صفا ومروہ تشریف لے گئے اور جتنے چکر رہ گئے تھے ان کو پورا فرمایا۔
(۱۵۵۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ سَالِمٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَطُوفُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ فَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ ، فَصَلَّی ، ثُمَّ رَجَعَ إلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ فَأَتَمَّ مَا بَقِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نفلی طواف کرنا شروع کرے
(١٥٥٩٠) حضرت عبد الملک مکہ مکرمہ کے شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو طواف کرتے ہوئے دیکھا اور نماز کا وقت ہوگیا، وہ نماز میں شامل ہوگئے، جب نماز مکمل ہوگئی تو اسی طواف کو مکمل کیا۔
(۱۵۵۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ شَیْخٍ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَطُوفُ وَقَدْ أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ فَدَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ ، فَلَمَّا قَضَی الصَّلاَۃَ بَنَی عَلَی طَوَافِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نفلی طواف کرنا شروع کرے
(١٥٥٩١) حضرت ابن عباس نے اپنے طواف کے باقی چکروں کو پورا فرمایا۔
(۱۵۵۹۱) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ بَنَی عَلَی مَا بَقِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نفلی طواف کرنا شروع کرے
(١٥٥٩٢) حضرت سعید بن جبیر نے طواف کے پانچ چکر لگائے تو نماز کا وقت ہوگیا تو آپ نے نماز ادا فرمائی پھر اپنے طواف کے باقی چکر مکمل فرمائے اور دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۵۵۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّہُ طَافَ خَمْسَۃَ أَشْوَاطٍ ، ثُمَّ أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ فَصَلَّی ، فَلَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ بَنَی عَلَی مَا بَقِیَ مِنْ طَوَافِہِ ، وَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نفلی طواف کرنا شروع کرے
(١٥٥٩٣) حضرت ابراہیم بن اسماعیل بن درھم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے مجھے کسی کام کے لیے بھیجا جب کہ میں ان کے ساتھ طواف کررہا تھا، میں نے ان سے عرض کیا کہ : میرا طواف ابھی مکمل نہیں ہوا ہے، فرمایا لوٹ کر پھر اس کو پورا کرے۔
(۱۵۵۹۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ إسْمَاعِیلَ بْنِ دِرْہمٍ ، قَالَ بَعَثَنِی مُجَاہِدٌ فِی حَاجَۃٍ وَأَنَا أَطُوفُ مَعَہُ بِالْبَیْتِ ، فَقُلْتُ لَہُ : إنِّی لَمْ أُتِمَّ طَوَافِی ، قَالَ : تَرْجِعُ فَتُتِمُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص نفلی طواف کرنا شروع کرے
(١٥٥٩٤) حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس کو دوران طواف ضرورت پیش آجائے، فرمایا طواف کو چھوڑ دے اور بعد میں نئے سرے سے طواف کرے۔
(۱۵۵۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ تَعْرُضُ لَہُ الْحَاجَۃُ ، قَالَ : یَقْطَعُ طَوَافَہُ وَیَسْتَأْنِفُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی عرفات کی شام آئے تو وہ عرفات چلا جائے
(١٥٥٩٥) حضرت طاؤس عرفہ کے دن تشریف لاتے تو عرفات آجاتے اور کعبہ نہ جاتے۔
(۱۵۵۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقْدُمُ عَرَفَۃَ فَیُعَارِضُ إلَی عَرَفَۃَ ، وَلاَ یَأْتِی الْبَیْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی عرفات کی شام آئے تو وہ عرفات چلا جائے
(١٥٥٩٦) حضرت حسن اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جو شخص اکیلا آئے اور وہ لوگوں کو وقوف عرفہ میں پائے تو ان کے ساتھ وہاں وقوف کرے، پھر قربانی کا دن آئے تو ایک طواف کرے اور صفا ومروہ کی سعی کرے اس کے لیے طواف قدوم، طواف زیارت کی طرف سے کافی ہوجائے گا، اور اس پر واپس آتے وقت طواف وداع ہے۔
(۱۵۵۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ فِی الرَّجُلِ یَقْدُمُ مُفْرِدًا فَیَجِدُ النَّاسَ وُقُوفًا بِعَرَفَۃَ ، قَالاَ : یَقِفُ مَعَہُمْ ، فَإِذَا کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ طَافَ طَوَافًا وَاحِدًا وَسَعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَأَجْزَأَہُ طَوَافُ الْقُدُومِ مِنْ طَوَافِ الزِّیَارَۃِ وَعَلَیْہِ طَوَافُ یَوْمِ النَّفْرِ حِینَ یُوَدِّعُ الْبَیْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٩٧) حضرت ابو جعفر سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو قران کرے ؟ فرمایا کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ قران کرنے والا جہاں سے احرام باندھے وہیں سے ھدی چلائے۔
(۱۵۵۹۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، أَنَّہُ ، سُئِلَ عَنِ الَّذِی یَقْرِنُ ، قَالَ : أَحَبُّ إلَیَّ أَنْ یَسُوقَ الْہَدْیَ مِنْ حَیْثُ أَحْرَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٩٨) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص حج وعمرہ ملا کر کرے ؟ فرمایا کہ اگر وہ چاہے تو ھدی ساتھ چلائے اور اگر چاہے تو مکہ مکرمہ سے کوئی بکرا وغیرہ خرید لے۔
(۱۵۵۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ قَرَنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ ، فَقَالَ : إِنْ شَائَ سَاقَ ، وَإِنْ شَائَ أَجْزَأَ عَنْہُ أَنْ یَبْتَاعَ مِنْ مَکَّۃَ شَاۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب قران کرے تو ھدی چلائے اور جو حضرات قران میں اجازت دیتے ہیں
(١٥٥٩٩) حضرت شریح اور حضرت حسین بن علی نے قران کیا اور ھدی نہیں بھیجی۔
(۱۵۵۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، أَنَّ شُرَیْحًا وَالْحُسَین بْنَ علِیٍّ قَرَنَا ، وَلَمْ یُہْدِیَا۔
tahqiq

তাহকীক: