মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৬৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا پیٹ پر کپڑے کو گرہ لگانا
(١٥٦٨٠) حضرت عطائ بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۵۶۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَعْصِبَ عَلَی الْجُرْحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا پیٹ پر کپڑے کو گرہ لگانا
(١٥٦٨١) حضرت عطائ فرماتے ہیں اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۵۶۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا پیٹ پر کپڑے کو گرہ لگانا
(١٥٦٨٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم کا ہاتھ زخمی ہوجائے یا اس کی پیشانی پر زخم آجائے تو اس پر کچھ باندھے، اور حضرت منصور فرماتے ہیں کہ اس پر کچھ لازم بھی نہیں ہے۔
(۱۵۶۸۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا کُسِرَتْ یَدُ الْمُحْرِمِ ، وَإِذَا شُجَّ عَصَبَ عَلَیْہَا ، قَالَ مَنْصُور : وَلَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا پیٹ پر کپڑے کو گرہ لگانا
(١٥٦٨٣) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ محرم کے ہاتھ پر زخم آجائے تو کیا اس پر دوا لگا سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں اور اس پر کپڑا وغیرہ باندھ لے۔
(۱۵۶۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الْمُحْرِمِ تَنْکَسِرُ یَدُہُ أَیُدَاوِیہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَیَعْصِبُ عَلَیْہَا بِخِرْقَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا پیٹ پر کپڑے کو گرہ لگانا
(١٥٦٨٤) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا کہ عرفات میں میرا ازار بند ڈھیلا ہوگیا تھا کیا میں اس کو باندھ لوں ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
(۱۵۶۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ : قلْت لِجَابِرِ بْنِ زَیْدٍ : یَنْحَلُّ إزَارِی بِعَرَفَۃَ فَأَعْقِدُہُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا پیٹ پر کپڑے کو گرہ لگانا
(١٥٦٨٥) حضرت طاؤس نے حضرت ابن عمر کو اس حال میں طواف کرتے ہوئے دیکھا کہ انھوں نے ازار بند کی جگہ کو عمامہ کے ساتھ باندھا ہوا تھا۔
(۱۵۶۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حُجَیْرٍ ، قَالَ رَأَی طَاوُوس ابْنَ عُمَرَ یَطُوفُ وَقَدْ شَدَّ حَقْوَہُ بِعِمَامَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٨٦) حضرت عائشہ سے دریافت کیا گیا کہ محرم تھیلی باندھ سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اپنے نفقہ کو ازار باندھنے کی جگہ پر باندھ لو۔
(۱۵۶۸۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا سُئِلَتْ ، عَنِ الْہِمْیَانِ لِلْمُحْرِمِ ، فَقَالَتْ : أَوْثِقْ نَفَقَتِکَ فِی حَقْوَیک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٨٧) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر اور حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ محرم نقدی وغیرہ کے لیے تھیلی باندھ سکتا ہے ؟ ان حضرات نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۶۸۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ وَعَطَائً ، عَنِ الْہِمْیَانِ لِلْمُحْرِمِ ، فَقَالاَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٨٨) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ محرم کے لیے پٹکا باندھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۶۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالمَنْطِقَۃ للِمُحْرِم۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٨٩) حضرت عمر بن محمد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ سے دریافت کیا کہ محرم ڈوری (پٹکا) وغیرہ باندھ سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں، میں نے دیکھا اس وقت آپ پر لال رنگ کا لباس تھا۔
(۱۵۶۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ الْمِنْطَقَۃِ لِلْمُحْرِمِ ، فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہَا وَرَأَیْت عَلَیْہِ ثَوْبًا مُوَرَّدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٩٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس کو باندھنے میں کوئی حرج نہیں ہے اگرچہ وہ ظاہر بھی ہو رہا ہو۔
(۱۵۶۹۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ ، وَإِنْ کَانَ عَرِیضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٩١) حضرت ابن عمر اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۵۶۹۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٩٢) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۶۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٩٣) حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا کہ آدمی کے پاس اگر دراھم ہوں تو ان کو ازار بند کی جگہ باندھ سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں، لیکن ازار بند کی گرہ نہ باندھے اس پر۔
(۱۵۶۹۳) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ تَکُونُ مَعَہُ الدَّرَاہِمُ یَشُدُّہَا عَلَی حَقْوَیْہِ ، قَالَ : نَعَمْ ، وَلاَ یَشُدُّہَا عَلَی عَقْدِ الإِزَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٩٤) حضرت نافع محرم کے لیے نقدی وغیرہ کے لیے تھیلی باندھنے کو ناپسند خیال کرتے تھے۔
(۱۵۶۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ الْہِمْیَانَ لِلْمُحْرِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٩٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ محرم اگر باندھ لے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۵۶۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی بکیر ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْہِمْیَانِ لِلْمُحْرِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٩٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۵۶۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حُمَیْدٍ الأَعْرَجِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٩٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم آدمی تھیلی باندھ سکتا ہے۔
(۱۵۶۹۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : یَلْبَسُ الْہِمْیَانَ : یَعْنِی الْمُحْرِمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٩٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر حج کے لیے تشریف لائے اور آپ نے طواف کے تین چکروں میں رمل فرمایا، میں نے آپ کے پیٹ پر پٹکا بندھا ہوا دیکھا جو ٹوٹ گیا تھا۔
(۱۵۶۹۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّ ابن الزُّبَیْرَ قَدِمَ حَاجًّا فَرَمَلَ فِی الثَلاَثَۃِ الأَطْوَافٍ حَتَّی رَأَیْت مِنْطَقَتہ عَلَی بَطْنِہِ انْقَطَعَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
(١٥٦٩٩) حضرت عروہ محرم کے لیے تھیلی باندھنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے جب وہ اس میں نقدی وغیرہ کو محفوظ کرے۔
(۱۵۶۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَلْبَسَ الْمُحْرِمُ الْہِمْیَانَ إِنْ کَانَ یُحْرِزُ فِیہِ نَفَقَتَہُ۔
তাহকীক: