মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩০৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
(١٣١٠٠) حضرت ابن اذینہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عمر کے پاس آیا اور دریافت کیا : اے امیر المومنین ! میں اونٹ، گھوڑے یا کشتی پر سوار ہو کر آتا ہوں میں کہاں سے احرام باندھوں ؟ آپ نے فرمایا : حضرت علی کے پاس جاؤ ان سے دریافت کرو، وہ شخص حضرت علی کے پاس آیا اور ان سے دریافت کیا، آپ نے فرمایا جہاں سے تو سفر شروع کرتا ہے وہاں سے، وہ شخص دوبارہ حضرت عمر کے پاس آیا اور آپ کو بتایا، آپ نے فرمایا : میں تیرے لیے حضرت علی کے اس جواب کے علاوہ کوئی اور بات نہیں پاتا۔
(۱۳۱۰۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِیِّ ، عَنِ ابْنِ أُذَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَجُلاً أَتَی عُمَرَ فَسَأَلَہُ عَنِ الْعُمْرَۃِ ؟ فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، مَا اَتَیْتُکَ حَتَّی رَکِبْتُ الإِبِلَ ، وَالْخَیْلَ ، وَالسُّفُنَ فَمِنْ أَیْنَ أُہِلُّ ؟ قَالَ : ائْتِ عَلِیًّا فَاسْأَلْہُ ، فَأَتَی عَلِیًّا فَسَأَلَہُ ؟ فَقَالَ : مِنْ حَیْثُ أَبْدَأْتَ ، فَرَجَعَ إلَیْہِ فَأَخْبَرَہُ ، فَقَالَ : مَا أَجِدُ لَکَ إِلاَّ مَا قَالَ عَلِیٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
(١٣١٠١) حضرت ابن اذینہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر مکہ میں تھے آپ سے دریافت کیا گیا کہ کہاں سے عمرہ کے لیے احرام باندھا جائے ؟ آپ نے فرمایا : حضرت علی کے پاس جاؤ اور ان سے دریافت کرو، کہتے ہیں پھر میں حضرت علی کے پاس آیا اور آپ سے دریافت کیا، آپ نے فرمایا جہاں سے ابتداء کرے یعنی اپنی زمین کے میقات سے احرام باندھ، وہ کہتے ہیں کہ میں پھر حضرت عمر کے پاس آیا اور آپ کو بتایا، حضرت عمر نے فرمایا : میں تیرے لیے حضرت علی کے اس جواب کے علاوہ کوئی اور بات نہیں پاتا۔
(۱۳۱۰۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ یحیی بْنِ الْجَزَّارِ ، وَعَنِ ابْنِ أذینۃ ، قَالَ : سُئِلَ عُمَرُ عَنِ الْعُمْرَۃِ وَہُوَ بِمَکَّۃَ ، مِنْ أَیْنَ أَعْتَمِرُ ؟ فَقَالَ : ائْتِ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ فَاسْأَلْہُ ، فَقَالَ : فَأَتَیْتُہُ ، فَقَالَ : مِنْ حِینَ أَبْدَأْتَ، یَعْنِی مِنْ مِیقَاتِ أَرْضِہِ، قَالَ: فَأَتَی عُمَرَ فَأَخْبَرَہُ ، فَقَالَ: مَا أَجِدُ لَکَ إِلاَّ مَا قَالَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
(١٣١٠٢) حضرت ابو الحارث التیمی فرماتے ہیں کہ میں نے حج تمتع کیا اور میری حضرت ابن عباس سے ملاقات ہوئی، میں نے ان سے فرمایا کہ میں حج تمتع کررہا ہوں اب میں حج کے لیے احرام باندھنا چاہتا ہوں میں کہاں سے حج کے لیے احرام باندھوں ؟ آپ نے فرمایا جہاں سے احرام باندھنا چاہے باندھ لے، میں نے عرض کیا مسجد سے باندھ لوں ؟ آپ نے فرمایا ہاں مسجد سے باندھ لو۔
(۱۳۱۰۲) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ، عَنْ أَبِی الْحَارِثِ التَّیمِیِّ، قَالَ: تَمَتَّعْتُ فَلَقِیتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقُلْتُ: إنِّی تَمَتَّعْتُ وَأَنَا أُرِیدُ أَنْ أُہِلَّ بِالْحَجِّ، فَمِنْ أَیْنَ أُہِلُّ بِالْحَجِّ؟ قَالَ: مِنْ حَیْثُ شِئْتَ، قُلْتُ: مِنَ الْمَسْجِدِ؟ قَالَ: مِنَ الْمَسْجِدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
(١٣١٠٣) حضرت ابو معن فرماتے ہیں کہ میں نے مکہ میں حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا کہ میں کہاں سے احرام باندھوں ؟ آپ نے فرمایا اگر چاہے تو میقات کے پیچھے سے باندھ لو اور اگر چاہو تو جہاں سے سفر شروع کیا تھا وہاں سے باندھ لو۔
(۱۳۱۰۳) حدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِی مَعْنٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَیْدٍ وَأَنَا بِمَکَّۃَ : مِنْ أَیْنَ أُحْرِمُ ؟ فَقَالَ : إِنْ شِئْتَ مِنْ خَلْفِ الْمَقَامِ ، وَإِنْ شِئْتَ فَمِنْ رَحْلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
(١٣١٠٤) حضرت قاسم اور حضرت سالم مکہ میں تھے انھوں نے عمرہ کرنے کا ارادہ کیا تو مکہ سے ذوالحلیفہ پر آ کر احرام باندھا۔
(۱۳۱۰۴) حدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ ہِشَامٍ ؛ أَنَّ الْقَاسِمَ ، وَسَالِمًا کَانَا بِمَکَّۃَ ، فَأَرَادَا أَنْ یَعْتَمِرَا ، فَخَرَجَا حَتَّی أَہَلاَّ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
(١٣١٠٥) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص مکہ میں عمرہ کرنے آیا پھر اس نے اپنی والدہ کی طرف سے حج کا ارادہ کیا (تو احرام کہاں سے باندھے ؟ ) آپ نے فرمایا وہ میقات جائے وہاں سے باندھے اور حضرت عطائ نے فرمایا وہ مکہ سے ہی احرام باندھے۔
(۱۳۱۰۵) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ عَنْ رَجُلٍ قَدِمَ مَکَّۃَ مُعْتَمِرًا ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَحُجَّ عَنْ أُمِّہِ ؟ فَقَالَ : یَخْرُجُ إلَی وَقْتِہِ ، وَقَالَ عَطَائٌ : یُحْرِمُ مِنْ مَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
(١٣١٠٦) حضرت داو ‘ د بن ابو ھند فرماتے ہیں کہ میں مکہ میں مقیم تھا میں نے حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ میں کہاں سے احرام باندھوں ؟ آپ نے فرمایا جہاں سے چاہو باندھ لو، میں نے عرض کیا ذات عرق سے باندھ لوں وہ ہماری حد ہے ؟ آپ نے فرمایا جب تم مکہ میں مقیم ہو تو جہاں سے چاہو احرام باندھ لو، اور جب کسی دوسرے شہر سے آؤ تو احرام باندھے بغیر میقات سے تجاوز نہ کرو، حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے طائف سے آتے ہوئے مقام جعرانہ سے احرام باندھا تھا۔
(۱۳۱۰۶) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، قَالَ : کُنْتُ قَاطِنًا بِمَکَّۃَ ، فَسَأَلْتُ مُجَاہِدًا : مِنْ أَیْنَ أُحْرِمُ ؟ قَالَ : مِنْ حَیْثُ شِئْتَ ، قُلْتُ : مِنْ ذَاتِ عِرْقٍ ، فَإِنَّہَا حَدُّنَا ؟ قَالَ : إذَا کُنْتَ بِمَکَّۃَ فَأَحْرِمْ مِنْ حَیْثُ شِئْتَ ، وَإِذَا جِئْتَ مِنْ بَلَدٍ آخَرَ فَلاَ تُجَاوِزِ الْحَدَّ حَتَّی تُحْرِمَ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ أَحْرَمَ مِنَ الْجِعْرَانَۃِ ، وَہُوَ مُقْبِلٌ مِنَ الطَّائِفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
(١٣١٠٧) حضرت مسلم القری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے عرض کیا میری والدہ نے حج کیا ہوا ہے لیکن عمرہ نہیں کیا ہوا تو ان کو عمرہ کے لیے احرام کہاں سے بندھواؤں ؟ آپ نے فرمایا : جہاں سے تو آیا ہے وہاں سے ہی احرام بندھواؤ۔
(۱۳۱۰۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْقَرِّیِّ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : إنَّ أُمِّی حَجَّتْ وَلَمْ تَعْتَمِرْ ، فَمِنْ أَیْنَ أَعْتَمِرُ عَنْہَا ؟ قَالَ : مِنْ وَجْہِکَ الَّذِی جِئْتَ منہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ میں ہو اور وہ عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے
(١٣١٠٨) حضرت سعید بن جبیر نے قرآن کی آیت { وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَۃَ لِلّٰہِ } تلاوت فرمائی ان سے ایک شخص نے دریافت کیا، عمرہ کا اتمام کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جہاں سے تم آ رہے ہو وہاں سے عمرہ کا احرام باندھو یہ عمرہ کا اتمام ہے۔
(۱۳۱۰۸) حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ سَمِعْتُہُ یَقُولُ : {وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ لِلَّہِ} فَسَأَلَہُ رَجُلٌ : مَا تَمَامُ الْعُمْرَۃِ ؟ فَقَالَ : أَنْ تَعْتَمِرَ مِنْ حَیْثُ أَبْدَأْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرمہ عورت رمل کرے کہ نہ کرے
(١٣١٠٩) حضرت عائشہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا عورتیں دوران طواف رمل کریں گی ؟ آپ نے فرمایا کیا تمہارے لیے ہمارا طریقہ اسوہ حسنہ نہیں ہے ؟ تم پر طواف کرتے وقت اور صفا ومروہ کی سعی کرتے وقت رمل نہیں ہے۔
(۱۳۱۰۹) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا سُئِلَتْ : عَلَی النِّسَائِ رَمَلٌ ؟ فَقَالَتْ : أَلَیْسَ لَکُنَّ بِنَا أُسْوَۃٌ ؟ لَیْسَ عَلَیْکُنَّ رَمَلٌ بِالْبَیْتِ ، وَلاَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرمہ عورت رمل کرے کہ نہ کرے
(١٣١١٠) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ عورتوں پر طواف اور سعی صفا ومروہ کے دوران رمل نہیں ہے۔
(۱۳۱۱۰) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ رَمَلٌ بِالْبَیْتِ ، وَلاَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرمہ عورت رمل کرے کہ نہ کرے
(١٣١١١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ عورتوں پر رمل نہیں ہے۔
(۱۳۱۱۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ رَمَلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرمہ عورت رمل کرے کہ نہ کرے
(١٣١١٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ عورتوں پر طواف اور صفا ومروہ کی سعی کے دوران رمل نہیں ہے۔
(۱۳۱۱۲) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ رَمَلٌ بِالْبَیْتِ، وَلاَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرمہ عورت رمل کرے کہ نہ کرے
(١٣١١٣) حضرت حسن اور حضرت عطائ فرماتے ہیں عورتوں پر طواف اور سعی کے دوران رمل نہیں ہے۔
(۱۳۱۱۳) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعَطَائٍ، قَالَ: لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ رَمَلٌ، وَلاَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرمہ عورت رمل کرے کہ نہ کرے
(١٣١١٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورت پر قصر ہے (تھوڑے بال کاٹنا) اور عورتوں پر سارے بال کاٹنا اور رمل نہیں ہے۔
(۱۳۱۱۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: الْمَرْأَۃُ تَقُصُّ، لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ حَلْقٌ، وَلاَ رَمَلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے حالت احرام میں نکاح کی اجازت دی ہے
(١٣١١٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حالت احرام میں نکاح فرمایا۔
(۱۳۱۱۵) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ : أَخْبَرَنِی جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَکَحَ وَہُوَ مُحْرِمٌ۔ (بخاری ۵۱۱۴۔ مسلم ۴۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے حالت احرام میں نکاح کی اجازت دی ہے
(١٣١١٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حالت احرام میں حضرت میمونہ کے ساتھ نکاح فرمایا۔
(۱۳۱۱۶) حدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : تَزَوَّجَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَیْمُونَۃَ وَہُوَ مُحْرِمٌ۔ (بخاری ۱۸۳۷۔ نسائی ۳۲۰۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے حالت احرام میں نکاح کی اجازت دی ہے
(١٣١١٧) حضرت عبداللہ حالت احرام میں نکاح کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۳۱۱۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ یَرَی بِتَزْوِیجِ الْمُحْرِمِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے حالت احرام میں نکاح کی اجازت دی ہے
(١٣١١٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ محرم شخص کے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۱۱۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَتَزَوَّجَ الْمُحْرِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جنہوں نے حالت احرام میں نکاح کی اجازت دی ہے
(١٣١١٩) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ محرم کے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۱۱۹) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَتَزَوَّجَ الْمُحْرِمُ۔
tahqiq

তাহকীক: