মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩২৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٤٠) حضرت معبد بن حزابہ المخزومی کو مکہ کے سفر میں راستہ میں مرگی کا دورہ پڑا، ان کا بیٹا اس چشمے کی طرف گیا جہاں پر اس کے باپ کو دورہ پڑا تھا، اس نے راستہ میں حضرت ابن عباس، حضرت ابن عمر اور مروان بن حکم کو پایا، ان کے سامنے اس کے باپ کے مرگی کے دورے کا ذکر کیا گیا، سب حضرات نے فرمایا : وہ دوا استعمال کرے جس سے وہ ٹھیک ہوجائے، پھر جب ٹھیک ہوجائے تو عمرہ کر کے حج کو ختم کر دے، اور اگر حج کو پالے تو حج کرے اور جو قربانی میسر ہو وہ دیدے۔
(۱۳۲۴۰) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بن یسار ؛ أَنَّ مَعْبَدَ بْنَ حُزَابَۃَ الْمَخْزُومِیَّ صُرِعَ بِطَرِیقِ مَکَّۃَ ، فَخَرَجَ ابْنُہُ إلَی الْمَائِ الَّذِی صُرِعَ عَلَیْہِ أَبُوہُ ، فَوَجَدَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَمَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ ، فَکلُّہُمْ ذَکَرَ لَہُ مَصْرَعَ أَبِیہِ وَالَّذِی أَصَابَہُ ، وَکُلُّہُمْ قَالَ : یَتَدَاوَی بِالذِی یُصْلِحُہُ ، فَإِذَا صَحَّ اعْتَمَرَ فَفَسَخَ عَنْہُ حِرْمَ الْحَجِّ ، فَإِذَا أَدْرَکَہُ الْحَجُّ فَعَلَیْہِ الْحَجُّ ، وَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھے اور وہ پھر محصور ہو جائے
(١٣٢٤١) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عمار کے ساتھ عمرہ کرنے کے لیے نکلے جب ہم ذات الشقوق جگہ پر پہنچے تو ہمارے ایک ساتھی کو سانپ نے ڈس لیا، ہم نے راستہ میں کسی ایسے شخص کو تلاش کرنا شروع کردیا جس سے اس کے متعلق دریافت کریں کہ اب اس کا کیا کریں ؟ اچانک ہم نے دیکھا کہ حضرت ابن مسعود بھی قافلے میں ہیں، ہم نے عرض کیا ہمارے ساتھی کو سانپ نے ڈس لیا ہے ؟ آپ نے فرمایا اپنے اور اپنے ساتھی کے درمیان کوئی دن خاص کرلو اور اس کی طرف سے قربانی کا جانور بھیجو، جب وہ جانور قربان ہوجائے تو وہ شخص اس دن حلال ہوجائے اس پر اس عمرہ کی قضاء ہے۔
(۱۳۲۴۱) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : خَرَجْنَا عُمَّارًا حَتَّی إذَا کُنَّا بِذَاتِ الشُّقُوقِ ، لُدِغَ صَاحِبٌ لَنَا ، فَاعْتَرَضْنَا الطَّرِیقَ نَسْأَلَ مَا نصنعُ بِہِ ؟ فَإِذَا ابْنُ مَسْعُودٍ فِی رَکْبٍ ، فَقُلْنَا : لُدِغَ صَاحِبٌ لَنَا ؟ فَقَالَ : اجْعَلُوا بَیْنَکُمْ وَبَیْنَ صَاحِبِکُمْ یَوْمَ أَمَارَۃٍ ، وَلْیُرْسِلْ بِالْہَدْیِ ، فَإِذَا نُحِرَ الْہَدْیُ فَلْیُحِلَّ ، وَعَلَیْہِ الْعُمْرَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھے اور وہ پھر محصور ہو جائے
(١٣٢٤٢) حضرت ابو العلاء بن الشخیر فرماتے ہیں کہ میں عمرہ کے ارادے سے نکلا، میں ابھی راستہ میں ہی تھا کہ میں سواری سے گرپڑا اور میری ٹانگ ٹوٹ گئی، میں نے حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر کے پاس ایک شخص کو بھیجا جو ان سے دریافت کرے، ان دونوں حضرات نے فرمایا : عمرہ کے لیے حج کی طرح کوئی وقت مقرر نہیں ہے، اس لیے وہ جب تک طواف نہ کرلے احرام نہ کھولے گا، راوی کہتے ہیں کہ میں پانچ یا آٹھ ماہ مقام دثنیہ میں ہی رکا رہا۔
(۱۳۲۴۲) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ بْنِ الشِّخِّیرِ ، قَالَ : خَرَجْتُ مُعْتَمِرًا ، فَلَمَّا کُنْتُ بِبَعْضِ الطَّرِیقِ صُرِعْتُ عَنْ رَاحِلَتِی ، فَانْکَسَرَتْ رِجْلِی ، فَأَرْسَلْتُ إلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ مَنْ یَسْأَلُہُمَا ، فَقَالاَ : إنَّ الْعُمْرَۃَ لَیْسَ لَہَا وَقْتٌ کَوَقْتِ الْحَجِّ ، لاَ یَحِلَّ حَتَّی یَطُوفَ بِالْبَیْتِ ، فَأَقَمْتُ بِالدَّثِیْنۃ خَمْسَۃَ أَشْہُرٍ ، أَوْ ثَمَانیَۃَ أَشْہُرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھے اور وہ پھر محصور ہو جائے
(١٣٢٤٣) حضرت طاؤس اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو عمرہ کا احرام باندھے پھر اس کو کوئی عارضہ لاحق ہوجائے تو ھدی بھیج دے اور اندازہ کرے کہ ہدی کتنے دن میں پہنچ جائے گی اتنے دن ٹھہرا رہے اور پھر احرام کھول دے۔
(۱۳۲۴۳) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ طَاوُوس ؛ فِی الْمُحْرِمِ بِعُمْرَۃٍ اعْتُرِضَ لَہُ ، قَالَ : یَبْعَثُ بِہَدْیٍ ، ثُمَّ یَحْسِبُ کَمْ یَسِیرُ ، ثُمَّ یَحْتَاطُ بِأَیَّامٍ ، ثُمَّ یَحِلُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
(١٣٢٤٤) حضرت یزید بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کرلے ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب کے دور میں بھی ایسا ہوا تھا، آپ نے فرمایا تھا وہ دونوں حج کی قضاء کریں گے اللہ تعالیٰ ہی ان دونوں کے حج کو زیادہ جانتا ہے پھر وہ دونوں احرام کھول کر واپس لوٹ جائیں گے، ان میں سے ہر ایک دوسرے کے لیے حلال ہونے کا سبب ہے، جب اگلا سال آئے تو وہ دونوں حج کریں اور قربانی کریں اور جس جگہ یہ معاملہ پیش آیا تھا اس جگہ دونوں علیحدہ علیحدہ ہوجائیں (اور اپنا حج مکمل کریں) ۔
(۱۳۲۴۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُجَاہِدًا عَنِ الْمُحْرِمِ یُوَاقِعُ امْرَأَتَہُ ؟ فَقَالَ: کَانَ ذَلِکَ عَلَی عَہْدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : یَقْضِیَانِ حَجَّہُمَا ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ بِحَجِّہِمَا ، ثُمَّ یَرْجِعَانِ حَلاَلاً کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا لِصَاحِبِہِ ، فَإِذَا کَانَ مِنْ قَابِلٍ حَجَّا وَأَہْدَیَا ، وَتَفَرَّقَا مِنَ الْمَکَانِ الَّذِی أَصَابَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
(١٣٢٤٥) حضرت ابن عباس کے پاس ایک شخص آیا او عرض کیا کہ میں نے حالت احرام میں اپنی بیوی سے شرعی ملاقات کرلی ہے ؟ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ہی تمہارے حج کو زیادہ جانتا ہے تم دونوں واپس چلے جاؤ اور تم پر آئندہ سال حج کرنا ہے، پھر جب آئندہ سال تم اس جگہ پر پہنچ جاؤ جہاں پر تم نے اپنی بیوی سے شرعی ملاقات کی تھی تو تم دونوں الگ الگ ہوجانا اور جب تک تم دونوں حج مکمل نہ کرلو ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھے نہ ہونا۔
(۱۳۲۴۵) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ وَہْبَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : إِنِّی وَقَعْتُ عَلَی امْرَأَتِی وَأَنَا مُحْرِمٌ ، فَقَالَ : اللَّہُ أَعْلَمُ بِحَجِّکُمَا ، امْضِیَا لِوَجْہِکُمَا ، وَعَلَیْکُمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ، فَإِذَا انْتَہَیْتَ إلَی الْمَکَانِ الَّذِی وَاقَعْتَ فِیہِ فَتَفَرَّقَا ، ثُمَّ لاَ تَجْتَمِعَا حَتَّی تَقْضِیَا حَجَّکُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
(١٣٢٤٦) حضرت علیای سے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان دونوں پر اونٹ قربان کرنا ہے پھر جب وہ آئندہ سال حج کے لیے آئیں تو اس جگہ سے علیحدہ ہوجائیں جہاں پر یہ واقعہ اور کام رونما ہوا تھا۔
(۱۳۲۴۶) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : عَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا بَدَنَۃٌ ، فَإِذَا حَجَّا مِنْ قَابِلٍ تَفَرَّقَا مِنَ الْمَکَانِ الَّذِی أَصَابَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
(١٣٢٤٧) حضرت سعید بن خرشید سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت جابر بن زید اور حضرت حسن بن محمد سے مسئلہ دریافت کیا کہ میاں بیوی نے حج کے لیے احرام باندھا پھر آپس میں شرعی ملاقات کرلی، آپ دونوں نے فرمایا : وہ دونوں حج مکمل کریں اور آئندہ سال حج کی قضاء لازم ہے اور اگر وہ صاحب استطاعت ہیں تو ان پر اونٹنی قربان کرنا ہے۔
(۱۳۲۴۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ خُرْشِید ؛ أَنَّ رَجُلاً اسْتَفْتَی جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ ، وَالْحَسَنَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ رَجُلٍ وَامْرَأَتِہِ أَہَلاَّ بِالْحَجِّ ، ثُمَّ وَقَعَ عَلَیْہَا ، فَقَالاَ : یُتِمَّانِ حَجَّہُمَا ، وَعَلَیْہِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ، وَإِنْ کَانَا ذَا مَیْسَرَۃٍ أَہْدَی جَزُورًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
(١٣٢٤٨) حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبداللہ بن عمرو کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ ایک شخص نے حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کرلی ہے ؟ آپ نے حضرت عبداللہ بن عمر کی طرف اشارہ کردیا کہ ان سے دریافت کرو، وہ شخص ان کو نہیں جانتا تھا، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ میں اس کے ساتھ ان کے پاس گیا اور پھر ان سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اس کا حج باطل ہوگیا ہے، اس نے عرض کیا تو کیا وہ بیٹھ جائے ؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ وہ لوگوں کے ساتھ جائے اور جس طرح لوگ کرتے ہیں اسی طرح کرتا رہے، پھر جب آئندہ سال آئے تو حج کی قضاء کرے اور قربانی کرے، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ ہم دونوں حضرت عبداللہ بن عمرو کی خدمت میں آئے اور آپ کو خبر دی، پھر حضرت ابن عمرو نے ہمیں حضرت ابن عباس کے پاس بھیجا، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ پھر میں اس کے ساتھ حضرت ابن عباس کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے ان سے دریافت کیا ؟ حضرت ابن عباس نے بھی وہی فرمایا جو حضرت ابن عمر نے فرمایا تھا، پھر وہ شخص حضرت ابن عمرو کے پاس واپس آیا اور آپ کو خبر دی، پھر اس شخص نے حضرت ابن عمرو سے دریافت کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے ؟ آپ نے فرمایا وہی جو ان دونوں حضرات کی ہے۔
(۱۳۲۴۸) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَتَی رَجُلٌ عَبْد اللہ بْن عَمْرٍو فَسَأَلَہُ عَنْ مُحْرِمٍ وَقَعَ بِامْرَأَتِہِ ؟ فَأَشَارَ لَہُ إلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ فَلَمْ یَعْرِفْہُ الرَّجُلُ ، قَالَ شُعَیْبٌ : فَذَہَبْتُ مَعَہُ ، فَسَأَلَہُ ؟ فَقَالَ : بَطَلَ حَجُّہُ ، قَالَ : فَیَقْعُدُ ؟ قَالَ : لاَ ، بَلْ یَخْرُجُ مَعَ النَّاسِ فَیَصْنَعُ مَا یَصْنَعُونَ، فَإِذَا أَدْرَکَہُ قَابِلٌ حَجَّ وَأَہْدَی ، فَرَجَعَا إلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو فَأَخْبَرَاہُ ، فَأَرْسَلَنَا إلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ شُعَیْبٌ : فَذَہَبْتُ إلَی ابْنِ عَبَّاسٍ مَعَہُ ، فَسَأَلَہُ ؟ فَقَالَ لَہُ : مِثْلَ مَا قَالَ ابْنُ عُمْر ، فَرَجَعَ إلَیْہِ فَأَخْبَرَہُ ، فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ : مَا تَقُولُ أَنْتَ ؟ فَقَالَ : مِثْلَ مَا قَالاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
(١٣٢٤٩) حضرت سعید بن المسیب ایسے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ چلیں اور اپنے حج کو مکمل کریں اور جہاں سے چاہیں لوٹ جائیں، پھر جب آئندہ سال آئے تو وہاں سے حج کے لیے احرام باندھیں جہاں سے انھوں نے فاسد کیا تھا اور دو قربانیاں کریں اور دونوں جدا ہوجائیں۔
(۱۳۲۴۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : یَمْضِیَانِ لِوَجْہِہِمَا ، وَیَقْضِیَانِ حَجَّہُمَا ، وَیَرْجِعَانِ حَیْثُ أَحَبَّا ، فَإِذَا کَانَ قَابِلٌ أَہَلاَّ مِنْ حَیْثُ کَانَا أَہَلاَّ لِحَجِّہِمَا الَّذِی أَفْسَدَا ، وَأَہْدَیَا وَتَفَرَّقَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
(١٣٢٥٠) حضرت مجاہد اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ وہ دونوں حج مکمل کریں اور ہر ایک پر ایک دم ہے اگرچہ ایک ان دونوں کی طرف سے کافی ہو، اور ان پر آئندہ سال حج کرنا ہے لیکن وہ دونوں آئندہ سال علیحدہ علیحدہ نہ ہوں گے۔
(۱۳۲۵۰) حدَّثَنَا محمد بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ ، قَالاَ : یَتِمَّانِ عَلَی حَجِّہِمَا ، وَعَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا دَمٌ ، وَإِنْ کَانَ وَاحِدًا أَجْزَأَہُمَا ، وَعَلَیْہِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ، وَلاَ یَتَفَرَّقَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
(١٣٢٥١) حضرت حسن اس شخص کے متعلق جو بیوی سے حالت احرام میں شرعی ملاقات کرے جدا ہونا ضروری نہیں سمجھتے۔
۱۳۲۵۱) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَعْرِفُ التَّفْرِیقَ فِی الرَّجُلِ إذَا وَاقَعَ وَہُوَ مُحْرِمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
(١٣٢٥٢) حضرت حکم اور حضرت حماد ایسے شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ اپنا حج مکمل کریں ان پر دو قربانیاں ہیں اور آئندہ سال حج کی قضائ، پھر جب وہ آئندہ سال اس جگہ پر پہنچ جائیں جہاں یہ معاملہ رونما ہوا تھا تو علیحدہ علیحدہ ہوجائیں پھر جب تک احرام نہ کھول لیں آپس میں ملاقات نہ کریں۔
( (۱۳۲۵۲) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ قَالاَ : یَقْضِیَانِ نُسُکَہُمَا وَعَلَیْہِمَا ہَدْیٌ ہَدْیٌ ، وَیَحُجَّانِ مِنْ قَابِلٍ ، فَإِذَا أَتَیَا الْمَکَانَ الَّذِی وَقَعَ بِہَا لَمْ یَجْتَمِعَا حَتَّی یَحِلاَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ان پر کتنی قربانیاں ہیں، ایک یا دو ؟
(١٣٢٥٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر اونٹ قربانی کرنا ہے۔
(۱۳۲۵۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : عَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا بَدَنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ان پر کتنی قربانیاں ہیں، ایک یا دو ؟
(١٣٢٥٤) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر دم ہے۔
(۱۳۲۵۴) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، عَن عَلْقَمَۃَ، قَالَ: یُہْرِیقُ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا دَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ان پر کتنی قربانیاں ہیں، ایک یا دو ؟
(١٣٢٥٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان ایک اونٹ ہے اور حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ بکری کافی ہوجائے گی۔
(۱۳۲۵۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ: بَیْنَہُمَا بَدَنَۃٌ ، وَقَالَ سُفْیَانُ : شَاۃٌ تُجْزِیئ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ان پر کتنی قربانیاں ہیں، ایک یا دو ؟
(١٣٢٥٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر قربانی ہے۔
(۱۳۲۵۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : عَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا ہَدْیٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ان پر کتنی قربانیاں ہیں، ایک یا دو ؟
(١٣٢٥٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر بکری ہے۔
(۱۳۲۵۷) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : عَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا شَاۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ان پر کتنی قربانیاں ہیں، ایک یا دو ؟
(١٣٢٥٨) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ آئندہ سال ان پر دو قربانیاں ہیں۔
(۱۳۲۵۸) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یُہْدِیَانِ ہَدْیًا من عَامِہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ان پر کتنی قربانیاں ہیں، ایک یا دو ؟
(١٣٢٥٩) حضرت علی فرماتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک پر اونٹ قربان کرنا ہے۔
(۱۳۲۵۹) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : عَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا بَدَنَۃٌ۔
তাহকীক: