মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩২৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا زرد نمک استعمال کرنا
(١٣٢٨٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ محرم کے لیے زرد نمک جس میں زعفران ملا ہو اس کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۲۸۰) حدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بأس بالْمِلْحِ الأَصْفَرِ لِلْمُحْرِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا زرد نمک استعمال کرنا
(١٣٢٨١) حضرت عطائ اور حضرت طاؤس محرم کے لیے زرد نمک کے استعمال کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۳۲۸۱) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ الْمِلْحَ الأَصْفَرَ لِلْمُحْرِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا زرد نمک استعمال کرنا
(١٣٢٨٢) حضرت حسن بن صالح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جعفر سے زرد نمک کے متعلق دریافت کیا کہ محرم اس کو استعمال کرسکتا ہے ؟ آپ نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۱۳۲۸۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ جَعْفَرًا عَنِ الْمِلْحِ الأَصْفَرِ لِلْمُحْرِمِ ؟ فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٨٣) حضرت ابو بشر کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس موجود تھا کہ ایک شخص نے آپ سے دریافت کیا : میں احرام باندھنا چاہتا ہوں اور میرے پاس زعفران سے رنگا ہوا کپڑا ہے میں نے اس کو اتنا دھویا ہے کہ اس کا رنگ ختم ہوگیا ہے ؟ حضرت سعید نے دریافت کیا کہ تیرے پاس اس کے علاوہ بھی کوئی کپڑا ہے ؟ اس شخص نے عرض کیا کہ نہیں، آپ نے فرمایا پھر اسی کپڑے میں احرام باندھ لے۔
(۱۳۲۸۳) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ : إنِّی أُرِیدُ أَنْ أُحْرِمَ وَمَعِی ثَوْبٌ مَصْبُوغٌ بِالزَّعْفَرَانِ ، فَغَسَلْتُہُ حَتَّی ذَہَبَ لَوْنُ الزَّعْفَرَانِ ، فَقَالَ سَعِیدٌ : مَعَکَ ثَوْبٌ غَیْرُہُ ؟ قَالَ: لاَ ، قَالَ : فَأَحْرِمْ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٨٤) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اس کو کپڑے دھو لے اور پھر اس میں احرام باندھ لے۔
(۱۳۲۸۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یَغْسِلُہُ وَیُحْرِمُ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٨٥) حضرت صالح بن جبیر کہتے ہیں کہ میں زعفران میں رنگے ہوئے کپڑے لے کر حضرت سعید بن جبیر کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اس کپڑے میں احرام باندھ لوں ؟ آپ نے فرمایا : اس کو دھو لو اور پھر احرام باندھ لو۔
(۱۳۲۸۵) حدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : أَتَیْتُہُ فِی مِلْحَفَۃٍ مَصْبُوغَۃٍ بِالزَّعْفَرَانِ مُشْبَعۃٍ ، فَقُلْتُ : أُحْرِمُ فِی ہَذِہِ ؟ فَقَالَ : اغْسِلْہَا وَأَحْرِمْ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٨٦) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ زعفران میں رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر احرام بنا لینے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۲۸۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إِسْحَاقَ ، مَوْلَی آلِ عُمَرَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُحْرِمَ فِی الثَّوْبِ الْمَصْبُوغِ بِالزَّعْفَرَانِ ، إذَا غَسَلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٨٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر اس میں خوشبو نہ ہو اور اس کا رنگ بھی پھیکا پڑگیا ہو۔
(۱۳۲۸۷) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُحْرِمَ الرَّجُلُ فِی الثَّوْبِ قَدْ صُبِغَ بِالزَّعْفَرَانِ ، ثُمَّ غُسِلَ ، لَیْسَ لَہُ نَفْضٌ ، وَلاَ رَدْعٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٨٨) حضرت ابراہیم سے زعفران اور ورس سے رنگے ہوئے کپڑے کو احرام میں باندھنے کے متعلق دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا : جب اس کپڑے کو دھو لیا جائے کہ اس سے اس کا اثر زائل ہوجائے تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۲۸۸) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الثَّوْبِ الْمَصْبُوغِ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ ، قَالَ : إذَا غُسِلَ ذَلِکَ مِنْہُ فَذَہَبَ لَمْ یَرَہُ شَیْئًا أَنْ یَلْبَسَہُ الْمُحْرِمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٨٩) حضرت حسن سے اسی طرح منقول ہے۔
(۱۳۲۸۹) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٩٠) حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ اس کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھ لو۔
(۱۳۲۹۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالَ : اغْسِلْہُ وَأَحْرِمْ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٩١) حضرت عبداللہ بن عروہ نے حضرت عروہ سے رنگے ہوئے کپڑے کے متعلق دریافت کیا جس کو اتنا دھویا گیا ہو کہ اس کا رنگ زائل ہوگیا ہو ؟ آپ نے ان کو اس کپڑے سے منع کردیا۔
(۱۳۲۹۱) حدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ؛ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُرْوَۃَ سَأَلَ عُرْوَۃَ عَنِ الثَّوْبِ الْمَصْبُوغِ ، إِذَا غُسِلَ حَتَّی یَذْہَبَ لَوْنُہُ ؟ فنہاہ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٩٢) حضرت عائشہ زعفران سے رنگے ہوئے کپڑوں میں عورتوں کے احرام باندھنے کو ناپسند فرماتی تھیں اور زرد رنگ کے کپڑے میں مرد اور عورتوں دونوں کے لیے ناپسند کرتی تھیں، ہاں مگر یہ کہ اس کو دھو لیا گیا ہو تو کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۲۹۲) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَائِشَۃَ قَالَتْ : یُکْرَہُ لِلْمُحْرِمِ الثَّوْبُ الْمَصْبُوغُ بِالزَّعْفَرَانِ ، وَالْمُشْبَعَۃُ بِالْعُصْفُرِ لِلرِّجَالِ وَالنِّسَائِ ، إِلاَّ أَنْ یَکُونَ ثَوْبًا غَسِیلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
(١٣٢٩٣) حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا رنگے ہوئے کپڑے کو اتنا دھویا جائے کہ اس کا رنگ ختم ہوجائے اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کپڑے میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۲۹۳) حدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : إذَا غُسِلَ الثَّوْبُ الْمَصْبُوغُ ، وَذَہَبَ رِیحُہُ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُحْرِمَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ چچڑی (کیڑا) یا جوں محرم پر رینگنے لگے
(١٣٢٩٤) حضرت ابو بشر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا کہ میں نے حالت احرام میں چہرے پر جوں پائی ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کو پھینک دے اس میں تیرے لیے کوئی حصہ نہیں ہے۔
(۱۳۲۹۴) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ عَنِ الْقَمْلَۃِ أَجِدُہَا عَلَی وَجْہِی وَأَنَا مُحْرِمٌ ؟ فَقَالَ : أَلْقِہَا عَنْ وَجْہِکَ ، فَلَیْسَ لَہَا فِیہِ نَصِیبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ چچڑی (کیڑا) یا جوں محرم پر رینگنے لگے
(١٣٢٩٥) ایک عورت حضرت ابن عمر کے پاس آئی اور عرض کیا کہ اگر میں جوں پاؤں تو اس کو پھینک دوں یا مار دوں ؟ آپ نے فرمایا : جوں شکار میں سے نہیں ہے۔
(۱۳۲۹۵) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إلَی ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلَتْہُ ، فَقَالَتْ : إِنِّی وَجَدْتُ قَمْلَۃً فَأَلْقَیْتُہَا ، أَوْ قَتَلْتُہَا ؟ قَالَ : مَا الْقَمْلَۃُ مِنَ الصَّیْدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ چچڑی (کیڑا) یا جوں محرم پر رینگنے لگے
(١٣٢٩٦) ایک شخص نے حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ جوں میرے اوپر رینگے تو اس کو پھینک دوں ؟ آپ نے فرمایا : ہاں، اس شخص نے عرض کیا : میں جو ؤں کو ڈھونڈ کر مار دوں ؟ آپ نے فرمایا کہ حالت احرام میں کپڑوں سے جو ؤں کو ڈھونڈ کر مارنے کو ناپسند کیا گیا ہے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ چچڑی اور جوں اگر میرے اوپر رینگے تو کیا کروں ؟ آپ نے فرمایا اس کو پھینک کر دور کر دے تجھ پر کوئی جرمانہ نہیں ہے۔
(۱۳۲۹۶) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِعَطَائٍ : أَطْرَحُ الْقَمْلَۃَ تَدِبُّ عَلَیَّ ؟ قَالَ: نَعَمْ ، قَالَ : فَأَتَقَمَّلُ ؟ قَالَ : یُکْرَہُ أَنْ تُقَمِّلَ ثِیَابَکَ وَأَنْتَ مُحْرِمٌ ، قَالَ : قُلْتُ : الْقُرَادُ وَالْقَمْلَۃُ تَدِبُّ عَلَیَّ؟ قَالَ : انْبِذْ عَنْکَ مَا لَیْسَ مِنْکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ چچڑی (کیڑا) یا جوں محرم پر رینگنے لگے
(١٣٢٩٧) حضرت عکرمہ بن خالد المخزومی سے دریافت کیا گیا کہ اگر محرم کپڑوں پر جو ؤیں دیکھے تو ؟ آپ نے فرمایا : اس کو آرام سے پکڑ کر پھینک دے لیکن خود جو ؤیں تلاش نہ کرے۔
(۱۳۲۹۷) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سُئِلَ عِکْرِمَۃُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِیُّ عَنِ الْمُحْرِمِ یَرَی الْقَمْلَۃَ فِی ثَوْبِہِ ؟ قَالَ : یَأْخُذُہَا أَخْذًا رَفِیقًا ، فَیَضَعُہَا عَلَی الأَرْضِ وَلاَ یَتَفَلَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ چچڑی (کیڑا) یا جوں محرم پر رینگنے لگے
(١٣٢٩٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر محرم چاہے تو اپنے اوپر سے جوں پھینک دے۔
(۱۳۲۹۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُلْقِی الْمُحْرِمُ عنْہُ الْقَمْلَۃَ إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ چچڑی (کیڑا) یا جوں محرم پر رینگنے لگے
(١٣٢٩٩) حضرت معتمر کے والد فرماتے ہیں کہ میری ساتھ چیچڑی چمٹ گئی میں حالت احرام میں تھا، میں نے حضرت طلق بن حبیب سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اس کو پھینک دے اللہ تعالیٰ چچڑی کو تجھ سے دور کرے۔
(۱۳۲۹۹) حدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : عَلِقَ بِی قُرَادٌ وَأَنَا مُحْرِمٌ ، فَقُلْتُ لِطَلْقِ بْنِ حَبِیبٍ ؟ فَقَالَ : اطْرَحْہُ ، أَبعدَ اللہُ الْقُرَادَ۔
তাহকীক: