মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩২৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سواری پر سوار ہو کر طواف کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٠٠) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجۃ الوداع کے موقع پر سواری پر سوار ہو کر طواف فرمایا اور خم دار لکڑی سے حجر اسود کا استلام فرمایا۔
(۱۳۳۰۰) حدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : طَافَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْبَیْتِ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ عَلَی رَاحِلَتِہِ ، یَسْتَلِمُ الْحَجَرَ بِمِحْجَنِہِ۔ (مسلم ۲۵۵۔ ابوداؤد ۱۸۷۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سواری پر سوار ہو کر طواف کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٠١) حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا، جب بھی حجر اسود کے پاس سے گزرتے تو اس کی طرف اشارہ فرماتے۔
(۱۳۳۰۱) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَیْتِ عَلَی بَعِیرٍ ، فَکَانَ إذَا أَتَی عَلَی الْحَجَرِ الأَسْوَد أَشَارَ إلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سواری پر سوار ہو کر طواف کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٠٢) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے طواف وداع نہیں کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب نماز کھڑی ہوجائے تو اونٹ پر سوار ہو کر لوگوں کے پیچھے سے طواف کرلینا۔
(۱۳۳۰۲) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أُمَّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا طُفْتُ طَوَافَ الْخُرُوجِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ فَطُوفِی عَلَی بَعِیرِکَ مِنْ وَرَائِ النَّاسِ۔

(بخاری ۱۶۱۹۔ ابوداؤد ۱۸۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سواری پر سوار ہو کر طواف کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٠٣) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی تکلیف تھی پھر آپ نے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس خم دار چھڑی تھی، جب بھی حجر اسود کے پاس سے گذرتے اس کا استلام فرماتے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طواف سے فارغ ہوئے تو اونٹ سے اتر گئے اور پھر دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۳۳۰۳) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَائَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَدِ اشْتَکَی ، فَطَافَ بِالْبَیْتِ عَلَی بَعِیرٍ وَمَعَہُ مِحْجَنٌ ، کُلَّمَا مَرَّ عَلَی الْحَجَرِ اسْتَلَمَہُ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِہِ أَنَاخَ ، ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔ (بخاری ۱۶۱۲۔ ابوداؤد ۱۸۷۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سواری پر سوار ہو کر طواف کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٠٤) حضرت معروف المکی فرماتے ہیں کہ میں نے چھوٹے ہوتے وقت حضرت ابو الطفیل سے سنا تھا وہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیت اللہ کا طواف سواری پر سوار ہو کر فرمایا۔
(۱۳۳۰۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَعْرُوفٍ الْمَکِّیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَیْلِ وَأَنَا غُلاَمٌ یَقُول : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ عَلَی رَاحِلَتِہِ۔ (مسلم ۹۲۷۔ ابوداؤد ۱۸۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سواری پر سوار ہو کر طواف کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٠٥) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف فرمایا اور خم دار چھڑی سے حجر اسود کا استلام فرمایا اور صفا ومروہ کے درمیان سعی فرمائی، حضرت حجاج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے پوچھا کہ ایسا کرنے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مقصود کیا تھا ؟ آپ نے فرمایا امت پر وسعت کی غرض سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا فرمایا۔
(۱۳۳۰۵) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَیْتِ عَلَی رَاحِلَتِہِ ، یَسْتَلِمُ الْحَجَرَ بِمِحْجَنِہِ ، وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَقُلْتُ لِعَطَائٍ: مَا أَرَادَ إلَی ذَلِکَ؟ قَالَ: التَّوْسِعَۃَ عَلَی أُمَّتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سواری پر سوار ہو کر طواف کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٠٦) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم جب کسی کو سواری پر طواف کرتے ہوئے دیکھتے تو منع فرما دیتے۔
(۱۳۳۰۶) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبِی إِذَا رَآہُمْ یَطُوفُونَ بِالْبَیْتِ عَلَی الدَّوَابِّ نَہَاہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
(١٣٣٠٧) حضرت سعید بن جبیر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا ومروہ کی سعی سوار ہو کر فرمائی۔
(۱۳۳۰۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَعَی عَلَی رَاحِلَتِہِ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
(١٣٣٠٨) حضرت ابو ادریس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ کو خچر پر سوار ہو کر صفا ومروہ کی سعی فرماتے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۳۰۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِی إدْرِیسَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَائِشَۃَ تَسْعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ عَلَی بَغْلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
(١٣٣٠٩) حضرت احوص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو گدھے پر سوار ہو کر صفا مروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۳۰۹) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَحْوَصِ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یَطُوفُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ عَلَی حِمَارٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
(١٣٣١٠) حضرت ربیع بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے صفا ومروہ کی سعی کے متعلق دریافت فرمایا ؟ آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سوار ہو کر سعی کی اور میں نے بھی سوار ہو کر کی تھی، پھر میں نے اور انھوں نے سوار ہو کر سعی کی۔
(۱۳۳۱۰) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ سَعد ، قَالَ ، سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ عَنِ الطَّوَافِ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ؟ فَقَالَ : طَافَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَاکِبًا وَأَنَا أَطُوفُ رَاکِبًا ، فَطُفْتُ أَنَا وَہُوَ رَاکِبَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
(١٣٣١١) حضرت حسن اور حضرت عطائ مردوں اور عورتوں کے لیے بغیر عذر کے صفا ومروہ کی سعی سوار ہو کر کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۳۳۱۱) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ رُکُوبَ الرِّجَالِ وَالنِّسَائِ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، إِلاَّ مِنْ عُذْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
(١٣٣١٢) حضرت خارجہ بن حارث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عراک بن مالک کو دراز گوش پر سوار صفا ومروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۳۱۲) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عِرَاکَ بْنَ مَالِکٍ یَطُوفُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ عَلَی حِمَارٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
(١٣٣١٣) حضرت یزید الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطا کو سواریوں پر سوار صفا ومروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۳۱۳) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ یَزِیدَ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُجَاہِدًا ، وَعَطَائً یَسْعَیَانِ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ عَلَی دَابَّتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
(١٣٣١٤) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم اگر کسی کو صفا مروہ کی سعی سوار ہو کر کرتے ہوئے دیکھتے تو فرماتے : تحقیق یہ لوگ نقصان اور خسارے میں ہوئے۔
(۱۳۳۱۴) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبِی إذَا رَآہُمْ وَ ہُمْ یَسْعَوْنَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ رُکْبَانًا ، قَالَ : قَدْ خَابَ ہَؤُلاَئِ وَخَسِرُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
(١٣٣١٥) حضرت طاؤس ضرورت کے بغیر صفا ومروہ کی سعی سوار ہو کر کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۱۳۳۱۵) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کان یَکْرَہُ الرُّکُوبَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ إِلاَّ مِنْ ضَرُورَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب دوران طواف حجر اسود کے برابر ہو تو اس کی طرف دیکھے اور تکبیر کہے
(١٣٣١٦) حضرت ابو یعفور فرماتے ہیں کہ خزاعہ کے ایک شخص نے جو حاجیوں پر امیر تھا ہمیں مکہ میں خطبہ دیا اور فرمایا : اے لوگو ! حضرت عمر بڑے طاقور اور مضبوط جسم کے مالک تھے، حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : اے عمر تو قوی شخص ہے، تو کمزور کو تکلیف پہنچاتا ہے، جب تو بیت اللہ کا طواف کرے اور حجر اسود کو خالی دیکھے تو اس کے قریب ہوجا (اور اگر رش ہو تو) تکبیر وتہلیل کہہ کر گذر جا۔
(۱۳۳۱۶) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی یَعْفُورٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَۃَ ، کَانَ أَمِیرًا عَلَی الْحَجِّ بِمَکَّۃَ ، فَقَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، إِنَّ عُمَرَ کَانَ رَجُلاً شَدِیدًا ، وَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَہُ : یَا عُمَرُ ، إنَّکَ رَجُلٌ شَدِیدٌ تُؤْذِی الضَّعِیفَ ، فَإِذَا طُفْتَ بِالْبَیْتِ فَرَأَیْتَ مِنَ الْحَجَرِ خَلْوَۃً فَادْنُ مِنْہُ ، وَإِلاَّ فَکَبِّرْ وَہَلِّلْ وَامْضِ۔ (احمد ۱/۲۸۔ بیہقی ۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب دوران طواف حجر اسود کے برابر ہو تو اس کی طرف دیکھے اور تکبیر کہے
(١٣٣١٧) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود کے برابر آ جاؤ تو تکبیر کہو اور دعا کرو اور حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجو۔
(۱۳۳۱۷) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا حَاذَیْتَ بِہِ ، فَکَبِّرْ وَادْعُ وَصَلِّ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب دوران طواف حجر اسود کے برابر ہو تو اس کی طرف دیکھے اور تکبیر کہے
(١٣٣١٨) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو طواف کرتے ہوئے دیکھا جب آپ حجر اسود کے برابر آتے تو اس کی طرف متوجہ ہوتے اور تکبیر پڑھتے۔
(۱۳۳۱۸) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ ، حَتَّی إذَا حَاذَی بِالْحَجَرِ نَظَرَ إلَیْہِ وَالْتَفَتَ إلَیْہِ ، فَکَبَّرَ نَحْوَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب دوران طواف حجر اسود کے برابر ہو تو اس کی طرف دیکھے اور تکبیر کہے
(١٣٣١٩) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو ارکان کا استقبال (استلام) تکبیر کے ساتھ کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۳۱۹) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یَسْتَقْبِلُ الأَرْکَانَ بِالتَّکْبِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক: