মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩৩১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب دوران طواف حجر اسود کے برابر ہو تو اس کی طرف دیکھے اور تکبیر کہے
(١٣٣٢٠) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم حضرت عروہ جب ازد حام دیکھتے تو حجر اسود کے سامنے آ کر تکبیر کہتے اور گذر جاتے۔
(۱۳۳۲۰) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبِی إذَا غُلِبَ اسْتَقْبَلَہُ وَکَبَّرَ وَمَضَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب دوران طواف حجر اسود کے برابر ہو تو اس کی طرف دیکھے اور تکبیر کہے
(١٣٣٢١) حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ آپ نے طواف کی ابتداء حجر اسود کے سامنے آ کر کی لیکن اس کو ہاتھ نہ لگایا تکبیر کہی اور ہاتھوں کو بلند کیا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : تکبیر کہو اور تکبیر کہتے وقت ہاتھوں کو نہ اٹھاؤ۔
(۱۳۳۲۱) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ حِینَ اسْتَفْتَحَ الطَّوَافَ اسْتَقْبَلَ الْحَجَرَ وَلَمْ یَمَسَّہُ ، وَرَفَعَ یَدَیْہِ وَکَبَّرَ ، فَسَأَلْتُ عَطَائً ؟ فَقَالَ : کَبِّرْ ، وَلاَ تَرْفَعْ یَدَیْکَ بِالتَّکْبِیرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب دوران طواف حجر اسود کے برابر ہو تو اس کی طرف دیکھے اور تکبیر کہے
(١٣٣٢٢) حضرت محمد بن برجان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو طواف کرتے ہوئے دیکھا، جب آپ حجر اسود کے پاس سے گذرتے تو اس کی طرف دیکھ کر تکبیر پڑھتے۔
(۱۳۳۲۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ برْجَان ، قَالَ : رَأَیْتُ مُجَاہِدًا إذَا مَرَّ بِالْحَجَرِ نَظَرَ إلَیْہِ فَکَبَّرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود پر اژدحہام ہو جائے تو دھکا نہ دے
(١٣٣٢٣) حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبد الرحمن بن عوف سے دریافت فرمایا : طواف میں تو نے کیا کیا ؟ آپ نے فرمایا میں نے حجر اسود کا استلام کیا اور اس کو چھوڑ دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تو نے ٹھیک کیا۔
(۱۳۳۲۳) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ : قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ : مَا صَنَعْتَ ؟ قَالَ : اسْتَلَمْتُ وَتَرَکْتُ ، قَالَ : أَصَبْتَ۔ (حاکم ۳۰۷۔ ابن حبان ۳۸۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود پر اژدحہام ہو جائے تو دھکا نہ دے
(١٣٣٢٤) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو حجر اسود پر دھکے دیتے ہوئے دیکھا، یہاں تک کہ آپ کی ناک خون آلود ہوگئی۔
(۱۳۳۲۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ زَاحَمَ عَلَی الْحَجَرِ حَتَّی دَمِیَ مَنْخِرُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود پر اژدحہام ہو جائے تو دھکا نہ دے
(١٣٣٢٥) حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا آپ حجر اسود پر دھکے نہ دیتے (بلکہ استلام کر کے گذر جاتے) ۔
(۱۳۳۲۵) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : طُفْتُ مَعَہُ ، فَکَانَ لاَ یُزَاحِمُ عَلَی الْحَجَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود پر اژدحہام ہو جائے تو دھکا نہ دے
(١٣٣٢٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جب حجر اسود پر اژدہام دیکھو تو نہ کسی کو تکلیف پہنچاؤ اور نہ خود تکلیف اٹھاؤ اور اس سے دور ہو جاؤ۔
(۱۳۳۲۶) حدَّثَنَا أَبُو سَعدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُیَسَّر ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا کَانَ عَلَی الْحَجَرِ زِحَامٌ ، فَلاَ تُؤْذِیَنَّ وَلا تُؤْذَیَنَّ ، وَابْعُدْ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود پر اژدحہام ہو جائے تو دھکا نہ دے
(١٣٣٢٧) حضرت جابر بن زید حجر اسود پر ازدحام نہ کرتے تھے (کسی کو دھکا نہ دیتے تھے) ۔
(۱۳۳۲۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بن عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : لاَ یُزَاحَمُ عَلَی الْحَجَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود پر اژدحہام ہو جائے تو دھکا نہ دے
(١٣٣٢٨) حضرت ابن عباس اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ حجر اسود پر لوگوں کو دھکا دیا جائے، مسلمانوں کو تکلیف ہو اور تمہیں خود تکلیف ہو۔
(۱۳۳۲۸) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ أَنْ تُزَاحِمَ عَلَی الْحَجَرِ، تُؤْذِی مُسْلِمًا ، أَوْ یُؤْذِیکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود پر اژدحہام ہو جائے تو دھکا نہ دے
(١٣٣٢٩) حضرت عطائ، حضرت مجاہد، حضرت محمد بن علی، حضرت سلالم اور حضرت قاسم حجر اسود پر دھکے دینے کو ناپسند کرتے تھے، وہ حجر اسود کے سامنے کچھ دیر کھڑے ہوتے اور گذر جاتے۔
(۱۳۳۲۹) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ، وَسَالِمٍ ، وَالْقَاسِمِ ؛ أَنَّہُمْ لَمْ یَکُونُوا یُزَاحِمُونَ عَلَی الْحَجَرِ ، وَکَانُوا یُقِیمُونَ سَاعَۃً مُسْتَقْبَلَہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود پر اژدحہام ہو جائے تو دھکا نہ دے
(١٣٣٣٠) حضرت سعید بن عبید الطائی فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے حجر اسود پر اژدحام دیکھا تو استلام نہ کیا، آپ نے دعا کی اور مقام ابراہیم پر آگئے اور دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۳۳۳۰) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدٍ الطَّائِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ أَتَی الْحَجَرَ فَرَأَی زِحَامًا فَلَمْ یَسْتَلِمْہُ ، فَدَعَا ، ثُمَّ أَتَی الْمَقَامَ فَصَلَّی عِنْدَہُ رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حجر اسود پر اژدحہام ہو جائے تو دھکا نہ دے
(١٣٣٣١) حضرت ابن عباس حجر اسود کا استلام فرماتے لیکن دھکم پیل نہ کرتے جب کہ حضرت ابن عمر اس طرح کرتے۔
(۱۳۳۳۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْعَوَّامِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَلِمُہُ وَلاَ یُزَاحِمُ علیہ ، وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَفْعَلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے بیت اللہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٣٢) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں اے لوگو ! بیت اللہ کے اندر داخل ہونا تمہارے حج کے ارکان میں سے نہیں ہے۔
(۱۳۳۳۲) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، وَحَجَّاجٍ ، وَعَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ: یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، إنَّ دُخُولَکُمُ الْبَیْتَ لَیْسَ مِنْ حَجِّکُمْ فِی شَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے بیت اللہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٣٣) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ اگر چاہو بیت اللہ میں داخل ہو جاؤ اور اگر چاہو تو نہ داخل ہو، اور فرماتے ہیں اگر داخل ہو جاؤ تو یہ اچھا ہے لیکن نہ داخل ہونے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے اور اگر داخل ہو جاؤ تو درمیانے ستون کے داہنی طرف ہو کر نماز ادا کرو۔
(۱۳۳۳۳) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْحَاجِّ ، قَالَ : إِنْ شَائَ دَخَلَ الْکَعْبَۃَ ، وَإِنْ شَائَ لَمْ یَدْخُلْہَا، وَقَالَ : إِنْ دَخَلَہَا فَحَسَنٌ ، وَإِنْ لَمْ یَدْخُلْہَا فَلاَ بَأْسَ ، وَإِنْ دَخَلْتَہَا فَتَیَامِن إلَی السَّارِیَۃِ الْوُسْطَی فَصَلِّ عِنْدَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے بیت اللہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٣٤) حضرت خیثمہ سے بیت اللہ میں داخل ہونے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم اگر تو داخل نہ ہو تو تجھے نقصان نہ دے گا۔
(۱۳۳۳۴) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ دُخُولِ الْبَیْتِ ؟ فَقَالَ : لاَ یَضُرُّک وَاللَّہِ أَنْ لاَ تَدْخُلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے بیت اللہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٣٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر چاہو نہ داخل ہو (کوئی حرج نہیں) ۔
(۱۳۳۳۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ وَاقِدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ شِئْتَ فَلاَ تَدْخُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے بیت اللہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے
(١٣٣٣٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو شخص بیت اللہ میں داخل ہوتا ہے وہ نیکی میں داخل ہوتا ہے اور گناہوں سے نکلتا ہے اور جب وہ واپس نکلتا ہے تو اس کی مغفرت ہوچکی ہوتی ہے۔
(۱۳۳۳۶) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : مَنْ دَخَلَ الْبَیْتَ دَخَلَ فِی حَسَنَۃٍ ، وَخَرَجَ مِنْ سَیِّئَۃٍ ، وَخَرَجَ مَغْفُورًا لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو حج کے لیے نکلنے سے پہلے حیض آ جائے
(١٣٣٣٧) حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ طواف افاضہ کے بعد حضرت صفیہ کو حیض آگیا، حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی اطلاع دی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا یہ ہمیں روکے رکھے گی ؟ میں نے عرض کیا طواف کرنے کے بعد اس کو حیض آیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر اس کو چاہیے لوگوں کے ساتھ ہی نکلے۔
(۱۳۳۳۷) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : حَاضَتْ صَفِیَّۃُ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ، فَأُخْبِرَ بِذَلِکَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَحَابِسَتُنَا ہِیَ ؟ قُلْتُ : قَدْ طَافَتْ ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ ذَلِکَ ، قَالَ : فَلْتَنْفِرْ۔ (مسلم ۳۸۳۔ ابوداؤد ۱۹۹۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو حج کے لیے نکلنے سے پہلے حیض آ جائے
(١٣٣٣٨) حضرت عائشہ سے اسی طرح مروی ہے اس میں یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر کوئی بات نہیں۔
(۱۳۳۳۸) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ بِمِثْلِہِ ، إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : فَلاَ إِذَنْ۔
(بخاری ۱۷۵۷۔ مسلم ۳۸۴)
(بخاری ۱۷۵۷۔ مسلم ۳۸۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو حج کے لیے نکلنے سے پہلے حیض آ جائے
(١٣٣٣٩) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے حضرت صفیہ کا ذکر ہوا کہ ان کو حیض آگیا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کا ستیاناس ہوا مگر وہ ہمیں روکنا چاہتی ہے، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ انھوں نے یوم النحر میں طواف کرلیا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر کوئی حرج نہیں اس کو حکم دو وہ بھی لوگوں کے ساتھ نکلے۔
(۱۳۳۳۹) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَد ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : ذَکَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَفِیَّۃَ فَقُلْنَا : إِنَّہَا قَدْ حَاضَتْ ، فَقَالَ : عَقْرَی حَلْقَی ، مَا أُرَاہَا إِلاَّ حَابِسَتَنَا قَالَتْ: قُلْتُ : إِنَّہَا قَدْ طَافَتْ یَوْمَ النَّحْرِ ، قَالَ : فَلاَ إِذَنْ ، مُرُوہَا فَلْتَنْفِرْ۔ (مسلم ۹۶۵۔ نسائی ۴۱۸۹)
তাহকীক: