মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩৩৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو حج کے لیے نکلنے سے پہلے حیض آ جائے
(١٣٣٤٠) حضرت قاسم بن محمد سے دریافت کیا گیا کہ ایک عورت نے یوم النحر میں بیت اللہ کا طواف کیا پھر نکلنے سے قبل اس کو حیض آگیا ؟ آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ حضرت عمر پر رحم فرمائے، تمام صحابہ کرام فرماتے ہیں کہ وہ فارغ ہوچکی ہے سوائے حضرت عمر کے، وہ فرماتے ہیں اس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہو۔
(۱۳۳۴۰) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ القَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، عَنِ امْرَأَۃٍ زَارَتِ الْبَیْتَ یَوْمَ النَّحْرِ ، ثُمَّ حَاضَتْ قَبْلَ النَّفْرِ ؟ فَقَالَ : یَرْحَمُ اللَّہُ عُمَرَ ، کَانَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُونَ : قَدْ فَرَغَتْ إِلاَّ عُمَرَ ، فَإِنَّہُ کَانَ یَقُولُ : یَکُونُ آخِرَ عَہْدِہَا بِالْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو حج کے لیے نکلنے سے پہلے حیض آ جائے
(١٣٣٤١) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو کبھی نہیں دیکھا کہ ابن عباس سے کسی نے مخالفت کی ہو تو انھوں نے اس شخص کو چھوڑ دیا ہو جب تک کہ مسئلہ کو اس کے سامنے ثابت نہ کرلیتے، حضرت جابر بن عبداللہ نے اس عورت کے بارے میں جس کو طواف کے بعد حیض آیا ہو آپ کی مخالفت کی (اختلاف کیا) حضرت ابن عباس نے فرمایا وہ نکلے گی، پھر اس عورت کو بلایا جس کے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا تھا، اس عورت نے حضرت ابن عباس کے قول کی موافقت کی۔
(۱۳۳۴۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ خَالَفَہُ أَحَدٌ فِی شَیْئٍ فَتَرَکَہُ ، حَتَّی یُقَرِّرَہُ ، فَخَالَفَہُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ فِی الْمَرْأَۃِ تَطُوفُ ثُمَّ تَحِیضُ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : تَنْفِرُ ، فَأَرْسَلُوا إلَی امْرَأَۃٍ کَانَ أَصَابَہَا ذَلِکَ فَوَافَقَتِ ابْنَ عَبَّاسٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو حج کے لیے نکلنے سے پہلے حیض آ جائے
(١٣٣٤٢) حضرت سعد بن مالک سے دریافت کیا گیا کہ عورت کو یوم النحر میں طواف کرنے کے بعد حیض آجائے ؟ آپ نے فرمایا وہ واپس لوٹے گی۔
(۱۳۳۴۲) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ رَبِیعَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ مَالِکٍ عَنِ امْرَأَۃٍ حَاضَتْ بَعْدَ الطَّوَافِ بِالْبَیْتِ یَوْمَ النَّحْرِ ؟ قَالَ : تَصْدُرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو حج کے لیے نکلنے سے پہلے حیض آ جائے
(١٣٣٤٣) حضرت عبداللہ بن عمر کا قول یہ تھا کہ عورت اگر یوم النحر کو طواف کرچکی تو اسے سات دن تک مکہ میں روکتے تھے تاکہ وہ کوچ کرنے کے دن کا طواف بھی کرلے۔
(۱۳۳۴۳) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُقِیمُ عَلَی الْحَائِضِ ، إِنْ کَانَتْ طَافَتْ طَوَافَ یَوْمِ النَّحْرِ سَبْعَۃَ أَیَّامٍ ، حَتَّی تَطُوفَ طَوَافَ یَوْمِ النَّفْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو حج کے لیے نکلنے سے پہلے حیض آ جائے
(١٣٣٤٤) حضرت یزید بن ہانی فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے طواف کیا پھر اس کو طواف کے بعد یوم النحر میں حیض آگیا، حضرت حسن ابن علی سے دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا وہ نکلے گی (واپس لوٹے گی حج مکمل ہوگیا ہے) ۔
(۱۳۳۴۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہَانِیئٍ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً طَافَتْ ثُمَّ حَاضَتْ یَوْمَ النَّحْرِ بَعْدَمَا طَافَتْ ، فَسُئِلَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ ؟ فَقَالَ : تَنْفِرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو حج کے لیے نکلنے سے پہلے حیض آ جائے
(١٣٣٤٥) حضرت حارث بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر سے دریافت کیا کہ عورت کو اگر طواف کے بعد حیض آجائے ؟ آپ نے فرمایا : لیکن اس کا آخری عمل طواف ہونا چاہیے، حضرت حارث نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو اسی طرح مجھے بتلایا تھا، حضرت عمر نے ان کو بددعا دی اور فرمایا : تو مجھ سے اس چیز کے متعلق سوال کرتا ہے جس کے متعلق تو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کرچکا ہے تاکہ میں اس کی مخالفت کر جاؤں ؟
(۱۳۳۴۵) حدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَطُوفُ بِالْبَیْتِ ثُمَّ تَحِیضُ ؟ فَقَالَ : لِیَکُنْ آخِرُ عَہْدِہَا بِالْبَیْتِ ، فَقَالَ الْحَارِثُ : کَذَلِکَ أَفْتَانِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ عُمَرُ : أُرِبْتَ عَنْ یَدَیْکَ ، سَأَلْتنِی عَنْ شَیْئٍ سَأَلْتَ عَنْہُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، کَیْمَا أُخَالِفَہُ۔
(ترمذی ۹۴۶۔ ابوداؤد ۱۹۹۷)
(ترمذی ۹۴۶۔ ابوداؤد ۱۹۹۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صدقہ، آزادی اور حج کا بیان
(١٣٣٤٦) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ نماز اور روزے میں بدن کی مشقت ہے نہ کہ مال کی، اور صدقہ میں مال کی مشقت ہے لیکن بدن کی نہیں، لیکن مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہے جس میں دونوں کی مشقت شامل ہے اور وہ ہے حج کرنا۔
(۱۳۳۴۶) حدَّثَنَا زِیَادُ بْنُ الرَّبِیعِ الْیُحْمِدِیُّ ، عَنْ صَالِحٍ الدَّہَّانِ ، قَالَ : قَالَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ : الصَّوْمُ وَالصَّلاَۃُ یُجْہِدَانِ الْبَدَنَ ، وَلاَ یُجْہِدَانِ الْمَالَ ، وَالصَّدَقَۃُ تُجْہِدُ الْمَالَ ، وَلاَ تُجْہِدُ الْبَدَنَ ، وَإِنِّی لاَ أَعْلَمُ شَیْئًا أَجْہَدَ لِلْمَالِ وَالْبَدَنِ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ ، یَعْنِی الْحَجَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صدقہ، آزادی اور حج کا بیان
(١٣٣٤٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں صحابہ کرام بار بار حج کرنے سے صدقہ کرنے کو افضل سمجھتے تھے۔
(۱۳۳۴۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی مِسْکِینٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَرَوْنَ أَنَّـہُ إِذَا حَجَّ مِرَارًا ، أَنَّ الصَّدَقَۃَ أَفْضَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صدقہ، آزادی اور حج کا بیان
(١٣٣٤٨) حضرت حجاج سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص مناسک حج ادا کرچکا ہے تو اب وہ دوبارہ حج کرے یا غلام آزاد کرے ؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ وہ غلام آزاد کرے۔
(۱۳۳۴۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَجَّاجَ عَنْ رَجُلٍ قَضَی مَنَاسِکَ الْحَجِّ ، أَیَحُجُّ ، أَوْ یُعْتِقُ ؟ قَالَ : لاَ ، بَلْ یُعْتِقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صدقہ، آزادی اور حج کا بیان
(١٣٣٤٩) حضرت شعبی کے پاس کچھ پڑوسی آئے اور عرض کیا کہ ہم حج کے لیے جانا چاہتے ہیں لیکن ہمارے کچھ پاک دامن پڑوسی ہیں جو محتاج ہیں، آپ کی کیا رائے ہے ؟ ہم اپنا سامان وغیرہ ان کو دے دیں یا حج کے لیے چلے جائیں ؟ آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم صدقہ کا اجر بہت زیادہ ہے اور میرے نزدیک ان موقعوں اور جگہوں پر مال خرچ کرنے کے برابر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔
(۱۳۳۴۹) حدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ إسْمَاعِیلَ الأَسَدِیُّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عُبَیْدٍ الطَّائِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : جَائَہُ بَعْضُ جِیرَانِہِ ، فَقَالَ : إنِّی قَدْ تَہَیَّأْتُ لِلْخُرُوجِ ، وَلِی جِیرَانٌ مُحْتَاجُونَ مُتَعَفِّفُونَ ، فَمَا تَرَی لِی ؟ أَجْعَلُ کِرَائِی وَجَہَازِی فِیہِمْ ، أَوْ أَمْضِی لِوَجْہِی لِلْحَجِّ ؟ فَقَالَ : وَاللَّہِ ، إِنَّ الصَّدَقَۃَ لَعَظِیمٌ أَجْرُہَا ، وَمَا یَعْدِلُ عِنْدِی مَوْقِفٌ مِنَ تِلْکَ الْمَوَاقِفِ شَیْئًا مِنَ الأَشْیَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صدقہ، آزادی اور حج کا بیان
(١٣٣٥٠) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جو کچھ لوگ خرچ کرتے ہیں ان میں سے سب سے زیادہ اجر اس خون کا ہے جو یوم النحر میں بہایا جاتا ہے، سوائے اس کے کہ کوئی ذی رحم محرم محتاج ہو اس کے ساتھ صلہ رحمی کرنا اس سے زیادہ ثواب واجر والا کام ہے۔
(۱۳۳۵۰) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : مَا أَنْفَقَ النَّاسُ مِنْ نَفَقَۃٍ أَعْظَمَ أَجْرًا مِنْ دَمٍ یُہَرَاقُ یَوْمَ النَّحْرِ ، إِلاَّ رَحِمٌ مُحْتَاجَۃٌ یَصِلُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صدقہ، آزادی اور حج کا بیان
(١٣٣٥١) حضرت حسین بن علی فرماتے ہیں کہ میں مدینہ میں اہل بیت پر روزانہ ایک صاع یا دو صاع مہینے میں خرچ کروں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں حج پر حج کرتا جاؤں۔
(۱۳۳۵۱) حدَّثَنَا الْمُحَارِبی ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : لأَنْ أَقُوتَ أَہْلَ بَیْتٍ بِالْمَدِینَۃِ صَاعًا کُلَّ یَوْمٍ ، أَوْ صَاعَیْنِ شَہْرًا ، أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ حَجَّۃٍ فِی إثْرِ حَجَّۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صدقہ، آزادی اور حج کا بیان
(١٣٣٥٢) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ادائے فریضہ کے بعد سب سے محبوب عمل مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔
(۱۳۳۵۲) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : مَا عَمِلَ النَّاسُ بَعْدَ الْفَرِیضَۃِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ إطْعَامِ مِسْکِینٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفلی قربانی کو خود کھا سکتا ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٥٣) حضرت سنان بن سلمہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نفلی قربانی کو خود نہیں کھائے گا اگر کھالیا تو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
(۱۳۳۵۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ (ح) وَعَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ سَعْوَۃَ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْہَدْیُ التَّطَوُّعُ لاَ یُؤْکَلُ مِنْہُ ، فَإِنْ أَکَلَ غَرِمَ۔ (احمد ۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفلی قربانی کو خود کھا سکتا ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٥٤) حضرت علی اور حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نفلی قربانی کو اگر کھالے تو جرمانہ لازم ہوگا۔
(۱۳۳۵۴) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ذَکْوَانَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، وَعَبْدِ اللہِ قَالاَ : إِنْ أَکَلَ مِنْہُ غَرِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفلی قربانی کو خود کھا سکتا ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٥٥) حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص نفلی قربانی بھیجے اس کو حرم میں ذبح کرے اور خود اس میں کچھ نہ کھائے، اگر اس نے خود کھالیا تو اس پر اس کا بدل لازم ہے۔
(۱۳۳۵۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ أَہْدَی ہَدْیًا تَطَوُّعًا ، فَعَطِبَ نَحَرَہُ دُونَ الْحَرَمِ ، وَلَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ ، فَإِنْ أَکَلَ فَعَلَیْہِ الْبَدَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفلی قربانی کو خود کھا سکتا ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٥٦) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے میرے ساتھ قربانی کا جانور بھیجا اور مجھے حکم دیا کہ اس کو جب ذبح کروں تو ایک تہائی صدقہ کروں اور ایک تہائی لوگوں کو کھلاؤں (اور خود کھاؤں) اور ایک تہائی ان کے بھائی عتبہ کے گھر بھیج دوں۔
(۱۳۳۵۶) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : بَعَثَ مَعِی عَبْدُ اللہِ بِہَدْیِہِ ، قَالَ : وَأَمَرَنِی إِذَا نَحَرْتُہُ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِثُلُثٍ ، وَآکُلَ ثُلُثًا ، وَأَبْعَثَ إلَی أَہْلِ أَخِیہِ عُتْبَۃ بِثُلُثٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفلی قربانی کو خود کھا سکتا ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٥٧) حضرت سعید بن المسیب قربانی کے اونٹ کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس پر نفل میں کچھ لازم نہیں ہے مگر یہ کہ اس کو اس میں کسی کا حکم دیا جائے یا وہ خود اس میں کھالے یا کھلایا جائے، اگر وہ ایسا کرے گا تو اس پر اس کا بدل لازم ہے۔
(۱۳۳۵۷) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی الْبَدَنَۃِ لَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ فِی التَّطَوُّعِ ، إِلاَّ أَنْ یَأْمُرَ فِیہَا بِأَمْرٍ ، أَوْ یَأْکُلَ ، أَوْ یُطْعِمَ ، فَإِنْ فَعَلَ أَبْدَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفلی قربانی کو خود کھا سکتا ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٥٨) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ جب تو نے نفلی قربانی میں سے خود کھالیا تو جرمانہ اور بدل لازم ہوگیا۔
(۱۳۳۵۸) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : إذَا أَکَلْتَ مِنْ ہَدْیِ التَّطَوُّعِ غَرِمْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৩৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفلی قربانی کو خود کھا سکتا ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٥٩) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میرے پاس قربانی کا جانور تھا جو مساکین کے صدقہ کے لیے تھا، پس مجھے حکم دیا کہ میں اس میں سے خود بھی کھاؤں اور ذخیرہ بھی کروں۔
(۱۳۳۵۹) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : کَانَ مَعِی ہَدْیٌ صَدَقَۃٌ لِلْمَسَاکِینِ ، فَأَمَرَنِی أَنْ آکُلَ مِنْہُ وَأَدَّخِرَ۔
তাহকীক: