মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩৩৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفلی قربانی کو خود کھا سکتا ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٦٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جو چیز اللہ تعالیٰ کے لیے قربان کرتے تھے پھر اس میں سے خود تناول نہ کرتے تھے، پھر ان کو اجازت دے دی گئی کہ وہ ھدی اور قربانی کے جانور اور اس جیسی دوسری چیزوں کو خود بھی کھا سکتے ہیں۔
(۱۳۳۶۰) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا لاَ یَأْکُلُونَ مِنْ شَیْئٍ جَعَلُوہُ لِلَّہِ ، ثُمَّ رُخِّصَ لَہُمْ أَنْ یَأْکُلُوا مِنَ الْہَدْیِ وَالأَضَاحِیِّ وَأَشْبَاہِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کفارہ کی قربانی اور شکار کی جزا کا حکم
(١٣٣٦١) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم فدیہ اور شکار کی جزاء میں سے نہیں کھائے گا۔
(۱۳۳۶۱) حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُمْ قَالُوا : لاَ یُؤْکَلُ مِنَ الْفِدْیَۃِ ، وَلاَ مِنْ جَزَائِ الصَّیْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کفارہ کی قربانی اور شکار کی جزا کا حکم
(١٣٣٦٢) حضرت ابن عمر فرماتے تھے کہ اگر اونٹ راستے میں تھک جائے یا اس کا پاؤں ٹوٹ جائے تو اس کا مالک اس میں سے خود بھی کھا سکتا ہے اور دوسروں کو بھی کھلا سکتا ہے، اس پر اس کا بدل لازم نہیں ہے، ہاں اگر وہ نذر یا شکار کے بدلے کا جانور ہو تو پھر اگر کھالیا تو بدل لازم آئے گا۔
(۱۳۳۶۲) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا عَطِبَتِ الْبَدَنَۃُ ، أَوْ کُسِرَتْ أَکَلَ مِنْہَا صَاحِبُہَا وَأَطْعَمَ ، وَلَمْ یُبَدِّلْہَا ، إِلاَّ أَنْ تَکُونَ نَذْرًا ، أَوْ جَزَائَ صَیْدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کفارہ کی قربانی اور شکار کی جزا کا حکم
(١٣٣٦٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جو جانور شکار کی جزاء ہو یا قربانی کے لیے یا مساکین کے لیے نذر ہو تو اس میں سے خود نہیں کھائے گا۔
(۱۳۳۶۳) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : مَا کَانَ مِنْ جَزَائِ صَیْدٍ ، أَوْ نُسُکٍ ، أَوْ نَذْرٍ لِلْمَسَاکِینِ ، فَإِنَّہُ لاَ یَأْکُلُ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کفارہ کی قربانی اور شکار کی جزا کا حکم
(١٣٣٦٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ شکار کے جزاء میں دی جانے والی قربانی میں سے خود نہیں کھائے گا۔
(۱۳۳۶۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یَأْکُلُ مِنْ جَزَائِ الصَّیْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کفارہ کی قربانی اور شکار کی جزا کا حکم
(١٣٣٦٥) حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو قربانی نذر کی ہو یا کفارہ کی ہو یا مساکین کے لیے ہو اس میں سے خود نہ کھائے۔
(۱۳۳۶۵) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لاَ یُؤْکَلُ مِنَ النَّذْرِ ، وَلاَ مِنَ الْکَفَّارَۃِ ، وَلاَ مِمَّا جُعِلَ لِلْمَسَاکِینِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کفارہ کی قربانی اور شکار کی جزا کا حکم
(١٣٣٦٦) حضرت علی سے بھی یہی مروی ہے۔
(۱۳۳۶۶) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : لاَ یُؤْکَلُ مِنَ النَّذْرِ ، وَلاَ مِنْ جَزَائِ الصَّیْدِ ، وَلاَ مِمَّا جُعِلَ لِلْمَسَاکِینِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کفارہ کی قربانی اور شکار کی جزا کا حکم
(١٣٣٦٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ شکار کرنے کے بدلے جو قربانی کی جائے اس میں سے خود نہ کھائے۔
(۱۳۳۶۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ یَأْکُلُ مِنْ جَزَائِ الصَّیْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا اشعار کرنا واجب ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٦٨) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ھدی کے کوہان کے داہنی طرف اشعار کیا اور اس سے خون کو دور کردیا۔
(۱۳۳۶۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی حَسَّانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَشْعَرَ الْہَدْیَ فِی السَّنَامِ الأَیْمَنِ ، مَاطَ عَنْہُ الدَّمَ۔ (مسلم ۲۰۵۔ ترمذی ۹۰۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا اشعار کرنا واجب ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٦٩) حضرت مسور بن مخرمہ اور مروان بن حکم سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیبیہ کے سال ھدی کو قلادہ ڈالا اور اس کا اشعار کیا۔
(۱۳۳۶۹) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَیْبِیَۃِ قَلَّدَ الْہَدْیَ وَأَشْعَرَہُ۔ (بخاری ۱۶۹۴۔ احمد ۴/۳۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا اشعار کرنا واجب ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٧٠) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں ھدی کا اشعار کرنا ضروری نہیں۔
(۱۳۳۷۰) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ قَالُوا : لَیْسَ الإِشْعَارُ بِوَاجِبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا اشعار کرنا واجب ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٧١) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر تو چاہے تو جانور کا اشعار کر اور اگر چاہے تو نہ کر۔
(۱۳۳۷۱) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ قَالُوا : أَشْعِرِ الْہَدْیَ إِنْ شِئْتَ ، وَإِنْ شِئْتَ فَلاَ تُشْعِرہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا اشعار کرنا واجب ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٧٢) حضرت عائشہ سے دریافت کیا گیا کہ قربانی کے اونٹ کا اشعار کیا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر چاہے تو اشعار کرلے اور اشعار کرنا چاہیے تاکہ معلوم ہوجائے یہ قربانی کا اونٹ ہے۔
(۱۳۳۷۲) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَد ، عَنْ عائِشَۃَ ؛ أَنَّہُ أَرْسَلَ إلَیْہَا أَیُشْعَرُ ، یَعْنِی الْبَدَنَۃَ ؟ فَقَالَتْ : إِنْ شِئْتَ ، إنَّمَا تُشْعَرُ لِیُعْلَمَ أَنَّہَا بَدَنَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا اشعار کرنا واجب ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٧٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جانور قربانی کے لیے نہیں ہوتا جب تک کہ اس کو قلادہ نہ ڈالا جائے اور اس کا اشعار نہ کردیا جائے اور اسے عرفہ میں کھڑا نہ کردیا جائے۔
(۱۳۳۷۳) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ ہَدْیَ إِلاَّ مَا قُلِّدَ وَأُشْعِرَ وَوَقَفَ بِہِ بِعَرَفَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا اشعار کرنا واجب ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٧٤) حضرت عطائ اور حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ ھدی کو جھول پہنائے اور پھر اشعار کرے۔
(۱۳۳۷۴) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَد أَنَّہُمَا قَالاَ : یُجَلِّلُ ، ثُمَّ یُشْعِرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا اشعار کرنا واجب ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٧٥) حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ھدی کا اشعار فرمایا تھا۔
(۱۳۳۷۵) حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَشْعَرَ۔

(بخاری ۱۶۹۶۔ مسلم ۹۵۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا اشعار کرنا واجب ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٧٦) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ھدی کے اونٹ کو قلادہ بھی ڈالا جائے گا اشعار بھی کیا جائے گا اور ھدی کی گائے کو صرف قلادہ ڈالا جائے گا اس کا اشعار نہیں کیا جائے گا اور ھدی کی بکری کو نہ قلادہ ڈالے گا اور نہ اس کا اشعار کرے گا۔
(۱۳۳۷۶) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الإِبِلُ تُقَلَّدُ وَتُشْعَرُ ، وَالْبَقَرُ تُقَلَّدُ وَلاَ تُشْعَرُ ، وَالْغَنَمُ لاَ تُقَلَّدُ وَلاَ تُشْعَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ھدی کا اشعار کرنا واجب ہے کہ نہیں ؟
(١٣٣٧٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو ھدی کے جانور کا اشعار کرلو اور اگر چاہے تو نہ کرو، (ضروری نہیں ہے) ۔
(۱۳۳۷۷) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إِنْ شِئْتَ فَأَشْعِرِ الْہَدْیَ ، وَإِنْ شِئْتَ فَلاَ تُشْعِرْ ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٧٨) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کبوتر اور اس کے بچوں پر دروازہ بند کیا اور منیٰ اور عرفات چلا گیا پھر جب واپس لوٹا تو وہ کبوتر اور بچے مرچکے تھے، وہ شخص حضرت ابن عمر کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے ذکر کیا آپ نے اس پر تین بکریوں کا دینا لازم قرار دیا اور ایک اور شخص نے ان کے ساتھ حکم لگایا۔
(۱۳۳۷۸) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ عَطَائٍ (ح) وَیُوسُفَ بْنِ مَاہَکٍ ، وَمَنْصُورٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً أَغْلَقَ بَابَہُ عَلَی حَمَامَۃٍ وَفَرْخَیْہَا ، ثُمَّ انْطَلَقَ إلَی عَرَفَاتٍ وَمِنًی ، فَرَجَعَ وَقَدْ مُوِّتَتْ ، فَأَتَی ابْنَ عُمَرَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ ، فَجَعَلَ عَلَیْہِ ثَلاَثًا مِنَ الْغَنَمِ ، وَحَکَمَ مَعَہُ رَجُلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٧٩) حضرت عطاء بن السائب سے مروی ہے کہ ہم لوگ ایک گھر میں آئے اور گھر میں ایک کبوتر کو قید کردیا جس سے کبوتر مرگیا، ہم نے حضرت عطائ سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا اس میں بکری دیناپڑے گی۔
(۱۳۳۷۹) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : نَزَلْنَا مَنْزِلاً ، فَأَغْلَقْنَا بَابَ الْمَنْزِلِ عَلَی حَمَامَۃٍ فَمَاتَتْ ، فَسَأَلْنَا عَطَائً ؟ فَقَالَ : فِیہَا شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক: