মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩৩৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٨٠) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اس پر بکری لازم ہے۔
(۱۳۳۸۰) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : عَلَیْہِ شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٨١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جو شخص مکہ کے کبوتروں میں سے کوئی کبوتر مار دے اس پر بکری لازم ہے۔
(۱۳۳۸۱) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : مَنْ قَتَلَ حَمَامَۃً مِنْ حَمَامِ مَکَّۃَ فَعَلَیْہِ شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٨٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں اس پر بکری لازم ہے۔
(۱۳۳۸۲) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٨٣) حضرت سلمہ بن محرز فرماتے ہیں کہ میں نے مکہ میں اپنا دروازہ بند کردیا جب میں نے اس کو دوبارہ کھولا تو دو پرندے مرچکے تھے، میں نے حضرت طاؤس سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : دو بکریاں ذبح کرو۔
(۱۳۳۸۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ مُحْرِزٍ ، قَالَ : أَغْلَقْتُ بَابِی بِمَکَّۃَ ثُمَّ فَتَحْتُہُ ، فَإِذَا طَیْرَانِ قَدْ مَاتَا ، فَسَأَلْتُ طَاوُوسًا ؟ فَقَالَ : اذْبَحْ شَاتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٨٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں حرم کے ہر پرندے (کبوتر) کے بدلے ایک ایک بکری دینا لازم ہے۔
(۱۳۳۸۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی طَیْرِ الْحَرَمِ : شَاۃٌ شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٨٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں الدبسی پرندہ (جو لال اور کالے رنگ کا ہوتا ہے) اور خوبصورت آواز والا کبوتر اور الأخضر پرندہ (جو عربوں کے ہاں منحوس سمجھا جاتا ہے) کے بدلے بکری لازم ہے۔
(۱۳۳۸۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الدّبْسِیِّ وَالْقُمْرِیِّ وَالأَخْضَرِ : شَاۃٌ شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٨٦) حضرت حکم مکہ کے ایک شیخ سے روایت کرتے ہیں کہ گھر پر ایک کبوتر بیٹھا ہوا تھا جو حضرت عمر کے ہاتھ پر گرپڑا حضرت عمر نے ہاتھ سے اشارہ کیا تو وہ اڑ کر مکہ کے کسی گھر پر جا بیٹھا جہاں اس کو سانپ نے کھالیا، حضرت عمر نے اپنے اوپر بکری لازم کرلی۔
(۱۳۳۸۶) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ شَیْخٍ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ ؛ أَنَّ حَمَامًا کَانَ عَلَی الْبَیْتِ ، فَخَرَّ عَلَی یَدِ عُمَرَ ، فَأَشَارَ بِیَدِہِ ، فَطَارَ فَوَقَعَ عَلَی بَعْضِ بُیُوتِ أَہْلِ مَکَّۃَ ، فَجَائَتْ حَیَّۃٌ فَأَکَلَتْہُ ، فَحَکَمَ عُمَرُ عَلَی نَفْسِہِ شَاۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٨٧) حضرت صالح کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کے ساتھ حج کیا میں نے ان کے لیے ایک گھر میں بستر بچھایا تو وہ لیٹ گئے، اتنے میں ایک کبوتر آیا اور بستر کے اوپر روشندان میں آ بیٹھا اور اس نے اپنے پاؤں سے کھودنا شروع کردیا مجھے ڈر ہوا کہ یہ مٹی وغیرہ بستر پر گرائے گا جس کی وجہ سے حضرت عثمان جاگ جائیں گے، میں نے اس کبوتر کو اڑا دیا تو وہ دوسرے روشندان میں جا بیٹھا، ایک سانپ نکلا اور اس کو مار ڈالا، پھر جب حضرت عثمان نیند سے بیدار ہوئے تو میں نے یہ بات بتائی، آپ نے فرمایا اپنی طرف سے بکری ادا کرو، میں نے عرض کیا کہ میں نے تو آپ کی وجہ سے اس کو بھگایا تھا، آپ نے فرمایا پھر میری طرف سے بھی بکری ادا کرو۔
(۱۳۳۸۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ صَالِحِ بْنِ الْمَہْدِیِّ ، أَنَّ أَبَاہُ أَخْبَرَہُ ، قَالَ : حجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَقَدِمْنَا بِمَکَّۃَ ، فَفَرَشْتُ لَہُ فِی بَیْتٍ فَرَقَدَ ، فَجَائَتْ حَمَامَۃٌ فَوَقَعَتْ فِی کُوَّۃٍ عَلَی فِرَاشِہِ ، فَجَعَلَتْ تَبْحَثُ بِرِجْلَیْہَا ، فَخَشِیتُ أَنْ تَنْثُرَ عَلَی فِرَاشِہِ فَیَسْتَیْقِظَ ، فَأَطَرْتُہَا فَوَقَعَتْ فِی کُوَّۃٍ أُخْرَی ، فَخَرَجَتْ حَیَّۃٌ فَقَتَلَتْہَا ، فَلَمَّا اسْتَیْقَظَ عُثْمَانُ أَخْبَرْتُہُ ، فَقَالَ : أَدِّ عَنْکَ شَاۃً ، فَقُلْتُ : إنَّمَا أَطَرْتُہَا مِنْ أَجْلِکَ ، قَالَ : وَعَنِّی شَاۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٨٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جس شخص نے حرم کے پرندوں کا فدیہ دیا وہ حضرت عثمان تھے۔
(۱۳۳۸۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ فَدَی طَیْرَ الْحَرَمِ بِشَاۃٍ عُثْمَانُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٨٩) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اگر حرم کے کبوتروں کو مکہ میں مار دیا جائے تو اس پر بکری دینا لازم ہے۔
(۱۳۳۸۹) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی حَمَامِ الْحَرَمِ إذَا قُتِلَ بِمَکَّۃَ ، فَفِیہِ شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مکہ کے پرندوں میں سے کبوتر کو مار ڈالے
(١٣٣٩٠) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے پرندے کے بچوں کو پکڑا پھر واپس رکھنے کا ارادہ کیا تو وہ بچے مرگئے، آپ نے فرمایا وہ شخص ان بچوں کا ضامن ہے۔
(۱۳۳۹۰) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ قَالاَ : سَأَلْنَا إِبْرَاہِیمَ عَن رَجُلٍ أَخَذَ بِیَدِہِ فَرْخًا ، وَہُوَ مُحْرِمٌ ، فَأَرَادَ أَنْ یَرُدَّہُ فَمَاتَ ؟ فَقَالَ : ہُوَ ضَامِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٣٩١) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہلا رَفَثَ سے مراد جماع ہے اور وَ لَا فُسُوْقَ سے مراد دوسرے گناہ کے کام اور وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ سے مراد یہ ہے کہ تو اپنے ساتھی سے اتنا بحث و مباحثہ کرے کہ اس کو غصہ آجائے۔
(۱۳۳۹۱) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : (لاَ رَفَثَ) الْجِمَاعُ (وَلاَ فُسُوقَ) الْمَعَاصِی (وَلاَ جِدَالَ فِی الْحَجِّ) قَالَ : تُمَارِی صَاحِبَک حَتَّی تُغْضِبَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٣٩٢) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ سے مراد یہ ہے کہ ذی الحجہ کے مہینے میں حج کیا جائے اس مہینے سے موخر نہ کیا جائے، حج میں کوئی شک نہیں ہے کیونکہ جاہلیت میں لوگ ذی الحجہ کے علاوہ دوسرے مہینوں میں کرتے تھے۔
(۱۳۳۹۲) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ {وَلاَ جِدَالَ فِی الْحَجِّ} قَالَ : قدْ صَارَ الْحَجُّ فِی ذِی الْحِجَّۃِ لاَ شَہْرَ یُنْسَأُ ، وَلاَ شَکَّ فِی الْحَجِّ ، لأَنَّ أَہْلَ الْجَاہِلِیَّۃِ کَانُوا یُحِطُّونَ فَیَحُجُّونَ فِی غَیْرِ ذِی الْحِجَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٣٩٣) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ سے مراد یہ ہے کہ اپنے ساتھی سے اتنا بحث و مباحثہ نہ کر کہ اس کو غصہ آجائے۔
(۱۳۳۹۳) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : {لاَ جِدَالَ فِی الْحَجِّ} قَالَ : لَیْسَ لَکَ أَنْ تُمَارِیَ صَاحِبَک حَتَّی تُغْضِبَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٣٩٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں الرفث سے مراد عورتوں کے پاس آنا، الفسوق سے مراد گالی نکالنا اور والجدال سے مراد اپنے ساتھی سے بحث و مباحثہ کرنا ہے۔
(۱۳۳۹۴) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الرَّفَثُ إتْیَانُ النِّسَائِ ، وَالْفُسُوقُ السِّبَابُ ، وَالْجِدَالُ الْمُمَارَاۃُ أَنْ تُمَارِیَ صَاحِبَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٣٩٥) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع کرنا، الفسوق سے مراد دوسرے گناہ اور والجدال سے مراد اپنے ساتھی سے جھگڑا اور مناظرہ کرنا جس سے اس کو غصہ آجائے۔
(۱۳۳۹۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عُقَیْلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : الرَّفَثُ الْجِمَاعُ ، وَالْفُسُوقُ الْمَعَاصِی ، وَالْجِدَالُ أَنْ تُجَادِلَ صَاحِبَک حَتَّی تُغْضِبَہُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٣٩٦) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں الرفث سے مراد جماع، الفسوق سے مراد دوسرے گناہ اور والجدال سے مراد جھگڑا و مباحثہ کرنا ہے۔
(۱۳۳۹۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نَضْرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ: الرَّفَثُ الْجِمَاعُ، وَالْفُسُوقُ الْمَعَاصِی، وَالْجِدَالُ الْمِرَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٣٩٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع کرنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کو کنایہ کے ساتھ بیان کیا۔
(۱۳۳۹۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ بَکْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: الرَّفَثُ الْجِمَاعُ، وَلَکِنَّ اللَّہَ کَنَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٣٩٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع کرنا، والفسوق سے مراد گالی دینا اور والجدال سے مراد حج میں اختلاف اور مناظرہ کرنا۔
(۱۳۳۹۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الرَّفَثُ الْغِشْیَانُ ، وَالْفُسُوقُ السِّبَابُ ، وَالْجِدَالُ الاخْتِلاَفُ فِی الْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٣٩٩) حضرت عطاء بن یسار سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ } کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا الرفث سے مراد جماع کرنا، والفسوق سے مراد دوسرے گناہ اور والجدال سے مراد گالی دینا ہے۔
(۱۳۳۹۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ وُہَیبٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ ؛ أنَّہُ سَأَلَ عَطَائَ بْنَ یَسَارٍ عَنْ قَوْلِہِ : (فَلاَ رَفَثَ وَلاَ فُسُوقَ وَلاَ جِدَالَ فِی الْحَجِّ) ؟ قَالَ : الرَّفَثُ وِقَاعُ النِّسَائِ ، وَالْفُسُوقُ الْمَعَاصِی ، وَالْجِدَالُ السِّبَابُ۔
tahqiq

তাহকীক: