মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩৩৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٤٠٠) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد بیوی سے شرعی ملاقات کرنا، والفسوق سے مراد دوسرے گناہ اور والجدال سے مراد یہ ہے کہ تو اپنے ساتھی سے اتنا بحث مباحثہ کرے کہ جس سے اس کو غصہ آجائے اور وہ تجھے غصہ دلا دے۔
(۱۳۴۰۰) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الرَّفَثُ : الجماع ، وَالْفُسُوقُ الْمَعَاصِی ، وَالْجِدَالُ أَنْ تُجَادِلَ صَاحِبَک حَتَّی تُغْضِبَہُ وَیُغْضِبَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٤٠١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ سے مراد یہ ہے کہ حج کے کاموں میں درست اور صحیح رہے، (غلط کام نہ کرے) ۔
(۱۳۴۰۱) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : (وَلاَ جِدَالَ فِی الْحَجِّ) قَالَ : قَدِ اسْتَقَامَ أَمْرُ الْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٤٠٢) حضرت نعمان بن عمرو بن مقرن سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مومن کو گالی دینا فسق اور اس کو قتل کرنا کفر ہے۔
(۱۳۴۰۲) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی خَالِدٍ الْوَالِبِیِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُقَرِّنٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : سِبَابُ الْمُؤْمِنِ فُسُوقٌ ، وَقِتَالُہُ کُفْرٌ۔ (طبرانی ۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٤٠٣) حضرت نعمان بن عمرو مقرن سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۳۴۰۳) حدَّثَنَا عَبیدَۃُ بْنِ حُمَیْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی خَالِدٍ الْوَالِبِیِّ ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُقَرِّنٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِنَحْوِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٤٠٤) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع کرنا، والفسوق سے مراد گالی دینا اور والجدال سے مراد بحث و مباحثہ ہے کہ تو اپنے ساتھی سے اتنا بحث و مباحثہ کرے کہ اس کو غصہ آجائے۔
(۱۳۴۰۴) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : الرَّفَثُ الْجِمَاعُ ، وَالْفُسُوقُ السِّبَابُ ، وَالْجِدَالُ الْمِرَائُ أَنْ تُمَارِیَ صَاحِبَک حَتَّی تُغْضِبَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٤٠٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں الرفث سے مراد جماع کرنا والفسوق سے مراد دوسرے گناہ اور والجدال سے مراد جھگڑا کرنا ہے۔
(۱۳۴۰۵) حدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الرَّفَثُ الْجِمَاعُ ، وَالْفُسُوقُ الْمَعَاصِی ، وَالْجِدَالُ الْمِرَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٤٠٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں فلا رفث سے مراد عورتوں سے ہمبستری کرنا ہے۔
(۱۳۴۰۶) حدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ وَرْقَائَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ (فَلاَ رَفَثَ) قَالَ : جِمَاعُ النِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٤٠٧) حضرت عبداللہ بن مسعود سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مومن کو گالی دینا فسق اور اس کو قتل کرنا کفر ہے۔
(۱۳۴۰۷) حدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الشَّیْبَانِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: سِبَابُ الْمُؤْمِنِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُہُ کُفْرٌ۔ (ابویعلی ۴۹۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٤٠٨) حضرت عبداللہ سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۳۴۰۸) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِنَحْوِ حَدِیثِ مُعْتَمِرٍ۔ (بخاری ۴۸۔ مسلم ۱۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ کی تفسیر میں کیا کہا گیا ہے
(١٣٤٠٩) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مومن کو گالی دینا فسق اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔
(۱۳۴۰۹) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : سِبَابُ الْمُؤْمِنِ فُسُوقٌ ، وَقِتَالُہُ کُفْرٌ۔ (نسائی ۳۵۶۷۔ احمد ۱/۱۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
(١٣٤١٠) حضرت جبیر بن مطعم سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے بنو عبد مناف ! کسی شخص کو طواف کرنے اور کسی بھی وقت دن یا رات میں اس میں نماز ادا کرنے سے نہ روکو۔
(۱۳۴۱۰) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَابَاہُ ، عَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أنَّ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : یَا بَنِی عَبْدِ مَنَافٍ لاَ تَمْنَعُوا أَحَدًا طَافَ بِہَذَا الْبَیْتِ وَصَلَّی ، أَیَّ سَاعَۃٍ مِنْ لَیْلٍ ، أَوْ نَہَارٍ۔ (ترمذی ۶۸۶۔ ابوداؤد ۱۸۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
(١٣٤١١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس کو دیکھا آپ نے عصر کے بعد طواف کیا اور نماز ادا فرمائی۔
(۱۳۴۱۱) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ طَافَا بَعْدَ الْعَصْرِ وَصَلَّیَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
(١٣٤١٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا آپ نے فجر کے بعد طواف کیا اور سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۳۴۱۲) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ طَافَ بِالْبَیْتِ بَعْدَ الْفَجْرِ ، وَصَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
(١٣٤١٣) حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرات حسنین کو دیکھا کہ آپ مکہ تشریف لائے اور عصر کے بعد طواف کیا اور دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۱۳۴۱۳) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ أبی شُعْبَۃَ ؛ أَنَّہُ رَأَی الْحَسَنَ ، وَالْحُسَیْنَ قَدِمَا مَکَّۃَ ، فَطَافَا بِالْبَیْتِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَصَلَّیَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
(١٣٤١٤) حضرت لیث سے مروی ہے کہ حضرت حسن، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد عصر کے بعد طواف کرتے تھے اور طواف کے فورا بعد دو رکعت نماز ادا کرتے تھے۔
(۱۳۴۱۴) حدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ؛ أَنَّ الْحَسَنَ ، وَعَطَائً ، وَمُجَاہِدًا کَانُوا یَطُوفُونَ بِالْبَیْتِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، وَیُصَلُّونَ فِی دُبُرِ طَوَافِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
(١٣٤١٥) حضرت سلیم بن حیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ بن خالد سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۴۱۵) حدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ سُلَیْمِ بْنِ حَیَّانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عِکْرِمَۃَ بْنَ خَالِدٍ عَنْہُ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
(١٣٤١٦) حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنے اور دو رکعت نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۳۴۱۶) حدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا بِالطَّوَافِ بَعْدَ الْفَجْرِ وَبَعْدَ الْعَصْرِ وَالصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
(١٣٤١٧) حضرت ابو الطفیل نے عصر کے بعد طواف کیا اور نماز ادا کی یہاں تک کہ سورج زرد ہونا شروع ہوگیا (قریب الغروب ہوگیا) ۔
(۱۳۴۱۷) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ جُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، وَیُصَلِّی حَتَّی تَصْفَرُّ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
(١٣٤١٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر اور حضرت ابن زبیر کو فجر کے بعد طواف کرتے اور طلوع شمس سے قبل نماز ادا کرتے دیکھا۔
(۱۳۴۱۸) حدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ الزُّبَیْرِ طَافَا بِالْبَیْتِ بَعْدَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ ، ثُمَّ صَلَّیَا رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
(١٣٤١٩) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ فجر اور عصر کے بعد جب چاہے طواف کر اور نماز ادا کر۔
(۱۳۴۱۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : طُفْ وَصَلِّ بَعْدَ الْعَصْرِ وَبَعْدَ الْفَجْرِ مَا کُنْتَ فِی وَقْتٍ۔
tahqiq

তাহকীক: