মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩৪৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم حالت احرام میں بیوی کو شرعی ملاقات پر مجبور کرے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٤٦٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر محرم اپنی محرمہ بیوی کو شرعی ملاقات پر مجبور کرے تو مرد پر دو قربانیاں لازم ہیں ایک اپنی طرف سے اور ایک بیوی کی طرف سے، اور اگر بیوی کی بھی رضا مندی شامل ہو تو پھر ہر ایک پر اونٹ لازم ہے اور آئندہ سال حج کی قضاء لازم ہے۔
(۱۳۴۶۰) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِذَا اسْتَکْرَہَ الْمُحْرِمُ امْرَأَتَہُ وَہِیَ مُحْرِمَۃٌ فَعَلَیْہِ بَدَنَتَانِ ؛ بَدَنَۃٌ عَنْہُ وَبَدَنَۃٌ عَنْہَا ، وَإِنْ طَاوَعَتْہُ فَعَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا بَدَنَۃٌ وَالْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم حالت احرام میں بیوی کو شرعی ملاقات پر مجبور کرے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٤٦١) حضرت حسن اور حضرت عطائ محرم کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر وہ بیوی کو شرعی ملاقات پر مجبور کرے تو بیوی کا کفارہ بھی اس پر ہے اور اگر بیوی کی رضا مندی شامل ہو تو دونوں پر کفارہ ہے۔
(۱۳۴۶۱) حدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَی، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعَطَائٍ قَالاَ فِی الْمُحْرِمِ: إِذَا اسْتَکْرَہَ امْرَأَتَہُ فَعَلَیْہِ کَفَّارَتُہَا، فَإِنْ طَاوَعَتْہُ فَعَلَی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا کَفَّارَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم حالت احرام میں بیوی کو شرعی ملاقات پر مجبور کرے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٤٦٢) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ اگر مرد محرمہ بیوی کو مجبور کر کے اس کے ساتھ شرعی ملاقات کرلے، آپ نے فرمایا وہ اس کو اپنے پیسوں سے دوبارہ حج کروائے۔
(۱۳۴۶۲) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الْمُحْرِمَۃِ یَسْتَکْرِہُہَا زَوْجُہَا حَتَّی یُوَاقِعَ ، قَالَ : یُحِجُّہَا مِنْ مَالِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٦٣) حضرت عبد الرحمن بن حمید فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت سائب سے دریافت کیا کہ آپ نے مکہ میں قیام کے متعلق کیا سن رکھا ہے ؟ آپ نے فرمایا میں نے حضرت العلاء بن الحضرمی سے سنا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مکہ سے ہجرت کرنے والا شخص حج کے بعد تین دن تک مکہ میں قیام کرسکتا ہے۔
(۱۳۴۶۳) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَیْدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ السَّائِبَ : مَاذَا سَمِعْتَ فِی سُکْنَی مَکَّۃَ ؟ فَقَالَ : سَمِعْتُ الْعَلاَئَ بْنَ الْحَضْرَمِیِّ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ثَلاَثٌ لِلْمُہَاجِرِ بَعْدَ الصَّدَرِ۔ (مسلم ۴۴۴۔ احمد ۵۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٦٤) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اصحاب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (مہاجرین) میں سے کسی نے بھی مکہ میں قیام نہ فرمایا : اور حضرت عامر فرماتے تھے قیام نہیں ہے ؟
(۱۳۴۶۴) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَامِرًا یَقُولُ : مَا جَاوَرَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکَانَ عَامِرٌ یَقُولُ : مَا الْجِوَارُ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٦٥) حضرت ابو سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ کے ساتھ مکہ میں چھ ماہ قیام کیا۔
(۱۳۴۶۵) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ، قَالَ: جَاوَرْتُ مَعَ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللہِ بِمَکَّۃَ سِتَّۃَ أَشْہُرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٦٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبداللہ، حضرت ابن عمر، حضرت ابن عباس، حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید الخدری نے مکہ میں ہمارے پاس قیام کیا۔
(۱۳۴۶۶) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : جَاوَرَ عِنْدَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، وَابْنُ عُمَرَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، وَأَبُو ہُرَیْرَۃَ ، وَأَبُو سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٦٧) حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے مکہ میں دو سال تک قیام فرمایا۔
(۱۳۴۶۷) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابن الزُّبَیْرِ ، قَالَ : کَانَ یُقِیمُ بِمَکَّۃَ السَّنَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٦٨) حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے مکہ میں قیام کیا تو وہاں پر حضرت علی بن حسین اور حضرت سعید بن جبیر بھی موجود تھے۔
(۱۳۴۶۸) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ، قَالَ: جَاوَرْتُ بِمَکَّۃَ، وَثَمَّ عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ، وَسَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٦٩) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت عبید بن عمیر اللیثی حضرت عائشہ کے پاس آئے آپ مقام ثبیر میں مقیم تھیں، راوی کہتے ہیں کہ انھوں نے نذر مانی تھی کہ وہ ایک ماہ تک قیام کریں گی، اور ان کے بھائی حضرت عبد الرحمن نے ان کو اس سے منع فرمایا اور فرماتے تھے کہ بیت اللہ میں قیام کرنا اور اس کا طواف کرنا میرے نزدیک اس سے افضل اور بہتر ہے، راوی کہتے ہیں جب حضرت عبد الرحمن کی وفات ہوئی تو حضرت عائشہ نکلیں۔
(۱۳۴۶۹) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ أَنَا ، وَعُبَیْدُ بْنُ عُمَیْرٍ اللَّیْثِیُّ عَائِشَۃَ وَہِیَ مُجَاوِرَۃٌ بِثَبِیرٍ ، قَالَ : وَکَانَ عَلَیْہَا نَذْرٌ أَنْ تُجَاوِرَ شَہْرًا ، قَالَ : وَکَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَخُوہَا یَمْنَعُہَا مِنْ ذَلِکَ وَیَقُولُ : جِوَارُ الْبَیْتِ وَطَوَافٌ بِہِ أَحَبُّ إلَیَّ وَأَفْضَلُ ، قَالَ : فَلَمَّا مَاتَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ خَرَجَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٧٠) حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ حج سے چلے جانے بعد مکہ میں تین دن سے زیادہ قیام نہ کرو۔
(۱۳۴۷۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِی مَعْرُوفٍ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: لاَ تُقِیمُوا بَعْدَ النَّفْرِ إلاَّ ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٧١) حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ جب حضرت شعبی سے مکہ میں قیام کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وہ مکتوب لے آئے جو خزاعہ والوں کی طرف لکھا تھا، اس میں مکتوب تھا کہ میں نے ہر مہاجر کے لیے وہ حکم لیا ہے جو اپنے لیے ہے اگرچہ وہ اسی زمین سے تھا کہ وہ حج اور عمرہ کے علاوہ مکہ میں قیام نہیں کرے گا۔
(۱۳۴۷۱) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : کَانَ الشَّعْبِیُّ إذَا سُئِلَ عَنِ الْجُوَارِ جَائَ بِکِتَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَی خُزَاعَۃَ : إنِّی قَدْ أَخَذْتُ بِمَنْ ہَاجَرَ مِنْکُمْ کَمَا أَخَذْت لِنَفْسِی ، وَلَوْ کَانَ بِأَرْضِہِ غَیرَ سَاکِنِ مَکَّۃَ ، إِلاَّ حَاجًّا ، أَوْ مُعْتَمِرًا۔ (ابن سعد ۲۷۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٧٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ مکہ اقامت اور ٹھہرنے کا گھر نہیں ہے۔
(۱۳۴۷۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِیسَی ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہ قَالَ : مَکَّۃُ لَیْسَتْ بِدَارِ إقَامَۃٍ ، وَلاَ مُکْثٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ میں قیام کرنا
(١٣٤٧٣) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مہاجر کے لیے مکہ میں تین دن سے زیادہ قیام کرنے کی اجازت نہیں۔
(۱۳۴۷۳) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنِ الأَجْلَحِ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: لاَ یَصْلُحُ لِلْمُہَاجِرِ أَنْ یُجَاوِرَ فَوْقَ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ بِمَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص کا حلال آدمی کی مونچھیں یا دوسرے بال کاٹنا
(١٣٤٧٤) حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ میں نے حالت احرام میں محمد بن مروان کے مونچھوں کے بال کاٹے پھر میں نے حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا ؟ آپ نے مجھے ایک درہم صدقہ کرنے کا حکم دیا۔
(۱۳۴۷۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، قَالَ : أَخَذْتُ مِنْ شَارِبِ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ وَأَنَا مُحْرِمٌ ، فَسَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ؟ فَأَمَرَنِی أَنْ أَتَصَدَّقَ بِدِرْہَمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص کا حلال آدمی کی مونچھیں یا دوسرے بال کاٹنا
(١٣٤٧٥) حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ محرم حالت احرام میں اگر کسی حلال شخص کے مونچھوں کے بال کاٹ لے ؟ آپ نے فرمایا ایک درہم صدقہ کرے۔
(۱۳۴۷۵) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ فِی حَرَامٍ قَصَّ شَارِبَ حَلاَلٍ ؟ قَالَ : یَتَصَدَّقُ بِدِرْہَمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص کا حلال آدمی کی مونچھیں یا دوسرے بال کاٹنا
(١٣٤٧٦) حضرت حسن حالت احرام میں کسی غیر محرم کے بال اور ناخن کاٹنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۳۴۷۶) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ یَکْرَہُ أَنْ یَأْخُذَ الْمُحْرِمُ مِنْ رَأْسِ الْحَلاَلِ، یَعْنِی مِنْ شَعْرِہِ أَوْ یَقْلِمَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص کا حلال آدمی کی مونچھیں یا دوسرے بال کاٹنا
(١٣٤٧٧) حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ ہمارے اسلاف میں سے ایک نے حالت احرام میں جابر بن زید کا قصر کیا اور انھوں نے احرام کھولا۔
(۱۳۴۷۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی بَعْضَ أَصْحَابِنَا حَرَامًا یقصِّر عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ یُحَلِّلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم شخص کا حلال آدمی کی مونچھیں یا دوسرے بال کاٹنا
(١٣٤٧٨) حضرت عکرمہ سے مروی ہے کہ محرمہ عورت کسی حلال عورت کے بالوں میں کنگھی کرسکتی ہے اور دوسرے کی جو ؤیں مار سکتی ہے۔
(۱۳۴۷۸) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : الْمَرْأَۃُ الْمُحْرِمَۃُ تُمَشِّطُ الْمَرْأَۃَ الْحَلاَلَ ، إنَّمَا تَقْتُلُ قَمْلَ غَیْرِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
(١٣٤٧٩) حضرت سائب بن عبداللہ کی ایک خادمہ کہتی ہیں کہ آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں آل عباس کی سقایہ کی نبیذ پیوں اور فرماتے تھے، بیشک یہ حج کے مکملات میں سے ہے۔
(۱۳۴۷۹) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ مَوْلاَہُ السَّائِبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَتْ : کَانَ السَّائِبُ بْنُ عَبْدِ اللہِ یَأْمُرُنِی أَنْ أَشْرَبَ مِنْ سِقَایَۃِ آلِ عَبَّاسٍ ، وَیَقُولُ : إِنَّہُ مِنْ تَمَامِ الْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক: