মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩৪৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
(١٣٤٨٠) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ آل عباس کے سقایہ سے پانی پیو، بیشک مسلمان اس میں سے پیتے ہیں اور یہ سنت ہے۔
(۱۳۴۸۰) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : اشْرَبْ مِنْ سِقَایَۃِ آلِ عَبَّاسٍ ، وَقَدْ شَرِبَ مِنْہَا الْمُسْلِمُونَ ، وَہُوَ سُنَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
(١٣٤٨١) حضرت سائب بن عبداللہ نے اپنے غلام سے کہا آل عباس کے سقایہ سے پانی پی بیشک اس سے مسلمان پیتے ہیں۔
(۱۳۴۸۱) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ لِی مَوْلَی بَنِی عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ : اشْرَبْ مِنْ سِقَایَۃِ آلِ عَبَّاسٍ ، وَقَدْ شَرِبَ مِنْہَا الْمُسْلِمُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
(١٣٤٨٢) حضرت ربیع بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو دیکھا آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر زم زم کے پاس آئے تو آپ کے پاس سقایہ کا نبیذ لایا گیا آپ نے اس میں سے آدھا خود پی لیا اور آدھا حضرت جعفر کو عطا کردیا۔
(۱۳۴۸۲) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا جَعْفَرٍ طَافَ بِالْبَیْتِ ، ثُمَّ أَتَی زَمْزَمَ ، فَأُتِیَ بِنَبِیذٍ مِنْ نَبِیذِ السِّقَایَۃِ فَشَرِبَ نِصْفًا ، وَأَعْطَی جَعْفَرًا نِصْفًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
(١٣٤٨٣) حضرت بکر بن عبداللہ المزنی فرماتے ہیں کہ مجھے مرد کے لیے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ وہ سقایہ کی نبیذ پیئے۔
(۱۳۴۸۳) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِیّ ، قَالَ : أَحَبَّ لِلرَّجُلِ أَنْ یَشْرَبَ مِنْ نَبِیذِ السِّقَایَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
(١٣٤٨٤) حضرت محمد بن اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر سخت گرمی میں منیٰ سے نکلے اور بیت اللہ کے سات چکر لگائے اور دو رکعتیں ادا کیں پھر پانی پلانے والا برتن لایا گیا اور ہمیں محمد بن علی نے نبیذ پلایا، اس میں سے حضرت سعید بن جبیر نے پیا اور پھر مجھے پلایا۔
! سقایہ سے مراد خادمین حرم مکی کا وہ محکمہ ہے جس کے ذمے حجاج کرام کو پانی پلانا ہے۔
! سقایہ سے مراد خادمین حرم مکی کا وہ محکمہ ہے جس کے ذمے حجاج کرام کو پانی پلانا ہے۔
(۱۳۴۸۴) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : خَرَجَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ مِنْ مِنًی بِالْہَجِیرِ ، فَطَافَ أُسْبُوعًا بِالْبَیْتِ وَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ أَتَی السِّقَایَۃَ ، فَسَقَانَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ نَبِیذًا ، فَشَرِبَ مِنْہُ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ وَسَقَانِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
(١٣٤٨٥) حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ سقایہ کا نبیذ پیو۔
(۱۳۴۸۵) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : اشْرَبْ مِنْ نَبِیذِ السِّقَایَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
(١٣٤٨٦) ایک شخص کہتے ہیں حضرت مجاہد کے ساتھ حج کے سفر میں ایک ایسی نبیذ پی جس کی وجہ سے میرا سر چکرانے لگا۔
(۱۳۴۸۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : شَرِبْتُ مَعَہُ مِنْ نَبِیذِ السِّقَایَۃِ نَبِیذٍ صُدِّعْتُ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
(١٣٤٨٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو مکہ واپسی کے بعد نبیذ پیتے نہیں دیکھا۔
(۱۳۴۸۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لَمْ أَرَ ابْنَ عُمَرَ فِیمَا کَانَ یُفِیضُ شَرِبَ مِنَ النَّبِیذِ قَطُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سقایہ کی نبیذ پینے کا بیان
(١٣٤٨٨) حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کے ساتھ اتنے حج کئے جو شمار نہیں ہوسکتے، میں نے انھیں کبھی بھی نبیذ السقایہ پیتے نہیں دیکھا۔
(۱۳۴۸۸) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ؛ أَنَّہُ حَجَّ مَعَ سَالِمٍ مَا لاَ یُحْصَی ، فَلَمْ یَرَہُ شَرِبَ مِنْ نَبِیذِ السِّقَایَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آب زم زم پینے کا بیان
(١٣٤٨٩) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنو عبد المطلب کے پاس تشریف لائے، وہ بیر زم زم سے پانی نکال رہے تھے، بنو عبد المطلب کی پانی نکالنے میں مدد کرو اگر مجھے اس بات کا خوف نہ ہوتا کہ لوگ پانی نکالنے کے لیے مجھے دیکھ کر رش کریں گے تو میں بھی تمہارے ساتھ پانی نکالتا، لوگوں نے پانی نکالا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیا۔
(۱۳۴۸۹) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ ألنَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَتَی بَنِی عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَہُمْ یَنْزِعُونَ عَلَی زَمْزَمَ ، فَقَالَ : انْزِعُوا بَنِی عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَلَوْلاَ أَنْ یَغْلِبَکُمُ النَّاسُ عَلَی سِقَایَتِکُمْ لَنَزَعْتُ مَعَکُمْ ، فَنَاوَلُوہُ دَلْوًا فَشَرِبَ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آب زم زم پینے کا بیان
(١٣٤٩٠) حضرت عبداللہ بن عثمان بن خثیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا پھر آپ حوض پر تشریف لائے جس میں آب زم زم تھا آپ نے اس میں سے چلو بھر کر پانی پیا۔
(۱۳۴۹۰) حدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَان بْنِ خُثَیْمٍ قَالَ : أَفَضْتُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، فَأَتَی حَوْضًا فِیہِ مَائُ زَمْزَمَ ، فَغَرَفَ بِیَدِہِ فَشَرِبَ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آب زم زم پینے کا بیان
(١٣٤٩١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب وہ بیت اللہ کا طواف ختم کرتے تو آب زم زم پر آتے اور اس میں سے نوش فرماتے۔
(۱۳۴۹۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ إذَا وَدَّعُوا الْبَیْتَ ، أَنْ یَأْتُوا زَمْزَمَ فَیَشْرَبُوا مِنْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آب زم زم پینے کا بیان
(١٣٤٩٢) حضرت بکر فرماتے ہیں کہ مجھے پسند ہے کہ کوئی شخص آب زم زم میں سے خود بھی پیے اور اگر طاقت رکھے تو دوسروں کو بھی پلائے۔
(۱۳۴۹۲) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ بَکْرٍ ، قَالَ : أحبَّ لِلرَّجُلِ أَنْ یَشْرَبَ ، وَأَنْ یَسْتَقِی مِنْ زَمْزَمَ إنِ اسْتَطَاعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آب زم زم پینے کا بیان
(١٣٤٩٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو کبھی نہیں دیکھا کہ طواف کے بعد انھوں نے کبھی زم زم پیا ہو۔
(۱۳۴۹۳) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : لَمْ أَرَ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ فِیمَنْ کَانَ یُفِیضُ یَشْرَبُ مِنْ زَمْزَمَ قَطُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آب زم زم پینے کا بیان
(١٣٤٩٤) حضرت خالد بن ابوبکر سے مروی ہے کہ حضرت سالم کو طواف کے بعد زم زم کا پانی پیتے نہیں دیکھا۔
(۱۳۴۹۴) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَرَ سَالِمًا یَشْرَبُ مِنْ مَائِ زَمْزَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ماہ رجب میں عمرہ کرنے کو پسند کرتے ہیں
(١٣٤٩٥) حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر نے جنگ والے سال شوال اور رجب میں عمرہ ادا فرمایا۔
(۱۳۴۹۵) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ اعْتَمَرَ عام الْقِتَالَ فِی شَوَّالٍ وَرَجَبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ماہ رجب میں عمرہ کرنے کو پسند کرتے ہیں
(١٣٤٩٦) حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ نے ذی الحجہ کے آخر میں عمرہ ادا فرمایا، اور مدینہ سے رجب میں عمرہ ادا کیا اور ذوالحلیفہ سے عمرہ کا احرام باندھا۔
(۱۳۴۹۶) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : کَانَتْ عَائِشَۃُ تَعْتَمِرُ فِی آخِرِ ذِی الْحِجَّۃِ ، وَتَعْتَمِرُ مِنَ الْمَدِینَۃِ فِی رَجَبٍ ، تُہِلُّ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ماہ رجب میں عمرہ کرنے کو پسند کرتے ہیں
(١٣٤٩٧) حضرت اسود نے رجب میں عمرہ ادا کیا اور پھر واپس لوٹ آئے۔
(۱۳۴۹۷) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، قَالَ : کَانَ الأَسْوَدُ یَعْتَمِرُ فِی رَجَبٍ ثُمَّ یَرْجِعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ماہ رجب میں عمرہ کرنے کو پسند کرتے ہیں
(١٣٤٩٨) حضرت یحییٰ بن عبد الرحمن کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کے ساتھ ماہ رجب میں عمرہ کیا۔
(۱۳۴۹۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ یُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ اعْتَمَرَ مَعَ عُثْمَانَ فِی رَجَبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ماہ رجب میں عمرہ کرنے کو پسند کرتے ہیں
(١٣٤٩٩) حضرت ابو اسحاق سے رمضان میں عمرہ کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا میں نے حضرت عبداللہ کے اصحاب کو دیکھا وہ رجب کے عمرے سے اعراض نہیں کرتے تھے کہ حج کی تیاری شروع کردیتے تھے۔
(۱۳۴۹۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ وَسُئِلَ عَنْ عُمْرَۃِ رَمَضَانَ ؟ فَقَالَ : أَدْرَکْتُ أَصْحَابَ عَبْدِ اللہِ لاَ یَعْدِلُونَ بِعُمْرَۃِ رَجَبٍ ، ثُمَّ یَسْتَقْبِلُونَ الْحَجَّ۔
তাহকীক: