মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩৪৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ماہ رجب میں عمرہ کرنے کو پسند کرتے ہیں
(١٣٥٠٠) حضرت قاسم رجب میں عمرہ کرتے تھے۔
(۱۳۵۰۰) حدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ : کَانَ الْقَاسِمُ یَعْتَمِرُ فِی رَجَبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ماہ رجب میں عمرہ کرنے کو پسند کرتے ہیں
(١٣٥٠١) حضرت یحییٰ کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر اور حضرت عثمان کے ساتھ ماہ رجب میں عمرہ کیا۔
(۱۳۵۰۱) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : اعْتَمَرْتُ مَعَ عُمَرَ وَعُثْمَانَ فِی رَجَبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی کا مکان محصّب میں کچھ وقت گذارنا
(١٣٥٠٢) حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نکلنے والی رات میں مقام بطحاء سے رات کے ابتدائی حصے میں سفر کیا۔
(۱۳۵۰۲) حدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَیْقٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : أَدْلَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَیْلَۃَ النَّفْرِ مِنَ الْبَطْحَائِ إِدْلاَجًا۔

(ابن ماجہ ۳۰۶۸۔ احمد ۶/۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی کا مکان محصّب میں کچھ وقت گذارنا
(١٣٥٠٣) حضرت ابو رافع حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامان پر مامور تھے وہ فرماتے ہیں کہ میں آیا اور میں نے مقام ابطح میں خیمہ نصب کیا پھر حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور اس میں کچھ قیام فرمایا۔
(۱۳۵۰۳) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ یَقُولُ : إنَّ أَبَا رَافِعٍ کَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَنَا جِئْتُ فَضَرَبْتُ قُبَّتَہُ بِالأَبْطَحِ ، فَجَائَ فَنَزَلَ۔

(مسلم ۳۴۲۔ ابوداؤد ۲۰۰۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی کا مکان محصّب میں کچھ وقت گذارنا
(١٣٥٠٤) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ دیر مقام ابطح میں آرام فرمایا پھر رات کے ابتدائی حصہ میں سفر کا آغاز فرمایا۔
(۱۳۵۰۴) حدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَامَ نَوْمَۃً بِالأَبْطَحِ، ثُمَّ أَدْلَجَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی کا مکان محصّب میں کچھ وقت گذارنا
(١٣٥٠٥) حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : اے آل خزیمہ ! نکلنے والی رات سرسبز جگہ قیام کرو۔
(۱۳۵۰۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَیْد ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : یَا آلَ خُزَیْمَۃَ ، حَصِّبُوا لَیْلَۃَ النَّفْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی کا مکان محصّب میں کچھ وقت گذارنا
(١٣٥٠٦) حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود مقام ابطح میں قیام کے لیے رکے۔ انھوں نے اونٹ کی آواز سنی تو متوجہ ہوئے دیکھنے کے لیے کہ یہ کون ہیں ؟ حضرت ابن عمر واپسی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
(۱۳۵۰۶) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّۃَ ، قَالَ : نَزَلَ الأَسْوَدُ بِالأَبْطَحِ ، قَالَ : فَسَمِعَ رُغَائً ، قَالَ : فَنَظَرَ مَا ہُوَ ؟ فَإِذَا ہُوَ ابْنُ عُمَرَ یَرْتَحِلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی کا مکان محصّب میں کچھ وقت گذارنا
(١٣٥٠٧) حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ حج پر گیا، جب ہم واپس نکلنے لگے تو ہم مقام ابطح پر آئے جس وقت ہم منیٰ سے واپس آئے۔
(۱۳۵۰۷) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، قَالَ : جِئْتُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، فَلَمَّا نَفَرْنَا أَتَیْنَا الأَبْطَحَ حِینَ أَقْبَلْنَا مِنْ مِنًی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی کا مکان محصّب میں کچھ وقت گذارنا
(١٣٥٠٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب مقام ابطح میں آئے تو وہاں اپنا سامان رکھ لے پھر بیت اللہ کا طواف کرے اور وہاں کچھ دیر آرام کرے پھر واپسی کے لیے نکلے۔
(۱۳۵۰۸) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا انْتَہَی إِلَی الأَبْطَحِ فَلْیَضَعْ رَحْلَہُ ، ثُمَّ لِیَزُرِ الْبَیْتَ وَیَضْطَجِعْ فِیہِ ہُنَیْہَۃً ، ثُمَّ لِیَنْفِرْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی کا مکان محصّب میں کچھ وقت گذارنا
(١٣٥٠٩) حضرت ابن طاؤس سے مروی ہے کہ ان والد محترم مقام شعب خوز میں کچھ دیر قیام کرتے۔
(۱۳۵۰۹) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یُحَصِّبُ فِی شِعْبِ الْخَوْزِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حاجی کا مکان محصّب میں کچھ وقت گذارنا
(١٣٥١٠) حضرت عمرو بن دینار سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، اور حضرات شیخین کچھ دیر مقام ابطح میں قیام فرماتے۔
(۱۳۵۱۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ کَانُوا یُحَصِّبُونَ۔ (مسلم ۹۵۱۔ ترمذی ۹۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مقام ابطح میں قیام نہیں کرتے
(١٣٥١١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں مقام ابطح میں رکنا ضروری نہیں ہے، بیشک یہ تو وہ مقام ہے جہاں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکے تھے۔
(۱۳۵۱۱) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَیْسَ التَّحْصِیبُ بِشَیْئٍ ، إِنَّمَا ہُوَ مَنْزِلٌ نَزَلَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (بخاری ۱۷۶۶۔ مسلم ۹۵۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مقام ابطح میں قیام نہیں کرتے
(١٣٥١٢) حضرت ابن عباس مقام ابطح پر قیام نہ فرماتے تھے اور فرماتے تھے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو یہاں حضرت عائشہ کے انتظار کرنے کے لیے رکے تھے۔
(۱۳۵۱۲) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَنْزِلُ الأَبْطَحَ ، وَقَالَ : إنَّمَا فَعَلَہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لأَنَّہُ انْتَظَرَ عَائِشَۃَ۔ (احمد ۱/۳۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مقام ابطح میں قیام نہیں کرتے
(١٣٥١٣) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقام ابطح میں اس لیے رکے تھے کیونکہ وہ نکلنے کے لیے زیادہ مناسب جگہ تھی۔ یہاں رکنا کوئی سنت نہیں ہے۔
(۱۳۵۱۳) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : إنَّمَا نَزَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الأَبْطَحَ لأَنَّہُ أَسْمَحُ لِخُرُوجِہِ ، وَإِنَّہُ لَیْسَ بِسُنَّۃٍ۔ (بخاری ۱۷۶۵۔ ابوداؤد ۲۰۰۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مقام ابطح میں قیام نہیں کرتے
(١٣٥١٤) حضرت ابن عباس سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۳۵۱۴) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، نَحْوَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مقام ابطح میں قیام نہیں کرتے
(١٣٥١٥) حضرت طاؤس، حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر مقام ابطح میں قیام نہ فرماتے تھے۔
(۱۳۵۱۵) حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ لَیْثٍ؛ أَنَّ عَطَائً، وَطَاوُسًا، وَمُجَاہِدًا، وَسَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ کَانُوا لاَیُحَصِّبُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مقام ابطح میں قیام نہیں کرتے
(١٣٥١٦) حضرت فاطمہ سے مروی ہے کہ حضرت اسمائ مقام ابطح میں قیام نہ فرماتی تھیں۔
(۱۳۵۱۶) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ ؛ أَنَّ أَسْمَائَ کَانَتْ لاَ تُحَصِّبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مقام ابطح میں قیام نہیں کرتے
(١٣٥١٧) حضرت طاؤس فرماتے ہیں، کہ سرسبزی تو آسمان سے ہوتی ہے۔
(۱۳۵۱۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : إنَّمَا الْحَصْبَۃُ فِی السَّمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مقام ابطح میں قیام نہیں کرتے
(١٣٥١٨) حضرت مجاہد مقام ابطح میں قیام کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۳۵۱۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ أَنْکَرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مقام ابطح میں قیام نہیں کرتے
(١٣٥١٩) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد محترم مقام ابطح میں قیام نہ کرتے تھے۔
(۱۳۵۱۹) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ لاَ یُحَصِّبُ۔
tahqiq

তাহকীক: