মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩৫৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص نے خود پہلے حج نہ کیا ہو لیکن وہ دوسرے شخص کی طرف سے حج ادا کرے
(١٣٥٤٠) حضرت ابن عباس سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۳۵۴۰) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِنَحْوِہِ۔ (ابوداؤد ۱۸۰۷۔ ابن ماجہ ۲۹۰۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص نے خود پہلے حج نہ کیا ہو لیکن وہ دوسرے شخص کی طرف سے حج ادا کرے
(١٣٥٤١) حضرت ابن عباس نے سنا ایک شخص شبرمہ کی طرف سے تلبیہ کہہ رہا تھا آپ نے فرمایا : تیرا ناس ہو یہ شبرمہ کون ہے ؟ تو اس شخص نے اپنے اور اس کے درمیان قرابت کو ذکر کیا، آپ نے دریافت فرمایا : تو نے پہلے حج کیا ہوا ہے ؟ اس شخص نے عرض کیا کہ نہیں آپ فرمایا پھر اس حج کو اپنی طرف سے ہی ادا کر۔
(۱۳۵۴۱) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ؛ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ سَمِعَ رَجُلاً یَقُولُ : لَبَّیْکَ عَنْ شُبْرُمَۃَ ، قَالَ : وَیْحَکَ ، وَمَا شُبْرُمَۃُ ؟ فَذَکَرَ رَجُلاً بَیْنَہُ وَبَیْنَہُ قَرَابَۃٌ ، قَالَ : حَجَجْتَ قَطُّ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : فَاجْعَلْ ہَذِہِ عَنْکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص نے خود پہلے حج نہ کیا ہو لیکن وہ دوسرے شخص کی طرف سے حج ادا کرے
(١٣٥٤٢) حضرت علی اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ ایک شخص نے پہلے خود حج تو نہ کیا ہو لیکن وہ کسی کے لیے حج کرے۔
(۱۳۵۴۲) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُمَیْدُ بْنُ الأَسْوَدِ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَحُجَّ الصَّرُورَۃُ عَنِ الرَّجُلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص نے خود پہلے حج نہ کیا ہو لیکن وہ دوسرے شخص کی طرف سے حج ادا کرے
(١٣٥٤٣) حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے خود حج نہیں کیا ہوا تو کیا وہ دوسرے شخص کے لیے کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا یہ حج اس کے اور اس کے ساتھی کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
(۱۳۵۴۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَحُجُّ عَنِ الرَّجُلِ وَلَمْ یَکُنْ حَجَّ قَطُّ ؟ قَالَ : یُجْزِء عَنْہُ وَعَنْ صَاحِبِہِ الأَوَّلِ ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : الصَّرُورَۃُ الَّذِی لَمْ یَحُجَّ قَطُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص نے خود پہلے حج نہ کیا ہو لیکن وہ دوسرے شخص کی طرف سے حج ادا کرے
(١٣٥٤٤) حضرت حسن اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ ایک شخص نے پہلے خود حج تو نہ کیا ہو لیکن وہ کسی کے لیے حج کرے۔
(۱۳۵۴۴) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَحُجَّ الصَّرُورَۃُ عَنِ الرَّجُلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص نے خود پہلے حج نہ کیا ہو لیکن وہ دوسرے شخص کی طرف سے حج ادا کرے
(١٣٥٤٥) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس ایک حج کو ہی دونوں کی طرف سے وسیع فرما دے گا (اور دونوں کی طرف سے قبول کرے گا) ۔
(۱۳۵۴۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إنَّ اللَّہَ لَوَاسِعٌ لَہُمَا جَمِیعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج قران کرنے والا اگر بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا لازم ہے ؟
(١٣٥٤٦) حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حج اور عمرے کا احرام باندھے اور اس کی بیوی بھی حج و عمرے کا احرام باندھے اور پھر وہ آپس میں شرعی ملاقات کرلیں، آپ نے فرمایا : وہ دونوں اپنے حج و عمرے کو جاری رکھیں اور ہر ایک پر قربانی لازم ہے اور آئندہ سال حج وعمرہ کی قضاء لازم ہے اور آئندہ سال اس جگہ سے نہ گزریں جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
(۱۳۵۴۶) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَکُونُ مُحْرِمًا بِحَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ ، وَامْرَأَتُہُ مُحْرِمَۃٌ بِحَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ فَیَقَعُ عَلَیْہَا ، قَالَ : یَمْضِیَانِ لِحَجِّہِمَا وَلِعُمْرَتِہِمَا ، وَیُہْرِیقُ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا دَمًا ، وَعَلَیْہِمَا عمْرَۃٌ وَالْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ، وَلاَ یَمُرَّانِ بِالْمَکَانِ الَّذِی أَصَابَا فِیہِ مَا أَصَابَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج قران کرنے والا اگر بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا لازم ہے ؟
(١٣٥٤٧) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حج وعمرہ کا احرام باندھے ہو اور وہ بیوی سے شرعی ملاقات کرلے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر دو قربانیاں ہیں۔
(۱۳۵۴۷) حدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ؛ فِی الَّذِی یَقَعُ بِأَہْلِہِ وَقَدْ أَہَلَّ بِہِمَا، قَالَ: عَلَیْہِ بَدَنَتَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج قران کرنے والا اگر بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا لازم ہے ؟
(١٣٥٤٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا ہو یا قران کرنے والا نہ ہو شکار کی جزاء میں وہ دونوں برابر ہیں۔
(۱۳۵۴۸) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ: الْقَارِنُ وَغَیْرُ الْقَارِنِ سَوَائٌ فِی جَزَائِ الصَّیْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم یکے بعد دیگرے بیوی سے شرعی ملاقات کر بیٹھے تو اس پر کیا لازم ہے ؟
(١٣٥٤٩) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر شرعی ملاقت کرنے کے بعد دوسری بار پھر کرلے تو ؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر ایک ہی قربانی لازم ہے۔
(۱۳۵۴۹) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْمُحْرِمِ یُوَاقِعُ ، ثُمَّ یَعُودُ ؟ قَالَ : عَلَیْہِ ہَدْیٌ وَاحِدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم یکے بعد دیگرے بیوی سے شرعی ملاقات کر بیٹھے تو اس پر کیا لازم ہے ؟
(١٣٥٥٠) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ محرم یکے بعد دیگرے بیوی سے ہمبستری کرے، آپ نے فرمایا : اگر اس نے قربانی کرنے سے پہلے اس طرح کیا اور اس کو معلوم تھا کہ اس پر کیا لازم ہے پھر یہ کام کرلیا تو اس پر ایک ہی قربانی ہے۔
(۱۳۵۵۰) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی مُحْرِمٍ غَشِیَ امْرَأَتَہُ مِرَارًا ، قَالَ : إذَا فَعَلَ ذَلِکَ قَبْلَ أَنْ یَنْسُکَ وَیَعْلَمَ مَا عَلَیْہِ ، فَعَلَیْہِ ہَدْیٌ وَاحِدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
(١٣٥٥١) حضرت ابن عمر سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس دن کا روزہ نہیں رکھا، میں نے حضرت ابوبکر صدیق کے ساتھ حج کیا آپ نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا، میں نے حضرت عمر کے ساتھ حج کیا آپ نے بھی اسی دن روزہ نہیں رکھا، میں نے حضرت عثمان کے ساتھ حج کیا آپ نے بھی اس دن روزہ نہیں رکھا اور میں خود بھی نہیں رکھتا، باقی میں تمہیں نہ اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے منع کرتا ہوں۔
(۱۳۵۵۱) حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ صَوْمِ یَوْمِ عَرَفَۃَ؟ فَقَالَ: حجَجْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یَصُمْہُ، وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِی بَکْرٍ فَلَمْ یَصُمْہُ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَلَمْ یَصُمْہُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَلَمْ یَصُمْہُ ، وَأَنَا لاَ أَصُومُہُ ، وَلاَ آمُرُ بِہِ ، وَلاَ أَنْہَی عَنْہُ۔

(ترمذی ۷۵۱۔ ابن حبان ۳۶۰۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
(١٣٥٥٢) حضرت فضل بن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرفہ کے دن ام فضل کے کجاوے میں سے دودھ منگوایا اور پھر اس کو نوش فرمایا حالانکہ آپ عرفہ میں تھے۔
(۱۳۵۵۲) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَعَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِلَبَنٍ یَوْمَ عَرَفَۃَ مِنْ رَحْلِ أُمِّ الْفَضْلِ ، فَشَرِبَ مِنْہُ وَہُوَ بِالْمَوْقِفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
(١٣٥٥٣) حضرت فضل بن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرفہ کے دن پانی یا دودھ نوش فرمایا۔
(۱۳۵۵۳) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَرِبَ یَوْمَ عَرَفَۃَ۔ (ابویعلی ۶۶۹۷۔ طبرانی ۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
(١٣٥٥٤) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وقوف عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھا، آپ کے پاس حضرت ام فضل نے دودھ بھیجا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں سے نوش فرمایا۔
(۱۳۵۵۴) حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَفْطَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَۃَ ، وَبَعَثَتْ إِلَیْہِ أُمُّ الْفَضْلِ بِلَبَنٍ فَشَرِبَہُ۔ (ترمذی ۷۵۰۔ نسائی ۲۸۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
(١٣٥٥٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس کی خدمت میں عرفہ کے دن حاضر ہوا آپ انار تناول فرما رہے تھے، اور فرمایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھا اور حضرت ام فضل نے آپ کو دودھ پلایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں سے نوش فرمایا : پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : فلاں پر اللہ کی لعنت ہو، انھوں نے ایام حج کا ارادہ کیا اور اس کی زینت کو مٹا کر رکھ دیا اور فرمایا حج کی زینت تلبیہ پڑھنا ہے۔
(۱۳۵۵۵) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : لاَ أَدْرِی سَمِعْتُہُ مِنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَوْ حُدِّثْتُ عَنْہُ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ بِعَرَفَۃَ وَہُوَ یَأْکُلُ رُمَّانًا ، وَقَالَ : أَفْطَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَۃَ ، وَسَقَتْہُ أُمُّ الْفَضْلِ لَبَنًا فَشَرِبَہُ ، وَقَالَ : لَعَنَ اللَّہُ فُلاَنًا ، عَمَدُوا إلَی أَیَّامِ الْحَجِّ فَمَحَوْا زِینَتَہُ ، وَقَالَ : زِینَۃُ الْحَجِّ التَّلْبِیَۃُ۔

(نسائی ۲۸۱۵۔ احمد ۱/۳۴۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
(١٣٥٥٦) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے پاس ان کے گھر میں حاضر ہوا اور ان سے عرفہ کے دن عرفات میں روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا ؟ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرفہ کے دن عرفات میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
(۱۳۵۵۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَوْشَبِ بْنِ عَقِیلٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَہْدِیٌّ الْعَبْدِیُّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : دَخَلْتُ إلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی بَیْتِہِ فَسَأَلْتُہُ عَنْ صَوْمِ یَوْمِ عَرَفَۃَ بِعَرَفَاتٍ ؟ فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ یَوْمِ عَرَفَۃَ بِعَرَفَاتٍ۔ (ابوداؤد ۲۴۳۲۔ احمد ۲/۳۰۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
(١٣٥٥٧) حضرت عقبہ بن عامر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وقوف عرفہ کا دن، قربانی کا دن اور منیٰ کے ایام کھانے پینے کے ایام ہیں۔
(۱۳۵۵۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُلَیٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَوْمُ عَرَفَۃَ وَیَوْمُ النَّحْرِ وَأَیَّامُ مِنَی أَیَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
(١٣٥٥٨) حضرت سعید بن المسیب سے وقوف عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا : حضرت عبداللہ بن عمر روزہ نہیں رکھتے تھے۔
(۱۳۵۵۸) حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن یَحْیَی بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنْ صَوْمِ یَوْمِ عَرَفَۃَ ؟ فَقَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ لاَ یَصُومُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
(١٣٥٥٩) حضرت طاؤس کے سامنے ذکر کیا گیا کہ عرفہ کے دن روزہ دو سال کے روزوں کے برابر ہے ؟ آپ نے تعجب سے فرمایا : حضرت ابوبکر وعمر پھر اس سے کہاں تھے ؟ (یعنی پھر وہ کیوں اس دن روزہ نہیں رکھتے تھے) ۔
(۱۳۵۵۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ شَرِیکٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ الأَحْوَلِ ، قَالَ : ذَکَرْتُ لِطَاوُوسٍ صَوْمَ عَرَفَۃَ أَنَّہُ یَعْدِلُ بِصَوْمِ سَنَتَیْنِ ؟ فَقَالَ : أَیْنَ کَانَ أَبُو بَکْرٍ ، وَعُمَرُ عَنْ ذَلِکَ ؟۔
tahqiq

তাহকীক: