মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩৫৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکلتے وقت جمار کے پاس کچھ دیر قیام کرنا
(١٣٥٨٠) حضرت ابن طاؤس سے مروی ہے کہ ان کے والد محترم کچھ دیر کے لیے قیام فرماتے۔
(۱۳۵۸۰) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : یُقَامُ عِنْدَہَا قِیَامًا خَفِیفًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکلتے وقت جمار کے پاس کچھ دیر قیام کرنا
(١٣٥٨١) حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو دیکھا واپس آتے وقت لوگوں کی جمار کے پاس کچھ دیر رکے اور تھوڑی سی دعا فرمائی حالانکہ آپ اس سے پہلے لمبی دعا فرمایا کرتے تھے۔
(۱۳۵۸۱) حدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ: رَأَیْتُ الْقَاسِمَ یَقُومُ عِنْدَ الْجِمَارِ یَوْمَ النَّفْرِ ، فَیَدْعُو وَیُخَفِّفُ، وَقَدْ کَانَ قَبْلَ ذَلِکَ یُطِیلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ عقبہ کی رمی کہاں سے کی جائے ؟
(١٣٥٨٢) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ سے عرض کیا : لوگ جمرہ عقبہ کی رمی اوپر سے کرتے ہیں، آپ وادی میں تشریف لائے اور پھر فرمایا یہاں سے رمی کرو، قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں، جن پر سورة البقرہ نازل ہوئی (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) انھوں نے یہاں سے رمی فرمائی۔
(۱۳۵۸۲) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : قیلَ لِعَبْدِ اللہِ : إِنَّ أُنَاسًا یَرْمُونَ الْجَمْرَۃَ مِنْ فَوْقِہَا ، فَاسْتَبْطَنَ الْوَادِیَ ثُمَّ قَالَ : مِنْ ہَاہُنَا ، وَالَّذِی لاَ إلَہَ غَیْرُہُ رَمَی الَّذِی أُنْزِلَتْ عَلَیْہِ سُورَۃُ الْبَقَرَۃِ۔ (بخاری ۱۷۴۷۔ مسلم ۳۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ عقبہ کی رمی کہاں سے کی جائے ؟
(١٣٥٨٣) حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے ساتھ دو حج کیے، ایک حج اس سال کیا جس سال آپ کی شھادت ہوئی، آپ نے ہر حج میں تلبیہ پڑھا اور بطن وادی سے جمرہ کی رمی فرمائی۔
(۱۳۵۸۳) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : حجَجْتُ مَعَ عُمَرَ سَنَتَیْنِ ، إحْدَاہُمَا فِی السَّنَۃِ الَّتِی أُصِیبَ فِیہَا ، کُلُّ ذَلِکَ یُلَبِّی حَتَّی یَرْمِیَ جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ عقبہ کی رمی کہاں سے کی جائے ؟
(١٣٥٨٤) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب تم جمرہ کی رمی کرو تو بہنے والی وادی کے درمیان میں آ جاؤ وہاں سے کرو۔
(۱۳۵۸۴) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : إذَا رَمَیْتَ الْجَمْرَۃَ فَتَقَدَّمَ إلَی بَطْنِ الْمَسِیلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ عقبہ کی رمی کہاں سے کی جائے ؟
(١٣٥٨٥) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو دیکھا آپ رمی کرنے کے لیے وادی میں اترے۔
(۱۳۵۸۵) حدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ اسْتَبْطَنَ الْوَادِیَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ عقبہ کی رمی کہاں سے کی جائے ؟
(١٣٥٨٦) حضرت حسن اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ ہمارے نزدیک پسندیدہ یہ ہے کہ بطن وادی سے جمرہ کی رمی کی جائے۔
(۱۳۵۸۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعَطَائٍ، قَالا: کَانَ أَحَبَّ إلَیْہِمَا أَنْ یَرْمِیَاہَا مِنْ بَطْنِ الْوَادِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ عقبہ کی رمی کہاں سے کی جائے ؟
(١٣٥٨٧) حضرت سلیمان بن عمرو بن الاحوص کی والدہ محترمہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بطن وادی سے جمرہ العقبہ کی رمی فرمائی۔
(۱۳۵۸۷) حدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ ، وَابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الأَحْوَصِ ، عَنْ أُمِّہِ، قَالَتْ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اوپر کی طرف سے رمی کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٥٨٨) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو جمرہ عقبہ کے اوپر سے رمی کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۵۸۸) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَرْمِی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ مِنْ فَوْقِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اوپر کی طرف سے رمی کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٥٨٩) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا : وادی کے کنارے پر جو جمرے ہیں ان کی رمی کیسے کروں ؟ آپ نے فرمایا : اس کے اوپر کی طرف سے آ کر رمی کر۔
(۱۳۵۸۹) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : کَیْفَ أَرْمِی الْجَمْرَتَیْنِ الْقُصْوَیَیْنِ ؟ قَالَ : اعلُہمَا عُلْوًا ، ثُمَّ تَفْرَعُہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اوپر کی طرف سے رمی کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٥٩٠) حضرت حسن جمرہ کی رمی اوپر سے آ کر کرتے تھے۔
(۱۳۵۹۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ شَیْخٍ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَرْمِی الْجَمْرَۃَ مِنْ فَوْقِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اوپر کی طرف سے رمی کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٥٩١) حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ کے اصحاب پہلے دونوں جمروں کی رمی ان کے اوپر کی طرف سے کرتے تھے، وہ ان دونوں کے اوپر جو بلند جگہ ہوتی وہاں سے کرتے۔
(۱۳۵۹۱) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِیُّ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، عَن أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا یَرْمُونَ الْجَمْرَتَیْنِ الأُوْلَیَیْنِ مِنْ فَوْقِہَا ، یَرْمُونَ أَعْلَی شَیْئٍ مِنْہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اوپر کی طرف سے رمی کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٥٩٢) حضرت قاسم فرماتے ہیں جہاں سے آسانی ہو جمرہ کی رمی کرو۔
(۱۳۵۹۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: اِرْمِہمَا مِنْ حَیْثُ تَیَسَّرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ کی رمی کہاں سے کی جائے
(١٣٥٩٣) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم حضرت سالم اور حضرت نافع کو جمرہ کی رمی کرتے ہوئے دیکھا، حضرت قاسم رمی کرتے وقت جمرہ اور مکہ کے درمیان کھڑے ہوجاتے، مکہ کو پشت کی طرف رکھتے اور جمرہ کو اپنے سامنے اور حضرت سالم اور حیضرت نافع اس کے بالکل قریب جا کر کھڑے ہوتے۔
(۱۳۵۹۳) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ ، وَسَالِمًا ، وَنَافِعًا یَرْمُونَ مِنَ الشَّجَرَۃِ ، فَأَمَّا الْقَاسِمُ فَکَانَ یَقُومُ بَیْنَہَا وَبَیْنَ مَکَّۃَ ، یَجْعَلُ مَکَّۃَ خَلْفَ ظَہْرِہِ مُسْتَقْبِلَہَا ، وَأَمَّا سَالِمٌ وَنَافِعٌ فَکَانَا یَقُومَانِ أَدْنَی مِنْ مَقَامِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ کی رمی کہاں سے کی جائے
(١٣٥٩٤) حضرت براء بن سلیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا کہاں سے رمی کروں ؟ آپ نے فرمایا : اس کے قریب جا کر۔
(۱۳۵۹۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ سُلَیْمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ أَیْنَ أَرْمِی مِنَ الْجَمْرَۃِ ؟ قَالَ : أَصْلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ کی رمی کہاں سے کی جائے
(١٣٥٩٥) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو دیکھا آپ نے جمرہ کی طرف رخ کیا اور اس کی جڑوں (نیچے کی طرف) رمی کی۔
(۱۳۵۹۵) حدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ اسْتَقْبَلَہَا وَرَمَی سَاقَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ کی رمی کہاں سے کی جائے
(١٣٥٩٦) حضرت ہشام سے مروی ہے کہ ان کے والد محترم رمی کی ابتداء کرتے تو پہلے جمرہ کے اوپر کی طرف سے، دوسرے جمرہ کے بھی اوپر کی طرف سے کرتے اور عقبہ کی رمی جتنے قریب ہوسکتے قریب ہو کر کرتے۔
(۱۳۵۹۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَبْدَأُ فَیَرْمِی رَأْسَ الْجَمْرَۃِ الأُولَی ، وَیَرْمِی الوسطی یَرْمِی رَأْسَہَا ، وَیَرْمِی الْعَقَبَۃَ حَیْثُ دَنَا مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جمرہ کی رمی کہاں سے کی جائے
(١٣٥٩٧) حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ جب درخت سے آگے نکل جاؤ تو جمرہ عقبہ کی رمی اس کے ٹہنی کے نیچے سے کرو۔
(۱۳۵۹۷) حدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : إذَا جَاوَزَ الشَّجَرَۃَ رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ مِنْ تَحْتِ غُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو طواف کے تین چکر لگانے کے بعد اگر حیض آ جائے
(١٣٥٩٨) حضرت زہری اس عورت کے متعلق فرماتے ہیں جس کو طواف کے کچھ چکر لگانے کے بعد حیض آجائے تو وہ ٹھہری رہے جب حیض کے ایام ختم ہوجائیں تو دوبارہ نئے سرے سے طواف کرے۔
(۱۳۵۹۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أّنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْمَرْأَۃِ إذَا حَاضَتْ بَعْدَ مَا تَطُوفُ بِالْبَیْتِ أَشْوَاطًا : فَإِنَّہَا تُقِیمُ حَتَّی تَطْہُرَ وَتَسْتَقْبِلَ الطَّوَافَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کو طواف کے تین چکر لگانے کے بعد اگر حیض آ جائے
(١٣٥٩٩) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ عورت تین یا اس سے زیادہ چکر لگانے کے بعد اس کو اگر حیض آجائے تو اس کے لیے کافی ہے۔
(۱۳۵۹۹) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا طَافَتِ الْمَرْأَۃُ ثَلاَثَۃَ أَطْوَافٍ فَصَاعِدًا ثُمَّ حَاضَتْ ، أَجْزَأَ عَنْہَا۔
তাহকীক: