মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩৭৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج یا عمرہ کرنے والے کے لیے قصر کرنا کافی ہو جائے گا ؟
(١٣٧٨٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص پہلا حج کرے تو اس کو چاہیے کہ بالوں کو حلق کروائے، پھر اگر وہ دوسری بار حج کرے تو چاہے حلق کروائے یا قصر لیکن حلق کروانا افضل ہے اور اگر کوئی شخص عمرہ کرے لیکن اس نے پہلے حج نہ کیا ہوا ہو تو اگر وہ چاہے تو حلق کروا لے اگر چاہے تو قصر کروا لے اور اگر وہ تمتع کرے تو قصر کروائے پھر حلق کروائے۔
(۱۳۷۸۰) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا حَجَّ الرَّجُلُ أَوَّلَ حَجَّۃٍ ، حَلَقَ وَإِنْ حَجَّ مَرَّۃً أُخْرَی ، إِنْ شَائَ حَلَقَ ، وَإِنْ شَائَ قَصَّرَ ، وَالْحَلْقُ أَفْضَلُ ، وَإِذَا اعْتَمَرَ الرَّجُلُ وَلَمْ یَحُجَّ قَطُّ ، فَإِنْ شَائَ حَلَقَ ، وَإِنْ شَائَ قَصَّرَ ، فَإِنْ کَانَ مُتَمَتِّعًا قَصَّرَ ثُمَّ حَلَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج یا عمرہ کرنے والے کے لیے قصر کرنا کافی ہو جائے گا ؟
(١٣٧٨١) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ پہلا حج کرنے والا شخص حلق کروائے یا قصر ؟ آپ نے فرمایا اس کی مرضی ہے، چاہے تو حلق کروائے چاہے تو قصر کروائے۔
(۱۳۷۸۱) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ حَبِیبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عطاء ؛ سُئِلَ عَنِ الصَّرُورَۃِ : أَیَحْلِقُ ، أَوْ یُقَصِّرُ ؟ قَالَ : أَیُّ ذَلِکَ شَائَ ، إِنْ شَائَ حَلَقَ ، وَإِنْ شَائَ قَصَّرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج یا عمرہ کرنے والے کے لیے قصر کرنا کافی ہو جائے گا ؟
(١٣٧٨٢) حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس نے پہلے حج نہ کیا ہو کہ اگر وہ چاہے تو حلق کروا لے اور اگر وہ چاہے تو قصر کروا لے۔
(۱۳۷۸۲) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الَّذِی لَمْ یَحُجَّ قَطُّ : إِنْ شَائَ حَلَقَ ، وَإِنْ شَائَ قَصَّرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج یا عمرہ کرنے والے کے لیے قصر کرنا کافی ہو جائے گا ؟
(١٣٧٨٣) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود نے حج کیا، یا ایک نے ان میں سے حج کیا اور دوسرے نے عمرہ کیا، تو ان میں سے ایک نے حلق کروایا اور دوسرے نے قصر کروایا۔
(۱۳۷۸۳) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ عَلْقَمَۃَ ، وَالأَسْوَدَ حَجَّا ، أَوْ حَجَّ أَحَدُہُمَا ، أَوِ اعْتَمَرَ الآخَرُ ، فَحَلَقَ أَحَدُہُمَا وَقَصَّرَ الآخَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج یا عمرہ کرنے والے کے لیے قصر کرنا کافی ہو جائے گا ؟
(١٣٧٨٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ پہلے حج اور پہلے عمرہ میں حلق کروائیں۔
(۱۳۷۸۴) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُحِبُّونَ أَنْ یَحْلِقُوا فِی أَوَّلِ حَجَّۃٍ ، وَأَوَّلِ عُمْرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عمرہ میں حلق کروایا
(١٣٧٨٥) حضرت جعفر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمرہ میں حلق کروایا۔
(۱۳۷۸۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَن ، عَنْ جَعْفَرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَلَقَ فِی عُمْرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عمرہ میں حلق کروایا
(١٣٧٨٦) حضرت عبد الرحمن بن عمرو بن سھل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو دیکھا وہ مکہ مکرمہ تشریف لائے اور ہم آپ کے ساتھ تھے، پس انھوں نے وہاں کوئی گرہ نہ کھولی یہاں تک کہ واپس تشریف لے گئے، اور بیت اللہ کے طواف پر کسی چیز کی زیادتی نہ فرمائی اور صفا ومروہ کی سعی کی اور اپنے سر مبارک کا حلق کروایا۔
(۱۳۷۸۶) حدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَہْلٍ ، قَالَ : قدْ رَأَیْتُ عُثْمَانَ یَقْدَمُ مَکَّۃَ وَنَحْنُ مَعَہُ ، فَمَا یُحِلُّ بِہَا عُقْدَۃً حَتَّی یَخْرُجَ ، فَمَا یَزِیدُ عَلَی أَنْ یَطُوفَ بِالْبَیْتِ ، وَیَسْعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، وَیَحْلِقَ رَأْسَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عمرہ میں حلق کروایا
(١٣٧٨٧) حضرت قاسم نے عمرے میں اپنے سر کا حلق کروایا۔
(۱۳۷۸۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ؛ أَنَّہُ حَلَقَ فِی عُمْرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عمرہ میں حلق کروایا
(١٣٧٨٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص عمرہ کرے جس نے پہلے حج نہ کیا ہوا ہو تو اگر وہ چاہے تو حلق کروا لے اگر چاہے تو قصر کروا لے۔
(۱۳۷۸۸) حدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: إِذَا اعْتَمَرَ وَلَمْ یَحُجَّ قَطُّ، فَإِنْ شَائَ قَصَّرَ، وَإِنْ شَائَ حَلَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عمرہ میں حلق کروایا
(١٣٧٨٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام پہلا حج اور پہلا عمرہ کرنے والے شخص کے لیے اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ وہ حلق کروائے۔
(۱۳۷۸۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ لِلرَّجُلِ أَوَّلَ مَا یَحُجُّ أَنْ یَحْلِقَ ، وَأَوَّلَ مَا یَعْتَمِرُ أَنْ یَحْلِقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حلق کروانے کے فضائل
(١٣٧٩٠) حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی کہ اے اللہ ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں کے لیے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین بار یہی فرمایا : صحابہ کرام نے پھر عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں کے لیے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اور قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔
(۱۳۷۹۰) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِینَ ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، وَلِلْمُقَصِّرِینَ ؟ قَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِینَ ثَلاَثًا ، فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، وَلِلمُقَصِّرِینَ ؟ قَالَ : وَلِلمُقَصِّرِینَ۔ (بخاری ۱۷۲۸۔ مسلم ۳۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حلق کروانے کے فضائل
(١٣٧٩١) حضرت وھب بن عبداللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اپنے والد صاحب کے ساتھ تھا، میں نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہے ہیں کہ اے اللہ حلق کروانے والوں پر رحم فرما، ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں پر ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تیسری مرتبہ ارشاد فرمایا : اور قصر کروانے والوں پر بھی۔
(۱۳۷۹۱) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، أَرَاہُ عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ أَبِی فَرَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ بِیَدِہِ : یَرْحَمُ اللَّہُ الْمُحَلِّقِینَ ، فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللہِ ، وَالْمُقَصِّرِینَ ؟ قَالَ فِی الثَّالِثَۃِ : وَالْمُقَصِّرِینَ۔ (احمد ۶/۳۹۳۔ حمیدی ۹۳۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حلق کروانے کے فضائل
(١٣٧٩٢) حضرت ابو سعید الخدری سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۳۷۹۲) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ نَحْوَہُ۔ (احمد ۳/۲۰۔ طیالسی ۲۲۲۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حلق کروانے کے فضائل
(١٣٧٩٣) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یوں دعا فرمائی، اے اللہ ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، تین بار یہی ارشاد فرمایا : صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا وجہ ہے کہ حلق کروانے والوں پر رحم کا اظہار کیا گیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیونکہ وہ دکھ درد کا اظہار نہیں کرتے اور امتثال امر میں جلدی کرنے والے ہیں۔
(۱۳۷۹۳) حدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِینَ ، قَالَہَا ثَلاَثًا ، قَالَ : فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا بَالُ الْمُحَلِّقِینَ ظَاہَرْتَ لَہُمُ التَّرَحُّمَ ؟ قَالَ : إِنَّہُمْ لَمْ یَشُکُّوا۔ (ابن ماجہ ۳۰۴۵۔ احمد ۱/۳۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حلق کروانے کے فضائل
(١٣٧٩٤) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ پاک حلق کروانے والوں پر رحم فرمائے، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں پر بھی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تیسری بار ارشاد فرمایا : اور قصر کرنے والوں پر بھی رحم فرما۔
(۱۳۷۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَرْحَمُ اللَّہُ الْمُحَلِّقِینَ ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، وَالْمُقَصِّرِینَ ؟ قَالَ فِی الثَّالِثَۃِ : وَالْمُقَصِّرِینَ۔

(بخاری ۱۷۲۷۔ مسلم ۳۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حلق کروانے کے فضائل
(١٣٧٩٥) حضرت یحییٰ بن حصین اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حلق کروانے والوں کے لیے تین بار دعا سنی اور قصر کروانے والوں کے لیے ایک دفعہ۔
(۱۳۷۹۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَأَبُو دَاوُد الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْحُصَیْنِ ، عَنْ جَدَّتِہِ ؛ أَنَّہَا سَمِعَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَعَا لِلْمُحَلِّقِینَ ثَلاَثًا ، وَلِلْمُقَصِّرِینَ مَرَّۃً ۔ وَلَمْ یَقُلْ وَکِیعٌ : فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ۔

(مسلم ۹۴۶۔ احمد ۴/۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حلق کروانے کے فضائل
(١٣٧٩٦) حضرت حبشی بن جنادہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی، اے اللہ ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں کے لیے بھی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں کے لیے بھی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔
(۱۳۷۹۶) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ حُبْشِی بْنِ جُنَادَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِینَ ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ وَلِلْمُقَصِّرِینَ ؟ قَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِینَ ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، وَلِلْمُقَصِّرِینَ ؟ قَالَ : اغْفِرْ لِلْمُقَصِّرِینَ۔ (احمد ۴/۱۶۵۔ طبرانی ۳۵۱۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حلق کروانے کے فضائل
(١٣٧٩٧) حضرت مالک بن ربیعہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی، اے اللہ ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قصر کروانے والوں کے لیے بھی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما، راوی فرماتے ہیں کہ اس دن میں محلوق الراس تھا، مجھے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس دعا کی وجہ سے سرخ اونٹوں یا بہت زیادہ اونٹوں کے مل جانے سے زیادہ خوشی محسوس ہوئی۔
(۱۳۷۹۷) حدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حدَّثَنَا أَوْسُ بْنُ عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ بُرَیْد بْنِ أَبِی مَرْیَمَ، عَنْ مَالِکِ بْنِ رَبِیعَۃَ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِینَ ثَلاَثًا ، قَالُوا: یَا رَسُولَ اللہِ ، وَالْمُقَصِّرِینَ؟ قَالَ: وَالْمُقَصِّرِینَ۔ وَکُنْتُ یَوْمَئِذٍ مَحْلُوقَ الرَّأْسِ، فَمَا سَرَّنِی بِحَلْقِ رَأْسِی حُمْرُ النَّعَمِ، أَوْ قَالَ: خَطَرٌ عَظِیمٌ۔ حدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ یُونُسَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بَقِیُّ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ الْعَبْسِیُّ ، قَالَ : (احمد ۴/۱۷۷۔ طبرانی ۶۰۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عمرہ کرے حج کے بعد تو جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اپنے سر پر استرا چلائے
(١٣٧٩٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص حج کے بعد عمرہ کرے تو وہ اپنے سر پر استرا پھیر لے۔
(۱۳۷۹۸) حدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَنِ اعْتَمَرَ بَعْدَ الْحَجِّ أَجْرَی عَلَی رَأْسِہِ الْمُوسَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص عمرہ کرے حج کے بعد تو جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اپنے سر پر استرا چلائے
(١٣٧٩٩) حضرت مسروق سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص عمرہ کرنے کے بعد حلق کروا دے پھر وہ حج کرے تو کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا پس صرف سر پر استرا پھیر لے۔
(۱۳۷۹۹) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، وَوَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ اعْتَمَرَ فَحَلَقَ ، ثُمَّ حَجَّ ؟ قَالَ : یُمِرُّ عَلَی رَأْسِہِ الْمُوسَی۔
tahqiq

তাহকীক: