মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩৮১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کا ارشاد { فَمَنْ فَرَضَ فِیْھِنَّ الْحَجَّ } کی تفسیر کا بیان
(١٣٨٢٠) حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ تلبیہ حج کا فریضہ ہے۔
(۱۳۸۲۰) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : الإِہْلاَلُ فَرِیضَۃُ الْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کا ارشاد { فَمَنْ فَرَضَ فِیْھِنَّ الْحَجَّ } کی تفسیر کا بیان
(١٣٨٢١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس سے مراد تلبیہ ہے۔
(۱۳۸۲۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ {فَمَنْ فَرَضَ فِیہِنَّ الْحَجَّ} قَالَ : التَّلْبِیَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کا ارشاد { فَمَنْ فَرَضَ فِیْھِنَّ الْحَجَّ } کی تفسیر کا بیان
(١٣٨٢٢) طاؤس فرماتے ہیں کہ اس سے مراد تلبیہ مراد ہے۔
(۱۳۸۲۲) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ؛ {فَمَنْ فَرَضَ فِیہِنَّ الْحَجَّ} قَالَ: التَّلْبِیَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کا ارشاد { فَمَنْ فَرَضَ فِیْھِنَّ الْحَجَّ } کی تفسیر کا بیان
(١٣٨٢٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں تلبیہ مراد ہے۔
(۱۳۸۲۳) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأحوص ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ (فَمَنْ فَرَضَ فِیہِنَّ الْحَجَّ) قَالَ : التَّلْبِیَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کا ارشاد { فَمَنْ فَرَضَ فِیْھِنَّ الْحَجَّ } کی تفسیر کا بیان
(١٣٨٢٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد تلبیہ (اللہ کا ذکر کرنا) ہے۔
(۱۳۸۲۴) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ {فَمَنْ فَرَضَ فِیہِنَّ الْحَجَّ} قَالَ : الإِہْلاَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کا ارشاد { فَمَنْ فَرَضَ فِیْھِنَّ الْحَجَّ } کی تفسیر کا بیان
(١٣٨٢٥) حضرت ابن الزبیر فرماتے ہیں کہ اس سے مراد تلبیہ ہے۔
(۱۳۸۲۵) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِید بن مَرْزُبَان ، عَنْ أَبِی عَوْنِ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَیْر ؛ (فَمَنْ فَرَضَ فِیہِنَّ الْحَجَّ) قَالَ : الإِہْلاَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے
(١٣٨٢٦) حضرت جابر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے بتائیں کہ کیا عمرہ کرنا واجب ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نہیں، بہرحال تو عمرہ کر یہ تیرے لیے بہتر ہے۔
(۱۳۸۲۶) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَخْبِرْنِی عَنِ الْعُمْرَۃِ ، وَاجِبَۃٌ ہِیَ ؟ قَالَ : لاَ ، وَأَنْ تَعْتَمِرَ خَیْرٌ لَک۔ (ترمذی ۹۳۱۔ احمد ۳/۳۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے
(١٣٨٢٧) حضرت ابو صالح سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حج کرنا جہاد کرنے کے برابر ہے اور عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے۔
(۱۳۸۲۷) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ مَاہَانَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْحَجُّ جِہَادٌ ، وَالْعُمْرَۃُ تَطَوُّعٌ۔ (طبرانی ۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے
(١٣٨٢٨) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ حج کرنا فرض اور ضروری ہے، اور عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے۔
(۱۳۸۲۸) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : الْحَجُّ فَرِیضَۃٌ ، وَالْعُمْرَۃُ تَطَوُّعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے
(١٣٨٢٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ یہ نفلی کام ہے۔
(۱۳۸۲۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : ہِیَ تَطَوُّعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے
(١٣٨٣٠) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے دریافت کیا کہ کیا عمرہ کرنا واجب ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کے حکم کے متعلق اختلاف کیا گیا ہے۔
(۱۳۸۳۰) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنِ الْعُمْرَۃِ ، وَاجِبَۃٌ ہِیَ ؟ قَالَ : قَدْ اُخْتُلِفَ فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے
(١٣٨٣١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنا سنت ہے فرض نہیں ہے۔
(۱۳۸۳۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الْعُمْرَۃُ سُنَّۃٌ ، وَلَیْسَتْ بِفَرِیضَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ عمرہ کرنا نفلی عبادت ہے
(١٣٨٣٢) حضرت شعبی نے تلاوت فرمائی { وَأَتِمُّوا الْحَجَّ } پھر سانس توڑا اور پھر فرمایا { وَالْعُمْرَۃُ لِلَّہِ }۔
(۱۳۸۳۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ قَرَأَہَا {وَأَتِمُّوا الْحَجَّ} ، ثُمَّ قَطَعَ ، ثُمَّ قَالَ : {وَالْعُمْرَۃُ لِلَّہِ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عمرہ کو فرض سمجھتے ہیں
(١٣٨٣٣) حضرت طاؤس، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حج اور عمرہ دونوں فرض ہیں۔
(۱۳۸۳۳) حدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ إدْرِیسَ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ عَطَائٍ، وَطَاوُوسٍ، وَمُجَاہِدٍ؛ قَالُوا: الْحَجُّ وَالْعُمْرَۃُ فَرِیضَتَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عمرہ کو فرض سمجھتے ہیں
(١٣٨٣٤) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ یہ واجب (فرض) ہے۔
(۱۳۸۳۴) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ؛ قَالُوا : وَاجِبَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عمرہ کو فرض سمجھتے ہیں
(١٣٨٣٥) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کسی ایک شخص کو بھی پیدا نہیں فرمایا مگر اس پر حج وعمرہ کو فرض کیا۔
(۱۳۸۳۵) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لَیْسَ مِنْ خَلْقِ اللہِ تَعَالَی أَحَدٌ إِلاَّ وَعَلَیْہِ حَجَّۃٌ وَعُمْرَۃٌ ، وَاجِبَتَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عمرہ کو فرض سمجھتے ہیں
(١٣٨٣٦) حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا گیا کہ عمرہ کرنا فرض ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
(۱۳۸۳۶) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : سُئِلَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنِ الْعُمْرَۃِ ، وَاجِبَۃٌ ہِیَ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عمرہ کو فرض سمجھتے ہیں
(١٣٨٣٧) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت علی بن حسین سے دریافت کیا گیا کہ عمرہ کرنا فرض ہے ؟ تو انھوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی، { وَ اَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَۃَ لِلّٰہِ }۔
(۱۳۸۳۷) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : سُئِلَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ، وَعَلِیُّ بْنُ حُسَیْنٍ ، عَنِ الْعُمْرَۃِ ، أَوَاجِبَۃٌ ہِیَ ؟ فَتَلَوْا ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عمرہ کو فرض سمجھتے ہیں
(١٣٨٣٨) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ عمرہ کرنا فرض ہے ؟ آپ نے فرمایا، ہاں۔
(۱۳۸۳۸) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ، قُلْتُ : الْعُمْرَۃُ فَرِیضَۃٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عمرہ کو فرض سمجھتے ہیں
(١٣٨٣٩) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ عمرہ چھوٹا حج ہے۔
(۱۳۸۳۹) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: الْعُمْرَۃُ، الْحَجّۃُ الصُغْرَی۔
tahqiq

তাহকীক: